Baaghi TV

Tag: baaghi

  • وزیر اعلی پنجاب متحرک ،بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا

    وزیر اعلی پنجاب متحرک ،بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا

    لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت ہو گئی ،وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتال بنانے کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی،ہسپتال کے لئے مختص اراضی کی منتقلی کیلئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا-ماضی کی حکومتوں نے لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہیں کیا-2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے-
    ہر شہری کو ہیلتھ کوریج مہیا کرنا ہمارا عزم ہے-
    لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر پناہ گاہیں بنانے کی منظوری،پناہ گاہیں پنجاب حکومت پاکستان بیت المال کے تعاون سے بنائے گی
    ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک تعمیر کرنے کی اصولی منظوری
    محکمہ صحت کو ایمرجنسی اور اوپی ڈی بلاک تعمیر کرنے کے لئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت جاری کردی

    اس منصوبے پر تقریباً 2ارب روپے لاگت آئے گی
    چوکی والا(این55)تحصیل تونسہ سے این70 (چاپڑ/بلوچستان)براستہ زین، بارتھی اورکھڑربزدار 122کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی وتعمیر کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،اس منصوبے پر تقریباً 9ارب روپے لاگت آئے گی،چوکی والا سے زین تک سڑک پنجاب حکومت اپنے وسائل سے تعمیر کرے گی
    باقی سڑک کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی،اس سڑک کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی اور فاصلہ کم ہوگا،پی پی 289 ڈیرہ غازی خان شہر کے اربن روڈ پیکیج کے لئے سیوریج کے کام کی منظوری دیدی گئی گوادر میں پنجاب ہاؤس کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ،پنجاب ہاؤس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب تعمیر کرے گی

    وزیراعلیٰ کے فیصل آباد کے لئے ترقیاتی پیکیج کے تحت 4اہم سڑکوں کی بحالی و تعمیر کی منظوری
    سمندری روڈ،تاندلیا والا روڈ، جڑانوالہ روڈ او رجھنگ روڈ کی بحالی و تعمیر کی جائے گیجنوبی پنجاب کے ریوررائن ایریا کے لئے 3 آرمڈ کیرئیر گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دیدی ،وہوا ترقیاتی پیکیج کے تحت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ،وہوا ترقیاتی پیکیج کے تحت علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں کی منظوری کے ساتھ وہوا میں واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹس اور ہینڈ پمپس کی سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھ دیدی

    وہوا میں فیملی پارک بنانے کی بھی منظوری،وزیراعلی عثمان بزدار کی غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو بھی فنکشنل کرنے کی ہدایت
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سکیموں کو فوری طور پر شروع کرنے کا حکم،ان سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا ،لوگ صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور محکمے بلا جواز تاخیر کررہے ہیں -متعلقہ محکمے تمام امور جلد نمٹائیں اور سکیموں پر کام شروع کریں -وہوا کی 7سڑکوں کی بحالی و تعمیر کی بھی اصولی منظوری،وہوا کے دیہی مرکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،اپ گریڈیشن سے وہوا کے لوگوں کو علاج معالجے کے لئے تونسہ یا ڈیرہ غازی خان نہیں جانا پڑے گا

    محکمہ صحت دیہی مرکز صحت میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنائے گا-تونسہ پریس کلب کے لئے 10لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری
    16ویں چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 اور تھل ڈیزاٹ ریلی 2020 کے لئے ضروری فنڈز کے اجراء کی منظوری،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا47واں اجلاس،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ او رمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی

  • بچے بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے لگے،چار بچوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی

    بچے بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے لگے،چار بچوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی

    پشاورمیں بچے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگے،چار بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی بچے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے کورونا آیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، بچوں کی عمریں 2 ماہ سے چار سال کے درمیان ہے، کے ٹی ایچ میں کل 95 کورونا مریص زیر علاج ہیں،

    خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 95 مریض کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں جن میں سے 17 بائے پائپ پر ہیں اور پانچ پرائیوٹ رومزز آئسولیشن میں ہیں جن میں چار بچے شامل ہیں ۔ ترجمان ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال فرہاد خان نے باغی ٹی وی کو کرونا کے شکار بچوں کے نام بتائے

    1. جنید عمر 1 سال پتہ ورسک روڈ پشاور
    2. آیان خان عمر 9 مہینے پتہ چارسدہ روڈ پشاور
    3. عباس خان عمر 2 مہینے پتہ حیات آباد پشاور
    4. کُبرا عمر 4 سال پتہ اپر دیر بانو بالا

  • فوڈ فیکٹریوں کو کس بات کی دھمکیاں مل رہی ہیں،مریم نواز نے بتا دیا

    فوڈ فیکٹریوں کو کس بات کی دھمکیاں مل رہی ہیں،مریم نواز نے بتا دیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ

    ‏فوڈ فیکٹریز کو زبردستی سرکاری محکموں سے دھمکیاں دلوا کر مہنگی اور گھٹیا کوالٹی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے کہ یا 8 روپے کلو مہنگی چینی خریدو یا فیکٹری بند کر دی جائے گی۔
    ہر جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہفردوس باجی چینی پر 400ارب کا ڈاکہ یہ ہے عثمان بزدار کی کارکردگی،پانچ وزیراطلاعات بدلنا اور آپ کو مشیر اطلاعات بنانا یہ ہے عثمان بزدار کی کارکردگی
    پرچی پر وزیر اور مشیر تعینات کرنا یہ ہے عثمان بزدار کی کارکردگی,ڈی جی اینٹی کرپشن جو خود نیب زدہ ہیں ان کا عثمان بزدار جیسے شخص کے دباﺅ میں آنا یہ ہے کارکردگی،بنی گالہ کی ہدایات پر لیگی رہنماﺅں کےخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنا اینٹی کرپشن کی ٹوٹل کارکردگیجو شخص ایک یونین کونسلر چلانے کا اہل نہیں تھا اس کو پنجاب کے گیار کروڑ عوام کا وزیر اعلیٰ بنادیا گیا,

    اڑھائی سالوں سے سلیکٹڈ اور بزدار پلس شہبازشریف اور نوازشریف کے منصوبے پر اپنے ٹھپے لگارہے ہیں ،نیازی صاحب تختیاں اور ٹھپے لگانے سے آپ قومی لیڈر نہیں بن سکتے،کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والوں نے کرپشن کی بھی دھجیاں اڑادیں ہیں
    جس دن یہ جعلی حکومت ختم ہوئی کرپشن کے تاریخ کارنامے سامنے آئیں گے

  • نادرا پاکستان نے صارفین کی سہولت کیلیے ایس ایم ایس سروسز متعارف کراودیں

    نادرا پاکستان نے صارفین کی سہولت کیلیے ایس ایم ایس سروسز متعارف کراودیں

    پاکستان نادراکی_طرف_سے4اھم_سہولیات متعارف کروا دیں

    1- اپنی گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔

    2- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *7000* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا کوئی نقلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا ہے۔

    3- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8300* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔

    4- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *668* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس کس نیٹ ورک پر کتنی کتنی سم ہیں۔

    5- اپنا شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے *ATL* لکھیں، اس کے بعد *space* دے کر *9966* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ *filer* ہیں یا *non-filer* ہیں۔

  • آئی سی سی نے اگلے دونوں میچوں کیلیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے اگلے دونوں میچوں کیلیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا

    آئی سی سی قوانین کے مطابق قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود تمام سترہ کھلاڑی آئندہ دونوں میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے
    ان سترہ کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ اور فہیم اشرف شامل ہیں
    حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حسنین بھی ٹیم میں شامل
    شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، موسی خان، عثمان قادر اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں
    کوویڈ 19 اور کنکشن کے قوانین کی وجہ سے 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے

  • لاہور پریس کلب کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    لاہور پریس کلب کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    لاہور پریس کلب الیکشن کمیٹی برائے سال 2021 ءکا اجلاس چیئرمین سلیم بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران جناب میاں حبیب اللہ، جناب محمد نعیم اقبال، جناب شفیق پسروری اور جناب احتشام الحق نے شرکت کی جبکہ جناب ارسلان رفیق بھٹی نے بذریعہ فون تمام فیصلوں کی تائید کی جبکہ متفقہ طور پر الیکشن شیڈول کی منظوری دی گئی جسے جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ ممبران کلب 20 دسمبر دوپہر12 بجے تک سالانہ فیس اور کینٹین واجبات جمع کروا سکیں گے ۔ جن امیدواران اور انکے تجویز و تائید کنندگان کی سالانہ فیس اور کینٹین واجبات مذکورہ تاریخ تک جمع نہیں ہوں گے ان کے کاغذات نامزدگی منسوخ تصور ہوں گے تاہم ووٹرز کی سہولت کیلئے سالانہ فیس اور کینٹین واجبات 24 دسمبر شام6بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

    ووٹرز کی حتمی فہرست 25 دسمبر دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی جس کے بعد اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی۔اجلاس میں ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام ممبران کلب سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

  • کرونا وائرس دیہاتوں تک پہنچ گیا، شرح اموات میں اضافہ،حکومتی نا اہلی یا عوامی لا پرواہی

    کرونا وائرس دیہاتوں تک پہنچ گیا، شرح اموات میں اضافہ،حکومتی نا اہلی یا عوامی لا پرواہی

    کرونا وائرس شہر وں کے بعد دیہاتوں تک پہنچ گیا، حکومتی نا اہلی یا عوامی لا پرواہی

    عمیر ضیاء (خصوصی رپورٹ) کرونا وائرس اپنی جڑیں پھیلاتے ہوئے اب دیہاتوں تک پہنچ چکا ہے ، حکومت نے اپنی طرف سے تمام تر اقدامات کر لے مگر یہ سب اب بے سود نظر آرہے ہیں ، حکومت نے تعلیمی ادارے تو بند کر دیے مگر گراؤنڈز میں رش لگ گیا ہے ، شاپنگ مالز ہوں ،با زار ہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ ہو عوام بھی حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتی نظر آرہی ہے

    بہت سے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ہے جن کی وجہ موت ہارٹ کا فیل ہونا بن رہی ہے ،حکومت کو چاہیے کے اداروں کو متحرک کر کے کرونا ایس او پیز پر عمل کروائے متعلقہ میڈیکل کے شعبے کو فعال کرے،جہاں حکومت کے میڈیکل سنٹر ہیں ان کو متحرک کیا جائے اور شہروں کے علاوہ دیہاتوں میں اجتماع کرنے پر پابندی لگائی جائے دفعہ 144 کو نافذ کیا جائے ،شادی ہالوں کو بند کیا جائے ،پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیاں ایس او پیز کو ہوا میں اڑا رہی ہیں ان پر سختی کی جائے ورنہ بہت سے لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے

    گزشتہ چند روز میں شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرے اور عوام کو طبی سہولیات بر وقت پہنچائے، کرونا ویکسین کے انتظار میں لوگ اپنے پیاروں کی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ، ایس او پیز پر عمل کروا کے شاید کچھ لوگوں کی زندگی بچ جائے

  • مردان پولیس نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

    مردان پولیس نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

    مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ،تھانہ شہباز گڑھی پولیس کا کریک ڈاؤن، 03مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02سہولت کاروں سمیت 14مشتبہ افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی او عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 03مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے02سہولت کاروں اور14مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار عناصر کے قبضے سے 03 کلاشنکوف،03پستول اور89کارتوس بھی برآمدکیے گئےجبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر 03 افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ناکہ بندی کے دوران پولیس نے 09مشتبہ افراد کو دفعہ107/151 اور05افراد کو 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

  • شہر میں تجاوزات کی بھرمار،اے سی کاروائی سے گریزاں

    شہر میں تجاوزات کی بھرمار،اے سی کاروائی سے گریزاں

    قصور
    پتوکی میں تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ،اسسٹنٹ کمشنر خاموش تماشائی
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے جس سے لوگوں کا پیدل چلنا دو بھر ہو چکا ہے جبکہ تجاوزات سے ٹریفک جام رہتی ہے مگر اس ساری صورتحال کو جانتے ہوئے بھی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی خاموش تماشائی بن گے
    لوگوں کا کہنا ہء کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوکر رہ گیا
    شارع قائد اعظم روڈ ،علامہ اقبال روڈ ،مین بازار ،ڈاک خانہ بازار ،ریلوے روڈ ،و دیگر مقامات پر ناجائز تجاو زات قائم ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور ،وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب فوری سے طور پر نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • رات کو پڑنے والی اوس برف میں تبدیل

    رات کو پڑنے والی اوس برف میں تبدیل

    قصور
    سخت سردی کے باعث رات کو پڑنے والی اوس برف میں تبدیل 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید گرنے کا امکان
    تفصیلات کے مطابق قصور میں سردی کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے سخت سردی پڑ رہی ہے
    رات کو گرنے والی اوس برف میں تبدیل جاتی ہے دھند، اوس اور سورج کے اکثر نا نکلنے سے
    درجہ حرارت رات کے وقت 3 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو جاتا ہے جبکہ اس سال محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت منفی 1 درجہ سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے آج قصور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 16 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے