Baaghi TV

Tag: baaghi

  • چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،گرفتاری کا مطالبہ

    چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،گرفتاری کا مطالبہ

    قصور
    تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد میں چور و ڈکیت گینگ سرگرم،سرعام چوریاں،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، تاہم چور نا پکڑے جا سکے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نماز فجر کے وقت چور مسجد نور مصطفی نیو اقبال ٹاؤن کالونی الہ آباد سے کھڑی سائیکل چوری کر کے لے گئے
    چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بخوبی اور واضع دیکھا جاسکتا ہے
    اہلیان علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم ابھی تک چور پکڑے نہیں جا سکے جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    اہلیان علاقہ نے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • گھی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں ،شہری پریشان،نوٹس کی اپیل

    گھی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں ،شہری پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    گھی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،بلیک مارکیٹنگ مافیا کی من مانیاں جاری،عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گھی کی قیمتیں کم نا ہو سکی ہیں جبکہ بڑے بڑے ڈیلروں کی بطور بلیک مارکیٹنگ مافیا من مانیاں جاری ہیں جس کے باعث عام شہری اور چھوٹے دکاندار سخت پریشان ہیں
    اس وقت سٹی قصور و گردونواح میں صوفی گھی فی کلو 540 روپیہ،کرن گھی 520 روپیہ اور عام گھی 450 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جس پر چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے ہول سیل ڈیلر ہمیں مہنگے داموں گھی فروخت کر رہے ہیں جس کے باعث ہم مہنگا خرید کر مہنگا بیچنے پر مجبور ہیں
    مہنگے گھی کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا کو کنٹرول کیا جائے اور اشیا ضروریہ کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے

  • کشمیر کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا،ہزاروں افراد کی شرکت

    کشمیر کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا،ہزاروں افراد کی شرکت

    قصور
    گزشتہ دن 5 فروری کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی،سب سے بڑا کشمیری پرچم لہرا کر اظہار یکجہتی کیا گیا،ہزاروں لوگوں کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی میں گزشتہ دن 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سب سے بڑا کشمیری پرچم لہرا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی
    چوک کمال چشتی تا چوک اسٹیل باغ تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت ساتھ تمام سیاسی،مذہبی،وکلا،صحافی و تاجران تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا
    ریلی میں شامل افراد نے کشمیری پرچم لہرا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا
    ریلی پاکستان مرکزی مسلم قصور کے صدر رانا اشفاق پسروری،محمد بشیر وڑائچ،ظفر اقبال کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے جنہوں نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی

  • گمشدہ بچوں کی تلاش،نئے بچوں کی لسٹ جاری کر دی گئی،عو

    گمشدہ بچوں کی تلاش،نئے بچوں کی لسٹ جاری کر دی گئی،عو

    قصور
    چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور گمشدہ بچوں کو ڈھونڈنے اور ورثا سے ملانے میں مصروف،شہریوں کا ادارے کو خراج تحسین،ادارے نئے گمشدہ مذید بچوں کی لسٹ جاری کر دی،عوام سے تعاون کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور نے گمشدہ بچوں کو ڈھونڈنے اور ان کے لواحقین سے ملانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث ابتک کئی گمشدہ بچے اپنے ماں باپ اور پیاروں تک پہنچ چکے ہیں
    گزشتہ دن ایک بار پھر سے گمشدہ ہونے والے بچوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس پر عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور بچوں بارے معلومات پہنچانے کی استدعا کی گئی ہے
    گمشدہ بچوں کی پولیس رپورٹ اور دیگر کام ادارہ ذاتی طور پر کرتا ہے اور لواحقین سے پورا تعاون کرتا ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ادارے کے کام کو سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام میں تشویش اور غم و غصہ

    پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام میں تشویش اور غم و غصہ

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ،مہنگائی بے روزگاری اور مہنگی بجلی سے تنگ عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ

    تفصیلات کے مطابق رات گورنمنٹ کی جانب سے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث مہنگائی،بےروزگاری اور مہنگی بجلی سے ستائی ہوئی عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ کی کیفیت پائی جا رہی ہے
    گزشتہ رات گورنمنٹ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ کا اضافہ ہوا جس کے باعث اب پٹرول فی لیٹر 257 روپیہ 13 پیسے اور ڈیزل 7 روپیہ اضافے کیساتھ ڈیزل کی 267 روپیہ 95 پیسے فی لیٹر ملے گا
    شہریوں کا کہنا ہے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو شہریوں کا جینا حرام ہو جائے گا

