Baaghi TV

Tag: baaghi

  • انسداد سموگ،ڈی سی گجرات نے قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالکان گرفتار کر لیے

    انسداد سموگ،ڈی سی گجرات نے قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالکان گرفتار کر لیے

    سلیمان ظفر اسٹنٹ کمشنر گجرات نے انسداد سموگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دلدار اور نواب بھٹہ خشت کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے حراست میں لے لیا۔

    محکمہ ماحولیات پنجاب نے انسداد سموگ مہم کی پیش نظر موسم سرما میں گجرات کے شہریوں کو سموگ سے بچانے کیلئے گجرات میں واقعہ اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹوں کے بھٹے اکتوبر سے دسمبر تک بند رہیں گے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں گجرات کے تمام بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ جن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران صرف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زگ زیگ بھٹے ہی کام کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی بھٹہ مالک نے بھٹہ چلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ماحول دوست مہم کو مستحکم بنانے میں علاقہ مکینوں نے اسٹنٹ کمشنر گجرات سلیمان ظفر کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • عسکری بینک اور پی آئی اے کے مابین اہم معاہدہ

    عسکری بینک اور پی آئی اے کے مابین اہم معاہدہ

    4 دسمبر ، 2020 (اسلام آباد) عسکری بینک اور پی آئی اے نے جمعہ کے روز یہاں کو برینڈڈ کریش کی لانچنگ تقریب مقرر کی۔ کوویڈ ایس او پیز کے تحت سادہ مگر پر وقار تقریب میں پاکستان کے سب سے محفوظ، جدید اور بیش قیمت خصوصیات کے حامل اس کارڈ جو کہ ایک بنک اور ائیرلائن کے اشتراک سے جاری کیا جارہا ہے کی بہت مانگ تھی۔

    عسکری بینک اور پی آئی اے ، اپنی اپنی صنعتوں میں دو مارکیٹ رہنما ہیں ، دونوں ہی طویل عرصے سے پاکستان کی قومی شناخت سے وابستہ ہیں اور یہ فطری بات ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لئے ایک طاقتور کارڈ متعارف کروا رہے ہیں جو سفر میں آسانی کے ساتھ لین دین میں تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ رونما کارڈ جو کہ تین درجے ، سلور ، گولڈ اور پلاٹینم میں مہیا کیا گیا ہے میں بہت سی خصوصیات دی گئی ہیں جن میں پی آئی اے کے لائلٹی پروگرام کی رکنیت ، پی آئی اے کے ٹکٹوں میں ڈسکاونٹ ، اندرون ملک اور بین الاقوامی لاؤنجز تک رسائی ، عام کریڈٹ کارڈ کے مقابلے میں تیز مائلز کا حصولاور ترجیحی چیک- ان شامل ہیں۔

    اس موقع پر صدر عسکری بینک مسٹر عابد ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری بینک ملک کے سرکردہ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والوں میں سے ایک ہے اور پی آئی اے واقعی قابل ذکر تاریخ اور امید افزا مستقبل والی قومی ایئر لائن ہے۔ ہمیں اپنے قومی کیریئر سے وابستہ ہونے پر واقعی فخر ہے۔ یہ پہلا پاکستانی کارڈ ہے جہاں دونوں شریک برانڈ شراکت دار پاکستانی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

    سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈ پاکستان کا حقیقی نمائندہ ہوگا۔ یہ کارڈ ایک اہم لیکن نظرانداز طبقہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ از سے ہمارے صارفین پر ہم پر اعتماد بڑھے گا اور ان کو بہت آسانی ہو گی۔

  • لاہور جلسہ ، حکومت کیخلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا یا نہیں؟مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    لاہور جلسہ ، حکومت کیخلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا یا نہیں؟مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے،تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان ان آٹا چینی چوروں کے خلاف جانا ہے، آج عوام کے پاس نہ پیسے ہیں نہ آٹا ہے نہ چینی ہے، تیرہ دسمبرکو لاہور آئے گا، یہ جلسہ نہیں عوامی تحریک ہے، شہباز شریف کو جیل میں بند کر کے آپ سب کو خاموش نہیں کرسکتے

    سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جس سے پشاور میٹرو اور حکومت نہیں چلتی ان کو آخر ی گھر دکھا دینا ہے،ان لوگوں نے کشمیر کا سودا کردیا آٹا گھی چینی پر ڈاکہ ڈالا،مافیا کے گھر جانے کا ، اگر جلسے کی اجازت دے رہے ہیں تو اینٹی کرپشن کے پرچے پر بند کریں،جس طرح ملتان کے جلسے میں عوام پہنچے تھے لاہور بھی آئےگی،جج ارشد ملک کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوںمینار پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں گے,اگلا پورا ہفتہ پورے لاہور میں کنونشن اور کارنر میٹنگز بھی ہورہی ہیں ،مریم نواز لاہور شہر میں روڈ پر نکلے گی

  • طلباء کیلیے خوشخبری ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    طلباء کیلیے خوشخبری ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے بے فارم رجسٹریشن کے حوالے سے اظہارِ

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ والدین بچوں کے بے فارم جلد از جلد بنوا کر سکول ریکارڈ میں جمع. کروائیں: جن طلبا کے بے فارم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں نہیں وہ حکومتی مراعات، سکالر شپ جیسے منصوبوں کا فائدہ نہیں لے سکیں گے

    کوویڈ 19 کے تناظر میں حکومت نے بے فارم رجسٹریشن کی ختمی تاریخ 30 نومبر سے بڑھا کے 31 جنوری کر دی ہے گزشتہ 15 روز کے دوران طلبا کے ب فارم 21 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد تک اپڈیٹ ہوئے ہیں ، طلبا کے ب فارم بنوا کر والدین سکول کے ہیڈ ٹیچر کی معاونت سے اس کو ریکارڈ میں با آسانی رجسٹر کروا سکتے ہیں

  • یوم دعا، پنجاب گورنر ہاؤس میں خصوصی دعائیں

    یوم دعا، پنجاب گورنر ہاؤس میں خصوصی دعائیں

    کرونا وبا سے بچاو کے لیے یوم دعا ،گورنر ہاؤس لاہور میں جمعہ کے اجتماع میں خصوصی دعا کروائی گئی ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر کی شرکت

    صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری بھی شریک ہوئے،جمعہ کے اجتماع میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی ،کرونا سے بچاو کے لیے ایک بھی لمحے کی کوتاہی کی گنجائش نہی علما کرونا سے بچاو کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کرونا کی ماہ جون جیسی صورتحال کا متحمل نہی ہو سکتا ،
    سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے ،،

  • سینئر صحافی کی  غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کردی گئی،خصوصی دعائیں

    سینئر صحافی کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کردی گئی،خصوصی دعائیں

    بروز جمعہ سٹی پریس کلب کراچی میں سینیر ترین ممبر اور صحافی مرحوم ارشد انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مرحوم ارشد انصاری کچھ عرصے سے علیل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
    نمازہ جنازہ قاری حبیب الرحمن نقشبندی شاذلی نے ادا فرمائی ۔ نماز جنازہ میں چیئرمین سٹی پریس کلب کراچی سمیت دیگر ممبران اور مرحوم ارشد انصاری کے رشتے داروں نے شرکت کی ۔

    بعد از نماز جنازہ سٹی پریس کلب کراچی میں مرحوم ارشد انصاری ، والدہ محترمہ فائننس سیکرٹری انیس امیر احمد خان اور والدین چیئرمین سٹی پریس کلب کراچی اسد سعید خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
    مفتی محمد اقبال عثمانی ترجمان پاکستان علماء کونسل صوبہ سندھ نے سبق آموز بیان فرمایا اور تمام مرحومین کیلئے خصوصی دعا فرمائی ۔
    تمام ممبران نے مرحوم ارشد انصاری کی سنہرے حروف میں تعریف کی بعد از دعا نعت خوانی اور نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا

  • صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں

    صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں

    قصور
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا ہے کے قصور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات متحرک ہے قصور ضلع کی صحافی برادری مثبت تنقید کرکے اصلاح کریں تھانوں میں شریف شہریوں کو عزت دیں گے جبکہ بدمعاشوں و بدکرداروں کو نشان عبرت بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیرمین پریس کلب پروفیسر ڈاکٹر یوسف آرائیں گروپ لیڈر عطا محمد قصوری نائب صدر خالد نواز خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوام الناس کے ساتھ صحافیوں کے مسائل بنیادوں پر حل کئے جائیں گے عمران کشور ڈی پی او قصور نے کہا کے تھانہ کلچر کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے چائلڈ بیورو سمیت دیگر جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد اب ہمیں ذمہ دار شہری بننا ہے بدکردار عناصر کو دنیا کے لیے مثال بنانا ہے اور تھانوں میں ہر شہری کو انصاف ملے گا

