Baaghi TV

Tag: baaghi

  • حادثات کے گڑھ پر ایک اور حادثہ

    حادثات کے گڑھ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    حادثات کے گڑھ قصور رائیونڈ روڈ پر ایک اور حادثہ،ماں بیٹا شدید زخمی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی تباہ حالی کے باعث روز حادثات پیش آتے ہیں گزشتہ شام سات بجے کے نول سٹاپ سے آگے ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار جس سے کے باعث ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے تاہم ہڈی ٹوٹنے سے بچ گئے کار سوار قصور کی طرف جا رہا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار قصور سے رائیونڈ کی جانب جا رہا تھا حادثہ کھڈوں سے بچنے کے باعث محفوظ فاصلہ نا رکھنے کی بدولت پیش آیا

  • ذہنی مریض قیدیوں کیلئے سہولت

    ذہنی مریض قیدیوں کیلئے سہولت

    قصور
    ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا دورہ قصور جیل
    ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں ذہنی ، نفسیاتی اور منشیات کے عادی اسیران کی بحالئ نو اور علاج معالجہ کے لیے بیس بیڈوں کے نیو ہسپتال بلاک اور اسیران کی تعداد کے مطابق انکے رہنے کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے نئی بیرکس کیلئے مختص کی گئی جگہ کا معائنہ کیا ۔ ڈی آئی جی صاحب کے ہمراہ سپرٹینڈنٹ جیل غلام سرور سمرا صاحب ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل ملک سرفراز احمد ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈویلپمنٹ حقنواز صاحب، ایکسین بلڈنگ چودھری ارشد ، ایس ڈی او بلڈنگ مظفر منڈ ، آرکیٹیکچر بلڈنگ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ڈویلپمنٹ ٹیم بھی ہمراہ تھی ۔ڈی آئی جی صاحب نے تمام ٹیم کو منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں تاکہ گورنمنٹ آف پنجاب کے اسیران کی فلاح و بہبود اور معاشرے کا ذمہ دار شہر ی بنانے کے وزن کی تکمیل ہو سکے ۔

  • سانپ قابو کرکے لے گئے

    سانپ قابو کرکے لے گئے

    قصور
    مدرسے میں سانپ نکل آیا طالب علموں نے ریسکیو کو کال کی
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نزدیک بھوئے آصل سٹاپ پر واقع مدرسہ محمد بن اسماعیل سے بہت بڑا سانپ نکل آیا جس کی لمبائی چھ فٹ تھی سانپ کو طالب علموں نے مارنا چاہا مگر وہ قابو نا آیا جس پر مدرسہ کے طالب علموں نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے بروقت پہنچ کر سانپ کو پکڑ لیا اور اپنے ہیڈ کوارٹر جمع کروا دیا
    طالب علموں اور مدرسہ کی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا

  • منشیات فروشوں کی شامت علاقہ چھوڑ دیں

    منشیات فروشوں کی شامت علاقہ چھوڑ دیں

    قصور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز
    ایس ایچ او الہ آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں گلشن اقبال کالونی سے ذیشان ولد عبادت علی قوم انصاری کو 1200 گرام چرس سمیت دھر لیا ایس ایچ او نے ملزم سے چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 495/20 بجرم 9C درج کر کے حوالات میں بند کردیا
    معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد میرے تھانہ کی حدود سے نکل جایئں کیونکہ تھانہ الہ آباد کی حدود کو جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے

  • جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں

    قصور پولیس جرائم کے خلاف متحرک چونیاں
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی خالد کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نزیر نے مقدمہ نمبر 192/20کے ملزمان لیاقت اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوگوں سے چھینی گئی رقم 4 لاکھ روپیہ اور موبائل برامد کر لیے جبکہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ارادہ ڈکٹیی کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ڈکیت کینگ کو گرفتار کرنے پر رانا محمد الیاس محمد اصغر چکوکی محمد ریاض نے ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو اچھی کارکردگی پر انعامات دینے کی اپیل کی ہے اور ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کیا

  • ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاط

    ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاط

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی مچھر کی پیدائش روکنے کیلئے لاروا کے خاتمے کے حوالے سے سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور انتظامات کو چیک کرنے کے لئے تحصیل چونیاں کے نواحی علاقوں میں ہنگامی دورے شروع ہو گئے ہیں
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے کوٹ سندراس کا دورہ اور چیکنگ کی گئی
    جبکہ سی ڈی سی سپروائزر سمیت دولیڈی ہیلتھ ورکرز ڈیوٹی سے غیر حاضر تھیں
    اس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر سی ڈی سی سپر وائزر اور دونوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں

  • سب ملی بھگت اور ڈرامہ تھا

    سب ملی بھگت اور ڈرامہ تھا

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے لوگ سخت پریشان لوگوں کا کہنا ہے کہ بحران مصنوعی اور حکومتی ملی بگھت سے تھا
    تفصیلات کے مطابق کل رات سے گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ انتہائی کرب ناک بات ہے پہلے یکم تاریخ تک اضافے کیلئے انتظار کیا جاتا تھا مگر اب اچانک چند گھنٹوں میں ہی اضافہ کر دیا گیا ہے ابھی چند دن قبل ہی گورنمنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا عندیہ دیا تھا مگر اب عجلت میں بہت زیادہ بڑھا دیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا اور گورنمنٹ نے مل کر پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کیا اور عوام کو ذلیل کیا اگر حکومت کی روش ایسے ہی رہی تو گورنمنٹ مذید نہیں چل سکے گی
    رپورٹ غنی محمود قصوری

  • دو حادثات دو افراد جانبحق

    دو حادثات دو افراد جانبحق

    قصور دو حادثات میں دو افراد جانبحق ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں 2 مختلف واقعات میں تیرہ سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے نواحی گاؤں مرالی اوتاڑ میں مختار احمد کا تیرہ سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر میں موجود تھا کہ بجلی والے پیڈسٹل فین کو اپنی طرف ہوا کے لئے پھیرنے لگا اور ہاتھ لگانے سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا جس سے اسکی فوری موت واقع ہوگئی جبکہ نواحی گاوں باقر کے پل کے قریب ساٹھ سالہ شبیر حسین تیر رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے ٹریکٹر الٹنے سے ٹریکٹر تلے دب کر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا

  • لوگ انتہائی غیر محفوظ

    لوگ انتہائی غیر محفوظ

    قصور اور گردونواح میں ڈاکو راج لوگ غیر محفوظ
    تفصیلات کے مطابققصور میں د ومختلف واقعات میں تیرہ سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔نواحی گاوں مرالی اوتاڑ میں مختار احمد کا تیرہ سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر میں موجود تھا کہ بجلی والا پیڈسٹل فین کو اپنی طرف ہوا کے لے پھیرتے ہوئے ہاتھ لگانے سے اسے بجلی کا زور کا جھٹکا لگا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی جبکہ نواحی گاوں باقر کے پل کے قریب ساٹھ سالہ شبیر حسین تیر رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے ٹریکٹر الٹنے سے ٹریکٹر تلے دب کراپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

    قصور() گردونواح میں دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ شادی شدہ خاتون نے شور مچا کر اپنی عزت بچا لی۔نرمل کے میں محمد علی کی اٹھارہ سالہ بیٹی عشرت بی بی گھر میں اکیلی تھہ کہ محلے کا اوباش نیلہ نامی نوجواں گھر آیا اور اسے ورغلا کر اسے کے ساتھ زنا کیا اور فرارہوگیا۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے جبکہبہاری پور چونیاں میں محلے کا عثمان نامی شخص عزیز کے گھر آیا یہاں پر اسکی بیوی گھر میں اکیلی تھی عثمان اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر اس نے شور مچادیا جس پر عثمان اہل علاقہ کے جمع ہونے سے ڈر سے موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ چونیاں مصروف کاروائی ہے۔

    قصور () گردونواح سے دو کم عمر لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔نواحی علاقہ جلے میں زائدہ پروین کی تیرہ چودہ سالہ بیٹی حسنا بی بی اپنی پھوپھی کے گھر سے واپس اپنے گھر آرہی تھی مگر وہ گھر نہ پہنچی جس پر زائدہ پروین نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے اسکی بیٹی کو نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے جبکہ سرائے مغل کے علاقہ راکے گھمن میں محمد صدیق کی چودہ پندرہ سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ شیخو پورہ کا رہائشی رانا عظیم آیا اور اسے ورغلا کر اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گیا۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

    قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا واپڈا ٹاون پھولنگر میں رات کے وقت پانچ ڈاکو محمد اکرم کے گھر گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے چار لاکھ کی رقم اور گیارہ تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ نتھے خالصہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شہزاد سے بارہ ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا
    مقامی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں اور مصروف کاروائی ہے

  • رہائشیوں کے غم جانے کب ہونگے کم

    رہائشیوں کے غم جانے کب ہونگے کم

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ کے باسیوں کے غم جانے کب ہونگے کم منظوری کے باوجود بھی سڑک جو کی تو لوگ سخت اذیت میں
    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تباہ حال سڑک کی مرمت کیلئے گورنمنٹ نے 4 کروڑ 20 لاکھ منظور کئے تاہم دو ماہ ہوئے کام شروع ہوئے جو کہ صرف راجہ جنگ کو ہی تھوڑی سے سہولت دے سکا باقی سڑک جو کی تو راؤ خان والا،پل جبومیل،اٹھیل پور،نول سٹاپ والے ہلکی سی بارش ہوتے ہی سڑک پر دریا کر نظارہ کر لیتے ہیں کل کی ہلکی سی بارش سے سڑک جوہڑ بن گئی ہے جس سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے
    لوگوں نے جلد سے جلد سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اگلے ماہ ساون میں لوگوں کا سڑک پر پانی کھڑے رہنے سے جینا محال ہو جائیگا