قصور
سرعام منشیات فروشی و پرچی جوا پولیس خاموش تماشائی لوگ پریشان نسل تباہ ہونے لگی
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے رکن پورہ گلی نمبر 9 10 11 بھسر پورہ گلی 4 گلی مائی اللہ رکھی مسجد بھسر پورہ میں سر عام منشیات فروشی کا دھندہ جاری جس سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ہے جبکہ دوسری جانب میچ پرچی جوا کا دھندہ بھی سرعام گلی نمبر 9 اور دیگر علاقوں میں جاری ھے تھانہ بی ڈویژن پولیس مکمل طور پر جرائم کا خاتمہ کرنے میں ناکام ھو چکی ھے شھریوں کا اظہارِ تشویش جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ھے
باثوق ذرائع سے کہا جارھا ھے کہ پولیس باقاعدگی سے منشیات فروشوں اور پرچی جوا کروانے والوں سے حصہ وصول کرتی ھے شھریوں کا ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ پورا ریجن سے مطالبہ ھے تھانہ بی ڈویژن میں فرض شناس افیسر کو تعینات کیا جائے اور علاقے میں جرائم کی شرح بڑھنے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے
Tag: baaghi
-

سرعام منشیات فروشی،پولیس خاموش تماشائی
-

نجی ہسپتال لوگوں کیلئے وبال جان
قصور
نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے لوگوں کی زندگیوں کو وبال جان بنا دیا
بائی پاس کے قریب بھٹی انٹرنیشنل ٹرسٹ ہسپتال کے مالکان اور انتظامیہ کا روڈ پر نا جائز قبضہ لوگوں کا گزرنا محال ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نجی ہسپتال نے لوگوں کی زنگیاں اجیرن بنا دی ہیں رائیونڈ قصور روڈ نزد قصور بائی پاس کے قریب بھٹی انٹرنیشنل ٹرسٹ ہسپتال کے مالکان اورب ھٹی ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے کئی سالوں سے روڈ کی سرکاری جگہ پر محکمہ ہائی وے قصور کے آفیسران کی ملی بھگت سے ناجائز غیر قانونی پارکنگ بنا کر قبضہ کر رکھا ہے جس کی بدولت روڈ پر گزرنے والے مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پرشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی وے قصور کے بااختیار آفیسرز نے بھاری رشوت لے کر بھٹی انٹرنیشنل ہسپتال کو نا جائز اور غیر قانونی پارکنگ کی سرکاری جگہ ٹھیکے پر دے رکھی ہے ہسپتال کی اس غنڈہ گردی پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،ڈی سی قصور منظر جاوید علی سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ غیر قانونی پارکنگ کا قبضہ ختم کروا کر زمہ دارن کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے -

تمام مسالک کا یک جان ہو کر فرانس سے احتجاج
قصور
قصور میں پرسوں 13 نومبر کا جمعہ المبارک ناموس رسالت کیلئے منایا جائے گا جس میں تمام مسالک یک جان ہو کر فرانس کے خلاف احتجاج کرینگے اور گورنمنٹ سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرینگے
تفصیلات کے مطابق فرانس کی حالیہ گستاخی پر پوری عام دنیا سراپا احتجاج ہے پرسوں ضلع بھر میں 13 نومبر کا خطبہ جمعہ ناموس رسالت پر دیا جائے گا اس کے بعد سارے مسالک یک جان ہو کر فرانس کے خلاف اپنے اپنے علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے جس میں گورنمنٹ آف پاکستان سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرنے کیساتھ سرکاری طور پر فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا واضع رہے تمام مسالک نے مشترکہ طور پر فرانس کے خلاف ریلیوں کا انعقاد کیا ہے -

شادباغ پولیس کی کاروائی ،گینگ گرفتار
ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں شادباغ پولیس کی کارروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان صدام اورآصف گرفتار۔
گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی, 6 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے چورگینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش
-

موٹر وے پولیس مقابلہ، ملزم گرفتار کر لیا گیا
موٹروے پولیس نے پشاور کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ نون اسلام آباد کے علاقے سے ایک جیپ سرف KW15 چوری ہو گئی ہے۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہوگئیں اور گاڑیوں پر نظر رکھنا شروع کر دی۔کرنل شیر خان انٹر چینج ایم ون کے قریب مذکورہ گاڑی نظر آنے پر موٹروے پولیس نے متعدد بار اسے روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے گاڑی موقع سے فرار کرلی موٹروے پولیس نے مذکورہ گاڑی کا پیچھا جاری رکھا اور حکمت عملی کے تحت مین ٹول پلازہ پشاور بلاک کر دیا گیا ملزمان کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا۔ ملزمان جب مین ٹول پلازہ پشاور پہنچےتو گاڑی چھوڑ کر موٹروے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، ملزمان کی ہی فائرنگ سے تین سے ایک ملزم عامر جاوید والد جاوید حسن سکنہ پشاور زخمی ہوگیا جیسے حراست میں لے کر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔
دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ملزم کی حالت خطرے سےباہر ہے ۔واقعہ کی اطلاع ڈسٹرک پولیس کو دی گئی جو کہ موقع پر پہنچ گئی۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے
-

بنی گالہ کی حدود میں سی آئی اے پولیس کی کاروائی،منظم۔گروہ گرفتار
ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم کی ہداہت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی،تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے منظم گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لئے گئے
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی گھریلو اشیاء، موبائل فونز، ڈیجیٹل کیمرے اور چوری کرنے والے آلات برآمد ہوئے،ملزمان میں ریان ڈینیئل، محبوب ذکی شامل ہیں،
ملزمان بند گھروں کی ریکی کرتے اور موقع ملتے ہی چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے، کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر انعام اللہ معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی،
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی،
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی، -

فوری ریسپانس،پولیس نے خاتون کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
صدر بیرونی پولیس نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی، اغواء کار ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب، چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی
مدعی مقدمہ کے مطابق خاتون نے گاڑی کو رینٹ پر بک کروایا، جس کو لیکر دھمیال گاؤں آیا، جہاں پر قاسم نامی شخص نے اسلحہ تان کر گاڑی چھین لی اور گاڑی میں سوار خاتون کو اغواء کرتے ہوئے گاڑی بھگا لی، بذریعہ 15 واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغواء کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی،
پولیس نےعدیل احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، صدر بیرونی پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی طرف سے صدر بیرونی کی جانب سے فوری ریسپانس پر صدربیرونی پولیس کو شاباش
-

صادق سنجرانی کا بلوچستان کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی دی جا سکے۔اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کے مابین ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے ترقیاتی منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مقامی قیادت اور اہلحہ علاقہ سے بھرپور مشاور ت کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عبدالکریم نوشیر وانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور چیئرمین سینیٹ کے مشیر عابد حسین بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے مقامی قیادت، حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل کر کوششیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے بلوچستان کے عوام ان کے ثمرات سے بھر پور استفادہ کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک اور اس سے وابستہ دیگر منصوبوں کے ذریعے سے تیز تر ترقی کا عمل جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب یہ علاقے پورے خطے کی خوشحالی کی نوید لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں نہ صرف بنیادی ضرورتوں کی فراہمی یقینی بنانی جائے اور جاری تعلیمی منصوبے بھی جلد ازجلد مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
انہوں نے مقامی قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنی مثبت سفارشات سے حکومت کی بھر پور معاونت کریں۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے صوبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے -

صوبائی وزیر صحت نےسرکاری ہسپتالوں کو کیا ہدایات جاری کیں
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حکم دے دیا،پوری دنیامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرآچکی ہے، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں
کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلندہے
کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے
سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورسروسز کی بندش نہیں کررہے،انشاء اللہ کوروناوائرس کی دوسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔وزیرصحت پنجابصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حکم دے دیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،سی ای اومئیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان،ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹرفرخ سلطان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پروفیسرجاویدچوہدری،قائم مقام پرنسپل سمز پروفیسرڈاکٹر امجد،چیف کارڈیالوجسٹ پی آئی سی پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرعاصم فاروق،ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزڈاکٹرعبدالرزاق،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید اور وڈیولنک کے ذریعے تمام سی ای اوزوایم ایس حضرات نے شرکت کی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال اورمریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالو ں میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل نے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پوری دنیامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرآچکی ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ضرورت پڑنے پر فیلڈ ہسپتالوں کو بھی فعال کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلندہے۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی ملتان،ڈی خان ودیگرملحقہ اضلاع میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس کے زیرعلاج مریضوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کی جائیں۔سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورسروسز کی بندش نہیں کررہے۔کوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں تمام ترطبی سہولیات کا جائزہ لیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین اگلے دودن میں طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کرنے کے پابندہوں گے۔حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں خطیررقم مختص کی ہے۔ماضی میں تمام سٹیک ہولڈرزنے متحدہوکرکوروناوائرس کا بہادری سے مقابلہ کیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو اسی جذبہ کی ضرورت ہے۔انشاء اللہ کوروناوائرس کی دوسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈورچلتے رہیں گے۔
-

محکمہ اطلاعات پنجاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
محکمہ اطلاعات پنجاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ڈی جی پی آر کا اپنا ریڈیو ایف ایم لانچ کریں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گےڈیجیٹلائزیشن پالیسی مرتب کی جائے: محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کا اعلان بھی کیا
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صدارت میں ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا ،نجی ٹیلی ویژن چینلز کے بیوروچیفس سے ملاقات کی حکومتی میڈیا پالیسی سے آگاہ کیالتفصیالت کے مطابق محکمہ اطلاعات پنجاب کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائے گی۔ محکمے کی کارکردگی کو ڈیجیٹلائزیشن اور تربیت کے زریعے بہتر کیا جائے گا۔محکمہ اطلاعات کا اپنا ایف ایم ریڈیو چینل لانچ کیا جائے گا۔ ادارے کا اپنا اور یوٹیوب اکاؤنٹ بنایا جائے گا جس پر بہترین پروڈکشن سے مواد کو شئیر کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹر میں محکمے کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کے زریعے ہی دنیا سے تعلق قائم رکھا کا سکتا ہے۔ عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمے کے افسران اور نجی اداروں سے وابستہ صحافیوں کیلئے سپیشلائزڈ تربیتی کورسز تشکیل دیے جائیں گے جنہیں وفاق کی طرز پر پنجاب میں انفارمیشن اکیڈمی میں پڑھایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا اور اس ضمن میں پی سی ون بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب محکمے میں ہر ماہ پی آر او آف دی منتھ کا اعلان کیا جائے گا جنہیں تعارفی سند کیساتھ اونریریم بھی ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی کہ انکے دور میں بہت کام ہوئے جبکہ وہ کام کی بجائے ڈھول زیادہ پیٹتے تھے۔ دوسری جانب ہماری حکومت کی تمام توجہ کام پر ہے لیکن ہم ڈھول نہیں بجا سکے۔ محکمہ اطلاعات کو اصلاحات کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے تاکہ میڈیا اور عوام کو بروقت معلومات پہنچائی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سیلز کو ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کریں گے۔ بعدازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں قائم نجی ٹیلی ویژن چینلز کے بیوروچیفس سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی میڈیا پالیسی بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام تک اپنا میسج پہنچانے کیلئے میڈیا بہترین زریعہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت دل و جان سے محنت کر رہی ہے اور یہ بات ہمیں میڈیا کے ذریعے عوام کو بتانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیساتھ رابطے میں رہنے پر یقین رکھتے ہیں اور کسی دے تصادم نہیں چاہتے۔