قصور
چونیاں بھر میں انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکرو دھندا جاری،نان کوالیفائیڈ لیبارٹری مالکان خود ساختہ رپورٹس تیار کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد اورتحصیل بھر میں میں انسانی جانوں سے کھیلنے کا گندا دھندا جاری ہے،درجنوں غیر قانونی لیبارٹریاں کھلے عام کام کررہی ہیں، ماہر پیتھالوجسٹ اور لیب ٹیکنیشنز کی بجائے جعلی لیبارٹری مالکان رپورٹ بناتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ علاج معالجے کے لیے جدید آلات سے لیس لیبارٹریز مرض کی درست تشخیص میں معاون ہوتی ہیں، لیکن چونیاں میں قائم درجنوں لیبارٹریز ماہر پیتھالوجسٹ کے بغیر چلائی جا رہی ہیں،جہاں صرف ان ٹرینڈ افراد موجود ہیں جو خود ساختہ رپورٹس تیار کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں طبی ماہرین کے مطابق لیبارٹری کیلیے کوالیفائیڈ پیتھا لوجسٹ،کوالیفائیڈ لیب اسسٹنٹ اورلیب ٹیکنیشنز کے علاوہ آلات، مشینیں اور ایسٹلائیزیشن کا نظام موجود ہونا نہایت ضروری ہے لیکن چونیاں میں انتظامیہ نام کی کوئی چیزنظر نہیں آ رہی مقامی شہریوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مریضوں کی جان بچانے کے لیے لیبارٹریز قانون پرفوری عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے
Tag: baaghi
-

جعلی لیبز،خود ساختہ رپورٹس
-

سوشل میڈیا بھی ہندو نواز نکلا
قصور
آزادی اظہار رائے کے دعویدار بے نقاب ،مقبوضہ کشمیر کی شہید کمانڈر برہان وانی کی برسی پر لاکھوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بلاک فیسبک بھی ہندو نواز نکلا
تفصیلات کے مطابق کل 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے شہید کمانڈر برہان مظفر وانی کی برسی تھی جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر برہان کو خراج تحسین پیش کیا جس کے ردعمل پر فیسبک،ٹویٹر،انسٹاگرام انتظامیہ نے لاکھوں لوگوں کے اکاؤنٹ بلاک کر دیئے
صارفین کو فیس بک اور دیگر سوشل سائیٹس سے نوٹیفکیشن موصول ہوئے کہ آپ ہماری پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس پر آپ کو بلاک کیا جا رہا ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ برہان وانی پر شیئرنگ کرنے سے فیس بک انتظامیہ کو کیا مسئلہ ہے حالانکہ برہانی وانی تو تحریک آزادی کشمیر کا سپاہی ہے اور اس کی جنگ صرف ہندوستان کے خلاف تھی نا کہ پوری دنیا کے
سوشل سائیٹس کی طرف سے ناروا رویہ پر صارفین نے گورنمنٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ غلط رویہ پر گورنمنٹ فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کرے -

سرگودہا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتی کرکے فرار ہونے والوں کی پولیس پر فائرنگ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔ تین ڈاکوؤں نے پرانا بھلوال کے قریب سرفراز گوندل نامی شخص سے موٹر سائیکل چھینا
تین ڈاکوؤں کوٹمومن کی جانب فرار ہوئے ناکہ ہر پولیس نے روکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی
کوٹمومن پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو فرار جبکہ ایک ہلاک ہو گیا
ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی -

لوڈشیڈنگ ایک عذاب
قصور
شہر و گردونواح میں کئی گھنٹوں کی عذاب ناک لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
لوگوں کے کاروبار ٹھپ
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے جس سے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ہفتہ میں دو دن 10 گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ سے بھی کاروبار شدید متاثر ہوا ہے
چراغشاہ، شیخ بھاگو، بلھے شاہ، دین گڑھ، سٹی، نیاز نگر سمیت دیگر فیڈرز بند رہنے لگ گئے
نیز شہر کے متعدد ٹرانسفارمر بھی خراب ہونے کے باعث بھی بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے
اور واپڈا اہلکاران خراب ٹرانسفارمر کے نام پر 10 سے 15 ہزار روپے اہل علاقہ سے اکھٹے کر کے مرمت کروائی لیتے ہیں -

امن و امان کی خرابی پر تشویش
قصور
ایس ایچ او الہ آباد محسن سندھو کی پولیس چوکی تلونڈی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ پریس کانفرنس شہر میں امن و امان کے حوالے سے گفتگوتفصیلات کے مطابق الہ آباد تھانہ کی حدود میں آئے روز چوری،راہزنی کی وارداتوں میں شدت سے اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جانے لگا اس بابت ایس ایچ او تھانہ الہ آباد محسن علی سندھو کی شہریوں کے ساتھ امن و امان کے حوالہ سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ایس ایچ او محسن علی سندھو نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ جگہ جگہ ٹھیکری پہرے لگانے پر ہمارا ساتھ دیں اور جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں ہمارا تعاون کریں ان شاء اللہ جلد علاقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اس موقع پر علاقہ کے معزز شخصیات سردار زبیر احمد خاں ، محمود تاج ڈوگر، اشرف خاں ایڈووکیٹ ، پرویز مہدی ،سردار شوکت ممبر ، جمیل بھٹہ ، محمد ظفر اقبال حاجی ارشد ویری، رشید وہابی و دیگر نے پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی
-

رینجرز اور پولیس کی بڑی کاروائی
قصور
تھانہ گنڈاسنگھ پولیس اور ستلج رینجرز اہلکاران کی مشترکہ کاروائی بھاری منشیات برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈہ سنگھ قصور اور ستلج رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتی ہوئے 3 ملزمان کو انڈین شراب سمیت پکڑ کر حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ ملزمان کی شناخت اقبال ، افتخار اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے تینوں کا تعلق قصور کے علاقہ چونیاں سے ہے
ملزمان انڈین شراب کی بوتلیں لے کر چوک حسین خانوالا سے پیدل آ رہے تھے ملک نصیر احمد اے ایس آئی اور رینجرز کے اہلکاران نے روک لیا اور تلاشی کے دوران انڈین شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تو ملزمان کو حراست میں لیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے -

بی آئی ایس پی سے غریبوں کو کھانے والی
قصور
ضلع قصور میں بھی سرکاری ملازمین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنےانکشاف
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کی مالی امداد حاصل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر
ایف آئی اے نے بطور ڈیٹا کلکٹر فارم پر دستخط کرنے والے افسران کو طلب کر لیا ہے
چونیاں کی رہائشی افسر خالدہ حفیظ کو ملنے والا نوٹس میڈیا کے سامنے آ گیا جس میں طلبی نوٹس میں خالدہ حفیظ کو ایف آئی اے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
کی گئی ہے -

ڈی پی او نے پولیس کی تفتیش کر دی
قصور
فرائض میں غفلت،ناقص تفتیش،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 4 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی جبکہ 26 کو مختلف محکمانہ سزائیں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے خود احتسابی پر عملی کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں اردل روم کے دوران شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں انہوں نے کرپشن، فرائض میں غفلت برتنے اورمسلسل غیر حاضری پر دو سب انسپکٹر دوکانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا، ناقص تفتیش،کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے پر تین انسپکٹراورچارسب انسپکٹر کو رینک کی ریورشن اور تنخواہ کی کٹوتی کی سزائیں دیں، اسی طرح فرائض میں غفلت برتنے،موثر گشت نہ کرنے،ناقص کارکردگی،ڈیوٹی سے غیر حاضری اور ناقص تفتیش مقدمہ کرنے پر19اہلکاروں کو سروس کی ضبطگی،جرمانوں اورانکریمنٹ سٹاپ سمیت مختلف سزائیں دیں۔ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیایا کوئی خلاف قانون کا م کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے جبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ -

کروڑوں کی لاگت ،عوام پھر بھی محروم
قصور
پتوکی ہلہ بائی پاس پر اوور ہیڈ برج بنے سال گزر گیا مگر کروڑوں روپیہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل تاحال لوگوں کے لئے بے سود ،پل کو دونوں جانب سے کانٹے اور جھاڑیاں لگا کر بند کر رکھا ہے
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پتوکی ہلہ بائی پاس پر آئے روز حادثات پیش آتے تھے جنہیں دور کرنے کیلئے گورنمنٹ نے لوگوں کی سہولت کے پیش نطر کروڑوں روپیہ سے پل بنا دیا مگر پل بننے کے باوجود عوام کو سہولت دینے سے قاصر ہے حالانکہ ایک سال سے زائد عرصہ پل بنے بیت گیا مگر پل مکمل ہونے کے باوجود ٹریفک کیلئے کھولا نا جا سکا پل مکمل ہونے کے باوجود دونوں طرف سے جھاڑیاں اور کانٹے لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو جی ٹی روڈ سے ہی گزرنا پڑتا ہے اور اب تک اسی بائی پاس پر لوگوں کے پیدل گزرنے سے کئی حادثات واقع ہو چکے ہیں
لوگوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر اس پل کو جلد سے جلد عوامی گزر گاہ کیلئے کارگر بنانے کی درخواست کی ہے -

حکومت نے مزیدچھ ماہ کارکردگی نہ دکھائی تو آنے والاآجائے گا، مولاناطاہراشرفی
سرگودھا( نیوزروم سے)سرگودھاپریس کلب میں مولاناطاہر اشرفی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں،کچھ کرکے دکھاناہوگا،حکمرانوں نے قبلہ درست نہ کیاتوکوئی آنے والاآجائے گا،بھارت راکے ذریعے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلاناچاہتاہے لیکن اسے منہ کی کھاناپڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق علمائے کرام اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے اتحادمسلم بہت ضروری ہے، مسلکی اختلافات کوفراموش کرکےنبی آخری الزماں کاغلام بننے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے اندرچھپے دشمن کوتلاش کرناہوگا،مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کر دیا گیا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کاسب مل کرمحاسبہ کریں گے،حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں اگر کارکردگی نہ دکھائی تو کوئی بھی آنے والا آ جائے گا۔سرگودھاپریس کلب میں آمدکے موقع پرصدرپریس کلب عبدالحنان چوہدری۔ جنرل سیکرٹری راناساجداقبال، ممبرایگزیکٹوباڈی شاہین فاروقی،ملک محمداصغر، امجدپرویزچوہدری، عمیر ضیاء اوردیگرنے معززمہمان کوخوش آمدیدکہا۔