قصور
صحافی کو پھنسا دیا گیا صحافی نے ساری روداد بیان کر دی
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے صحافی نے اپنے پھنسنے کی روداد بیان کرتے ہوئے کہ کی میں رانا اکرم چونیاں ظہیر آباد کالونی کا رہائشی ہوں اور شعبہ صحافت سے بھی وابسطہ ہوں چند ماہ قبل میرا احسان الہی طلحہ مبین ولد انور سے معمولی جھگڑا ہوا تھا اس کی وجہ سے احسان اور طلحہ نے ایک موٹر سائیکل چوری کی نامعلوم درخواست 10/7/2020کو تھانہ سٹی میں گزاری اور اگلے ہی دن طلحہ نے11/7/2020کو مجھے نامزد کر دیا اس کے بعد میں تفتیش کیلئے تھانہ حاضر ہوتا رہا اور پولیس نے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے احسان الہی طلحہ مبین ولد انور کو جھوٹا ٹھہرایا اس کے بعد 22/7/2020 کو ایک اور نامعلوم درخواست دے کر ایف آئی آر درج کروا دی گئی تقریبا چار ماہ بعد پھر مجھے نامزد کر کے مجھے حراساں کر نا چاہتے ہیں یہ مقدمہ اور درخواست جھوٹ پر مُبنی ہیں اور مجھے سوچی سمجھی سکیم کے تحت پھنسایا جا رہا ہے میری ڈی پی او قصور عمران کشور صاحب ، ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم صاحب ، اور تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او یاسر علی صاحب سے اپیل ہے کہ میرے خلاف نامزد کئے گئے جھوٹے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ کو فوری خارج کیا جائے اور جھوٹی درخواست کو داخل دفتر کرکے پولیس کو گمراہ کرکے جھوٹے مقدمات درج کروانے پر احسان الہی وغیرہ کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
Tag: baaghi
-

پھنسے ہوئے صحافی نے اپنی روداد سنا دی
-

اینٹی کرپشن قصور کی بڑی کاروائی ،رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور
اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی ڈرگ برانچ کا کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن قصور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ برانچ قصور میں تعینات عاصم نامی کلرک کو شہری سے 10ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف انٹی کرپشن قصور نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
شہریوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور محمد عاطف اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد اعظم قصور کو خراج تحسین
جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے -

بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور
چھانگا مانگا میں ایس ایچ او کامران شہزاد کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالحفیظ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کا ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو منشیات فروشوں کے لئے خوف کی علامت بن گیا گزشتہ چند روز میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو ناکو چنے چبوا دئیے مخبر خاص کی اطلاع پر چھانگا مانگا کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدا لحفیظ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2100 گرام چرس بر آمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا اور اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مزید تفتیش شروع کر دی اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی میں اب تک درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے کسی بھی منشیات فروش کو نوجوان نسل کی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا میری ٹیمیں دن رات منشیات فروشوں کے تعاقب میں لگی ہوئی ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج مرتب ہو رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر معاشرے کیلئے ایک ناسور کی مانند ہیں جن سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے عنقریب انشاءاللہ چھانگا مانگا شہر میں واردات سر انجام دینے والے ڈاکو ؤں کو بھی منظر عام پر لا کر کیفر کردار تک پہنچاؤں گا میرا مقصد اپنے تھانہ کی حدود کو جرائم سے پاک کرنا ہے جسکی تکمیل کیلئے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا -

خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے تخظ کیلیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے
لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں خواجہ سراء کمیونٹی کا ایک روزہ میڈیا سینسی ٹائزیشن ٹریننگ پروگرا م
ٹریننگ پروگرام میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی خصوصی شرکت، تربیتی اجلاس میں میڈیا، کمیونٹی، سول تنظیم وغیرہ کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کیڈائریکٹر پروگرام کے ایس ایس ماہ نور چوہدری نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈا لی،کمیونٹی نمائندگان کی جانب سے صوبہ بھر میں خواجہ سراء کمیونٹی پر تشدد کی روک تھام اور صوبائی سطح پر قانون سازی پر زور دیا گیا
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سراء کمیونٹی کے تحفظ کیلئے قانون سازی سمیت دیگراقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ٹرانس جینڈر شہریوں کو صحت، وراثت اور روزگار کا حق حاصل ہے۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواجہ سراء کمیونٹی کے لئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں۔ٹرانسجنڈر کمیونٹی ایکٹ پنجاب 2020 کا مسودہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانس جینڈر برادری کواحساس پروگرام کے تحت امداد فراہم کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کی اسلام آباد میں خواجہ سراء نایاب علی پر نامعلوم افراد کیجانب سے حملہ کی پر زور مذمت کی گئی ، ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور ان کوقرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،سیشن کے اختتام پر خواجہ سراء کمیونٹی کی جانب سے نایاب علی پر حملہ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی، کمیونٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
-

لائن آف کنٹرول ,مودی کس بات کا غصہ نکال رہا ہے رحمان ملک نے بتا دیا
سینیٹر رحمان ملک کا بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و بیگناہ شہریوںں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کیطرف سے اشتعال انگیز فائیرنگ میں پاک آرمی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3000 سے زیادہ مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کی ہیں،مودی چھ ریاستوں میں بدترین شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کیوجہ سے اب تک ہزاروں بیگناہ شہریوں کی شہادتیں ہوئے ہیں،
پاک فوج بھارتی جارحیت کی منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، بھارت علاقائی امن و امان کو خراب کرنی کی بھرپور کوشش کر رہا ہے،
اقوام متحدہ مودی جارحیت و کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے، -

روات پولیس نے چند گھنٹوں میں کس کو گرفتار کر لیا
تھانہ روات پولیس کی کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا امام مسجد جاوید چند گھنٹوں میں گرفتار، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق میرا 09 سالہ بیٹا نماز پڑھنے مسجد گیا جو کہ امام مسجد کے پاس قرآن بھی پڑھتا ہے، امام مسجد نے میرے بیٹے کو کھانا لانے کے بہانے کمرے میں بلوایا اور بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،
ایس ایچ او روات نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کرلیا،
ایس پی صدر ڈویژن کی ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش،ایس پی صدر ضیاء الدین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا اس کی کوشش ناقابل برداشت ہے، -

بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیاگیا
سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ / ایس ایچ او، سب انسپکٹر معطل
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیا، ایس ایچ او نشتر کالونی اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کو معطل و کلوز لائن کر دیا گیا، ایس ایچ او نشتر کالونی نے اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں کیبل آپریٹرز کی لڑائی کے دوران بروقت انسدادی کارروائی نہ کی،
کیبل آپریٹرز کے خلاف بروقت انسدای کارروائی نہ کرنے سے جانی نقصان ہوا، بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم نے ایس ایچ او اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کےخلاف بھی اسشپل رپورٹ بجھوائی تھی،
سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کہا کہ کہ فرائض میں مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،
-

جنوبی افریقا کےسابق کپتان پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار
جنوبی افریقا کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار
پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنےوالےساؤتھ افریقن اسٹار فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی پرخوش ہیں۔۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہےکہ پاکستان سپرلیگ کاحصہ بن کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے اپنے عزائم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی کارکردگی سے پشاور کو فائنل میں پہنچا کرٹائیٹل جتواناچاہتاہوں۔
پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے، جسکا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہوگئی ہے، خصوصاً شعیب ملک کےساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا ہے، اپنا وقت انجوائے کررہا ہوں۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں اپنی بہترین کارکردگی دکھاکر پاکستانی فینز کو محظوظ کروں۔انڈر19 ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کےساتھ پاکستان آچکا ہوں۔ دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ورلڈالیون ٹیم کےساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔خوشی ہے پاکستان نےانٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے،





-

عمران خان کو ہٹانے سے تبدیلی نہیں آئیگی بلکہ یہ کام کرنا ہو گا۔مولانا کا بیانیہ سامنے آگیا
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت و بلتستان کے الیکشن میں جعلی حکومت نے پر ی پول دھاندلی کا منصو بہ بنا یا ہے الیکشن کے قواعد ضوابط کی دھجیا ں اڑائی جا رہی ہے سیا سی رشوتو ں کا با زار گر م ہے ہزاروں بوریو ں پر مشتمل گندم کے ٹر ک عمران خا ن کے بینر ز لگا کر تقسیم کی جا رہی ہے ایک امید وار کو پی ٹی آئی کے امید وار کے حق میں اس شرط پر دستبردار کرا یا گیا ہے کہ اس کو مشیر بنا یا جا ئے گا ایک حلقے میں سر کا ری ملا زمین کے ووٹو ں کی تعداد کل سات سو ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 1079 بیلٹ پیپر جاری کئے ہیں الیکشن کے نتائج کے پہلے سے مر تب کئے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن اور ایجنسیا ں اپنی ذمہ داریا ں نہیں نبھا رہی وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر ہے تھے اس موقع پر ان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہ میں اسمبلی میں پارلیمانی لیڈ ر مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام پر ہمارا اعتما د ہے وہ حکومتی جھوٹے نعرو ں کو ٹھکرا دیں گے جعلی سر وے کو وہا ں کی عوام تسلیم نہیں کریگی وہ حکومت امیدوارو ں کو شکست سے دو چار کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ہمارے جلسے شیڈول کے مطا بق ہونگے سوا ت ، تر بت اور حافظ آباد کے جلسو ں میں اگر کرونا نہیں آیا تو پشاور ، ملتا ن ، لاہور کے جلسے میں بھی کرونا نہیں آئیگا ۔
انہوں نے کہا کہ کرا چی واقعہ کی انکوائر ی میں ذمہ دارو ں کا تعین تو کر دیا گیا ہے لیکن اس کی کہانی بڑی مضحکہ خیز ہے جس ادار ے کے لو گ خود اس واقعے میں ملوث ہیں وہی انکوائر ی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دو جماعتو ں کے لیڈرو ں نے جو انٹر ویو دیئے ہیں ان کے الفاظ کی تعبیر میں اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن اس بات پر پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہو ئی ہے اور اس دھاندلی کے ذمہ دار سول و فو جی اسٹیبلشمنٹ ہیں اس لئے ہم ان ذمہ دارو ں سے بات کرینگے نہ کہ موجو دہ جعلی حکومت سے انہوں نے کہا کہ اداروں کو یہ احساس دلا نا چاہتے ہیں کہ وہ سیا ست میں حصہ نہ لیں اس سے ملک میں بحرا نی کیفیت پیدا ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت خا رجہ محا ذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور سعو دی عر ب اور متحدہ عر ب امارات جیسے قریبی دوستو ں سے بھی ہمارے تعلقات خرا ب ہو چکے ہیں اس وقت عوام موجو د ہ جعلی حکومت سے نا لا ں ہے مہنگا ئی ، کر پشن ، عرو ج پر ہے اور عوام کو موجو د ہ جعلی حکومت سے نجات دلا کر رہینگے ، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن اپنی تقریر کا لب و لہجہ تبدیل نہیں کر سکا تو وہ تبدیلی کیا لائیگا صرف عمران خان کو ہٹانے سے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی نئے الیکشن پاکستان کی ضرور ت ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا پرجتنی قدغنیں اس حکومت میں لگائی ہیں پہلے کبھی نہیں تھی اور میڈیا کی شخصیات نے قید و بند کی صو بتعیں جھیلیں اور اب بھی میڈیا کے سر برا ہان کے سر و ں پر تلوار لٹک رہی ہے
پی ڈی ایم کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان چیف جسٹس پشاور ہا ئی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقا ل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ایسی شخصیات بہت کم پیدا ہونگی میں ان کے لواحقین سے تعزیت کر تا ہو انہوں نے تحصیل پروآ میں سانحہ شاہ اجمل کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بائییس خواتین اور بچو ں کے جانبحق ہو نے کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک اور حکومت اداروں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے انہوں نے علاقے کو بنیا دی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے میں ان خاندا نو ں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہو اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہو ں
-

شہریوں کو پولیس افسر بن کر دھمکیاں دینے والا ایف آئی اے کی گرفت میں آگیا
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار ،
تفصیلات کے مطابق کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا ،گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے
ملزم شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے خود کو سی ایس ایس پاس افسر ظاہر کرتا تھا،گرفتار ملزم لوگوں کو ڈرانے اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ مل گیا ہے ،ملزم کے پاس سے پانچ فائلیں ملی ہیں جن میں کبھی ڈی جی،کبھی ایف آئی اے، کبھی اے ایس پی اور دیگر جعلی اداروں کا افسر بن کر لوگوں کو ڈراتا تھا
ملزم کا زیادہ تر کام ریکوری کا تھا، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے ،ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے کی ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،


