Baaghi TV

Tag: baaghi

  • سید یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    سید یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ نتیجہ خیز اور پچھلے سارے ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا،ہمیشہ کی طرح ملتان کا پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بڑا اور فیصلہ کن کردار ہوگا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متفق ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

    پی ڈی۔ایم ملتان کا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم بھرنا ایک بڑا ٹارگٹ لیکن اس ٹارگٹ کو پیپلز پارٹی ھمیشہ کی طرح عبور کرے گی۔ جیسے ہر تحریک میں ملتان نے ایک تاریخی کردار ادا کیا اس مرتبہ بھی موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پی۔ڈی۔ایم کی تحریک میں بھی ملتان کا میجر رول ھوگا۔ پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسہ نتیجہ خیز ثابت ھوگا جو خطے کا بڑا جلسہ ھوگا ۔

    ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق ناظم خواجہ اشفاق صدیقی کی رھائشگاہ پر میڈیا ٹاک کرتے ھوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسے میں کرونا ایس۔او پیز کا بھرپور خیال کیا جائے گا اور احتیاطی تدابیر پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔ اپوزیشن اور حکومتی جلسے جاری ھیں اور خود جلسے کرنے والے حکمران اپوزیشن کو جلسے منعقد کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر جماعت کا اپنا منشور اپنا پروگرام ھے اور پی۔ڈی۔ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں۔ ائین و قانون, پارلیمنٹ کی بالا دستی اور مہنگائی بیروزگاری کے خلاف اور عوام کے معاشی حقوق, میڈیا کی ازادی, کسان مزدور ملازمین کے مسائل کے فوری حل اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے پی۔ڈی۔ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ, ھر حکومت کو ساتھ لیکر چلنا چاہیئے اور ھم نے بھی اپنے دور اقتدار میں ھمیشہ متفقہ قانون سازی کی۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گراس روٹ لیول پر جاکر پارٹی کو مضبوط بنایا ھے لیکن گلگت بلتستان میں پری پول رگنگ حکومتی سلسلہ اور سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کا حکومتی سلسلہ جاری ھے جس کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جا رھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ھے لیکن کوئی اختیار نہیں ۔جبکہ نااہل حکمران پی۔ڈی۔ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ھو چکے ھیں۔

    اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی, سٹی صدر ملک نسیم لابر, سٹی جنرل سیکرٹری اے۔ڈی بلوچ۔ چوھدری محمد یاسین, رئیس الدین قریشی, ایم سلیم راجہ, میر احمد کامران مگسی و دیگر پارٹی عہدیداران انکے ھمراہ موجود تھے ۔

    دریں اثناء 30 نومبر پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسہ سے قبل سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان شہر کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں کا ھنگامی دورہ کرتے ھوئے مختلف مسالک کے وفات پانے والی شخصیات کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت و بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

    پارٹی رہنما سید حیدر عباس گردیزی مرحوم کے انتقال پر انکے گھر جا کر انکے لواحقین, دربار شاہ شمس کے سجادہ نشیں مخدوم سید زاھد عباس شمسی مرحوم کی وفات پر انکے صاحبزادے سید عون عباس شمسی سے انکے گھر جاکر پھرعلامہ سعید فاروقی مرحوم کے گھر جاکر اور سابق ناظم عمر فاروق خان بابر کی بیوی کی وفات پر انکے گھر جاکر پھر سابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی ملک سجاد مرحوم کے گھر جاکر انکے بیٹے ملک الطاف سے اور پھر سابق ناظم خواجہ اشفاق احمد صدیقی کی رھائشگاہ پر انکے عزیزوں کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے پٹھان برادری اور خواجہ صدیقی برادری کے زعما اور شخصیات سے ملاقات کی۔ حشمت بصیر صدیقی۔ قاسم صدیقی۔ خواجہ نادر صدیقی۔ حافظ امتیاز صدیقی۔ مظہر خورشید۔ خواجہ جہانگیر۔ یاسر امتیاز صدیقی۔ ملک فیاض۔ ملک امداد۔ طارق شاد۔ سید طارق عباس شسی۔ سید ظفر عباس شمسی۔ عباس رضا شمسی۔ حسن رضا شمسی۔ ھاشم خان بابر۔ شہباز ڈوگر و دیگر سے ملاقات کی۔

  • وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

       صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس کمیٹی روم لاہور بورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،ممبران صوبائی اسمبلی و ممبران سینڈیکیٹ مسز سونیا،مسز فردوس ریحانہ،ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر طیب شاہین،مسز سارہ حیات،ڈاکٹر شاہدہ قاسم اور راحت افزاء، ہائیرایجوکیشن کمیشن، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مختلف ایجنڈا آئیٹمز سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے پیش کئے اوریونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں بارے بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نہ صرف پنجاب بھر میں نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں شعبہ تعلیم کو بالخصوص اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا یہاں تک کہ آج ان کے قیام کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں مختلف قانونی اور انتظامی مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ خزانہ، قانون اور ہائیرایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں درپیش قانونی اور انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں۔

  • حکومت نے با دل نا خوانستہ سختی کی، حالات بہتر ہونے پر سرگرمیاں بحال کر دیں گے،عبدالعلیم خان

    حکومت نے با دل نا خوانستہ سختی کی، حالات بہتر ہونے پر سرگرمیاں بحال کر دیں گے،عبدالعلیم خان

    سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل،حکومت نے با دل نا خوانستہ سختی کی، حالات بہتر ہونے پر سرگرمیاں بحال کر دیں گے،احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، ایس او پیز پر عمل اور حکومت سے تعاون کریں

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں،احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اس وبا کی دوسری لہر سے حفاظت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اپنی خصوصی گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح ذمہ دارانہ رویے سے کورونا سے اس مرتبہ بھی بچا جا سکتا ہے اب ہم نے اس چیلنج کے ساتھ ہی زندگی گزارنی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سماجی فاصلے اور دیگر ہدایات پر بھرپور عمل کیا جائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کورونا پر موثر کنٹرول کے لئے کارباری طبقے کی شراکت ضروری امر ہے،

    حکومت نے با دل نا خوانستہ سختی کی ہے اور انشاء اللہ جیسے ہی حالات بہتر ہوئے معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کورونا پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے اور پاکستان نے کئی ایک ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کہیں بہتر حکمت عملی اپنائی جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات شہریوں کے تحفظ کیلئے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اس ضمن میں بھرپور تعاون کرے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ اس مرتبہ بھی ہم اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے اور کورونا کی اس لہر سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

  • پاکستان عوامی تحریک کرے گی احتجاج،اجلاس طلب کر لیا

    پاکستان عوامی تحریک کرے گی احتجاج،اجلاس طلب کر لیا

    قومی سلامتی کے اداروں اور ملک دشمن بیانیہ کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج پر غور
    عوامی تحریک کا اہم اجلاس 13نومبر جمعہ شام 7بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں طلب کر لیا اجلاس میں ملک دشمن بیانئے اور کراچی کے مسائل پر احتجاج،کورونا پھیلاؤ کے محرکات پر غور کیا جائے گا،پی اے ٹی اجلاس کی صدارت مشتاق صدیقی کریں گے صوبائی قیادت بھرپور شرکت کرے گی،سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا ڈاکٹر طاہر القادری نے جو نعرہ 8سال پہلے لگایا وہ قوم کو اب اچھی طرح سمجھ آگیا،کرپٹ نظام کے پیداوار نام نہاد حکمران سیاسی مفادات کی خاطر ریاست کو داؤ پر لگا رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان و سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج سے 8سال پہلے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا جو نعرہ لگایا تو اس پر کرپٹ نظام کے پیداوار حکمرانوں نے سازشیں شروع کر دیں اور نعرے کو متنازع بنایا گیا مگر قوم اب سمجھ آگیا ڈاکٹر طاہر القادری نے اس وقت ٹھیک کہا تھا کہ کرپٹ حکمران ذاتی مفادات اور کرپٹ سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر لگا رہے ہیں آج وہی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق عوامی تحریک کا اہم اجلاس 13نومبر جمعہ شام 7بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہو گا۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پی اے ٹی مشتاق صدیقی کریں گے جبکہ تمام صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں اور ملک دشمن بیانیہ،تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں بے حرمتی،کراچی کے مسائل کے خلاف عوامی احتجاج پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کے محرکات پر بھی غور ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے SAVE KARACHI سیمینارز،پی ایس تنظیمات کو ممبر سازی کیلئے متحرک کرنے پر اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے

  • سموگ کے خدشات،گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے

    سموگ کے خدشات،گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے

    سموگ کے خدشات/ 72 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے عائد،مضر صحت دھواں اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی،
    دھواں دینے والی 32 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دیے گئے

    سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 72 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے کئے جاچکے ہیں،اسپشل مہم کے تحت 256 گاڑیوں کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،
    91 گاڑیوں کو تین روز کے لئے تھانوں میں بند کروا دیا گیا،

    سٹی ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،آگاہی اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے اثرات کم ہورہے ہیں،سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے،

    ماحولیاتی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے،گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث رہا ہے،

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیم آفیشلز کے ہمراہ نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایرپورٹ سے ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس روانہ ہوئی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھلیں
    ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست ہوئی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے تین صفر سے سریز اپنے نام کی تھی ۔۔

  • راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا

    راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کر لیا

    ریس کورس پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف اہم کاروائی، پتنگ فروش گرفتار ، پتنگیں برآمد، مقدمہ درج،پتنگ فروش محمد عرف توحیدی سے 1250 پتنگیں برآمد ہوئیں،پولیس

    تفصیلات کے مطابق پتنگ فروش کے خلاف کاروائی ایس ایچ او ریس کورس اور ان کی ٹیم نے کی، پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ریس کورس پولیس کو شاباش پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

  • ڈاکٹروں اور میڈیکل افسران کی ترقی/ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کی مبارکباد

    ڈاکٹروں اور میڈیکل افسران کی ترقی/ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کی مبارکباد

    129 ڈاکٹروں اور میڈیکل افسران کی ترقی/صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کیڈاکٹرز کو مبارکباد،

    تفصیلات کے مطابق 39 سینئر میڈیکل افسران کی بطور اسسٹنٹ پرنسپل میڈیکل آفیسرز (BS-19) میں ترقی ہو گئی ،90 سٹاف نرسسز (بی ایس ۔ 16) کی بطور نرسنگ سسٹرز(بی ایس ۔ 17) میں ترقی کر دی گئی ،صوبائی وزیر عنصر مجید نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باددی صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کے علاج میں مزید محنت سے کام کریں، امید کرتا ہوں تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے،

    شعبہ طب سے وابسطہ افراد روزگار کے ساتھ ثواب بھی حاصل کرتے ہیں ،افسران کو ترقی دے کر ادارہ نے اپنی ذمہ داری پوری کی، اب افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے ادارہ میں مزید بہتری لائیں، ورکرز اور انکے اہل خانہ کیلئے قائم اسپتالوں میں اپگریڈیشن کا کام جاری ہے، ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید میڈیکل مشنری بھی فراہم کی جا رہی ہے،

    محکمہ میں بہت جلد آٹومیشن سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے، اسپتالوں میں کمپیوٹرآئزڈ ریکارڈ مرتب کرر ہے ہیں،کمپیوٹر آئزڈ ریکارڈ سے ادویات اور مریضوں کا ڈیٹا آن لائن موجود ہو گا،میڈیکل عملے کی کارکردگی کو بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے، ورکرز کو بہت جلد ای کارڈز جاری کئے جائیں گے جس پر تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے،

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی کرسٹل بر آمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی کرسٹل بر آمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،751کلو گرام اعلی کو الٹی کی کرسٹل اور ہیروئن برآمد
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے منشیات کی روک تھام پر حالیہ کاوشوں کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزبھی اپنی تمام تر وسائل برؤے کارلا رہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو تین مختلف اطراف سے سرچ آپریشن کا آغاز کر ایا ا ور ساتھ ساتھ سمندری راستے کو بھی اپنی لانچوں کے ذریعے بلاک کر دیا گیا

    مزید برآں ریڈار کی مدد سے لانچوں کی آمد ورفت کے اوپر نظر رکھی اور ضروری چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ یہ آپریشن مسلسل تین رات تک جاری رہا جسمیں تازہ دم دستوں سے کمک مہیا کی جاتی رہیں۔سرچ پارٹیوں کی کوششوں کے بعد پسنی کے قریب تنگ بازکے پہاڑی علاقوں کے درمیان چھپائی گئی 143کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور 608کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 20ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی معلومات /تحقیقات کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے ساؤتھ افریقہ اسمگل کی جانی تھیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

  • شیخ وسیم کی بیوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    شیخ وسیم کی بیوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    سابق ایم این اے کی بیوی و موجودہ ایم این اے کی والدہ وفات پا گئیں،نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ لاہور و سابقہ
    ایم این اے میاں شیخ وسیم اختر کی اہلیہ اور موجودہ
    ایم این اے میاں سعد وسیم
    مسلم لیگ ن کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے رات وفات پاگئی تھیں
    مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح 10 بجے عید گاہ میں ادا کر دی گئی ہے
    جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں سیاستدان،وکیل،صحافی اور عام شہریوں نے شرکت کی