  • الہ آباد میں مدرسے کے طالب علم پر ظلم کی انتہاہ

    الہ آباد میں مدرسے کے طالب علم پر ظلم کی انتہاہ

    قصور
    الہ آباد میں ظلم کی انتہاہ،مدرسے کے طالب علم کو مار مار کر برا حال کر دیا سر میں اینٹیں ماریں جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل
    تفصیلات کے مطابق کل شام چونیاں کے شہر الہ آباد میں ظالموں نے دین کے طالب علم مدرسے کے لڑکے پر ظلم کی انتہاہ کر دی
    جامعہ مسجد و مدرسہ اقصیٰ کا طالب علم شہزاڈ ولد منیر موضع گہلن ہتھاڑ کا رہائشی ہے جو کہ کل شام سے قبل مدرسہ کی گلی و مدرسہ کے لڑکوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ میں گیا تو اس کی گیند ٹریکٹرز آٹو سپئیر پارٹس (سردار شعیب ڈوگر )کی دکان کے لڑکے کو لگ گئی جس پر انہوں نے گراؤنڈ کے اندر ہی طالب علم کو مارنا شروع کر دیا مگر جب طالب علم گھر آئے تو انہوں نے اپنے اساتذہ و بڑوں کو بتایا جس پر لڑکوں کے ورثاء و اساتذہ نے دکان پر جا کر ان کی شکایت لگائی تو آٹو سپئیر پارٹس والوں بپھر کر طالبعلم شہزاد کو مدرسے سے نکال کر مارنے لگے کیونکہ شہزاد کا گاؤں مدرسہ سے دور ہے انہوں نے شہزاد کے سر میں اینٹیں ماریں جس پر شہزاد کا سر پھٹ گیا اور خون کے فوارے پھوٹ پڑے لڑکے کو مدرسے والے جان بچانے کی خاطر فوری ہسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ اس کے سر میں درجنوں ٹانکے لگے ہیں
    یہ ساری صورتحال نزدیکی گھروں کے سی سی ٹی وی کیمروں میں بخوبی دیکھی جا سکتی ہے مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ مارنے والے اتنے بااثر ہیں کہ مدرسہ انتظامیہ ان کے خلاف پرچہ کٹوانے سے کترا رہی ہے جبکہ لڑکے کے ورثاء لڑکے کی جان بچانے کی خاطر ہسپتال میں ہیں
    خبر پاکر ایس ایچ او موقع پر تو پہنچے مگر کوئی کاروائی نا کی جس پر اہل محلہ و مدرسہ کے طالب علموں نے ایس ایچ او الہ آباد و ڈی ایس پی سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • دکاندار نے بہادری سے ڈاکو کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا

    دکاندار نے بہادری سے ڈاکو کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا

    قصور
    بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں واردات تاہم دکاندار نے جان پر کھیل کر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھول نگر کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں گزشتہ رات 9 بجے کے قریب افضل پی سی او و کریانہ شاپ پر تین ڈاکو واردات کیلئے پہنچے اور دکان کے مالک محمد افضل کو گن پوائنٹ پر ہراساں کر کے سامان لوٹنے لگے تو اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد افضل نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا اہل علاقہ نے افضل کی بہادری کی داد دی
    واضع رہے کہ بونگہ بلوچاں میں قاری یحیحی عزیر میر محمدی مرحوم کا مدرسہ ہے جس میں پورے پاکستان سے بچے پڑھنے آتے ہیں مگر چند دنوں سے اس علاقے میں وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے اہل دیہہ کے ساتھ طالب علم بھی سخت پریشان ہیں
    اہل دیہہ نے آئی جی پنجاب،ڈی پی او قصور و ڈی ایس پی پتوکی سے چوروں ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ اہل دیہہ کیساتھ ملک بھر سے آئے ہوئے دین کے طالب علم خود کو محفوظ محسوس کریں

  • سابق وزیر اعلی پنجاب نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا

    سابق وزیر اعلی پنجاب نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا

    قصور ،پاکستان ریلوے حکام کی ہدایت پر انسپکٹر ورکس قصور نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے حویلی لکھا میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے کی جگہ استعمال کرتے ہوئے اپنی ہاؤسنگ کالونی کے لیے غیر قانونی طریقے سے راستہ بنا لیا تاہم اطلاع ملنے پر انسپکٹر ورکس اسرار احمد اور ایس ایچ او ریلوے پولیس چوہدری امین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جگہ واگزار کروا لیں اور متعلقہ راستے کو بھی ریلوے لائنیں لگا کر بند کر دیا ہے

    میاں منظور احمد وٹو ایک پاکستانی سیاستدان ہیں ۔ وٹو پہلی، دفعہ1985 میں منتخب کیا گیا تھا ، اسپیکر پنجاب صوبائی اسمبلی منتخب کیے گئے ، ، انہوں نے1993 میں پاکستان مسلم لیگ (جے) کے ٹکٹ پر وزیر اعلی پنجاب ، پاکستان کا عہدہ حاصل کیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان دو بار جنگ کے بعد وٹو نے صرف 16 نومبر 1996 کو مستقل انہیں اپنی مدت ملازمت کے درمیان عہدہ چھوڑنا پڑا۔ [3]1995 میں وٹو نے پاکستان مسلم لیگ (جناح) کی تشکیل کی جب وہ اپنی سابقہ ​​پارٹی (اس وقت کے مسلم لیگ) سے علیحدگی اختیار کر گئے تھے ، لیکن پارٹی مسلم لیگ (جناح) قومی سیاست میں اہم اثر و رسوخ رکھنے میں ناکام رہی تھی۔

    ، انہوں نے1993 میں پاکستان مسلم لیگ (جے) کے ٹکٹ پر وزیر اعلی پنجاب ، پاکستان کا عہدہ حاصل کیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان دو بار جنگ کے بعد وٹو نے صرف 16 نومبر 1996 کو مستقل طور پر عہدہ چھوڑنے کے لئے انہیں اپنی مدت ملازمت کے درمیان عہدہ چھوڑنا پڑا۔ 1995 میں وٹو نے پاکستان مسلم لیگ (جناح) کی تشکیل کی جب وہ اپنی سابقہ ​​پارٹی (اس وقت کے مسلم لیگ) سے علیحدگی اختیار کر گئے تھے ، لیکن پارٹی مسلم لیگ (جناح) قومی سیاست میں اہم اثر و رسوخ رکھنے میں ناکام رہی تھی۔