Baaghi TV

Tag: baaghi

  • صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    قصور
    پتوکی قصور کے صحافی پر قاتلانہ حملہ
    صحافی برداری کا اظہار افسوس اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے سینئر صحافی چوہدری مختار پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ قاتلانہ حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے سینئر صحافی چوہدری مختار احمد جو کہ سریسر چک نمبر21 کے رہائشی ہیں گھر سے ضروری کام کی بابت نکلے ہی تھے کہ مخالفین فیصل منظور وغیرہ نرسری کے قریب دھاک لگائے بیٹھے تھے جونہی مختار احمد ان کے قریب سے گزرنے لگے تو مسلح 6 افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی خوف وہراس پھیلنے سے چوہدری مختار احمد اپنی موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑا تو مخالفین مختار احمد پر ٹو ٹ پڑے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مختار احمد پر حملہ آور ہوگئے ملزم وقاص نے جان سے مارنے کیلئے فائر کئے لیکن مختار احمد فائر لگنے سے محفوظ رہا ملزم وقاص کے دوسرے ساتھی جن میں عدنان ، عمران ، انس، عابد، ساجد وغیرہ شامل ہیں انہوں نے شدید زدوکوب کیا جس سے مختار احمد لہولہان اور بے ہوش ہوگیا فائرنگ کی آواز سن کر راہگیر اکھٹے ہوئے تو ملزمان مختار احمد کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔جس پر راہگیروں نے زخمی اور بے ہوش مختار احمد کو ہسپتال پہنچایا بعد ازاں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دائر کر دی گئی پتوکی کے صحافیوں کا مختار احمد پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید احتجاج اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ

  • ایبٹ آباد میں اہم علاقہ سیل

    ایبٹ آباد میں اہم علاقہ سیل

    ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور میں کرونا کے پھیلاؤ کے سبب علاقے کو سیل کر دیا گی اہے
    تفصیلات کے مطابق ایبٹچآباد کی تحصیل ھری پور میں کرونا کے بڑھتے کیسوں پر سول انتظامیہ اور پولیس نے کھلابٹ ٹاون شپ کو مکمل سیل کر دیا اب تک کھلابٹ میں 82 کرونا کیس سامنے آ چکے ھیں ھری پور میں مختلف علاقوں کو سیل کیا گیا ھے پانڈک کھلابٹ مین بازار محلوں کو کو بھی سیل کیا جا چکا ہے

  • دو دوست جانبحق

    دو دوست جانبحق

    ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقے سجی کوٹ ابشار میں نہاتے ھوۓ دو دوست ڈوب کر جاںبق ھو گۓ
    تضصلات کے مطابق دو دوست سیروتفریح کے لیے ھزارہ ڈویژن میں آۓ تھے ڈوبنے والے والوں نوجوانوں میں طلحہ شفقت کا تعلق چکوال پنجاب اور محمد عثمان کا تعلق ملتان پنجاب سے ھے ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو نکالنے بعد پولیس کی نگرانی میں حویلیاں ھسپتال منتقل کردی یاد رھے سجیکوٹ ابشار میں اب تک درجنوں نوجوان ڈوب گۓ مقامی پولیس اس آبشار پر موجود نہیں ھوتی

  • بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی حقائق پریس کانفرس میں

    بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی حقائق پریس کانفرس میں

    قصور 8 سالہ بچے محمد بوٹا کے قاتل گرفتار ہو گئے ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کر لیا
    تفصیلات کے مطابق قصور میں نفیس کالونی سے لا پتہ ہونے والے بچے محمد بوٹا کے قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں
    وسیم ولد سرور چنے والا نامی ملزم کو پولیس نے تحقیقات کے دوران گرفتار کیا جبکہ ملزم نے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے
    جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق کار سٹینڈ میں رات گئے تک مقامی حجام اشرف عرف اچھا اور ملزم وسیم بھی اکثر موجود رہتے تھے
    مقتول بچے کے والد نے بتایا ہے کہ میرے بچے کو ملزمان نے جنسی زیادتی کے بعد گردن توڑ کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے
    اور پولیس افسران اس واقعہ کی تفتیش مکمل کرکے حقائق پریس کانفرنس میں بتائیں گے

  • مردے بھی غیر محفوظ ہو گئے شرمناک واقعہ

    مردے بھی غیر محفوظ ہو گئے شرمناک واقعہ

    قصور
    آلہ آباد کے نواحی گاؤں میں رات کے اندھیرے میں قبر سے مردہ نکالتے ملزمان کو اہل دیہہ نے پکڑ لیا
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں بھاگیوال ٹبہ میں دو دن پہلے رات کے اندھیرے میں تین افراد اِک بزرگ کی قبر کھودتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ان افراد کا کہنا تھا کہ ان کو کسی پیر نے بولا ہے کہ یہاں خزانہ ہے دفن ہے لہذہ اسی لئے ہم قبر کھود رہے تھے ان ملزمان کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے

  • ٹمپریچر 47،گیسٹرو اور تاریخی لوڈ شیڈنگ

    ٹمپریچر 47،گیسٹرو اور تاریخی لوڈ شیڈنگ

    قصور
    سخت گرمی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ لوگ پریشان حکومتی تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے لوڈ شیڈنگ پچھلے سال سے بھی زیادہ ساتھ گیسٹرو کی وباء بھی
    تفصیلات کے مطابق قصور میں اس وقت سخت گرمی کا زور شروع ہو چکا ہے مسلسل 3 دنوں سے درجہ حرارت 47 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور اس کیساتھ ہی لیسکو قصور کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں قصور کے بیشتر علاقوں میں گیسٹرو کی وباء بھی چل پڑی ہے جس کی وجہ سخت گرمی ہے مگر اس گرمی میں ایسے مریضوں کو پنکھے کی ہوا بھی نصیب نہیں
    لوگوں کیمطابق تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اس سال لوڈ شیڈنگ پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے حالانکہ کرونا لاک ڈاؤن کی بدولت کافی زیادہ کام کاج بند ہیں اور جو چل رہے ہیں وہ بھی صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں مگر پھر بھی اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے

  • بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام نڈھال

    بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام نڈھال

    سرگودہا(عمیر ضیاء) آج سرگودہا میں شدید گرمی پڑی گرمی کے زور پکڑتے ہی واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا جس سے عوام کو شدید پریشانی کو سامنا کرنا پڑا بھاگٹانوالہ سرکل ، انور آباد فیڈر صبح سے مسلسل لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں

  • سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، آر پی او سرگودہا

    سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، آر پی او سرگودہا

    سرگودہا(عمیر ضیاء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو کرائم میٹنگ کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق
    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد،ایس ڈی پی او سٹی،صدر،کوٹ مومن اور بھلوال سرکل نے شرکت کی۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات اغواء،قتل، ڈکیتی،ہاؤس رابری،روڈ رابری کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔اپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے بعد ان مقدمات پر دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں ان مقدمات کی پراگریس سے متعلق چیک کیا جائے گا۔ان مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جائے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا انوکھا کارنامہ، عوام میں کیسے شعور بیدار کیا اور خبردار کیا، جانیے اس خبر میں

    اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا انوکھا کارنامہ، عوام میں کیسے شعور بیدار کیا اور خبردار کیا، جانیے اس خبر میں

    سرگودہا،خوشاب (عمیر ضیاء) اسٹنٹ کمشنر خوشاب راشد اقبال صاحب کا ہمراہ ڈی ایس پی صدر لعل محمد کھوکھر۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد محمد اعجاز ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور ٹائیگر فورس جوہرآباد کے جوانوں کے ہمراہ شوگر مل پھاٹک پر موٹرسائیکلز رکشوں اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ان کے مختلف پیسنجرز کو 3000 کے قریب ماسک تقسیم کیے اور ساتھ میں سخت وارننگ اگلی دفعہ جس گاڑی پر مسافروں نے ماسک نہیں پہنے ہوں گے اس گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا جائے گا اور اس گاڑی کے ڈرائیور اور مسافروں کو جرمانے بھی کیے جائیں گے

  • سرگودھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کا کریک ڈاون،، متعدد سٹورز سیل

    سرگودھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کا کریک ڈاون،، متعدد سٹورز سیل

    سرگودھا( عمیر ضیاء ) ڈرگ انسپکٹر سرگودھا ثاقب کا بلا لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعد سٹورز کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر عرصہ دراز سے خان میڈیکل سٹور بلاک 18 عیدگاہ روڈ اور دیگر میڈیکل سٹور غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔جس کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان کے ساتھ ساتھ عطائیت کو فروغ مل رہا تھا۔ کریک ڈاون کے خوف سے متعدد میڈیکل سٹورز از خود بند ہوگئے۔ ڈرگ انسپکٹر ثاقب نے میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے کے ساتھ ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کردیئے۔