Baaghi TV

Tag: baaghi

  • صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    قصور
    سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت قصور کی تحصیل چونیاں میں ایف آئی آر درج،

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی چونیاں میں پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی
    نعیم اور ایک نامعلوم کے خلاف K21 نیوز نیٹ ٹی وی چینل کے نمائندہ رانا اکرم نے درخواست دی کہ نعیم نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں میری تصویر کیساتھ ایک خاتون کی تصویر بھی لگائی اور ساتھ زناکار لکھ دیا
    درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے رائے بلال کے خلاف لیڈیز سٹاف کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ملازمت کے بہانے بچوں سے زیادتی، بیمار خاتون کو چیک کرنے کے بہانے 5 سے 10 منٹ تک بے ہوشی کے انجیکشن لگانے کی خبر شائع کی تھی جس کا انہیں رنج تھا
    لہذہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے اور میری عزت مجروع کرنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اور مقدمہ درج کیا جائے
    ڈی ایس پی چونیاں محمد ریاض نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے
    سب انسپکٹر حسیب نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

    قصور
    ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا حکومتی فیصلہ،مزدور طبقے کی طرف سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم،جلد عملدرآمد کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم 37000 کی گئی ہے اس سے کم اجرت دینے والے نجی اداروں کو جلد قانون کے شکنجے میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر مزدور لوگوں نے گورنمنٹ کے منصوبے کو سراہا ہے اور جلد سے جلد اس پر عمل کرنے کی استدعا کی ہے
    ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس، پرائیویٹ سکولوں، مارکیٹس،بھٹہ خشت اور دیگر پرائیوٹ فیکٹریوں و ملوں وغیرہ کے خفیہ سروے شروع کئے گئے ہیں تاکہ مزدور کو پوری مزدوری نا دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
    نیز مزدوروں کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کروانے پر بھی ایکشن لیا جائے

  • جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ

    قصور
    گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے 8 ہلاکتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر روہی نالہ کی باؤنڈری والز بنا دیں،ساری سڑک پر باؤنڈری والز بنانے کا کام جاری

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قصور رائیونڈ روڈ بمقام کھارا موڑ روہی نالہ پر گزشتہ دنوں کیری ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے 8 ہلاکتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے جائے حادثہ پر واقع روہی نالہ کی باؤنڈری والز تعمیر کر دی گئی ہے اور پوری سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر واقع چھوٹے بڑے پلوں پر باؤنڈری والز کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر ٹریفک اہلکار تعینات کئے جائیں اور اوورسپیڈ و اوورلوڈڈ گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے
    واضع رہے کہ رائیونڈ بائی سے قصور بائی پاس تک ہیوی ٹریفک یہ سڑک استعمال کرتی ہیں جس بابت حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں

  • پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،روزے دار پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ،روزے داروں کی گورنمنٹ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث روزے داروں کو پھلوں کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے
    اسٹابری 400 سے 500 روپیہ فی کلو،سیب 350 سے 450 روپیہ فی کلو،کیلے 250 سے 400 روپیہ فی درجن،امرود 250 روپیہ فی کلو،خربوزہ 250 روپیہ فی کلو اور کینو مالٹا 400 روپیہ فی درجن تک خودساختہ قیمتوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں
    عام ریڑھی بانوں و چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے ہی یہ اشیاء خودساختہ قیمت پر مہنگی ملتی ہیں اس لئے ہم تھوڑے سے نفع پر اسے بیچنے پر مجبور ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • رمضان نگہبان پیکج 2025 میں خرد برد ،ڈیوائس ہولڈرز کیخلاف ایف آئی آر

    قصور
    رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کو لوٹنے پر
    تھانہ سٹی چونیاں میں ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی

    تفصیلات کے قصور کی تحصیل چونیاں میں رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کیلئے 10000 روپیہ پیکج کی تقسیم کے عمل میں ڈیوائس ہولڈرز کی طرف سے خودساختہ کٹوتی کرنے پر تحصیلدار چونیاں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
    ڈیوائس ہولڈر مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے رمضان پیکج کی مد میں ملنے والے 10000 کے اوپر ایک سے دو ہزار روپیہ بطور رشوت کٹوتی کی جا رہی ہے
    ضلع قصور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تمام ڈیوائس ہولڈرز لوگوں کو سرعام لوٹ رہے ہیں لہذا گورنمنٹ اس مافیا کے خلاف 420 کے مقدمات درج کرے اور
    مستحق شہریوں کو ان کے نام کی سمز کارڈز کا اجراء کرکے ان پر موبائل اکاؤنٹس بنا کر رقم ڈائریکٹکلی ان میں منتقل کرے تاکہ غریب اور مستحق لوگ ایسے ضمیر فروش لوگوں سے بچے رہیں

  • ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر،عام عوام کے ساتھ مریض بھی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی ہے
    روز مرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور 2025 میں یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو علاج سے محروم کر رہا ہے
    عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ،نیشنل و ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کی من مانیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور
    ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لینا چاہیئے اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے

  • قحبہ خانے پر چھاپہ،نازیبا حالت میں مرد و عورتیں گرفتار

    قصور
    ڈی پی او قصور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ،05خواتین اور 11مردوں کو نازیبا حالت میں گرفتارکرلیا گیا
    ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کا ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ قحبہ خانہ پر چھاپہ،پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 05 خواتین اور 11 مردوں کو نازیبا حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔بدنام زمانہ نائکہ پروین بی بی جسم فروشی کا مکروہ دھندہ عرصہ دراز سے کر رہی تھی۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نائکہ سمیت تمام مرد و خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • صاف ستھرا پروگرام کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئی،بستی فیض شاہ سہاری روڈ کی سڑک کیچڑ میں تبدیل،سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ڈپٹی کمشنر قصور و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق جہاں کچھ علاقوں میں صاف ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہے جو کہ بہت قابل تحسین ہے وہاں ضلعی انتظامیہ نے چند جگہوں پر صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں
    قصور کے نواحی گاؤں سہاری روڈ پر واقع بستی فیض شاہ کی سڑک کیچڑ کا جوہڑ بنی ہوئی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کا جینا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
    بزرگوں اور عورتوں سمیت سکول جاتے بچوں کا گھروں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے
    یہ سڑک کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے توجہ نہیں دی
    اہلیان علاقہ نے نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

  • کل سے آج صبح تک تاحال بجلی بند،لیسکو کا تقریبآ انکار

    قصور
    پرسوں سے جاری بارش ،واپڈا کا بجلی دینے سے انکار،18 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل،اہلیان علاقہ کی واپڈا حکام کو بدعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں رات سے ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں
    اس بابت لیسکو واپڈا قصور نے بیشر دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی سے تقریباً انکار ہی کیا ہوا ہے
    سب ڈویژن بہادر پورہ کے بیشتر علاقوں میں کل شام 4 بجے سے آج صبح 8 بجے تک بجلی بند رہی اسی طرح سب ڈویژن راجہ جنگ کے بیشتر علاقوں میں کل دوپہر 2 بجے سے تاحال آج صبح تک بجلی مکمل بند ہے
    حسب عادت واپڈا حکام تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر بجلی بند کر دیتے ہیں جس سے اہلیان علاقہ کی زندگیاں اجیرن ہو جاتی ہیں اوپر سے جمعہ کا دن ہونے کے باعث لوگوں سے جمعہ پڑھنے کی تیاری بھی نا ہو سکے گی کیونکہ بجلی نا ہونے باعث نا تو پانی ہے اور نا ہی کپڑے دھونے و استری کرنے کیلئے کوئی اور ذرائع موجود ہیں نیز بارش باعث سڑکوں پر بے پناہ کیچڑ اور پانی جمع ہے

    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے نماز جمعہ میں لیسکو واپڈا قصور حکام کیلئے دلی طور پر اعلی ترین بدعائیں ہیں جسے اللہ کبھی نا کبھی ضرور سنے گا

  • امام مسجد سے اسلحہ کے زور پر واردات ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    تھانہ صدر کی حدود میں امام مسجد سے واردات ،اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقے کوٹلی پٹھاناں قبرستان کے قریب ڈکیتی کی واردات میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر امام مسجد خالد علوی سے 45 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی کاغذات لوٹے اور فرار ہو گئے

    خالد علوی امام مسجد اپنے گھر سے رشتے داروں کے گھر فوتگی پر جا رہا تھا کہ کوٹلی پٹھاناں قبرستان کے قریب 4 مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور لوٹا
    تھانہ صدرکے علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کا معمول بن گئیں ہیں جبکہ تھانہ صدر پولیس ڈاکو پکڑنے میں ناکام ہے

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر شہر اور گردونواح میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنانے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ سمجھ سکیں