قصور میں امن و امان کی حالت انتہائی مخدوش
الہ آباد ڈکیتی چوری اور قتل وغارت جیسی سنگین وارداتوں کے بعد نوسر باز بھی متحرک ہونے لگے نجی بنک سے کنگن پور کا رہائشی تاجر سات لاکھ لے کر ج ارہا تھا کہ تین نامعلوم نوسربازوں نے تاجر کو سات لاکھ سے محروم کردیا
تفصیلات کے مطابق شہر الہ آباد امن و امان کو ترسنے لگا ہے آئے روز چوری ڈکیتی اور قتل و غارت جیسی سنگین وارداتوں کے ساتھ ساتھ نوسر بازوں نے بھی شہر الہ آباد کو معاف نہ کیا ہے
کنگن پور کے رہائشی تاجر نے دیپالپورو روڑ نجی بینک سے مبلغ سات لاکھ روپے لئے اور بینک سے نکلا تو تین نامعلوم نوسر بازوں کے ہاتھ چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں نوسر بازوں نے مبینہ نوسر بازی کر کے تاجر کو سات لاکھ سے محروم کردیا اطلاع کے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کرںدیا نوسربازوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں جو حیلوں بہانوں سے لوگوں کے پیسے ہتھیا کر لے جاتے ہیں
Tag: baaghi
-

چوروں کے بعد نوسرباز بھی میدان میں
-

تحصیل پتوکی کی حالت بھی ابتر
قصور
پتوکی میں بھی وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل پتوکی میں گزشتہ کٸی ماہ سے چوری ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ھے اسی دوران سرکل پتوکی میں بھی وارداتوں میں اضافہ حیران کن ہے جس پر ڈی پی او قصور زاھد نواز مروت سنجیدہ دکھاٸی دے رہے ہیں
اانہوں نے ان وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلٸے ہر ممکن اقدامات کئے جسکی وجہ سے حالیہ دنوں میں سرکل پتوکی میں کسی حد تک وارداتوں میں کمی بھی نظر آٸی اسکی وجہ ڈی پی او قصور کی ایک اھم کاوش تھی کہ انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں موجود باکردار اور قابل ایس ایچ او سردار اعجاز ڈوگر کا انتخاب کرتے ھوٸے تھانہ سٹی پتوکی میں تعیناتی کا حکم صادر فرمایا جو کہ سٹی پتوکی کیلٸے ایک اچھا فیصلہ ہے
صحافیوں کے ایک وفد نے سرکل بھر میں ھونے والی تمام وارداتوں اور پولیس کی کارکردگی پر نظر جماٸی ھوٸی تھی جس میں ایس ایچ او سٹی پتوکی سردار اعجاز ڈوگر کو شہر بھر میں رات بھر پراٸیویٹ گاڑیوں میں مسلسل گشت کرتے دیکھا گیا انکا بظاہر مشن ایک ہی تھا کہ سٹی پتوکی عوام کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاٸے ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او سٹی کا یہ عظیم مشن جاری تھا کہ اچانک تھانہ سٹی میں ایک خلاف توقع عجیب واقع ھوا جس میں متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیتی کے ملزم حوالات توڑ کر فرار ھو گئے ہیں جو کہ محکمہ کے ساتھ ساتھ سول سوساٸٹی کے تمام حلقوں میں بھی تشویش کا باعث بن گئے ہی
اس عجیب واقع کا ذمہ دار کیا وہ شخص ھوسکتا ھے کہ جو آرام کم اور رات بھر گشت کے ساتھ ساتھ سٹی میں لگے تمام ناکوں کی نگرانی بھی کرتا تھا
اس واقع میں
اصلی زمہ دار کون ھے یہ ایک سوالیہ نشان ھے
اگر عوام کو انصاف فراہم کرنے والوں کے ساتھ ہی نا انصافی ھوٸی تو زمہ دار کون ھوگا -

بائی پاس پر دوران واردات قتل
قصور
بڑھتی ہوئی وارداتیں،لاقانونیت آئے روز بچوں کا اغواء لوگ شدید پریشان آج صبح سویرے ایک اور اندھا قتل پولیس کیلئے چیلنج
تفصیلات کے مطابق قصور میں چند دنوں سے لاقانونیت اپنی انتہاہ کو پہنچ چکی ہے ہر روز سرعام وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے ہر کوئی پریشان ہے آج صبح قصور بائی پاس پر ایک اور اندھے قتل نے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا
مقتول قصور بائی پاس سے بلکل قریب واقع کھارا گاؤں کا رہائشی ہے جس کا نام عنایت مسیح اور عمر تقریباً 33 سال ہے مقتول فروٹ منڈی میں پلے درای کا کام کرتا ہے جس کی آج صبح سویرے قادر آباد روڈ قصور بائی پاس پر لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر کر دی ہے
خدشہ ہے کہ دوران ڈکیتی قتل کیا گیا ہے واضع رہے کہ اس سے قبل سے قصور بائی پاس پر درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں جس کی وجہ بائی پاس پر پیٹرولنگ کا بلکل نا ہونا اور رات کو لائٹس کا نا چلایا جانا ہے -

زمین ٹھیکے کیوں لی بزرگ پر تشدد
قصور کی تحصیل کوٹرادھاکشن میں بااثر افراد کا اسلحے کے زور پر بزرگ پر تشدد
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹرادھاکشن میں حمید رحمانی اور نور دین ولد صلےخاں کا بزرگ ذولفقار علی پر بدترین تشدد
وجہ یہ بنی کہ وہ زمین ڈھیکے پر کیوں لی جو ہم نے لینی تھی
بزرگ کی آنکھیں باندھ دیں اور اپنی حویلی پر لے گئے اور تشدد کرتے رہے
ریڑھا چھین لیا جس پر چارہ لینے گیا متاثرہ خاندان نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

ٹائیگر فورس نے چینی چوری پکڑ لی
قصور
ٹائیگر فورس نے چینی چورنی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس چونیاں کی کارروائی پر یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا یوٹیلٹی سٹور چونیاں کا ایک ملازم 38 کلو چینی لے کر رفوچکر ہو رہا تھا ٹائیگرز فورس نے خفیہ اطلاع پر بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے اسے روک لیا اور چینی واپس سٹور پر پہنچا دی اور اس کرپٹ ملازم کے خلاف کارروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو رپورٹ پیش کر دی چونیاں کے سیاسی سماجی حلقوں نے ٹائیگرز فورس کو بروقت قدم اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا -

دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
قصور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں بیکرز کا سامان فروخت کرنے والے میری گولڈ کمپنی کے سلیز مین سے اسلحہ کے زور پر 70 ھزار روپے چھین لئے
دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل 125پر آئے گاڑی روک رقم چھین کر لے گئے اور سیلز مین کی مزاحمت کرنے سیلز مین زخمی ھوگیا اور ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ھوگئے ڈاکو راستے میں جانے والے موٹر سائیکل والے شخص کے ساتھ زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ھو گئے
قصور میں بڑھتی ھوئی ڈکیتیوں کے باعث شہری پریشان اور دن کے وقت ڈکیتی کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او جائے وقوعہ پر خود آنے کی بجائے گاڑی پر دو کانسٹیبل بھج دئیے ۔شہریوں کا قصور میں بڑھتی ھوئی ڈکیتیوں پر آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ —– -

شہر بھر میں گندگی کا راج
قصور
شہر بھر میں گندگی کا راج لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور میں میونسپل کارپوریشن کی نہ اہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگیوں کے ڈھیر لگئے گئے ہیں کوٹ بڈھا میں مہینہ ہونے والا ہے کہ ابھی تک کوئی کوڑا کرکٹ اٹھانے نہیں آیا
اس گندگی میں موٹر سائیکل سواروں اور علاقہ مکینوں کو گزرے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوڑا کرکٹ سے سخت تعفن اور بدبو آٹھ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے اس بدبو کی وجہ سے وبائی امرض کے پھوٹ پڑنے کا بھی خدشہ
علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے -

ایک ایکڑ کیلئے 5 افراد قتل
قصور
چونیاں کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر 5 افراد قتل
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد قتل کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ ایک ایکڑ زمین کا تنازع ہے اس تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی اور چار بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد آمین شامل ہیں،تھانہ الہ آباد پولیس، ریسکیو، اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں,پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کیا جا رہا ہے.
-

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش
قصور
مدرسہ جانے والی معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق ارسلان خالد ولد خالد محمود سکنہ موضع تلونڈی تھانہ آلہ آباد قصور نے ایس ایچ او تھانہ آلہ آباد کو درخواست دی کہ اس کی 8 سالہ بہن ماہ نور صبح سویرے سپارہ پڑھنے گئی تو راستے میں اسے اشفاق ولد رحمت سکنہ تلونڈی نے روکا اور زیادتی کی کوشش کی جس پر ماہ نور روتی ہے بھاگ گئی جہاں اس نے اپنی استاد کو بتایا کہ اسے اشفاق نے دھمکی دی ہے کہ واپسی گیاراں بجے وہ مجھے جان سے مار دے گا
پولیس تھانہ آلہ آباد نے درخواست درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے -

سگے باپ کی بیٹی سے زنا کی کوشش
قصور
قیامت کی نشانی سگا باپ ہی سگی بیٹی کی عزت کا دشمن بن گیا ،والدہ نے ایف آئی آر درج کروا دی تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں شکیلہ بی بی زوجہ سلیم ولد رحمت انصاری محلہ میانوالہ نے تھانہ صدر قصور کو درخواست دی کہ 18 تاریخ کو اس کی بیٹی علیشباہ سے اس کے حقیقی والد نے زنا بالجبر کی کوشش کی جس پر 14 سالہ علیشباہ نے شور مچایا تو ملزم فرار ہو گیا اور تاحال فرار ہے سائلہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درندہ صفت باپ کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کو دوبارہ کو ایسی قبیح حرکت نا کر سکے