Baaghi TV

Tag: baaghi

  • کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کا دھرنا جاری، انتظامیہ سے مذاکرات ناکام
    کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی دیرینہ مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ارکان، ممبران و کارکنان کی بڑی تعداد نے اوجھا کیمپس کی او پی ڈی بلاک کے ساتھ کیمپ میں دو گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا، مسائل کے حل کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پرنسپل, ڈائریکٹر فنانس اور رسالہ تھانے کے ایس ایچ او کی موجودگی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی جسمیں تمام 14 نکات پر ایک بار پھر تفصیل سے بات کی گئی لیکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بے پناہ اصرار کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ تحریری اعلامیہ یا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہی اس بنا پر معاملات میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی،

    دریں اثنا یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کمشنر کراچی کے نام درخواست میں نے لکھا ہے کہ گذشتہ دو ہفتے سے ڈاؤ یونیورسٹی میں بعض ملازمین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور اس دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکینصوبائی اسمبلی کو بھی مدعو کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تصاویر و وڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمین کے اس احتجاج میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،

    خط میں انتظامیہ نے 14 نومبر کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کا حوالہ بھی دیا گیا اس سے نہ صرف انتظامی امور اور تعلیم و تدریس کا عمل متاثر ہوا بلکہ کورونا کے مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد بھی متاثر ہوئی۔

  • برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    سپیکر پنجاب اسمبلی اور چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر Dr. Christian Turner کی ملاقات،برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے پولیٹیکل سیکرٹری ہیری تھامسن (Harry Thomsan) اور کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفیسرجنال شا (Jinal Shaw) بھی موجود تھے

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کو پہلی بار بااختیار بنانے کا جمہوری عمل قابل تحسین ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ برٹش ایئرویز کا لاہور اور اسلام آباد سے روٹ بحال کرنے کا اقدام خوش آئند ہے،آپ شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے جو ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں،جس سے ان محکموں میں میں ٹریننگ سے لے کر انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بڑی مدد ملے گی،اب تک اس شعبہ میں جو ریسرچ ہو چکی ہے اس کی بدولت پاکستان کو بھی اس کے ثمرات ملیں گے،
    وفاقی حکومت جیسے ہی اسے منظور کرتی ہے صوبے جلد قانون سازی کے عمل کو مکمل کر لیں،

    برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو برطانوی ہائی کمیشن کے دورے کی دعوت بھی دی

  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس؛ چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری
     ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری
    پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے
     یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم؛ ڈگری کالج اب ایسوسی ایٹ ڈگری کالج؛ پوسٹ گریجوایٹ کالج گریجوایٹ کالج بن گیا
    وزیر اعلی کی وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت
    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی 37ویں کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔

    یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول بنائے جائیں گے جن میں سکول آف پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ، سکول آف الائیڈ میڈیکل سائنسز اور سکول آف پیڈیاٹرک شامل ہیں۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014ء میں ترامیم منظور؛د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا؛ ثالثی کے اختیارات بھی دیے گئے۔

    ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی تاریخی ایمرسن کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ یکم جنوری 2021ء سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم ہو جائیں گے اوربین الاقوامی سٹینڈرڈز کے مطابق ڈگریوں کے نام اور دورانیے طے ہو گئے۔

    ان خیالات کا اظہار کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا اور ایم فل کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کالج ہو گا۔ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار اور کابینہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اجلاس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ2014 میں ترمیم کے تحت کمیشن کے ممبران کی تعداد 23 سے بڑھا کر 27 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹیوں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیشن کو ثالثی کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی لینڈ یوز پلان کے حوالے سے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ رجسٹریشن آف آرگنائزیشن مینجنگ اکاموڈیشن انڈر سیکشن20-Aکیلئے Punjab Destitute and Neglected Children Rules 2019 کے مجوزہ مسودے کی منظوری دی گئی۔ مسودے کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے۔ پنجاب فنانس ایکٹ2019 کے تحت زرعی اراضی کے علاوہ نیشنل،صوبائی ہائی ویزاورموٹرویزکے اطراف ریٹنگ ایریا کے باہرعلاقوں کوپراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیاگیا۔

