Baaghi TV

Tag: baaghi

  • حکومت بلوچستان کے 26 سابقہ عہدیدران کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت بلوچستان کے 26 سابقہ عہدیدران کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا

    اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعدقومی احتساب بیوروبلوچستان نے ریکوڈیک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہچانے والے عناصر کے خلاف گزشتہ 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حکومت بلوچستان کے سابقہ اعلی عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلا ف ریفرنس معزز احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے ملزمان کو قانون کے مطابق نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب آپریشن اور ڈی جی نیب بلوچستان کی سربراہی میں کام کرنے والی نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے شبانہ روز انتھک محنت اور مختلف محکمہ جات کے30 سال کے ریکارڈ کی عرق ریزی کے بعد ملزمان کے خلا ف نہ صرف ٹھوس شواہد اکھٹے کیے بلکہ معزز احتساب عدالت کوئٹہ میں بد عنوانی کا ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ملزمان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہچانے کا الزا م ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 1993 میں بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بروکن ہلز پروپرائیٹر ی نامی آسٹریلیوی کمپنی کے مابین چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ ونیچر کا ایک معائدہ طے پایاجس میں حکومت بلوچستان بالخصوص بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے آسٹریلوی کمپنی کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا۔قومی مفادات سے متصادم اس معائدہ کی شرائط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نا صرف غیر قانونی طریقہ سے بلوچستان مائینگ کنسیشن رولز میں ترامیم کی گئیں بلکہ بار بار غیر قانونی طور پر ذیلی معاہدات کر کے ٹیتھیا ن کا پر کمپنی نامی نئی کمپنی کو متعارف کرکے اربوں روپے کے مزید مالی فائدے حاصل کیے گے علاوہ ازیں محکمہ مال کے افسران کی جانب سے زمین کی الاٹمنٹ اور دیگر امور میں بھی شدید بے قاعدگیاں سامنے آئیں اور ملزمان نے اس مد میں مالی فوائد لینے کا اعتراف بھی کیا۔ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور گواہان کے بیانات سے چشم کشا حقائق سامنے آئے جس کے مطابق ٹی سی سی کے کارندے سرکاری ملازمین کو رشوت دینے اور ناجائز طور پر مفادات حاصل کرنے میں ملوث پائے گئے۔ انہی کرپٹ عناصر کی وجہ سے ریکوڈک منصوبے جس میں ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ حاصل ہونا تھا بد عنوانی کی نظر ہو گیا۔بد عنوانی کے اس تاریک باب کی تحقیقات کے لیے 30 برس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی گئی، بیرون ملک مقیم ملزمان کوقانون کے مطابق بارھا طلب کیا گیاتاکہ وہ اپنا موقف پیش کر سکیں۔بالآخر ڈی جی نیب آپریشن اور ڈی جی نیب بلوچستان کی سربراہی میں کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کی تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور کرپشن کے والیم کے حساب سے سب سے بڑے وائٹ کلر کیس کی گھتیاں سلجھاتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد حکومت بلوچستان کے سابقہ عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلا ف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں ریفرنس معزز احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا گیا ہے جہاں قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔

  • اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے حوالے سے وزیراعظم کا اہم اجلاس

    اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے حوالے سے وزیراعظم کا اہم اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اشیا ئے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس۔

    اجلاس کو چیف سیکریٹری پنجاب نے گندم اور چینی کی صوبے میں دستیابی اور قیمتوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ فلور ملز مالکان سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ یومیہ 25,000 ٹن گندم کی پسائی اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کی اس وقت یومیہ 11,000 ٹن گندم کی کھپت ہے اور 11 لاکھ ٹن سٹاک میں موجود ہے۔آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے فلور ملز کی جانب سے 10 سے 50 روپے فی 20 کلو تھیلے پر کمی کی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف 2400 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ چیف سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 5000 ٹن یومیہ گندم کی ریلیز یقینی بنائی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے کہاکہ اشیا ئے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تعین صوبائی اختیار ہے مگر غریب عوام کی سہولت مد نظر رکھتے ہوے وہ خود اس امر کی نگرانی کر رہے ہیں اور حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
    وزیر اعظم نے کہاکہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں ہیں
    انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معاشی میدان میں اس مثبت پیش رفت کے ثمرات کا فائدہ عوام کو میسر آئے۔
    وزیر اعظم نے زور دیاکہ آٹے اور چینی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اورمستقبل کی ضروریات کے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ درآمد شدہ چینی کی ملک کے مختلف حصوں میں ترسیل کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترسیل کا عمل کسی تاخیر کا شکار نہ ہو۔

  • کیبل آپریٹرز نے اپنے صارفین سے معزرت کر لی

    کیبل آپریٹرز نے اپنے صارفین سے معزرت کر لی

    کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان ( رجسٹرڈ ) کہ صدر کیپٹن ( ر) جبار نے کہا کہ ھم آپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں کہ ھم 7 نومبر کو پی ٹی وی اسپورٹس پہ دیکھائے جانے والے پاکستان زمبابوے کہ میچ کو پی سی بی کی جانب سے صارفین پہ عوامی بوجھ کہ سبب کیبلز پہ نہیں دیکھائیں گے ۔۔ کیونکہ پی سی بی ان میجز کو دیکھنے پہ صارفین پہ زبردستی چارجز عائد کررھا ھے جسکے خلاف بطوراحتجاج کیبل آپریٹرز اس کو نشر نہیں کرینگے

  • کسان اتحاد کے کارکن کی شہادت،چوہدری منظورہسپتال پہنچ گئے

    کسان اتحاد کے کارکن کی شہادت،چوہدری منظورہسپتال پہنچ گئے

    کسان اتحاد کے کارکن کی شہادت/ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد جناح ہسپتال پہنچ گئے۔چودھری منظور احمد کی شہید کے لواحقین اور کسان اتحاد کے سربراہ چودھری انور سے ملاقات۔چوہدری منظور احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ اشفاق لنگڑیال کی شہادت نے فاشسٹ حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ۔

    پولیس کے ظالمانہ اور بے رحمانہ تشدد نے ایک ہر امن کسان کی جان لے لی۔قتل کے ڈمہ داران کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے
    اس قتل کے ذمہ دار وزیراعظم ،وزیراعلی ہیں۔انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ لاپتہ کسانوں کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    گرفتارکسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔پیپلز پارٹی کسان جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے،حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ فاشسٹ ہتھکنڈوں سے بازآجائے۔حکومت بتائے کہ دیگر زخمی کسان کن ہسپتالوں میں داخل ہیں

  • سندھ حکومت کی نابینا افراد کیلیے خصوصی کاوش

    سندھ حکومت کی نابینا افراد کیلیے خصوصی کاوش

    سندھ حکومت کی جانب سے نابینہ افراد کو مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آفر آرڈر دئیے گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے 25 نابینہ افراد کو مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آرڈر دئے گئے۔ سندھ سیکریٹریٹ میں تقریب منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں نابینہ افراد کو سرکاری ملازمتوں کے آفر آرڈر دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے 25 نابینہ افراد کو 5 فیصد (ڈفرنٹلی ایبل پرسن) کوٹہ پر سندھ کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آفر آرڈر دئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ معزور افراد کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔ سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معزور افراد کو 5 فیصد کوٹہ پر ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ انہونے مزید کہا کہ جن محکموں میں ابھی تک معزور کوٹہ پر عملدرآمد نہیں ہوا ان محکموں میں جلد معزور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے اشتہار دے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے آفر آرڈر حاصل کرنے والے امیدوارو سے کہا کہ وہ آج سے سندھ حکومت کا حصہ ہیں اور وہ جس محکمے میں ہونگے وہاں جوش و جذبے سے کام کریں گے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام امیدوارو کو انکی نشستوں پر جا کر آفر آرڈر دئے۔ تقریب میں ایڈوکیٹ ندیم شیخ جسٹس ہیلپ لائین اور سندھ ہائے کورٹ بار کی جانب سے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائین میرٹ پر نابینہ افراد ملازمتیں دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 5 فیصد کوٹے کے تحت محکمہ تعلیم، صحت، پاپولیشن ویلفیئر ڈی ایم سی میں ملازمتیں دی گئی۔

  • گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

    گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہو ئی

    گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو صوبہ سندھ میں آٹے اور چینی کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر نے پاکستان آئی لینڈز اور ماہی گیروں سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

  • قومی ہاکی چیمپئن کا آغاز ، پہلے روز پانچ میچز کھیلے گئے

    قومی ہاکی چیمپئن کا آغاز ، پہلے روز پانچ میچز کھیلے گئے

    قومی ہاکی چمپين شپ شروع ہوگی۔ آرمی نيوی واپڈا نيشنل بنک اور ماڑی پٹروليم کي ٹیموں نے اپنی اپنی حريف ٹيموں کو شکست دے دی
    روالپنڈ ی ميں جاری چمپين شپ کے پہلے روز پانچ ميچيز کھيلے گئے۔ مہمان خصوصی جنرل ريٹائرڈ اصغر نواز اور صدر پی ايچ ايف برگيڈئير ريٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے چمپين شپ کا افتتاح کيا۔ پہلے ميچ ميں آرمی نے باآسانی پوليس کی ٹيم کو ايک کے مقابلے نو گول سے شکست دی ۔ دوسرے ميچ ميں نيوی نے پورٹ قاسم کو دو کے مقابلے ميں چھ گول سے واپڈ نے پنجاب کو دو کے مقابلے ميں آٹھ گول سے نيشنل بنک نے پی اے ايف کو دو کے مقابلے ميں چار گول سے ماڑی پٹروليم نے سوئی سدرن گيس کو تين کے مقابلے ميں چار گول سے شکست ديکر کاميابی حاصل کی۔

  • غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ہنجر وال پولیس کی کارروائی۔ غیرت کے نام پراپنی سگی ماں ثمینہ خٹک نازعرف نینا علی کو قتل کرنیوالابیٹا احمد شہروزچند گھنٹوں میں گرفتارکر لیا گیا ,سگے بیٹے نے ماں مقتولہ ثمینہ خٹک ناز کو ناجائز تعلقات کے شبہ پر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

    ملزم احمدشہروز اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔51سالہ مقتولہ ثمینہ خٹک نے دو شادیاں کیں تھیں اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔مقتولہ شوبز آرٹسٹ تھی اور شوبز کی دنیا میں نینا علی کے نام سے جانی جاتی تھیں۔انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال سید قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم احمد شہروز کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری اورفرار ہونے کے لیے استعمال ہونیوالی گاڑی قبضہ میں لی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے قاتل کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • اقبال ٹاؤن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    اقبال ٹاؤن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی مفروراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مسلم ٹاؤن/شیراکوٹ/نواں کوٹ/سمن آباد پولیس کی کاروائیاں ،04 مفرور اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے,مسلم ٹاؤن پولیس نے بوگس چیک کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری جاوید کو گرفتار کیاشیراکوٹ پولیس بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری نعیم کو گرفتارکیا،

    نواں کوٹ پولیس نے مفرور اشتہاری عزیز کو گرفتار کیامجرم امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھاسمن آباد پولیس نے مجرم ٹیلی گراف ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب اختر کو گرفتار کیا،مجرمان کو متعلقہ پولیس کے حوالہ کر دیاگیامجرمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے اپنے بیان میں کہا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • ڈیفنس پولیس کی کاروائی، گھریلو ملازمین گرفتار

    ڈیفنس پولیس کی کاروائی، گھریلو ملازمین گرفتار

    لاہور(باغی ٹی وی )ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں ڈیفنس اے پولیس کی کارروائی تفصیلات کے مطابق
    مالک کے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے گھریلومیاں بیوی ملازمین یوسف اور فاخرہ گرفتار کر لیے گئے ، گرفتارملزم یوسف اور اس کی بیوی ملزمہ فاخرہ عرصہ 11 ماہ سے شہری کے گھر میں کام کر رہے تھے۔

    گرفتارملزمان اپنے مالک کے گھر سے 10 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے تھے،گرفتارملزمان سے چوری شدہ رقم اور طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ،انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے جاوید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی