پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی ساتویں وکٹ118رنز پر گر گئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر342رنز بنا لیے .
پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Tag: baaghi
-

پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی سات وکٹیں گر گئیں
-

پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ گر گئی
پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 97رنز پر گر گئی،پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 81رنز پر گر ی،پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 69رنز پر گر ی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 97 رنز بنا لیے .
پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ -

پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گر گئی
پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 81رنز پر گر گئی،پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 69رنز پر گر ی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 69 رنز بنا لیے .
پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ -

پی ایس ایل فائنل ،لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ گر گئی
پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 69رنز پر گر گئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 37 رنز بنا لیے اور سات اوورز کا کھیل ہو چکا ہے . تمیم اقبال 14 فخر زمان 17 پر کھیل رہے ہیں. محمد عامر اور وقاص محمود نے کراچی کنگز کی طرف سے باؤلنگ کی جو ابھی تک وکٹ لینے میں ناکام رہے.
اکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔ جبکہ 69 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی
-

حوا کی ایک اور 8 سالہ بیٹی ظالم کی درندگی کا شکار ہو گئی
کوٹمومن کے نواحی قصبے للیانی میں بااثر زمیندار نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا
تفصیلات کے مطابق کوٹمومن کے نواحی قصبے للیانی کے محنت کش سیف اللہ کی 8 سالہ بچی سکول سے واپس آ رہی تھی کہ علاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشرلک نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقتولہ سعدیہ کا والد قریبی کھیتوں میں کام کر رہا تھا شور سن کر موقع کی طرف دوڑا اس سے پہلے کہ ان کے پاس پہنچتا ملزم بچی کو گلا گھونٹ کر مار چکا تھا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں تا حال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے. پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹمومن منتقل کر دی ہے.
یاد رہے کہ یہ لک خاندان سرگودہا بہت بڑا زمیندار سیاسی گھرانہ ہے جو علاقے میں خاصہ اسر و رسوخ رکھتا ہے جو بچی کے والد پر کیس واپس لینے کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے مدعی نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی ہے





-

بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر فو ج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،قاری زوار بہادر
افسوس کا مقام جن کو بار بار اقتدار ملا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی بن کر بھی انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج، میڈیاکے ہیرو ہیں
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے الحمد اللہ افواج پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولانا فضل الرحمن ذاتی مفادکی سیاست چھوڑ کر ملک و قوم کے لئے متحد ہو کر پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے کہا بے حد افسوس کا مقام ہے جن کو بار بار اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی ہیں اور انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کے ہیروبنے ہوئے ہیں انہیں ان کے اسی بیانیے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیاہے وہ اب الیکشن ہارنے پر چیخیں مارنے کی بجائے اپنی اداﺅں پر غور کریں اگرانہوں نے پاکستان مخالف بیانیہ نہ بدلا تو انہیں پورے پاکستان کے عوام مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو ایسا سبق پڑھائیں گے کہ اس کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
-

پاکستان عوامی تحریک کرے گی جلسہ مگر کس کیخلاف،خبر آگئی
سیاست کے نام پر ریاست کو داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،پاکستان عوامی تحریک نے 22نومبر ریاست مخالف بیانئے کے خلاف مظاہرے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق 22نومبر سندھ بھر میں یوم استحکام پاکستان منائیں گے،صوبے بھر میں مظاہرے ہونگے،ریاست ہو گی تو سیاست ہو گی مفادپرست لیڈر ملک دشمن عناصر کے بیانئے کو پروان چڑھا رہے ہیں
کورونا کے نام پر تعلیمی اداروں کی بندش منظور نہیں ریاست احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرائے
حکومت تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے بجائے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرے،شادی ہالز کی بندش پر تشویش ہے لاکھوں لو گ بے روزگار ہو رہے ہیں حکومت مسئلے کا حل نکالے،پاکستان میں دوبارہ کورونا پھیلاؤ کے ذمہ دار حکومت اور اپوزیشن ہےسیاست کے نام پر جلسوں میں ایس او پی کا خیال نہ رکھ کر انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلا گیا
مزار قائد کی بے حرمتی پر ن لیگ کو ریلیف دینا کرپٹ نظام کا شاخسانہ ہے،کراچی کے ساتھ سب سیاست کر رہے ہیں اب اہلیان کراچی کے ساتھ کھیل بند ہونا چاہیے،کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو عشروں سے کراچی اور سندھ کے اقتدار پر قابض ہیںاہلیان کراچی کو لاوارث کرنے والی سیاسی مافیا ز کو شہری مسترد کر دیںکراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے مگر اسی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہےپاکستان عوامی تحریک کا سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ وقت نے سچ ثابت کر دیاعوامی تحریک نے آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کی سخت مذمت کی،بھارت طاقت کے نشے میں مسلسل بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے
عوامی تحریک نے وادی نیلم،باغ اور لیپا میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس و تعزیت کی،عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کو پاک فوج ناکام بنا دے گی قوم ساتھ ہے،پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس اہم قومی سیاسی ایشوز پر غور جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود کا اظہار خیال صوبائی کابینہ نے شرکت کی
-

اگلے پانچ سالوں میں گوادر بزنس کا حب ہوگا.گورنر پنجاب
گورنر پنجاب کا گوادر میں منعقدہ راولپنڈی چمبر آف کامرس کے گرین اینڈ کلین اور بزنس سیمینار میں شرکت. سیمینار میں وسط ایشیائی ممالک ازبکستان، تاجکستان، کرغستان اور قازقستان کے چار سفارتکاروں نے بھی شرکت کی. بزنس سیمینار میں صوبہ پنجاب کے وزراء میاں محمود الرشید اور اختر ملک بھی خصوصی طور پر شریک رہے.
گورنر پنجاب نے سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے بزنس کمیونٹی کے لوگوں کا گوادر میں بزنس سیمینار منعقد کرنا خوش آئند ہے. پنجاب کے بڑے شہروں سے سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کیلیئے دعوت دیں گے، دہشت گرد ہمیں ترقی کے عمل سے دور نہیں رکھ سکتے. دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ہم سرمایہ کاری اور ترقی سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے. گوادر میں سرمایہ کاری کیلیئے وسیع مواقع موجود ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میں سینٹرل ایشیائی ممالک اور گوادر کے درمیان بھی پل کا کردار ادا کروں گا. گوادر کی مستقبل تابناک ہے. اگلے پانچ سالوں میں گوادر بزنس کا حب ہوگا. پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا. بلوچستان کی ترقی وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کا ویژن ہے.
تاجکستان کے سفارتکار نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ سے وسط ایشیائی ریاستیں بھی معاشی فائدہ حاصل کر سکیں گے.
صدر چیمبر آف کامرس راولپنڈی نے کہا کہ پنجاب کے تمام چمبر آف کامرس مل کر گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے. -

ڈکیٹی ،چوری اور جیب تراشی میں ملوث گینگ گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں اسلامپورہ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ ظہیر عباس اور اس کے3 ساتھیوں محسن،محبت علی اور خالد شامل ہیں
گرفتار ملزمان سے نقدی،موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ، 3 موبائل فونزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لی گئی،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعدڈکیتی،چوری اور جیب تراشی کی30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا
انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش -

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب
پاکستان ایک مہذب ملک ہے ، ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ،اسلام میں زندگی کے تمام سنہری اصول موجود ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب
لاہور۔17نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مہذب ملک ہے ، قوم کو جس نئے پاکستان کی نوید سنائی تھی اب وہ بنتا نظر آ رہا ہے ، ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ،اسلام میں زندگی کے تمام سنہری اصول موجود ہیں، تمام طالب علم مبارکباد کے مستحق ہیں ، آپ نے جو ڈیزائننگ کا ہنر سیکھا اس کی مانگ دنیا بھر میں ہے، اس ادارے کا مقصد پاکستان کی چیزوںکی ویلیو ایڈیشن کرانا ہے، کسی چیز کو خوبصورت رنگ میں ڈھالنا ، آئیڈیاز دینا اور اچھے طریقے سے فروخت کرنا یہی ہنر ہے،کوویڈ۔19 میں دنیا سمجھتی تھی کہ پاکستان میں اس بیماری کا پھیلائو بہت زیادہ ہو گا،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی عوام نے احتیاطی تدابیر اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت اس بیماری پر بہت حد تک قابو پا لیا۔
وہ منگل کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ ، نیئر علی دادا، فیکلٹی ممبران ، اساتذہ ، ڈیزائنرز اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور چانسلر قابل فخر طلبا میں بات کرنا اور انہیں میڈل دے کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے، انسان اپنی تخلیق اور آئیڈیاز سے دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے، فیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن ، فیشن مارکیٹنگ، جیولری ڈیزائن ، فرنیچر ڈیزائن ، لیدر اسیسریز اینڈ فٹ ویئر ڈیزائننگ ایسے کورسز ہیں جن کی پوری دنیا میں مانگ ہے، آپ لوگ پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے،
صدر مملکت نے کہا کہ مجھے بھی فیشن ڈیزائننگ میں خصوصی دلچسپی ہے،اس ادارے کی عمارت کو بھی انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کر کے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام نے 14 سو سال پہلے عورتوں کو وراثت میں حصہ دیا جسے آج پو ری دنیا تسلیم کر رہی ہے، آج یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ادارے میں 70 فیصد لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے طالبعلموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر ماں ،باپ ،معاشرے اور حکومت پاکستان کی انویسٹمنٹ ہو رہی ہے تاکہ آپ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی چیز کو فروخت کرنے کیلئے آئیڈیاز کی ضرورت ہوتی ہے جو دوسروں کو متاثر کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 70 کی دہائی میں ایک سوٹ کیس کا اشتہار چلا کرتا تھا کہ جس کے اوپر ہاتھی پائوں رکھ دے تو اسے کچھ نہیں ہوتا جو دراصل اس کی مضبوطی کو ظاہر کر رہا تھا، اس ادارے کا مقصد پاکستان کی چیزوں کو ویلیو ایڈیشن کرنا ہے، اسی مقصد کیلئے ہم نے آم کی بہترین مارکیٹنگ کیلئے آم پیدا کرنیوالے زمینداروں کو بلایا تاکہ پاکستانی آم کو باہر بہترین داموں میں فروخت کیا جا سکے جو تجربہ کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بڑے مخیر اور مہذب ہیں جس کا دنیا کو بہت کم علم ہے، کوویڈ۔19 میں دنیا سمجھتی تھی کہ پاکستان میں اس بیماری کا پھیلائو بہت زیادہ ہو گا کیونکہ یہ لوگ احتیاط نہیں کرتے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانیوں نے احتیاطی تدابیر اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت اس بیماری پر بہت حد تک قابو پا لیا۔
قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ نے ادارے کے بارے میں بتایا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن وفاقی حکومت کا ایسا چارٹرڈ ادارہ ہے جہاں خصوصی طور پر ڈیزائن کی تعلیم دی جاتی ہے، جہاں پر فیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن ، فیشن مارکیٹنگ اینڈ مرچنڈائنگ ، جیولری ڈیزائن اینڈ جیمولوجیکل سائنسز ، فرنیچر ڈیزائن اینڈ مینوفیکچررز ، لیدر اسیسریز اینڈ فٹ ویئراور سرامک اینڈ گلاس ڈیزائن کی چار سالہ پیشہ وارانہ تعلیم اور ایم فل آرٹ اینڈ ڈیزائن ایجوکیشن کی دو سالہ تعلیم دی جاتی ہے۔بعدازاں دس طلبا جن میں مہرین انور ، ارم چنگیز ، امبر جاوید ، ماہ رخ راجہ ، حفصہ محمود ، مریم عرفان ، انعم معین ، ذویا بٹ ، مہک ناصر ، ندا اعجاز اور حافظ احمد لطیف کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