    پنجاب موٹروہیکلزٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015میں ترمیم کی منظوری10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلرسے سیکورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی تا ہم 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کارڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر فیس لی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزراء اور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت کی۔ سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 41ویں،42 ویں اور 43 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ سٹینڈگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی ا مورکے33ویں،34ویں اور 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ میڈیا کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں جاتی عمرے کے بیانیے کی تدفین ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مردے جہاں دفن ہو رہے ہیں وہاں آہ و بقا اور چیخ و پکار جاری رہے گی۔ کیلبری کوئین حلیمہ سلطان کے روپ میں شوٹنگ کیلئے گلگت گئی تھیں۔ پکنک تو ہوگئی لیکن جاتی عمرہ کے بیانیے کو ووٹ نہیں ملنے تھے اور اس بات کاا نہیں خود بھی خوب علم ہے۔  بلاول کو اکسانے کا مریم کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ گلگت بلتستان سی پیک کیلئے معاشی شہ رگ ہے اس پر فساد کا آپکا پلان ڈھکا چھپا نہیں بلکہ ہم جانتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اکثریتی سیٹیں جیتی ہیں اور حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ گلگت کی عوام نے کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو ریجیکٹ کر دیا اب اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کر لیں۔

  • پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی گئی، میاں افتخار کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے سربراہ اجلاس میں رکھے جائیں گے، اے پی سی کے چھبیس نکات میں مزید نکات شامل جو کل سربراہ اجلاس میں رکھے جائیں گے، لاھور، پشاور اور ملتان جلسوں بارے غور کیا گیا

    گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت تمام تر دھاندلی کے باوجود اکثریت نہ لے سکی، اجلاس میں پی پی پی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے گلگت بلتستان انتخابات مسترد کردہے،ھمارا بیانیہ آئین کی بالادستی ہے جس میں تمام اداروں کا کردار متعین ہے،

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سیٹھ وقار کے لئے تعزیت کی گئی، سپریم کورٹ بار کے صدر بننے پر لطیف آفریدی کو مبارکباد دی گئی، صحافی ارشد وحید کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، ارشد وحید کی صحافتی خدمات کو سراھا گیا،

  • فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

    فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

    وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ،تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے۔
    گلگت بلتستان نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے۔گزشتہ دو ادوار میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جی بی کو کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہ دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ جی بی انتخابات کے نتائج نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کے لیے واضح پیغام ہیں۔ اپوزیشن "میں نہ مانوں” کے بیانیے سے نکلے اور زمینی حقائق تسلیم کرے۔ حیرت ہے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحد پی ڈی ایم پارٹیوں نے گلگت بلتستان میں اتحاد نہیں بنایا۔

    گلگت بلتستان میں حقیقی ترقی، تبدیلی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے

  • ‏ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پریس بریفنگ

    ‏ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پریس بریفنگ

    ‏ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پریس بریفنگ
    تفصیلات کے مطابق ،رحمت العالمین ہفتے کو منانے کا آج سے آغاز کررہے ہیں،‏فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذموم حرکت کےبعد دنیابھر میں سیرت النبی ؐ کےحوالےسے آگاہی کےلیےہم ہر سال ‎#ہفتہ_شان_رحمت_اللعالمینﷺ کا انعقاد کریں گےجس کا باقاعدہ آغاز آج کیاگیاہے

    ہم فرنچ/انگلش میں ڈاکومینٹریز، یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین چیئر، سمیت مختلف پروگرامز شروع کروارہےہیں ،گزشتہ چند سالوں میں اظہار آزادی پر مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی رہی ہے،ہر سال ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جائے گا

    لاہور میں نعتیہ محفل، مشاعرے کا انعقاد ہوگا،50 کروڑ کی لاگت سے ہفتہ رحمتہ العالمین منائیں گے،طلبا کو سکالرشپس بھی دی جائیں گے،صوبہ، ضلع کی سطح پر مقابلے ہوں گے،ہفتہ رحمتہ العالمین کے دوران قوالی کی محافل کا انعقاد کریں گے

  • ‏پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات کیسے ہیں،چئیرمین سینیٹ نے بتا دیا

    ‏پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات کیسے ہیں،چئیرمین سینیٹ نے بتا دیا

