Baaghi TV

Tag: baaghi

  • چیزیں سستی کروانے گئے تھے،لاش اٹھا کر واپس آگئے،صدر کسان اتحاد

    چیزیں سستی کروانے گئے تھے،لاش اٹھا کر واپس آگئے،صدر کسان اتحاد

    ‏چودھری محمد انور صدر کسان اتحاد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لاہور کی بہادر پولیس نے کل اس قدر شیلنگ کی اور واٹر کینن استعمال کیے کہ ہمارا ساتھی جانبحق ہو گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نے کیمیکل ملا پانی استعمال کیا جس سے وہاڑی کے جنرل سیکرٹری کسان اتحاد اشفاق لنگڑیال کی موت واقع ہو گئی

    ہمارے کسان اتحاد کے عہدیدار کی موت کیمیکل والے پانی کے بعد آنسو گیس کا شیل لگنے سے ہوئی، حکومت موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ثابت کرنا چاہ رہی ہے

    حکومت نے ہمارے 300 کسان تھانوں میں بند کر رکھے ہیں گرفتار کسانوں کی رہائی کا ریٹ تھانہ چوہنگ میں 5 ہزار فی کسان ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے ہمارا گناہ کیا ہے ہم نے حق مانگا ہےاور حق مانگنا گناہ ٹھر گیا ہے ، حکومت ہمارے 300کسان رہا فی الفور رہا کرے

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت

    ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال کے برن سینٹر پہنچ کررائیونڈ روڈ پر سکول بس حادثہ میں زخمی طالبات کی عیادت کی،وزیرصحت نے زخمی طالبات کے اہل خانہ خانہ سے ملاقات کی اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی طالبات کا علاج جاری ہے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال کے برن سینٹر پہنچ کررائیونڈ روڈ پر سکول بس حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر برن سینٹر ڈاکٹر معظم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے زخمی طالبات کے اہل خانہ کو بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ روڈ سکول بس حادثہ کے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والی طالبات کے اہل خانہ سے مکمل ہمدردی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر زخمی طالبات کا بہترین علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ایک طالبہ کا کامیاب آپریشن کیاہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زخمی ہونے والی طالبات کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ رائیونڈ روڈ سکول بس حادثہ کے تمام زخمیوں کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

  • 35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث

    35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث

    اسلام اباد: گھر کا بیدی لنکا ڈھائے،ایس پی انڈسٹریل زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بڑی کامیابی ،سبزی منڈی تاجر کے ساتھ ہونے والی 35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث نکلا،ملزم کے قبضہ سے مطلوب رقم 30 لاکھ روپے برآمد

    معدی مقدمہ کا منشی 35 لاکھ روپے بنک جمع کرانے کی غرض سے گیا باقاعدہ ایک پلان کے اپنی ساتھیوں کی مدد سے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے واردات کے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ،کارروائی ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی معہ سب انسپکٹر شاہد منیر و جوانوں نے کی

    آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سبزی منڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی

  • امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔ سراج الحق

    امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے فریب ، زمینی حقائق کی نفی کرتے ہیں ۔مزدور چوراہوں پر بیٹھے ہیں اور لنگر خانوں کے باہر لمبی قطاریں جوں کی توں ہیں

    وزیراعظم معیشت میں بہتری کے دعوﺅں کے لیے جن اعدادو شمار کا سہارا لے رہے ہیں ، وہ سراسر دھوکہ پر مبنی ہیں۔ پچھلے چار ماہ میں ملکی برآمدات میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا ۔ حالات بہتر ہیں تو آئی ایم ایف کے چوراہے پر سجدہ ریزہونے کی کیا ضرورت ہے ۔معیشت بہتر ہوئی ہے تو مہنگائی کم کیوں نہیں ہو رہی۔

    پاکستان کو سودی معیشت یا اسلامی نظام میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جب تک سودی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاتا ، ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کا خواب خواب ہی رہے گا ۔

    حکومت اسلامی نظام معیشت لانے کے لیے بتدریج ریفارمز کرے ، جماعت اسلامی اس کا ساتھ دے گی ۔ اسلامی ممالک نے ابھی تک فرانس کی جانب سے شعائر اسلام اور حضور کی توہین کے معاملے پر کوئی واضح موقف نہیں دیا ۔ فوری طور پر او ائی سی کااجلاس بلایا جائے اور مذاہب کے احترام کے لیے واضح لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔

  • لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والا گرفتار

    لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والا گرفتار

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس کی کارروائی۔شہریوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کربلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم احسن سمیت اس کے 2ساتھی عمر اور نعیم شامل ہیں

    تفصیلات کے مطابق ملزمان پلے سٹور پر بلیو ایئر ایپ کے ذریعے شہریوں کوبدفعلی کی طرف مائل کرتے تھے۔ملزمان موبائل فونز کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے شکار کو کرایے کے مخصوص کوارٹرز میں بلاتے تھے۔ملزمان نازیبا حالت میں بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

    مرکزی ملزم احسن لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار دکانداروں سے پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پیسے ادھار لے لیتا تھا۔ملزمان بعد ازاں ادھار کی رقم ادا کرنے کے بہانے طے شدہ جگہ پر بلا کرزبردستی نازیبا ویڈیو بنا لیتے تھے۔ایس ڈی پی او نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • جائیداد ہتھیانے کے چکر میں بڑا بھائی جلاد بن گیا

    جائیداد ہتھیانے کے چکر میں بڑا بھائی جلاد بن گیا

    راولپنڈی تحصیل گوجرخان کے تھانے کی حدود وارڈ نمبر8 محلہ راجگان کے رہائشی نعمان کو سگے بھائی نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے بندوں سے اغوا کرایا اور پھر آشیانہ ترک منشیات سنٹر میں لے جا کر اس کو نشہ آور انجکشن لگاتے رہے اور نشے کا عادی بنانے کے لیے چرس اور افیون کا استعمال کراتے رہے

    تفصیلات کے مطابق گجر خان کے رہائشی نعمان نے باز یابی کے بعد باغی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بڑا بھائی لندن میں ہوتا ہے اور میرا باپ ایک ٹانگ سے معذور ہے میرے بڑے بھائی نے میرے حصے کی جائیداد ہتھیانے کی خاطر مجھے گن پوائنٹ پر اغواء کرایا میں گوجر خان بازار میں میں خرید و فروخت کے لئے موجود تھا اسی دوران چار مسلح افراد نے آکر کہا کہ ہمارے ساتھ چلو تمہارے بھائی نے ہمیں تمہارا علاج کرانے کے لئے بھیجا ہے جب میں نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور آشیانہ سنٹر ترک منشیات لے گئے آشیانہ سنٹر میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا مجھے ڈنڈوں سے مارا جاتا نشے کے انجکشن لگاتے رہے اور مجھے چرس افیون استعمال کرائی جاتی تھی جب کہ میں نے آج تک نشہ نہیں کیا مجھے جان بوجھ کر ترک منشیات آشیانہ سینٹر لے جایا گیا وہاں پر میری ویڈیو بنائی گئی مجھ سے جائیداد کے پیپرز پر دستخط کروائے گئے اشیانہ ترک منشیات سنٹر والے مجھے پر تشدد کرتے اور کہتے کہ اگر تم نے یہاں سے باہر جا کر کر میڈیا یا پولیس سے رابطہ کیا تو تمہیں پھر آشیانہ سینٹر ترک منشیات لا کر جان سے مار دیں گے اس دوران میرے والد بمشکل کسی کے ساتھ مجھے ملنے کے لیے آئے تھے ان ظالموں نے مجھے ان سے نہیں ملنے دیا اور میرے والد کو برا بھلا کہہ کر وہاں سے بھیج دیا میرے سگے بھائی نے صرف اور صرف جائیداد حاصل کرنے کی خاطر مجھے اغواء کرایا میرا بھائی مجھے ویسے ہی کہہ دیتا کہ مجھے جائیداد کا تمہارا حصہ چائیے تو میں اپنا سب کچھ اس کے نام لکھ دیتا لیکن اس نے بہت غلط طریقہ اختیار کیا آشیانہ سینٹر کے منشیات والے میرے بھائی سے ملے ہوئے ہیں میرا بھائی ان کو لندن سے پیسے بھیجتا ہے کہتا ہے کہ میرے بھائی نعمان کو اتنا نشہ آور چیزیں استعمال کراوں کہ یہ پاگل ہو جائے میرا گھر سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے میرے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ائی جی پنجاب پولیس آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتا ہوں ہو کہ میرے بھائی اور مجھے اغواء کرنے والوں اور آشیانہ سینٹر والوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان تمام کرداروں کو نشان عبرت بنایا جائے اور مجھے جانی تحفظ فراہم کیا جائے مجھے پر انہوں نے بہیمانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے میں بہت ڈرا ہوا ہوں اور ان کے تشدد کی وجہ سے میں بہت خوف زدہ ہوں خدارا میری مدد کی جائے

  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،تین ججز کی توسیع کی سفارش

    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،تین ججز کی توسیع کی سفارش

    چیف جسٹس گلزار احمد کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ،باغی نیوز کے ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو 6 ماہ توسیع دینے کی سفارش کر دی، حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا،


    ایڈیشنل جج جسٹس لبنیٰ پرویز، جسٹس فیاض جندران اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی
    سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز ، وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم اجلاس میں شریک، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اجلاس میں شریک ہوئے

  • مری میں سیاحوں کے تخفظ کیلیے دو نئے تھانے بنائے جائیں گے

    مری میں سیاحوں کے تخفظ کیلیے دو نئے تھانے بنائے جائیں گے

    پی ٹی آئی صدر شمالی پنجاب ایم این اے صداقت علی عباسی کی آئی جی پولیس پنجاب جناب انعام غنی سے ملاقات میں تجویز کے مطابق سیاحوں کو زیادہ تحفظ کا احساس دلانے کے لیے مری اور پتریاٹہ میں دو نئے تھانے قائم کرنے کے منصوبے پر عملی کام کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

    آئی جی صاحب نے سی پی او راولپنڈی کو چوکی نیو مری اور چوکی پھگواڑی کو نئے تھانوں میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
    آئی پنجاب کے مراسلے کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے دونوں چوکیوں پر سرکاری مراسلے جاری کر دیئے ۔


    علاوہ ازیں مری، کوٹلی ستیاں اور پنج پیر میں ٹورزم پولیس فورس کی تعیناتی پر منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

  • وزیر جیل خانہ جات نے پیرول پر رہائی کے حوالے سے سفارشات طلب کر لیں

    وزیر جیل خانہ جات نے پیرول پر رہائی کے حوالے سے سفارشات طلب کر لیں

    لاہور: وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیرول پر زیادہ سے زیادہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے سفارشات طلب کر لیں۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو اس سہولت سے فائدہ مل سکے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید رءوف اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور اعجاز اصغر نے انکا استقبال کیا۔ گارڈز کے ایک چاق و چوبند دستے نے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیر جیل خانہ جات نے جیل میں قائم اسپتال، کچن، ہومیوپیتھک کلینک، سنٹرل کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کے لیے بنائی گئی مین لائبریری، حفظ سنٹر اور درس نظامی کلاسز کا بھی جائزہ لیا۔ جیل میں قائم انڈسٹریل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں قیدیوں کو دی جانے والی ٹریننگ اور پڑھائے جانے والے کورسز کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر جیل خانہ جات نے خواتین قیدیوں کے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور ان سے سہولیات بارے استفسار کیا۔ نیز قیدیوں کے ساتھ جیل میں بنا کھانا کھایا اور گپ شپ کی۔فیاض الحسن چوہان نے قیدیوں کی فلاح کے لیے بہترین صفائی اور انتظام و انصرام پر جیل انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی۔

  • نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ  کی اننگز مکمل

    نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کی اننگز مکمل

    نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے پہلے روز باولرز کو برتري حاصل رہي تين ميچيز کی پہلي اننگز مکمل ہوگئيں۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پہلے میچ میں محمد وقاص اور کپتان محمد حریرہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 80 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبنالیے ہیں۔ محمد وقاص 21 چوکوں کی مدد سے 124 رنز بناچکے ہیں۔ ارحم نواب 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی دعو ت پر سنٹرل پنجاب کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے والے کپتان محمد حریرہ نے 127 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کے اویس عباس اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
    پہلے راونڈ کے دوسرے ميچ ميں
    مبصر خان کی آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت مریدکے کنٹری کلب میں جاری میچ کا پہلا روز ناردرن کے نام رہا۔ ناردرن کو اپنی پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لیے مزید تین رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 113 رنز کے جواب میں ناردرن کی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالیے ہیں۔ مبصر خان 58 اور کپتان رضا المصطفیٰ 29 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 33.4 اوورز میں 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مبصر خان اور عادل ناز نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی۔ ناصر فراز 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری پہلے راونڈ کے تيسرے ميچ کے پہلے روز سندھ نے بلوچستان کے 161 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 160 رنز بنالیے ہیں اور اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ غازی غوری 54 اور عدیل میو 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بلوچستان کے کبیر راج 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو عالیان محمود اور عدیل میو کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بلوچستان کی پوری ٹیم 161رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عالیان محمود نے 71 رنز کے عوض 4 جبکہ عدیل میو اور عاصم علی نے بالترتیب 24 اور 27 رنز دے کر 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔بلوچستان کے کپتان ابراہیم سینئر 50 اور اوپنر حسیب اللہ 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