سرگودہا(عمیر ضیاء) پی ٹی آئی یوتھ ونگ سرگودہا کے سینئر رہنما اور ممبر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی قاسم وڑائچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، قاسم وڑائچ کا تعلق لاہور روڈ پر واقع چک نمبر 87 جنوبی سے ہے ، کرونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں اہلخانہ نے شرکت کی
اس موقع پر سینئر رہنما پی ٹی آئی تحصیل سرگودہا ذیشان فرخ وڑائچ ایڈووکیٹ ، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی سرگودہا چوہدری محمد علی گجر ، صدر کڑانہ ہل پریس کلب اسجد علی چٹھہ ، سینئر صحافی و سکالر عمیر ضیاء وڑائچ ، عالم چنگیزی ، قیصر رؤف جٹ، احمد ملک ، شہزاد خان ، شہزاد گل ، طیب عثمان ، طیب سیال اور بشیر بسانہ نے قاسم وڑائچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی
Tag: baaghi
-

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما اور ممبر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی قاسم وڑائچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
-

جنسی زیادتی کی کوشش ناکام ملزم قابو
قصور
بچوں سے جنسی کی روک تھام نا ختم ہو سکی اوباش کی دس سالہ بچے سے جنسی زیادتی کی کوششتفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں دس سالہ بچے سے اوباش ملزم کی زیادتی کی کوشش ناکام ہو گئی تاہم بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اس واقعے پر لوگوں میں سخت غم و غصہ ہے جس پر لوگ قانون کو سخت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ایسے درندوں کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جا سکے -

خون سفید ہو گیا، رشتے داری ختم
قصور
خون ہوگیا سفید قریبی رشتہ دار معمولی رنجش پر گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے
غلام دستگیر صحافی،عطا محمد صحافی، کی والدہ کا گھر گلی کمہاراں والی میں ہے انکی والدہ نے شہذا زوجہ عبدالکریم کے بچوں کو کوڑا پھینکنے سے منع کیا اور کہہ کہ ہماری قریبی رشتہ داری کے بعد محلے داری بھی ہے یہاں کوڑا پھینکنا اچھی بات نہیں بچوں کو سمجھائیں جس پر رنجش میں رات کو غلام دستگیر کی والدہ اور بھابی گھر موجود تھیں کے گھر میں علزام علیہہ شہذا زوجہ عبدالکریم،بیٹا محسن عبدالکریم،خورشید زوجہ اشرف،اور عبدالکریم، آئے اور گالم گلوچ شروع کردی اور مار پیٹ شروع کردی اور اسی اثناء میں غلام دستگیر صحافی کی والدہ کے گھر آئے مہمان فریدہ بی بی اور اسکے بیٹے نے بیچ بچاؤ کروا کر جان چھڑائی اور انہوں نے کہا کہ آپ جائیں انکے بیٹے،خاوند گھر میں نہیں الزام علیہہ نے بڑے طیش میں آکر ،غلام دستگیر،محمدانعام،وغیرہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہہ کہ ہم انکو گلی اور بازار میں گھسیٹیں گے اور دیکھ لیں گے -

بائیو میٹرک حاضری کورونا کے پھیلاؤ کا باعث ہے ، پی ایم اے
سرگودھا(عمیر ضیاء)پی ایم اے سرگودھا اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے مشترکہ اجلاس میں محکمہ صحت کی طرف سے بائیو میٹرک حاضری لگانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر فواد حسین‘ ڈاکٹر غلام حسین فیضی‘ ڈاکٹر محمد آصف چوہدری‘ ڈاکٹر ناصر اقبال میکن‘ ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ‘ ڈاکٹر وقار معظم بھٹی اور ڈاکٹر محمد اقبال سمیع نے کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان کرونا کی وبائی مرض میں مبتلاءہے اور ڈاکٹرز اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری کی طرف سے بائیو میٹرک حاضری لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اس وباءکو مزید پھیلایا جائے۔ جو کہ ایک انتہائی ناقابل فہم بات ہے۔ ان رہنماﺅں نے مزید کہا کہ عقل تسلیم نہیں کرتی کہ ایک طرف تو سمارٹ لاک ڈاﺅن‘ سماجی فاصلہ‘ ہاتھوں کو بار بار دھونا‘ جیسی احتیاطی تدابیر کے بارے میں حکومت وقت واویلا کر رہی ہے دوسری طرف ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کو بائیو میٹرک حاضری لگا کر کرونا جیسے موذی مرض کو بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ان رہنماﺅں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسی بھی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں یہ حاضری ابھی شروع نہیں ہوئی۔ حتیٰ کہ سیکرٹریٹ و دیگر اعلیٰ افسران کے دفاتر میں لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت کی طرف سے یہ آرڈرز فوراً واپس لئے جائیں ورنہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ڈاکٹرز احتجاج سمیت ہر قسم کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
-

اپنی من مانیا عروج پر عوام جائے بھاڑ میں
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ایکسرے روم میں ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ اور ایکسرے اٹینڈنٹ اسد فاروق کی من منایا عروج پر لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے ایکسرے روم میں دو ایکسرے ٹکنیشن ہونے کے باوجود ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے اسد فاروق ایکسرے اٹینڈ کو انچارج بنا دیا جبکہ اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ کی ڈیوٹی گیٹ پر ہے لیکن ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے اس کی ڈیوٹی اپنے طور پر ایکسرے MLC کرنے اور ایکسرے رپورٹ تیار کرنے کے لیے اپنے پاس لگائی ہے جبکہ یہ کام ایکسرے ٹیکنیشن کا ہوتا ہے ایکسرے ٹیکنیشن ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ کے سامنے بے بس ہے جبکہ اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ کی ڈیوٹی صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک ہے ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ اور اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ اپنی مرضی کی رپورٹ بنانے میں مصروف اور ایکسرے رپورٹ دینے کے ریٹ مقرر کر دئیے گئے ہیں جب کوئی مسلہ بنتا ہے تو جواب طلبی ایکسرے ٹکنیشن کی ہو جاتی ہے۔ ایکسرے روم میں کیا کیا ہورہا ہے بڑے بڑے انکشافات ہو رہے ہیں جو رپورٹیں اپنی مرضی کی گئی تھیں ضلع قصور کی عوام کی ڈپٹی کمشنر قصور سے پر زور اپیل ہے کہ ان دونوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انکوائری کا حکم دیا جائے۔ -

پانی چوروں کی شامت
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر پانی چوری روکنے کیلئے اجلاس
ضلعی انتظامیہ قصور پانی چوری کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئی
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور اور اے سی عدنان بدر کی زیر نگرانی اجلاس میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سرکاری پانی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
پانی چوروں کو پکڑنے کیلئے خفیہ چھاپے مارے جائیں گے اور فوری مقدمات درج کروائے جائینگے -

پیٹرولنگ پولیس کی آگاہی مہم
قصور
پیٹرولنگ پولیس بھوئے آصل تحصیل کوٹ رادھاکشن کا کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے سیمینار کا انعقاد عوام کو مختلف چیزوں کی افادیت سے آگاہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس بھوئے آصل تحصیل کوٹ رادھاکشن نے عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ، ہیلپ لائن 1124 کی افادیت ، ہیلمٹ کا استعمال، ایکسڈینٹ سے بچاؤ وغیرہ کاشعور اجاگر کرنے کے لئے ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کو آگاہی دی گئی انچارج پوسٹ بھوئے آصل پرویز خالد کا ایس پی پٹرولنگ میڈم شائستہ ندیم صاحبہ اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ قصور غیاث الدین کی زیرنگرانی چھانگا مانگا چوک ، ہسپتال و دیگر پبلک مقامات پر عوام میں آگاہی دی گئی اور عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے پیٹرولنگ پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے -

خون کے عطیات،مذید کی درخواست
قصور
چونیاں میں جذبہ ایثار کے تحت لوگوں نے خون عطیہ کیا
تفصیلات کے مطابق کنگن پور میں تھیلیسیمیا کئیر فاونڈیشن کنگن پور کی طرف سے چونیاں سٹی میں چونیاں بلڈ ڈونر سوسائیٹی اور ایثار فاونڈیشن کے تعاون سے بلڈ کولیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان چونیاں نے دل کھول کر خون کے عطیات دیے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے 30 خون کی بوتلیں جمع کی گئیں جس میں ام نصرت فاونڈیشن لاہور کے پیرا میڈیکل سٹاف نے بلڈ کی کولیکشن کی
تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن نے ضلع قصور اور کنگن پور کے گردونواح کے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خون کا عطیہ کر کے ان بچوں کے لئے زندگی کا ذریعہ بنیں کیونکہ ان بچوں کو ہر ہفتے ایک خون کی بوتل کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بچے آپ کے خون کی بدولت اللہ رب العزت کی عطا کردہ زندگی گزار پاتے ہیں ان بچوں کی زیادہ سے زیادہ زندہ رہنے کی مدت 20 سال تک ہے تو آ گے بڑھیں اور زندگی بچائیں جب تک ان بچوں کی سانسیں دنیا پر ہیں
برائے رابطہ
03004275203
اشرف شاہین چئیرمین تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور تحصیل چونیاں ضلع قصور -

پولیس کے بعد ٹائیگر فورس لوگوں کیلئے خوف
قصور
کوٹرادہاکشن میں ٹائیگر فورس کی غنڈہ گردی، تاجر پر تشدد تاجروں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹرادہاکشن میں بطور رشوت پیسے نہ دینے پر ٹائیگر فورس کے جوان تاجروں پر تشدد کرتے ہیں اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہیں اور کام ٹائیگر فورس کا معمول بن گیا ہے
کوٹ رادہاکشن انجمن تاجران کا ٹائیگر فورس اور فورس کے محسن نامی لڑکے کی بعدماشی کے خلاف احتجاج اور وزیراعظم سے غنڈہ فورس کے خلاف نوٹس کی اپیل کی گئی ہے گزشتہ دن تاجروں اور دکانداروں نے پلے کارڈ اٹھا کر حکومت اورٹائیگر فورس کے خلاف نعرے بازی کی -

کرائم کے خلاف پولیس ڈٹ گئی
قصور پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں جاری شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے کرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں گزشتہ دن نور پور پولیس چوکی نے کارروائی کرتے ھوئے چالو شراب کی بھٹی پکڑ لی 100 لیٹر دیسی شراب اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزم کرامت مسیح کو گرفتار کر لیا
ملزم گردونواح کے علاقوں میں عرصہ دراز سے شراب کی فروخت کا کام کر رھا تھا
چوکی انچارج علی رضا گیلانی کی کارروائی پر اھل علاقہ کے لوگوں نے اس کارروائی کو خوب سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے اعلی کارکردگی پر چوکی انچارج علی رضا گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور رقم بھی دی گئی