قصور میں صحافی کو عمر بلوچ نامی شخص کی صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کو قتل کرنے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو عمر بلوچ نامی شخص کی کال کرکے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں، فیس پر المکہ سٹی کے خلاف لگائی گئی خبر کو پانچ منٹ میں ڈلیت کر دو ورنہ تمہیں 30 منٹ کے اندر اندر للیانی پریس کلب آکر قتل کر دیں گے اور پریس کلب پر حملہ کرکے تمہارے ساتھیوں سے بھی نمٹ لیں گے، عمر بلوچ نے اس سے قبل بھی 03000444316 فون نمبر سے کال کرکے 18نومبر شام سات بجکر 23منٹ پر بھی خود کو صدر پریس کلب پاکپتن کا تعارف کروا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے المکہ سٹی کے خلاف خبریں شائع کرنے سے منع کیا تھا،یہ بندہ پاکپتن میں کسی بھی پریس کلب کا صدر نہ ہے ،مجھے یا میرے پریس کلب یا میرے پریس کلب کے کسی بھی ممبر کا کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار عمر بلوچ اور المکہ سٹی کے مالکان محمد ندیم ، منور حسین ، شوکت حسین اور شہاب الدین ہوں گے، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے
Tag: baaghi
-

صحافی کو قتل کرنے کی دھمکیاں
-

چینی درآمد کرنے سے قیمتیں کم،گھی درآمد کرنے کی استدعا
قصور
چینی کی درآمد سے ذخیرہ اندوزوں کو منہ کی کھانی پڑی ،قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں تاہم گھی کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کا گھی بھی درآمد کرنے کی درخواست
تفصیلات کے مطابق حالیہ اشیاء خوردونوش کے بحران کے بعد گورنمنٹ آف پاکستان نے چینی درآمد کی جس سے زخیرہ اندوزوں کو منہ کی کھانا پڑے تین دن قبل ملکی تیار کردہ چینی جو کہ بڑے مگرمچھوں نے چھپائی ہوئی تھی کی قیمت فی بوری 50 کلوگرام 5150 روپیہ تھی جو اب کم ہو کر 4500 روپیہ ہو گئی ہے جس پر شہریوں نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ان ظالم بے رحم ذخیرہ اندوز لوگوں کو لگام ڈالنے کیلئے اب گھھ بھی بیرون ملک سے منگوایا جائے کیونکہ 2200 روپیہ 16 کلوگرام گھی کا پیک اب 3500 کا کر دیا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان گھی بیرون ملک سے منگوا کر لوگوں کو دیا جائے تاکہ ان ظالموں کا زخیرہ کردہ گھی ان کے گوداموں میں پڑا خراب ہو جائے اور ان کو عبرت حاصل ہو سکے -

گلگت میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کی آزاد کشمیر پر نظر،بڑا حکم دے دیا
اسلام آباد( باغی ٹی وی )28نومبر2020ء
وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تبدیلی لا رہے ہیں لیکن اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے اور اسی طرح اسکے ساتھ ساتھ غربت کا بھی خاتمہ کیا جائے تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر ہو اور اسکے لئے ہم اپنی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر ہم اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہم سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی وہا ں کے عوام کا پی ٹی آئی پر اعتمادکرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں اسی لئے انھوں نے باریاں بدلنے والی پارٹیوں کو مسترد کر دیا اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے اگرچہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دیر سے اپنی انتخابی مہم شروع کی تاہم آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لئے ابھی سے جامع حکمت عملی مرتب کریں گے اورابھی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر دی جائے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور گلگت بلتستان کا الیکشن بہتر حکمت عملی سے جیتنے پر مبارباد دی۔
اس موقع پر آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی وزیر اعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو گلگت بلتستان کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پوراور ر آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ون آن ون آدھے گھنٹے تک ملاقات کی تھی جسکے بعدپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے اکھٹے بھی ملاقات کی۔
-

اسلام آباد پولیس کی کاروائی ،65 لاکھ سے زائد مالیتی سامان برآمد
ایس پی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی
گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرکردہ رکن عدنان کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے موٹرسائیکل، پسٹل، تین رولکس گھڑیاں مالیتی 65 لاکھ، 70 ہزار نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بلیو ایریا میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھینے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
کارروائی اے ایس پی عائشہ گل کی نگرانی میں ایس ایچ او کوہسار کمال خان معہ سب انسپکٹر نوازش علی اور جوانوں نے کی
آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا
-

لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،17سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا
لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار۔17سالہ آمنہ کوبازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، ملزم علی رضاکوگرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ملزم علی رضا مغویہ آمنہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ایس ڈی پی شمالی چھاؤنی بشریٰ نثارکی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن مصطفی آباد اسرار حسین نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کوبازیاب کیا۔
مغویہ آمنہ کے ورثاء نے تھانہ مصطفی آباد میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔
-

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کا 22 واں سالانہ اجلاس اہم فیصلے،دو پاکستانی منتخب کر لیے گئے
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے پریمیئر پوزیشنوں پر دو پاکستانی منتخب.ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے 22 ویں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے اہم فیصلے
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی 22 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) آج مورخہ 28 نومبر 2020 کو منعقد ہوئی۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی اسی اجلاس کے دوران ہوئے۔ اس اجلاس میں دس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔
سید سلطان شاہ اگلے دو سال کی مدت کے لئے ڈبلیو بی سی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی درج ذیل افراد پر مشتمل ہے ،
1. سید سلطان شاہ (پاکستان) صدر
2. بھاوانی پرساد (ویسٹ انڈیز) سینئر نائب صدر
3. رجنیش ہنری (ہندوستان) نائب صدر دوئم
4. ریمنڈ مو کسلے (آسٹریلیا) سیکرٹری جنرل
5. پون گھمیرے (نیپال) ڈائریکٹر فنانس
6. ڈیوڈ جان (انڈیا) ڈائریکٹر گلوبل ڈویلپمنٹ
7. مہر یوسف ہارون (پاکستان) ڈائریکٹر ٹیکنیکلسید سلطان شاہ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ 2012-2014 اور 2014-2016 میں پہلے بھی دو بار ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے صدر رہے ہیں۔
مہر یوسف ہارون پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر ہیں اور وہ مسلسل "چوتھی بار” ڈائریکٹر ٹیکنیکل "ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
-

نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے میدان مار لیا
نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو شکست دے دی
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کا پانچواں میچ پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا ۔ پی سی بی چیلنجرز نے میچ میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔ بسمہ معروف نے 48 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ فاطمہ ثناء نے 41 اور کائنات حفیظ نے 22 رنز بنائے ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے حفصہ ا مجد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں پی سی بی بلاسٹرز نے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا ئے ۔ اوپنر جویریہ خان نے 47 گیندوں پر 56 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے ۔ عالیہ ریاض نے37 سدرا نواز نے 19 اور سدرا امین نے 18 رنز بنائے ۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سےفاطمہ ثناء،صبا نذیر اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاسٹرز کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ۔ بسمہ معروف کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
-

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو وارننگ دیدی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان
ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں، ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا،
چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی،جو کرنا ہے کرلیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا، حکومت جان چکی ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں،حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس کا شکار ہیں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر رکھا ہے ،وہ اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی شرکت نہ کرسکے جبکہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پہ وہ کارکنان سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے -

ڈاکو راج بدستور قائم پولیس خواب خرگوش میں
قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم پولیس خواب خرگوش میں مصروف
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے
مولاپور روڈ پر شہر کے اندر ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھین کر ساجد نامی شہری کو ٹانگ میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے نوجوان شادی پر مٹھائی لینے سوڈیوال سے الہ آباد آرہا تھا جسے رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں طبی امداد کے لئے لایا گیا
یاد رہے کہ ابھی فو دن قبل ہی دو موٹر سائیکلیں دن کو جبکہ یہ ایک موٹرسائیکل رات کو ڈاکو چھین کر لے گئے ہیں جبکہ پولیس بدستور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے جس پر عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں اور آر پی او شیخوپورہ ریجن سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں -

انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق
قصور
چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی پر گٹر میں گر کر جانبحق ہو گئی
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں انتظامیہ کی غفلت نے بچی کی جان نگل لی کھلے گٹر میں بچی گ کر ہلاک ہوئی
پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی آتے گٹر میں گر گئی جو کہ گھر نا پہنچی تو ورثاء نے ڈھونڈنا شروع کر دیا جس پر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بچی گٹر میں گر کر جانبحق ہوگئی ہے بچی کی لاش گٹر سے نکال لئی گئی
اہلیان علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ایک معصوم جان چلی گئی