Baaghi TV

Tag: baaghi

  • اپوزیشن حکومت ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ وزیر خارجہ کا بڑا دعوی

    اپوزیشن حکومت ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ وزیر خارجہ کا بڑا دعوی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی ابہام نہیں رہا کہ بھارت منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں دہشتگردی کے لیے اپنے وسائل فراہم کررہا ہے، بھارت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ،بھارت سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے،بھارت نے اس سیل کے لیے 80ارب مختص کیے ، ہم نے صرف باتیں نہیں کی شواہد بھی پیش کیے،آزاد کشمیر کے لیے بھارت کی سوچ کچھ اچھی نہیں ، بھارت نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،
    ہم نے بھارت کے عزائم کو نہ صرف سمجھنا ہے بلکہ ناکام بھی بنانا ہے ،ایٹمی جنگ خود کشی ثابت ہوگی ،اگر ایسا ہوا تو خطہ کا امن و آمان داؤ پر لگ سکتا ہے

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملتان اور حیدرآباد کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ ہیں ، اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہوجائے گی یہ محض انکی خواہش ہی ہے ، اپوزیشن رہنما اکثر جوش وخطابت میں اپنے رہنماؤں کو روند ڈالتے ہیں ، ان کی باتوں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ انکی صفوں میں اتحاد نہیں ، کئی رہنما اپنے قائدین کے بیانیے سے مطمئن نہیں لیکن وہ ظاہر نہیں کر سکتے ، ، اپوزیشن پہلے فیصلہ کرلے کے وہ کیا چاہتے ہیں ،
    ووٹر جلسوں میں جاتا ہے تقریریں سنتا ہے لیکن وقت اپنی مرضی سے دیتا ہے ،جتنے بڑے جسلے ہم نے کیے پھر تو 2013 میں بھی ہماری حکومت ہونی چاہیے تھی ، اسلام آباد نشست کے دوران یہ بات پوچھی گئی کہ گلگت بلتستان الیکشن کو کیسے شفاف بنایا جائے ، الیکشن کی نشست کی دفعہ ان کو بلایا گیا لیکن یہ نہ آئے ،

    مزید انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی عوام کی آسانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے، اگر یہاں بیٹھنے آلے سیکرٹریز کہتے ہیں ہمارے پاس اختیارات نہیں تو وہ غلط کہتے ہیں ، سیکٹریٹ کے فنڈز ریلیز ہوگئے جگہ کا انتخاب بھی کرلیا ہے لیکن مکمل بحال کرنے میں وقت لگے گا

  • گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتراضات سامنے آگئے

    گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتراضات سامنے آگئے

    پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کا اہم بیان سامنے آگیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جس پولنگ اسٹیشن کا دورہ کررہے ہیں، وہاں کی ووٹر لسٹوں میں مقامی ووٹرز کا نام نہیں ہے، الیکشن کمیشن وضاحت کرے کہ کس کی ایماء پر ووٹر لسٹوں میں راتوں رات چھیڑچھاڑ کی گئی،ووٹر ووٹ دینے کے لئے قطاروں میں کھڑے ہیں اور فہرستوں میں ان کا نام نہیں ہے
    پورے گلگت بلتستان سے ووٹر لسٹوں میں مسائل کی شکایات سامنے آرہی ہیں، ووٹر لسٹوں میں مسائل کا فی الفور نوٹس لیا جائے ورنہ احتجاج ہمارا حق ہے،

    ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی قوانین کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی افسوسناک ہے ، وفاقی وزرا اور معاونین ووٹ خریدنے کیلئے بولیاں لگاتے رہے اور الیکشن کمیشن آنکھیں بند کر کے بیٹھا رہا ،وفاقی وزرا اور معاون الیکشن کمیشن تو درکنار سپریم ایپلیٹ کورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں بکھیرتے رہے ،
    بہت سی پولنگ سٹیشنوں پر تاخیری حربے استعمال کر کے ووٹروں کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ،
    جن حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ ہے وہاں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار کیا گیا ہے، پی پی پی امیدواروں کی شکایات اور نشاندہی پر بھی الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کر رہا ،
    الیکشن کمیشن پولنگ اور گنتی کے عمل کو شفاف بنا کر خود کو متنازعہ ہونے سے بچائے ،

  • گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا بات خوش آئند ہے ،مریم نواز نے بتا دیا

    گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا بات خوش آئند ہے ،مریم نواز نے بتا دیا

    ‎مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بیان ،گلگت بلتستان کے غیور عوام شیر پر مہر لگا کر پانچ سال کی اپنی شاندار ترقی کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گے۔
    ‎شیرو۔دلیرو آپ نے اپنے ووٹ کا پہرہ بھی دینا ہے۔
    ‎عوام کے پولنگ سٹیشن آنے کے جوش اور جذبے کی توہین نہ کی جائے

    گلگت بلتستان الیکشن میں ماضی کی نسبت خواتین کا انتخابی عمل بھرپور شمولیت خوش آئند ہے،
    مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کی عوام بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلی ہے ان کو سلام پیش کرتی ہوں

    الیکشن کمیشن بے ضابطگیوں کی شکایات پر ایکشن نہیں لے رہا جو افسوسناک ہے،الیکشن کمیشن ووٹوں کے ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کو شفاف بنائے

  • کراچی پاکستان ریلوے ،  کے سی آر  منصوبے کا پول کھل گیا

    کراچی پاکستان ریلوے ، کے سی آر منصوبے کا پول کھل گیا

    کراچی: کافی انتظار کے بعد کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی آزمائشی دوڑ شروع ہوگئی ، لوگوں کے مطابق کراچی کے سٹی ریلوے اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک 14 کلو میٹر لمبی مسافت پر چار بوگیوں اور دو انجنوں پر مشتمل کے سی آر ٹرین کا سفر ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹرین کو پورے فاصلے کو طے کرنے میں تقریبا دو گھنٹے لگے جس میں چند منٹ لگنے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پٹریوں اور اسٹیشنوں کی خستہ حالت کی وجہ سے ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ چونکہ وزارت ریلوے نے 16 نومبر سے پہلی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ، کسی ایک اسٹیشن ، پلیٹ فارم یا ٹکٹ آفس کی حالت اس قابل نہیں تھی کہ ان پر کام شروع ہو سکے ۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گذشتہ بدھ کو کہا تھا کہ 14 کلومیٹر کے سی آر ٹریک تیار ہے جبکہ باقی ٹریک سندھ حکومت رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا ، "کے سی آر ٹریک کو چلانے کے لئے 10 سے زیادہ کوچز تیار ہیں جبکہ 40 مزید کوچوں پر کام جاری ہے۔”

    پاکستان ریلوے کے مطابق ، کے سی آر منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کی لمبائی 43.13 کلومیٹر تھی ، جس میں زمین پر 14.95 کلومیٹر اور 28.18 کلومیٹر بلندی شامل ہے۔ کے سی آر کے 24 اسٹیشن ہوں گے اور اس کی یومیہ سواری 550،000 کے قریب ہوگی۔

    پہلے مرحلے میں ، کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک کے سی آر لائن 32 ٹرینوں کے ٹریک پر چلنے کے ساتھ آپریشنل ہوجائے گی۔ اس کی یومیہ سواری 16،000 کے لگ بھگ ہوگی ، جبکہ پہلے مرحلے کی بحالی پر ایک ارب 25 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    کے سی آر کے دوسرے مرحلے پر ،70 .8ارب روپے لاگت آئے گی ، جبکہ تیسرا مرحلہ پبلک پرائیویٹ کے تحت مکمل ہوگا

  • بازار میں عورتوں سے پرس چھیننے والی ملزمہ گرفتار

    بازار میں عورتوں سے پرس چھیننے والی ملزمہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ ایسٹ ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے احکامات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ،ایس ایچ او صفدر بروہی کی سربراہی میں پولیس نے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا

    رش کا فائدہ اٹھا کر بازار میں عورتوں کے پرسوں سے موبائل فون اور کیش نکال لیتی تھی،گرفتار ملزمہ کی شناخت عائشہ دختر محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک چوری شدہ موبائل فون انفنکنس برآمد کر لیا ہے

    ملزمہ کےخلاف پولیس نے ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئےمقدمہ الزام نمبر
    389/2020 u/s 379،گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او صفدر بروھی

  • ڈیفنس پولیس کا رات گئے قیوم آباد سیکٹر اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

    ڈیفنس پولیس کا رات گئے قیوم آباد سیکٹر اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

    ڈیفنس پولیس کا رات گئے قیوم آباد سیکٹر اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،کارروائی کے دوران بدکاری میں میں ملوث دو مرد اور چھ خواتین کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزمان میں (1)محمد ندیم ولد صادق (2) منور ولد عبدالشکور (3) عاشی عرف انمول زوجہ نورمحمد (4) تانیہ عرف مہوش زوجہ محمد عارف (5) کرن عرف پنکی دختر منظور احمد (6) صبا عرف کومل دختر مراد علی (7) کوثر سونیا دختر خالد (8) کائنات عرف خوشی دختر ظفر شامل ہیں

    پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل فونز نقد رقم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر 810/2020 بجرم دفعہ 34/A/B- 371 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

  • قائدآباد سے بین الصوبائی منشیات گروہ میں شامل باپ بیٹا گرفتار۔

    قائدآباد سے بین الصوبائی منشیات گروہ میں شامل باپ بیٹا گرفتار۔

    گرفتار ملزمان کا گروہ شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے آدھا ہیروئن، دو کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس اور آئس برآمد۔

    ملزمان سے برآمد منشیات کی قیمت لاکھوں میں ہے۔
    گرفتار ملزمان دوسرے صوبے سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر شہر میں سپلائی کرتے تھے۔دونوں ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان حبیب الرحمان عرف چاچا اور فضل خالق ولد حبیب الرحمان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • گلگت بلتستان میں چیئرمین پیپلز پارٹی سے اہم وفد کی ملاقات

    گلگت بلتستان میں چیئرمین پیپلز پارٹی سے اہم وفد کی ملاقات

    ‏ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی ملاقات،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے نعیم اللہ خان کی قیادت میں ملاقات کی

    ‎‏اسماعیلی ریجنل کونسل نے چیئرمین پاکستام پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی آپ کی گلگت بلتستان آمد پر آپ کا خیر مقدم کرتی ہے، ا
    پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی بہت خدمت کی ہے جس کو بھلایا نہیں جا سکتا،
    آپ نے جس انداز میں دنیا بھر میں گلگت بلتستان کو متعارف کرایا ہے اسماعیل کمیونٹی آپ کی ممنون ہے،

    ‏چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں، میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی جانب سے پی پی پی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،

  • لاہور قلندرز  نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی  بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے پہلے ایلیمنٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم اتوار کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔

    ہفتے کی رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 171رنز کا مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے ابتدائی تین بلے باز محض 33 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فخر زمان6، تمیم اقبال 18 اور کپتان سہیل اختر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا تاہم کوئی دوسرا بیٹسمین ان کی ہمت بندھانے کے لیے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل نے ان کے ساتھ بالترتیب 55 اور 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے باز 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    16 اوورز میں 130 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین واپس لوٹنے پر ڈیوڈ ویزے نے میدان میں قدم رکھا تو کریز پر موجود تجربہ کار محمد حفیظ کا حوصلہ بڑھا اور انہوں نے رنز بنانے کی رفتار تیز کردی۔ لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری 3 اوورز میں 36 رنز ردکار تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے 18ویں اور 19ویں اوور میں بالترتریب 16 اور 20 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈیوڈ ویزے نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلائی۔ وہ 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 41 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تونوجوان بیٹسمین حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے ایک کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، جس کے بعد پشاور زلمی کے متعدد بلے بازوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ کوئی لمبی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔شعیب ملک 39، فاف ڈوپلیسی 31، امام الحق 24، صہیب مقصود 16، محمد عمران 8 اور کارلوس بریتھ ویٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان کا رخ کرنے والے ہارڈس ویلجوئن نے اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف کو 2 چوکے اور 2 چھکے جڑھ کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 170 تک پہنچادیا۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے16 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ثاقب محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈویزے اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔میچ میں شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی،وزیر اعلی سندھ کی بریفنگ

    سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی،وزیر اعلی سندھ کی بریفنگ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13320 نمونوں کی جانچ کی گئی ؛گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید865 نئے کیسز سامنے آئے ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے16 مریض انتقال کرگئے ؛

    کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2738 ہوگئی ہے ؛ اب تک1797478 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ؛ اب تک154738 کیسز سامنے آ چکے ہیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید335 مریض صحت ہو چکے ہیں؛ اب تک142417مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ؛ اس وقت9583 مریض زیر علاج ہیں ؛ 9113 گھروں میں ،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور463 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ؛ و366مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ؛

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ؛ 865 نئے کیسز میں سے666 کا تعلق کراچی سے ہے؛ ضلع شرقی 259،ضلع جنوبی 192، ضلع وسطی 93، کورنگی 57،ملیر 37 اور ضلع غربی سے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے؛ حیدرآباد 77،جامشورو 20، شہید بے نظیر آباد16، بدین 12،سکھر 9، سانگھڑ 6، لاڑکانہ 4، نوشہروفیروز 4،عمرکوٹ4، ٹھٹھہ 3، دادو 3،خیرپور 2، گھوٹکی 2،سجاول 2، جیکب آباد اور کشمورسے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ؛