    اسلام آباد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات ہونے والے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے نئے عہد میں داخل ہو گئے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنی فقید المثال دوستی پر فخر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے اورپارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے اورعوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے سے دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی ترقی کیلئے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے جونہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی بھر پور استعداد رکھتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چین کے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    چین کے سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین سینیٹ کے نقطہ نظر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کا وژن مشترکہ ہے اور سی پیک کے منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،پی آئی اے ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،پی آئی اے ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

    اقتصای رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی اصولی منظوری دے دی۔ فیصلے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کے لیے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کی اصولی منظوری دی گئی۔

    اس سلسلے میں 12 ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کی جائے گی۔رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سے پی آئی اے کو سالانہ 4 ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ فیصلے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ جبکہ وزارت داخلہ اور دفاع کے لیے بھی تکنیکی گرانٹس منظور کر لیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سمارٹ کارڈ کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیر صنعت حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی سفارشات دے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بشر فیلڈ سے 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دی جبکہ کینو اور آم کی برآمد بڑھانے کے لیے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں

  • راولپنڈی پولیس کی پھرتیاں،عام شہریوں کو گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس کی پھرتیاں،عام شہریوں کو گرفتار کر لیا

    تھانہ پیرودائی پولیس کی جانب سے وڈیو جرنلسٹ محمد نوید کی غیر قانونی گرفتاری کا معاملہ ،تھانہ پیر ودائی پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان کی بجائے عام شہریوں کی بھی گرفتاری کا انکاشاف،پولیس کا تھانہ کلچر نا بدل سکا، بے گناہ گرفتاریوں سے عوام شدید اضطراب کا شکار ہیں

    تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کی پکڑ دھکڑ کر کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کی گئی ،اعلی افسران کی جانب سےمختلف تھانوں کو تعداد پوری کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا،تھانہ پیرودہائی پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کے نام پر 9 افراد کو گرفتار کیا
    9 افراد میں صرف دو اشخاص کا تعلق تحریک لبیک سے تھا ،5 افراد کو فجر کی نماز کے وقت مسجد جاتے گرفتار کیا تھا

    2 افراد کو شادی کی تقریب سے واپسی سے گرفتار کیا جبکہ ان کا تعلق راولپنڈی سے نہی تھا ،پکڑے جانے والے 7 اشخاص کو نے پولیس کو دہائیاں دی اور اپنی بے گناہی کا بھی بتایا ،گرفتار کیئے جانے والےبے گناہ افراد بزرگ شہری بھی شامل ہیں،راولپنڈی کے دیگر تھانوں سے 10 مزید افراد بھی لائے گئے

    مجموعی طور پر 19 افراد میں سے صرف 10 کا تعلق تحریک لبیک سے تھا،پولیس نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے بے گناہ افراد کو جیل بھیج دیا
    بے گناہ افراد کے لواحقین کا وزیر اعظم عمران خان،چیف جسٹس، وزیر اعلی پنجاب، وزیر داخلہ اور آئی جی سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
    بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے والے اعلی افسران، ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے
    اگر کاروائی نا کی گئی گئی تو عدالتی کاروائی اور احتجاج پر مجبور ہونگے

    وڈیو جرنلسٹ کا بھائی اس کی گھر رہائش پزیر نہی تھا ،وڈیو جرنلسٹ کے تیسرے بھائی کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کی تھی ،دوران کاروائی پولیس کے ساتھ خواتین اہلکار موجود نہیں تھیں،پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران خواتین سے شدید بدتمیزی اور نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھی

  • خادم حسین رضوی کس معزز شخصیت کی ضمانت پر راضی ہوئےاہم خبر آگئی

    خادم حسین رضوی کس معزز شخصیت کی ضمانت پر راضی ہوئےاہم خبر آگئی

    باغی ذرائع کے مطابق عبداللہ حمید گل نے دو گھنٹے تک خادم حسین رضوی سے ملاقات کی اور انہیں معاملات کی درستگی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد خادم حسین رضوی نے حکومتی ٹیم پر اعتماد کرتے ہوئے اہم اعلان کر دیا

    باغی ذرائع کے مطابق ‏حکومتی ٹیم اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب، ‏خادم حسین رضوی کچھ دیر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے،
    ‏حکومتی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کی،

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات کئے
    وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے
    تحریک لبیک فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں