Baaghi TV

Tag: baaghi

  • فیض آباد دھرنا ۔مذاکرات کا پہلا دور ختم ۔اہم فیصلہ ہو گیا

    فیض آباد دھرنا ۔مذاکرات کا پہلا دور ختم ۔اہم فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لیا

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فوری طلب کیا،وزیر اعظم پیر نور الحق کو فیض دھرنا والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی

    ذرائع کے مطابق ‏حکومتی ٹیم اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب، ‏خادم حسین رضوی کچھ دیر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے،
    ‏حکومتی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کی،

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات کئے
    وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے
    تحریک لبیک فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں

    دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں اور فیض آباد و قرب و جوار کے ہوٹلز بند ہیں، دھرنے کے شرکاء فرانس کے خلاف مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ مقررین کے خطابات بھی ہوتے رہتے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مارچ ہو رہا ہے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو لیاقت باغ سے گزشتہ شب فیض آباد پہنچے ہیں ،پولیس نے شرکا کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر رکاوٹیں تھیں جن کو عبور کر کے شرکاء فیض آباد پہنچ گئے

  • وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کا خیرمقدم،سکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے،کاشف مرزا
    صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق واضح طور پرتعلیمی ادارے کھلے رکھنےکااعلان ہو چکا ہے۔اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

    کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہےوقت قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہونگی: تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی
    سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں،SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں،پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں۔

    بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے، مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں،سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی وNCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے،سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔کاشف مرزا

    سکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کریں،سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے،بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

    تعلیمی اداروں میں تعطیلات موخر کرنے پر چوہدری مونس الہی کاردعمل ،‏پنجاب میں کوروناوائرس کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے، مگرتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کافیصلہ23نومبرتک موخر کردیا گیا ،صوبائی وزارت تعلیم اس خطرناک صورتحال میں کسی کے مفادکانہیں معصوم بچوں کی زندگیوں اوران کے پریشان والدین کا سوچے،
    سیاست نہیں طلباکی حفاظت کومقدم رکھاجائے.

  • میڈیکل کے طلبہ کیلیے خوشخبری،گورنر پنجاب نے ریلیف دیدیا

    میڈیکل کے طلبہ کیلیے خوشخبری،گورنر پنجاب نے ریلیف دیدیا

    میڈیکل طلبہ کے سپلیمنٹری امتحانات کا معاملہ،گورنر پنجاب کا میڈیکل طلبہ کو آئندہ امتحانات میں شامل ہونے کا ایک اضافی موقع دینے کا فیصلہ،کورونا کے دوران امتحانات میں مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو ایک اضافی موقع دیا جائے گا۔ کورونا صورت حال کے پیش نظر طلبہ کی درخواست پر گورنر پنجاب نے ریلیف دینے کا فیصلہ لیا۔

    گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹیز چوہدری محمد سرور نے میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سییز کو ہدایت جاری کردی۔ میڈیکل سٹوڈنٹس کو غیر معمولی حالات میں ایک اضافی موقع دیا جا رہا پے۔
    کورونا سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا مکمل احساس ہے۔ گل

    میڈیکل سٹوڈنٹس نے مشکل حالات میں تعلیم کو جاری رکھا ہے ان کا ساتھ دیں گے۔ کورونا سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے مستقبل میں بھی نقصان ہوگا۔ میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز نے اپنی جان پر کھیل کر عوام کی خدمت کی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر سے مکمل بچاو کے لیے بھر پور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    عوام سے خصوصی اپیل ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین اب سے کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین اب سے کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بتاریخ 16 نومبر بروز پیر بوقت نو بجے شب بمقام گلگت پریس کلب اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
    لائیو کوریج کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے علاوہ درج ذیل سیٹلائیٹ فریکوئنسی پر بھی کلین فیڈ دستیاب ہوگی۔

    ‏Pak Sat KU

    ‏10992 Frequency
    ‏1600 Symbol Rate
    ‏Vertical

    چیئرمین پیپلز پارٹی گلگت میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو بریفنگ دیں گے

  • چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی سندھ کو آرام کرنے کا مشورہ دیدیا

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی سندھ کو آرام کرنے کا مشورہ دیدیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون آرام کرنے کا مشورہ دیدیا

    پی پی پی چیئرمین نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو فون کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے دن رات کرونا کی و با کی روک تھام کیلیے کام کیا ،سندھ کیلیے آپکی خدمات قابل فخر ہیں بلاول زرداری نے مراد علی شاہ کی طبیعت پوچھی،بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کی جلد صحتیابی کی دعا کی

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو آرام کرنے کا بھی مشورہ دیا اور اپنی نیک تمناوَں کا اظہار کیا

  • نیب کے کن شعبہ جات کو مزید فعال کیا جا رہا ہے،چئیرمین نیب نے بتا دیا

    نیب کے کن شعبہ جات کو مزید فعال کیا جا رہا ہے،چئیرمین نیب نے بتا دیا

    اسلام آباد: :قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹبلیٹی،ظاہر شاہ، ڈی جی آپریشنزنیب جبکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ لیا گیاور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    چیئر مین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن اور پراسیکیوشن کے شعبوں کو مز ید فعال بنایا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو 2019 میں53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 2018 میں نیب کو 48 ہزار 591 شکایات موصول ہوئیں

    جن میں سے 41 ہزار 414 کو نمٹایا گیا۔ شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہارہوتا ہے۔ نیب نے 2019 کے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، 1686 انکوائریوں اور 609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا جبکہ نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے جو کہ دنیا میں وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات میں شاندار کامیابی ہے

    اجلا س کے دوران ملک بھر کی مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے آپریشنز اور پراسیکیوٹر ڈویژنزنیب کے مقدمات کی ٹھوس شواہد، مستند دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق پیروی کریں گے۔ اس کے علاوہ شکایات کی تصدیق، انکوائریوں، اور انوسٹی گیشنز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ نیب کے انوسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کیلئے مختلف شارٹ کورسزماہر اور تجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز تجربہ کار اور سینئر سپروائزی افسران کی اجتماعی دانش سے استفادہ کرتے ہوئے منطقی انجام تک ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔چئیرمین نیب کی ہدایت پر نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کی موثر نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تا کہ نیب کے علاقائی بیوروز کی کا رکردگی کے مسلسل جائزہ کے نتیجے میں مناسب قانونی رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1230بدعنوانی کے ریفرنسز ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی پیروی کے لئے انوسٹی گیشن آفیسرز،پراسیکیوٹرز متعلقہ ڈی جیز کو زیر نگرانی اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم بر آمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروانے میں اپنا قومی فریضہ احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے جہاں سراہا ہے وہاں نیب کو مبینہ بد عنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے نیب پر اعتماد کا مظہر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔نیب افسران کسی پراپیگنڈہ، پریشراوردھمکی کو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔اس لئے نیب میں آنے والے ہر شخص کی عز ت و احترام کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلہ میں کسی کوتاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی سہولت ہے۔ 2019میں 50 مقدمات میں اس لیبارٹری میں 15 ہزار 747 سوالیہ دستاویزات، 300 انگوٹھوں کے نشانات سمیت 74 ڈیجیٹل ڈیوائسز (لیب ٹاپس، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک وغیرہ) کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں انسداد بدعنوانی کا ادارہ ہے جس نے چین کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کے تناظر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

    اس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ کے پیش نظر بدعنوانی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے نیب کے ریجنل بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال کریں، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن نمٹائیں تاکہ بد عنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے-

  • عمران خان نے شہباز شریف پر کیسے شب خون مارا،عظمی بخاری نے بتا دیا

    عمران خان نے شہباز شریف پر کیسے شب خون مارا،عظمی بخاری نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر شب خون مارا۔ڈھائی سالوں میں بزدار حکومت اپنے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں چھ سے زائد ترامیم کر چکی ہیں۔

    ایکٹ نہ ہوا عمران خان کی تقریریں ہو گیئیں،جو ایک تماشہ ہیں۔عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔مصالحتی کونسلز کے قیام کا ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر بلدیاتی الیکشن کرائے۔عمران اور بزدار نے قبل از وقت لوکل گورنمنٹ ختم کرکے غیر جمہوری ہونے کا ثبوت دیا۔شہباز شریف کا خوشحال پنجاب آج گندم مافیا اور چینی مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔پنجاب کابینہ کی ہر میٹنگ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مزید تکلیف پہنچانے کی سازشیں تیار ہوتی ہیں۔آج بھی پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن ہی زیر بحث رہی ہیں۔

    آج پھر پنجاب کابینہ میں ڈی جی اینٹی کرپشن پر دباؤ بڑھانے کے منصوبے تیار ہوئے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اب عثمان بزدار کے ذاتی ملازم بن چکے ہیں۔فیس گوہر اپنا قبلہ درست کرلیں یہ لوگ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہنے والے۔آپ اپنے آنے والے مستقبل کی فکر کریں عثمان بزدار کے دباؤ سے باہر نکلیں۔ورنہ نفیس گوہر باقی عمر عدالتوں میں ذلیل ہوتے رہے گے،اور آج کا غفار ڈوگر کا فیصلہ شرم دلانے کیلیے کافی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہوگااور کونسے امور زیر بحث آئیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہوگااور کونسے امور زیر بحث آئیں گے

    ‏وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

    ‏اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی

    وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر رکھا جا رہا ہے جس میں کرونا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اس میں معیشت سمیت تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

    یاد رہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے وزیر اعظم پاکستان نے تمام تر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگاتے ہوئے سیاسی اکٹھ پر پابندی لگا دی ہے اور شادی کی تقریبات کو گھروں میں کرنے کی بجائے شادی ہالز میں 300 تک افراد کیساتھ تقریب کی ہدایات جاری کی ہیں

  • صدر مملکت عارف علوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    صدر مملکت عارف علوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات ،گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی وحکومتی اور دیگر امور پر بات چیت،صدر مملکت نے بلوچستان ‘فاٹا اور گلگت کے طلباء کیلئے گور نر کے سکالر شپ پروگرام کو سراہا

    صدر ڈاکٹر علوی نے کہا کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی گلگت میں تحر یک انصاف کی کامیاب کی مبارکباد ،پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔
    ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو ناکا م بنایا جائیگا ۔ملک دشمنوں کیخلاف پورے ملک میں اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر عارف علوی
    انتشار اورفساد کے اپوزیشن کے بیانہ کو عوام نے گلگت میں مسترد کر دیا ۔

    22کروڑ پاکستانی حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں
    مخالفین کو گلگت کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر نا چاہیے۔یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔بلوچستان ‘فاٹا اور گلگت کے طلباء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

  • کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اہم اعلان کر دیا

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اہم اعلان کر دیا

    لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کل پی ایس ایل کے فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ کراچي کنگز کےکپتان عماد وسيم کا کہنا ہے کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد کي سی شخصیت تھے جبکہ لاہور قلندر کے کپتان سہيل اختر کا کہنا ہے کہ ہم اپنےمداحوں کو پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی صورت میں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

    نيشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس تاریخی فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گي دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

    کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث آٹھ ماہ تک تعطل کے شکارپاکستان سپرلیگ کے دونوں کپتانوں نے ایونٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کوالیفائر میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی تاہم میچ کا اختتام بہتر نہ کرسکے، اسکواڈ میں تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ہم فائنل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد کي سی شخصیت تھے، ہم یہ ٹرافی جیت کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ پر فائنل کا کوئی اضافی دباؤ نہیں، ہمارے لیے یہ بالکل ایک نئے میچ کی طرح ہے، کوشش کریں گے کہ یہاں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، ہم پانچ سال سے اس دن کے لیے محنت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال لاہور قلندرز کی کارکردگی میں ایک تسلسل ہے، ہم فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کریں گے۔

    سہیل اختر نے کہا کہ ہمارے فینز نے مسلسل پانچ سال ہمیں اسپورٹ کیا اب ہم پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اٹھا کر انہیں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ابھي تک کھيلے گئے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جس ميں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی۔ تین میچوں میں فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے برابر ہونے والا ایک میچ سپر اوورز پر جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جس ميں لاہور کے ميچ ميں لاہور قلندرزاور پھر کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