سرگودھا( نیوزروم سے)سرگودھاپریس کلب میں مولاناطاہر اشرفی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں،کچھ کرکے دکھاناہوگا،حکمرانوں نے قبلہ درست نہ کیاتوکوئی آنے والاآجائے گا،بھارت راکے ذریعے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلاناچاہتاہے لیکن اسے منہ کی کھاناپڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق علمائے کرام اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے اتحادمسلم بہت ضروری ہے، مسلکی اختلافات کوفراموش کرکےنبی آخری الزماں کاغلام بننے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے اندرچھپے دشمن کوتلاش کرناہوگا،مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کر دیا گیا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کاسب مل کرمحاسبہ کریں گے،حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں اگر کارکردگی نہ دکھائی تو کوئی بھی آنے والا آ جائے گا۔سرگودھاپریس کلب میں آمدکے موقع پرصدرپریس کلب عبدالحنان چوہدری۔ جنرل سیکرٹری راناساجداقبال، ممبرایگزیکٹوباڈی شاہین فاروقی،ملک محمداصغر، امجدپرویزچوہدری، عمیر ضیاء اوردیگرنے معززمہمان کوخوش آمدیدکہا۔
Tag: baaghi
-

قربانی کے جانور چیر پھاڑ دیئے
قصور
آوارہ کتوں نے لاکھوں روپے قربابی کے درجنوں بکرے چیر پھاڑ دیئے تمام بکرے ہلاک علاقہ بھر میں شدید خوف و ہراس اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے سدباب کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے معروف زمیندار محسن تہاڑیہ اور وحید تہاڑیہ نے قربانے کے بکرے پال رکھے تھے جنہیں رات کی تاریکی میں آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ ڈالا اور تمام بکرے ہلاک ہو گئے یاد رہے آوارہ کتوں کی تلفی کے اختیارات یونین کونسلز و میونسپل کمیٹیز سطح پر منتقل ہو چکے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اگر آوارہ کتے تلف کرتی تو یہ دلخراش واقع پیش نہ آتا علاقہ بھر میں اس واقع کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے کتوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے -

جعلی مشروب بنانے والی نے انتہاہ کر دی
قصور
سپیشل برانچ کی نشاندہی پر انتظامیہ کی بڑی کاروائی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
تفصیلات کے مطابق کل سپیشل برانچ مصطفیٰ آباد للیانی کی نشاندہی پر انتظامیہ نے جعلی بوتلیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ اور بھاری تعداد میں جعلی مشروب کی بوتلیں اور مشینری قبضہ میں لے لی
نیواں تھہ کے رہائشی محمد حیات نے بوتل بنانے کا غیرقانونی کارخانہ لگا رکھا تھا اور بوتلوں پر مختلف کمپنیوں کے جعلی لیبل لگا کر مشروب تیار کیا جاتا اور یہ مضر صحت مشروب قصور شہر سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کیا جا رہا تھا
سپیشل برانچ کی نشاندھی پر نائب تحصیلدار نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرکے کارخانہ سیل کر دیا اور کام کرنے والوں کو گرفتار کر لیا -

تیز آندھی،شدید برسات
قصور
گزشتہ رات تیز بارش و آندھی سے درخت اکھڑ گئے شام سے ہی بجلی غائب ،شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق کل سے مون سون برسات کے آغاز سے ہی قصور میں شام کے وقت تیز آندھی چلی اور ساتھ شدید ترین برسات بھی تھی جس سے کئی مقامات پر درخت گر گئے جس سے راستے بلاک ہو گئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستے صاف کئے جبکہ رات سے ہی بجی تاحال غائب ہے جس سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تیز بارش سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ گاؤں دیہات میں سڑکیں اب بھی جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں سب سے زیادہ ابتر حالت رائیونڈ قصور روڈ کی ہے جہاں سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں کی بدولت پانی کھڑا ہے اور لوگوں کی گاڑیاں پانی سے گزرتے ہوئے بند ہو رہی ہیں -

بچے سے جنسی زیادتی کے ملزمان قتل کی دھمکیاں دینے لگے
ایبٹ آباد
بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے پرچہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانتیں کروا لیں اور مدعی باپ کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل نتھیا گلی کے گاؤں کڑوالا تھانہ ڈونگہ گلی کے رہائشی سردار الطاف کے اکلوتے بیٹے معاذ الطاف کو مقامی دیہاتی گل عباس کے بیٹوں نے گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر معاذ نے اپنے والد الطاف کو گھر آ کر بتایا تو الطاف نے تھانہ ڈونگہ گلی میں ایف آئی آر درج کروا دی جس پر ملزمان روپوش ہو گئے اور تین دن بعد عبوری ضمانت کروالی لی اب ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں اور الطاف کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ فوری صلح کرو لو ورنہ جان سے مار دیا جائے گا الطاف جو کہ ایک مزدور ہے اور صحافی بھی ہے ،نے وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلی خیبرپختونخوا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ دوسرے بچے ان کی جنسی درندگی سے بچ سکیں -

بھارت کی پھر آبی دہشت گردی
قصور
مون سون بارشوں کے باعث بھارت کی آبی جارحیت بھی بڑھنا شروع ہو گئی جس سے دریائے ستلج میں سیلاب کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج گنڈہ سنگھ بارڈد قصور میں قبل از وقت پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جس سے سیلاب آنے کا خدشہ ہے
چندا سنگھ کے قریب دریائے ستلج کا کٹاؤ خطرناک صورتحال اختیار کرگیا اور ایسا انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑے جانے پر ہو رہا ہے مسلسل اضافے سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے لوگوں کی ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آ جائینگی اور اربوں روپیہ کا نقصان ہو گا
تاہم علاقہ مکینوں کی طرف سے ابھی تک کوئی نقل مکانی دیکھنے میں نہیں آئی -

اہم سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
قصور
کوٹ رادھا کشن سے چھانگا مانگا سڑک کی ابتر حالت لوگوں کا نام نہاد عوامی نمائندوں سے سڑک نئی تعمیر کروانے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن سے چھانگا مانگا جانے کے لئے سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس مین سڑک پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں کیونکہ رائے ونڈ اور لاہور جانے کے لیے بھی عوام کو یہی سڑک میسر ہے جس کی بدولت ہزاروں کی تعداد میں روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو اس مین سڑک سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر اس سڑک کو جلد سے جلد تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے -

دوران جمعہ لوڈشیڈنگ نا کرنے کی اپیل
قصور
جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک لوڈشیڈنگ نا کی جائے لوگوں کو نماز جمعہ سکون سے پڑھنے دے کر سچے مسلمان حکمران ہونے کا ثبوت دیا جائے
تفصیلات کے مطابق قصور کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی کا موسم ہے جس کے باعث اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جمعہ کے روز بھی لوڈشیڈنگ رہتی ہے جس سے جمعہ پڑھنے والوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے لہذہ گورنمنٹ سہی مسلمان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جمعہ کے روز 12 بجے سے دوپہر 3 بجے تک لوڈشیڈنگ نا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ سخت گرمی میں لوگ آرام سے نماز جمعہ ادا کر سکیں تاہم باقی وقت لوڈشیڈنگ کی جائے کیونکہ نماز جمعہ کا ٹائم دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک ہے -

بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار
قصور
تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث مبشر عرف مبشری ڈون گینگ گرفتار کر لیا ۔ سیاسی و سماجی شخصیات کا پولیس کو خراج تحسینتھانہ الہ آباد پولیس کی بروقت کارروائی جس کے نتیجہ میں بدنام زمانہ جرائم کی دنیا کے سوداگر مبشر عرف مبشری ڈون گینگ گرفتار کر لیا گیا ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم نے تھانہ الہ آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ الہ آباد کی حدود ضلع بھر میں یہ گینگ مختلف سنگین وارداتوں جن میں روڑ ڈکیتی ، راہزنی ، چوری ، قتل و غارت میں ملوث تھے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے احکامات پر یہ کارروائی کا عمل شروع کیا گیا ڈی ایس پی چونیاں ، ایس ایچ او الہ آباد محسن سندھو ، اور سب انسپکٹر محمد شریف کی سربراہی میں یہ ٹیم تشکیل دی گئی دن رات کی انتھک محنت سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر بین الا اضلاعی گینگ مبشر عرف مبشری ڈون گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا گینگ کے ارکان شاہد ، سفیان وغیرہ پولیس نے گرفتار کر لئے ملزمان سے انکشاف ہوا کہ خاص طور پر چوک الہ آباد و گردونواح میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ملوث پائے گے جس پر ملزمان سے آتشی اسلحہ ، مال مسروقہ دو عدد موٹر سائیکل اور مبلغ نقدی پانچ لاکھ روپے موبائل فونز برآمد کر لئے گے ملزم مبشر عرف مبشری دون عسکری تنظیم سے ٹریننگ لے چکا ہے جس نے بین الا اضلاعی گینگ تشکیل دے رکھا ہے جو لاہور قصور میں ہونے والی میگا وارداتوں میں ملوث پائے گے ہیں ایسے خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور نے مقامی پولیس افسران کی کوشش کو سراہاتے ہوئے داد دی ۔
-

ڈپٹی کمشنر کی چونیاں آمد
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز چونیاں آمد
چونیاں:تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت اور عوامی امور پر بریفننگ لی
اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے ڈپٹی کمشنر کو عوامی ریلیف کیلئے کئے جانے والے اقدامات بتائے
اور اجلاس میں میونسپل کمیٹی چونیاں،الہ آباد،چھانگا مانگا،کنگن پور،تحصیل کونسل چونیاں کی شرکت کو یقینی بنایا
اجلاس میں سینیٹیشن پلان،انسداد تجاوزات،تحصیل کی کی خوبصورتی سمیت اہم امور پر گفتگو
چونیاں:واٹر فلٹریشن پلانٹس،واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت
