Baaghi TV

Tag: baaghi

  • آلو 130 روپیہ کلو کر دیئے گئے

    آلو 130 روپیہ کلو کر دیئے گئے

    قصور
    پتوکی سبزی منڈی میں آرھتیوں کی مانیاں جاری
    عوام پریشان آلو 130 روپیہ کلو
    تفصیلات کے مطابق پتوکی سبزی منڈی میں بااثر آڑھتیوں نے من پسند ریٹوں پر سبزیوں کی فروخت شروع کردی ڈیوٹی مجسٹریٹ بھی اس مافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام جبکہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بھی ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام
    صرف چھوٹے دوکانداروں کے چالان کرکے کاروائی کی جاتی ہے سبزی منڈی میں ہر چیز کے ریٹ سرکاری ریٹ سے ڈبل ہیں ہر روز اڑھتی کسی بھی سبزی کا ذخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی کرتے ہیں کبھی پیاز تو کبھی ٹماٹر کا زخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی کی جاتی ہے اور غریب عوام کا خون چوسا جاتا ہے آج آڑھتیوں نے آلو کا زخیرہ کرکے 130روپے کلو آلو کی فروخت ہول سیل ریٹ پر کر دی ہے جبکہ چھوٹے دوکاندار آلو 140/150روپے کلو میں سیل کررہے ہیں جبکہ آج کا سرکاری ریٹ آلو کا 80 روپے کلو ہے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی چئیرمن بھی ان مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہیں غریب عوام جائے تو کدھر جائے جبکہ سہولت بازار میں عوام کو سہولت نام کی کوئی چیز نہیں ملتی غریب عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر عوام کو سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • 17 رکنی ڈکیت گینگ کے آگے پولیس بھی بے بس لوگ انتہائی پریشان

    17 رکنی ڈکیت گینگ کے آگے پولیس بھی بے بس لوگ انتہائی پریشان

    قصور
    گزشتہ رات 17 رکنی ڈکیت گینگ نے کہرام مچا دیا حاجی پارک قصور میں گھروں کا صفایا کرکے ملحقہ گاؤں میں داخل ہو کر مذید تین گھروں کو لوٹا اور چلتے بنے ،پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات لوگ گھروں میں رہیں باہر نا نکلیں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا گزشتہ رات ہولیس چوکی کھارہ تھانہ صدر کے بلکل سامنے ہوئی جس میں 17 کے قریب بے نقاب جبکہ صرف ایک نقاب پوش ڈاکوؤں نے حاجی پارک کھارا روڈ نزد ایکسپورٹ سکول قصور شہر کہ جس کے صرف 200 میٹر فاصلے پر تھانہ صدر کی پولیس چوکی کھارا ہے ،میں 17 مسلح ڈاکوؤں نے اقبال الیکٹریشن اور اس کے بیٹے کو اس وقت گھر کے باہر یرغمال بنا لیا جب وہ گھر کو تالا لگا کر شادی میں جانے لگے تھے ڈاکوؤں نے گھر سے قیمتی چیزیں لوٹیں اور ساتھ ہی واقع گھر سی آئی ڈی ملازم محمد سلیم ولد بشیر قوم راجپوت کے گھر میں داخل ہو کر واردت کرکے مذید ساتھ والے گھر ڈاکٹر اسلام کے گھر داخل ہو کر مصروف واردات ہو گئے اور اپنا کام ختم کرکے قصور بائی پاس کراس کرکے موضع کھارا کی جانب روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے محمد قاسم انصاری کو یرغمال بنا لیا جس نے کھیتوں کو پانی لگایا ہوا تھا اسے زدوکوب کیا اور گاؤں میں داخل ہو کر مذید تین گھروں میں واردات کرتے رہے اتنے میں پچھلی واردات کی اطلاع متاثرین نے پولیس کو کر دی تھی جنہوں نے سارے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی تھی
    پولیس کو شک گزرا کہ ڈاکو اس قریبی گاؤں میں موجود ہیں تو انہوں نے مساجد میں اعلانات کراو دیئے کہ کوئی بھی گھر سے باہر نا نکلے اور گاؤں کو حصار میں لے لیا مگر گاؤں کا رقبہ زیادہ ہونے اور اہل دیہہ کی طرف سے دفاعی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
    عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس کوئی سواری نا تھی اور وہ سب مسلح تھے
    اس خطرناک ترین اور بڑی واردات کے بعد شہر قصور اور قریبی دیہات میں سخت خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو چکی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کھارا بائی پاس پر ناکہ لگا ہوتا تو ڈاکو بائی پاس سے سوا کلومیٹر دور فاصلے پر واقع گاؤں کا رخ نا کرتے واضع رہے کھارا گاؤں کی آبادی لگ بھگ 28 ہزار ہے اور یہ رقبے و آبادی کے لحاظ سے قصور کا سب سے بڑا گاؤں ہے اور شہر سے کم ترین فاصلے پر بھی واقع ہے جہاں پولیس کا ناکہ ہوتا ہے مگر جب بھی واردت ہوتی ہے ناکہ غائب ہوتا ہے رواں برس اس راستے پر درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس تھانہ صدر ناکہ لگانے کی بجائے تھانے کے اندر رہنا پسند کرتے ہیں جس سے لوگ انتہائی پریشان ہیں اور خود کو انتہائی غیر محفوظ تصور کرتے ہیں
    متاثرین نے آئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ ریجن،ڈی پی او قصور سے جلد سے جلد گینگ کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

  • امریکی ایئر لائن کا چین کے لیے مسافر پروازیں بڑھانے کا اعلان

    امریکی ایئر لائن کا چین کے لیے مسافر پروازیں بڑھانے کا اعلان

    امریکی ایئر لائن نے کہا کہ وہ بدھ کے روز چین کے لئے مسافر پروازیں دوبارہ شروع کر رہا ہے ، جس سے امریکی ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد 10 ہو جائے گی جب کہ امریکی حکومت دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین مزید فضائی خدمات کے لئے زور دے رہی ہے۔

    ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور چین نے جون میں اس معاہدے پر اتفاق کیا تھا کہ اس سال کے اوائل میں کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان چار ہفتہ وار پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے اگست میں یہ تعداد بڑھا کر آٹھ کردی۔

    بدھ کے روز ورچوئل ایوی ایشن کانفرنس میں امریکی محکمہ نقل و حمل کے نائب اسسٹنٹ سکریٹری ، ڈیوڈ شارٹ نے کہا ، اب امریکی کیریئر ہر ہفتے 10 پروازیں چلائیں گے ، لیکن امریکہ اس سے مطمئن نہیں ہے۔

    کرونا کی وجہ سے فضائی پابندیاں دنیا بھر میں لگی تھیں اور پروازیں رک گئی تھیں کرونا چین سے ہی پھیلا تھا اور اسکے بعد اب کرونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں کئی ممالک میں کرونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔پروازوں کی بندش سے ایوی ایشن انڈستڑی کو کافی مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے ۔کئی ایئر لائن نے ملازمین کو فارغ کیا جبکہ متعدد نے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کی.

  • کرونا ویکسین ۔اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی قوم کو خوشخبری سنا دی

    کرونا ویکسین ۔اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی قوم کو خوشخبری سنا دی

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلیوں کو خوشحبری دیتا ہوں کہ ہم نے کرونا کی ویکسین دریافت کر لی ہے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسرائیل میں ویکسین لانے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں اور آج مجھے ایک اہم خبر موصول ہوئی ہے۔ میں نے ابھی فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلہ کے ساتھ ایک بہت ہی فائدہ مند گفتگو کی ہے

    فائزر نے کورونا وائرس کے خلاف 90 فیصد افادیت کے ساتھ ایک ویکسین تیار کی ہے۔ پوری دنیا یہ ویکسین وصول کرنا چاہتی ہے۔ ہم ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ البرٹ بورلا کو تھیسالونیکی سے اپنے یونانی اور یہودی ورثے پر فخر ہے ،وہ یونان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے میں اس تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں

    لہذا ، اس گفتگو کے بعد ، جو بہت ہی عمدہ اور انتہائی عملی تھا ، مجھے یقین ہے کہ ہم فائزر کے ساتھ معاہدہ مکمل کریں گے۔ اسرائیل کے شہری آپ کیلیے بہت ساری ویکسین لانے کیلیے یہ بہت اہم خبر ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے۔

  • نومنتخب امریکی صدر کی تازہ ترین ٹویٹس اور امریکی پالیسی کا مستقبل از طہ منیب

    نومنتخب امریکی صدر کی تازہ ترین ٹویٹس اور امریکی پالیسی کا مستقبل از طہ منیب

    نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کل ایک ٹویٹ کی اور ایک آج کی یہ دونوں ٹویٹس مستقبل میں امریکی پالیسی کے کچے چٹھے واضح کر رہی ہیں۔ گزشتہ رات کی گئی ٹویٹ میں بائیڈن نے کہا "میں نے دنیا بھر کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ امریکہ گیم میں واپس آ رہا ہے” اور آج اب سے کچھ منٹ پہلے ایک اور ٹویٹ میں امریکی صدر نے امریکی فوجیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمہارا وہ کمانڈر ان چیف ہوں جسے تمہاری قدر ہے اور جو تمہاری اہمیت سے آگاہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار سال تو ٹرمپ زیادہ تر اپنے جنرلوں سے دست و گریباں رہا ہے اور اس نے امریکہ فرسٹ کی بنیاد پر باہر کے پھڈوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی اور متعدد ایسے اقدامات کیے جن سے امریکہ دنیا بھر میں تماشہ بنتا رہا جس سے امریکی عالمی ساکھ بھی متاثر ہوئی تاہم جو بائیڈن کی دونوں ٹویٹس مستقبل کے حوالے سے امریکی پالیسی سازوں کے عزائم کو واضح کر رہی ہے۔

    یہاں سے امریکی ڈیپ سٹیٹ اور اسٹیبلشمنٹ کی طاقت و قوت بھی عیاں ہو گئی کہ ہوتا وہی ہے جو سٹیٹ کے ادارے سٹیٹ کیلئے طے کرتے ہیں پھر چاہے ٹرمپ جیسا کتنا بھی دنیا کا طاقتور ترین صدر ہو اسے راستے سے ہٹانا کتنا آسان ہوتا ہے۔

    کچھ پاکستانی تجزیہ نگاروں نے جوبائڈن کو ماضی میں دئے گئے تمغے ہلال پاکستان کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا ہے لیکن اوپر دی گئی ٹویٹس کے تناظر میں افغانستان ، پاکستان اور سی پیک کے حوالے سے معاملات اس قدر آسان نہیں ہونگے ۔ اللہ تعالیٰ خصوصاً پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان کے شر سے محفوظ رکھے یقیناً اللہ کی چال ان کی چال سے بہتر ہے۔

  • شکست کا افسوس،آرمینیائی عوام نے وزیر اعظم کو غدارکہہ دیا

    شکست کا افسوس،آرمینیائی عوام نے وزیر اعظم کو غدارکہہ دیا

    ترکی اور روس کے کاراباخ میں جنگ بندی کی نظار ت کے لئے مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم نے شکست کے پروانے پر دستخط کر دیے ،جس پر آرمینیا کی عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وزیر اعظم کو غدار کا لقب دیدیا

    آرمینیائی عوام وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے توڑ پھوڑ کی اور غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے، آرمینین فورسز نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا ،اہم عمارتوں کی خفاظت کیلیے اسپیشل فورس تعینات کردی گئی

    شکست تسلیم کرنے پر آرمینیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے،، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، گلیاں وزیراعظم غدار ہے ، کے نعرے سے گونجتی رہیں، استعفیٰ کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا، آرمینین فورسز نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اہم عمارتوں کے سامنے پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے۔

    جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نیکول پیشنیان کا معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ڈیل نہ کرتے تو کاراباغ کا تھوڑا بہت علاقہ بھی ہاتھ سے نکل جاتا۔

    معاہدے کے تحت روس نے امن فوج کاراباخ میں تعینا ت کردی، فوجی دستوں نے لاچن راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا، اہم شاہراہ آرمینیا اور کاراباخ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔

  • ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ اظفرسلطان سید 6 روز سے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی طبیعت خراب ہونے پر ایک ہفتہ قبل ٹیسٹ کرایا گیا تو کورونا مثبت آنے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ان کی عدالت کو سیل کر دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے اظفر سلطان سید کی کورونا کے باعث انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل انہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج وہ انتقال کر گئے ہیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید تقریبا 2 ماہ سے لاہور سیشن کورٹ میں تعینات تھے اور فوجداری کیسز کی سماعت کرتے تھے۔ ان کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر عدالت کو سیل کر کے عملے کو بھی دوبارہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے

  • انسپکٹر، سب انسپکٹر اور تھانیدار معطل و کلوز لائن

    انسپکٹر، سب انسپکٹر اور تھانیدار معطل و کلوز لائن

    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے تھانہ ہیر کے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر محمد اکرم اور اے ایس آئی سلیم کو معطل کر دیا، محمد عمر شیخ نے تھانہ نواب ٹاون کے سب انسپکٹر آصف بٹ کو بھی معطل کلوز لائن کر دیا، انسپکٹر اکرم اور اے ایس آئی محمد سلیم کو ایس انوسٹی گیشن کینٹ کی سپیشل رپورٹ پرمطل و کلوز لائن کیا گیا،

    تھانہ نواب ٹاون کے سب انسپکٹر آصف بٹ کو ناقص تفتیش پر معطل و کلوز لائن کیا گیا ،آصف بٹ نے طمع نفسانی کی خاطر ملزمان کو فائدہ پہنچایا، جس سے ملزمان باآسانی ضمانتوں پر رہا ہوگئے، ملزمان حمزہ شمس، اشفاق احمد اور سلمان خان کےخلاف تھانہ نواب ٹاون میں زیر دفعہ 448/511/148/149 ت پ مقدمہ درج تھا،

    قبضہ گروپوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کےخلاف زیر ٹولرنس پالیسی ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا، سی سی پی او لاہور
    ناقص تفتیش کرنے والے افسران کسی رعائت کے مستحق نہیں،

  • الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔چیئر پرسن الحمراء

    الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔چیئر پرسن الحمراء

    ادب و ثقافت کے فروغ کیلئے الحمراء اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے اور ڈی جی والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے ایم اویو پر دستخط کئے،چیئر پرسن بورڈآف گورنر منیزہ ہاشمی کی تقریب میں خصوصی شرکت
    الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔چیئر پرسن الحمراء
    اپنے تجربات کو خوبصورت ملکی تشخص کو نمایاں کرنے پر صرف کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے مزید بتایا،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی الحمراء کے آرٹسٹوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع میسرآئنیگے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے کہاکہ زندہ د لان لاہور کے سامنے ملک بھر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ثمن رائےفنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج وترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے۔ذوالفقار علی زلفی ایم اویو میں دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ

    آرٹ اینڈ کلچر کے صف ِاول کے دو اداروں،لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے اور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے ایم ا ویو سائن کیا۔چیئر پرسن بورڈآف گورنز لاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں دوطرفہ سطح پر زبان وادب،تہذیب وثقافت،اپنی رسوم ورواج،اقدار،فکر وسوچ کو اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،اعلی سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل، ڈائریکٹر پی آرتانیہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔چیئر پرسن لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔

    ڈائریکٹر جنرل والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ، سیاحت کا جزولازم ہے،والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی الحمراء کے آرٹسٹوں کو اپنا پلٹ فارم مہیا کرئے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے تقریب کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ تقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع میسرآئنیگے،زندہ دلان لاہور کے سامنے ملک بھر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج وترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے۔ایم اویو میں دونوں کے اداروں کا باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر دو طرفہ سوونئیر کا تبادلہ کیا گیا۔

  • 26 سالہ بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

    26 سالہ بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

    ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں گرین ٹاؤن پولیس کی کارروائی۔26سالہ زنیرہ کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی کو فائر مار نے والاشوہر اسد خالق گرفتار،ملزم اسد خالق نے 3 ماہ قبل اپنی بیوی مقتولہ زونیرہ کو معمولی تلخ کلامی پرپسٹل سے فائر مارقتل کر دیا تھا۔
    ملزم اسد خالق اور مقتولہ زنیرہ کو میکے جانے سے منع کرتا تھا جس پردونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعے کے روز صبح 5 بجے دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم اسد خالق نے طیش میں آکر بیوی پر پسٹل سے فائر کیا۔

    فائر مقتولہ زونیرہ کے سینے میں لگا جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی۔مقتولہ کے قتل کے بعد ملزم اسد خالق کی بہن نے 15 پر زنیرہ کی خودکشی کی کال کر دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن مقصود احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