  • تجاوزات کیساتھ اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تجاوزات کیساتھ اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    سڑکوں پر اوورلوڈنگ ٹرالیوں کا راج،شہریوں کا گزرنا محال،سر شام انٹری،تجاوزات کی طرح ان کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر خاص کر قصور دیپالپور روڈ پر اوورلوڈنگ ٹرالیوں کا راج ہے
    توڑی،گندم کے بھوسے سے بھری ٹرالیاں اس قدر اوورلوڈڈ ہوتی ہیں کی ٹرالی کی دونوں جانب 3 سے 4 فٹ تک باہر کی جانب بھری ہوئی ہوتی ہیں اور یہی صورتحال اونچائی کی ہے جس کے باعث زیادہ وزن کیساتھ ساتھ ان ٹرالیوں کا پھیلاؤ بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور اسی بابت بیشتر حادثات رونما ہو چکے ہیں
    نیز ان ٹرالیوں کی سرشام ہی سڑکوں پر انٹری شروع ہو جاتی ہے اور گزرنے والے مسافروں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کیساتھ ساتھ قن اوورلوڈڈ ٹرالیوں کی تجاوزات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ سڑکوں پر محفوظ رہ کر سفر کر سکیں

  • آئس کا نشہ خطرناک حد تک پھیلنے لگا،گاؤں دیہات بھی زد میں

    قصور
    آئس کا نشہ ایک موذی مرض کی طرح بڑھنے لگا،قریبی گاؤں دیہات بھی بہت تیزی سے زد میں آنے لگے،وزیر اعلی پنجاب و آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں آئس کا نشہ خطرناک حد تک اس انداز میں پھیل رہا ہے جیسے بڑی تیزی رفتاری سے کوئی موذی مرض بڑھتا ہے
    اب یہ نشہ قریبی گاؤں دیہات تک بھی پھیل چکا ہے جس کے باعث کڑیل جوان اس نشے کی لت میں لگ کر اپنی زندگیاں برباد کرنے کیساتھ ساتھ اپنی فیملیوں کیلئے بھی بہت سے مسائل پیدا کر رہے ہیں
    چند سال پہلے تک بہت نایاب سمجھا جانے والا آئس کا یہ نشہ اب بہت معروف اور عام ہو چکا ہے جس پر کنٹرول نا کیا گیا تو نئی نسل تباہ ہو جائے گی
    شہریوں نے تمام قسم کے نشے کے خاتمے اور بلخصوص آئس کے نشے کے خلاف آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • ملتان ڈی جی خان گیس کنٹینرز دھماکوں کے بعد شہری پریشان

    ملتان ڈی جی خان گیس کنٹینرز دھماکوں کے بعد شہری پریشان

    قصور
    گزشتہ دنوں ڈی جی خان اور ملتان میں ہوئے گیس کنٹینرز دھماکوں سے قصور میں گھومنے والے گیس کنٹینرز سے لوگ پریشان،بم ڈسپوزیبل اسکواڈ اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان اور کل ڈی جی خان میں گیس کنٹینرز سے لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں کی بابت شہر قصور کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ قصور کے مضافات میں بھی گیس کے کیپسول نما کنٹینرز گزرتے ہیں
    اور زیادہ تر ان کنٹینرز کے گزرنے کا وقت دن کے اوقات میں ہے جس کے باعث لوگ تشویش میں مبتلا ہیں
    شہریوں نے بم ڈسپوزیبل اسکواڈ اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کنٹینرز کو رات کے مخصوص اوقات میں سڑکوں پر آنے کی اجازت دی جائے اور دن کے وقت سڑکوں پر ان کو نا آنے دیا جائے تاکہ لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو سکے اور کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے

  • ہسپتال میں ادویات کی سخت قلت،ڈاکٹرز و مریض پریشان

    ہسپتال میں ادویات کی سخت قلت،ڈاکٹرز و مریض پریشان

    قصور
    ضلع کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات نایاب،نا ایمرجنسی نا او پی ڈی میں ادویات میسر،شہریوں میں سخت تشویش،وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور سٹی میں ادویات کی سخت قلت ہے جس بابت مریضوں کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز بھی سخت پریشان ہیں
    ادویات نا ملنے پر مریض سخت پریشان ہیں اور ڈاکٹرز سے تکرار کرتے ہیں
    نا تو ایمرجنسی سے ادویات ملتی ہیں نا ہی او پی ڈی سے
    مجبوراً ڈاکٹرز کو ادویات لکھ کر دینی پڑتی ہیں
    اس ساری صورتحال پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے ادویات کی قلت کو دور کرکے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے کی استدعا کی ہے

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    قصور
    تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار بڑھا کر گاؤں دیہات تک کیا جائے

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قصور عطیہ عنایت مدنی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں
    قصور ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس مہم کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور شہر کو خوبصورت اور قابل رہائش بنانا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار گاؤں دیہات تک بڑھایا جائے تاکہ گاؤں دیہات کے راستے بھی کشادہ اور خوبصورت ہو اور لوگوں کو گزرنے میں دقت کا سامنا نا کرنا پڑے نیز تجاوزات کی زد میں آنے والے غریب ریڑھیوں والوں کو متبادل جگہیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں