Baaghi TV

Tag: baaghi

  • بزدار حکومت مستحق فنکاروں کے فنڈز ہضم کر گئی

    بزدار حکومت مستحق فنکاروں کے فنڈز ہضم کر گئی

    مسلم لیگ(ن)کی ترجمان عظمی بخاری فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل،مستحق فنکاروں دربدر کرنے کا کریڈٹ عثمان بزدار کوجاتا ہے،بزدار حکومت اڑھائی سالوں میں مستحق فنکاروں کے 20کروڑ کے فنڈ ہضم کرگئی،شہبازشریف حکومت نے پہلی مرتبہ مستحق فنکاروں کےلیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ قائم کیا

    شہبازشریف نے پانچ سال فنکاروں کو ماہانہ بیس ہزار کے امدادی چیک دیے،عثمان بزدار نے آتے ہی پہلے سالانہ فنڈز میں کمی کی ،پھر فیاض چوہان نے تھیٹر کی من پسند اداکاروں خوشامدی چیک تقسیم کیے،آج بزدار حکومت مستحق فنکاروں کو ماہانہ پانچ ہزار کے چیک دے رہی ہے،وہ بھی فرمائشی فنکاروں کو چیک دیے جارہے ہیں،اس ناپاک حکومت نے بیروزگار فنکاروں کو بھی نہیں بخشا

  • پی ڈی ایم، ”بے پیندے کے لوٹے“ اب سینیٹ الیکشن پر واویلا کر رہے ہیں:  فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم، ”بے پیندے کے لوٹے“ اب سینیٹ الیکشن پر واویلا کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کورونا کیسوں میں اضافے کا ذمہ دار پی ڈی ایم، ”بے پیندے کے لوٹے“ اب سینیٹ الیکشن پر واویلا کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان
    پی ڈی ایم کے اجتماعات سے کوروناکیسوں میں اضافہ، 24 گھنٹے میں پنجاب میں 831 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 31 اموات ہوئیں
    پی ڈی ایم بند گلی میں ٹکریں مار رہی ہے، انہیں فیس سیونگ ملے گی نہ این آر او، ان کیلئے بس ذلت اور رسوائی ہی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجتماعات سے کورونا کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹے میں پنجاب میں 831 کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 31 مریضوں کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں۔ پنجاب میں کورونا کیسوں کی تعداد 130122 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک پنجاب میں مجموعی طور پر 3511 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ لاہور میں مریضوں کی تعداد 63601 ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسوں میں اضافے کا ذمہ دار پی ڈی ایم کا عقل سے عاری ٹولہ ہے۔ کورونا کے بعد یہ ”بے پیندے کے لوٹے“ اب سینیٹ الیکشن پر واویلا کر رہے ہیں اور رونا دھونا ان کا مقدر ہے اور یہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے۔ پی ڈی ایم بند گلی میں ٹکریں مار رہی ہے۔ انہیں فیس سیونگ ملے گی نہ این آر او، ان کیلئے بس ذلت اور رسوائی ہی ہے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم اقدامات

    وزیر اعلی پنجاب کے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم اقدامات

    لاہور کے بعد راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس سروس کاآغاز، جلد بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں سروس شروع کرینگے،چکوال کو لیک سٹی کے طورپر متعارف کرائیں گے، واٹر سپورٹس کے ذریعے سیاحوں کو منفرد تفریح مہیا کی جائے گی
    6 سیاحتی مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر کا منصوبہ شروع، وزیراعلیٰ نے ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا،

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 83کروڑ روپے سے 6 سیاحتی مقامات پر 35کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی چکوال، خوشاب اور میانوالی پر مشتمل ٹورازم زون کو ڈویلپ کیا جارہاہے، دوسرے مرحلے میں کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو فروغ دینگے،چکوال، جہلم، سون ویلی، میانوالی، اٹک، فورٹ منرو اور کوہ سلیمان میں نئے سیاحتی مراکز متعارف کرائے جا رہے ہیںصوبے میں 176 ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھول دیئے ہیں، عوام ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کیلئے آن لائن بکنگ کرا سکتے ہیں
    پنجاب میں پہلی مرتبہ سیاحتی پالیسی تشکیل اور ٹورازم اتھارٹی قائم کی ہے،سٹیک ہولڈرز کو لائسنس کا آن لائن اجراء کیا جا رہا ہے پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے، پاکستان کے سافٹ امیج سے سرمایہ کار یہاں آئیں گے اور سرمایہ کاری کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کے تحت آج 90 شاہراہ قائداعظم پر صوبے میں 6 سیاحتی مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ سیاحت کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے سیاحتی مقامات پر سڑکو ں کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بنک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے 83کروڑ روپے سے 6 سیاحتی مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور 35کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو بحالی اور توسیع کے منصوبے پہلے مرحلے میں مکمل کئے جائیں گے۔ سالٹ رینج میں چکوال، خوشاب اور میانوالی پر مشتمل ٹورازم زون کو ڈویلپ کیا جارہاہے۔صوبے میں سیاحتی مقامات پر سہولتیں فراہم کرنے کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں، چکوال، جہلم، سون ویلی، میانوالی، اٹک، فورٹ منرو اور کوہ سلیمان میں نئے سیاحتی مراکز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اس طرح کے مزید منصوبے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے اور پنجاب میں کلچرل، مذہبی اور تاریخی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔جہلم، ملتان، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی قلعہ لاہور اور دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کی لاگت سے پروگرام جاری ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں 176 ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں اور عوام ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کیلئے آن لائن بکنگ کرا سکتے ہیں۔سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب میں پہلی مرتبہ سیاحتی پالیسی تشکیل دی گئی اور ٹورازم اتھارٹی قائم کردی گئی ہے۔ ٹورازم سٹیک ہولڈرز کو لائسنس کے آن لائن اجراء اور تجدیدکیلئے سافٹ ویئر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکوال میں متعدد جھیلیں ہیں، اس شہر کو لیک سٹی کے طورپر متعارف کرائیں گے۔ عوام کو سیروتفریح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف دریاؤں اور جھیلوں پر ریزارٹس قائم کئے جا رہے ہیں۔ تونسہ بیراج پر ریزارٹ زیرتعمیر ہے۔ واٹر سپورٹس کے ذریعے سیاحوں کو مزید اور منفرد تفریح مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس سروس کاآغاز کردیا گیاہے اور بہت جلد بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس سروس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹورازم کے حوالے سے بہت پوٹینشل ہے۔ پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سیاحت کے ذریعے ہی متعارف کرایا جاسکتاہے۔

    پاکستان کے سافٹ امیج سے سرمایہ کار یہاں آئیں گے اور سرمایہ کاری کریں گے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔سیاحت کے فروغ کیلئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔ سیاحت کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کو بھی پروموٹ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔سیاحت اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینکناجی بنہاسائن (Mr. Najy Benhassine) نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ورلڈ بینک سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کو ٹورازم حب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے پہلی بار عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات حامد یعقوب نے پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کے اہم خدو خال سے آگاہ کیا۔

    سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عالمی بینک کے عہدیداران، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،اہم رہنما کو حراست میں لے لیا گیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،اہم رہنما کو حراست میں لے لیا گیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے آپ لیگی عہدیداران کو بےقصور گرفتار تو کرسکتے ہو

    لیکن ووٹ کو عزت دو بیانیےکا علم تھامےان نڈر اور بےباک سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے ہرگز نہیں روک سکتے،مدثر قیوم ناہرہ صاحب کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

  • جامشورو یونیورسٹی میں  امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

    جامشورو یونیورسٹی میں امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

    جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ کالجز میں اے ڈی پی کے تحت آن لائن امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 24 دسمبر تک توسیع کر دی گئی

    جامشورو (پریس رلیز) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو غلام مرتضیٰ سیال نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و خانگی کالجز میں ای ڈی پی کے تحت جاری اے ڈی (آرٹس)، اے ڈی (کامرس)، اے ڈی (سائنس) اور اے ڈی (ہوم اکنامکس) ریگیولر (حصہ اول) سال 2020ءکے آن لائن امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کے جمع کرانے کی تاریخ میں 24 دسمبر2020ءتک توسیع کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم و فیس آن لائن جمع کرائیں۔

  • پاکستان کی مشکل ترین وقت میں کہاں پذیرائی ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

    پاکستان کی مشکل ترین وقت میں کہاں پذیرائی ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، معاونِ خصوصی وقار مسعود، صوبائی وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت.

    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیاوزیرِ اعظم نے بڑے پیمانے کی صنعت کی ترقی، تعمیراتی صنعت کی ریکارڈ کارکردگی اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کیا.

    وزیرِ اعظم نے بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے اور ان کا 2 ارب ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بنکوں کی طرف سے آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی. مزید وزیرِ اعظم نے معاشی اعشاریوں کی بہتری کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات پر زور دیا.

    وزیرِ اعظم نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائے ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے. خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے.

  • پنجاب یونیورسٹی کے ریزیڈنٹ آفیسر کے والد انتقال کر گئے

    پنجاب یونیورسٹی کے ریزیڈنٹ آفیسر کے والد انتقال کر گئے

    پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ریزیڈنٹ آفیسر 2 پروفیسر جلیل طارق کے والد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ،پروفیسر جلیل طارق کے والد میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے ،

    پروفیسر جلیل طارق صاحب کا رہائشی تعلق چک نمبر 39 جنوبی سرگودہا سے ہے ان کے والد کی نمازہ جنازہ کل دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں ادا کی جائے گی جس میں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پروفیسرز شرکت کریں گے

  • جاپان کو 2030 میں کس چیز کا سامنا ہو گا،زلفی بخاری نے بتا دیا

    جاپان کو 2030 میں کس چیز کا سامنا ہو گا،زلفی بخاری نے بتا دیا

    2030 تک جاپان کو آٹھ لاکھ آئی ٹی انجینئرز کی کمی کا سامنا،جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کا شدید بحران معاون خصوصی زلفی بخاری کا جاپان کے دورے کا اعلان،پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کننوری مٹسوڈا سے ملاقات کے بعد زلفی بخاری کا جاپانی آئی ٹی کمپنیز کی ایسوسی ایشن سے ویڈیو کانفرنس۔وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی, پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کی خصوصی شرکت۔

    پاکستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا پاک جاپان سکلڈ ورک فورس معاہدے کے بعد این ای سی، میک، سینکیو، اورکس جاپان سمیت جاپان کی متعدد بڑی آئی ٹی کمپنیز نے جاپان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔ 100 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیز پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کی قلت شدت اختیار کر رہی ہے۔ جاپان آئی ٹی ایسو سی ایشن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا
    جاپان کی وزارت تجارت اور صنحت کے مطابق 2030 تک جاپان کو آٹھ لاکھ آئی ٹی انجینئر کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    کوڈ کے بعد 500 سے زاید جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

    زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے نئے ورژن کے تحت 2021 میں پاکستانی افرادی قوت کے ایکسپورٹ کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں۔
    ماضی میں صرف خلیجی ممالک پر توجہ دی گئی۔ ساؤتھ کوریا، رومانیہ، جرمنی اور جاپان کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت بڑھانے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاپان میں افرادی قوت بھیجنا اس وقت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اگلے سال کے شروع میں جاپان کا ایک اہم دورہ کروں گا۔ 2021 میں پاک جاپان تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ پر امید ہوں کہ 2021 میں جاپان میں پاکستانی آئی ٹی انجینئرز کے لئے راہ ہموار ہو جائے گی۔
    جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں تربیتی مراکز بھی قائم کرنا چاہتی ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا
    دورہ جاپان کے بعد پاکستان میں پاک جاپان آئی ٹی کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے۔
    خلیجی ممالک کے بعد جاپان پاکستانیوں کے لئے دوسری بڑی مارکیٹ بنے گی۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان میں پہلی دفعہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھی بھیج رہے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد کے الیکشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد کے الیکشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 دسمبر کو میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے امیدواروں نے الیکشن روکنے کی استدعا کردی۔
    ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرز کو میئر کے لیے نااہل کرکے امتیازی سلوک کیا۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک سال سے یونین کونسل کا انتخاب روکا ہوا ہے ایسے میں میئر کا الیکشن کیسے ہوسکتا ہے؟۔

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نقائص ہیں عدالت اب کیسے پورا کرے؟ اس شہر میں سب سےزیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظرانداز ہے، وفاقی دارالحکومت کے لیے کوئی نیا ماڈل لانا پڑے گا اور الگ اسمبلی بنانا پڑے گی، چیف کمشنر اسلام آباد شہر چلاتے ہیں اور ساتھ انہیں تین عہدے بھی دے دیے، شہر کی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا، کئی سالوں بعد اب اسلام آباد میں کچھ صفائی شروع ہوئی، شہر کے پوش سیکٹرز کا بھی برا حال ہے۔

  • ایف آئی اے  کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا ۔معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنے والے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی۔

    ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے ،اسکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی ۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کی نفسیاتی اور معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں فاؤنٹین ہاؤس کی بھی سہولت دی جائے گی ۔اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی اخوت فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ایف آئی اے ملازمین کو ٹریننگ بھی کروائے گی ۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز کراچی،اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائیرپورٹ پر کیا جائے گا ۔

    دوسرا معاہدہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اللہ والے ٹرسٹ کے سی ای او شاہد لون کے درمیان ہوا معاہدے کے تحت اللہ والے ٹرسٹ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو ائیرپورٹ پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گا۔