Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ٹرانسفارمر خراب واپڈا کو نذرانے کا انتظار

    ٹرانسفارمر خراب واپڈا کو نذرانے کا انتظار

    قصور
    الہ آباد کے علاقے میں دو دن سے بجلی غائب لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کوٹ سردار سلیم حیدر کےقریب آلو سے لوڈ مزدا کھمبے سے ٹکرانے پر دو کھمبے موقع پر ٹوٹ گئے تھے اور ٹرانسفارمر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا مگر 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی ٹھیک نہ ہوسکی ہے لوگوں کیلئے پانی نایاب ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گرمی سے بچے بلبلا اٹھے، لوگوں کے جانور بھی پیاسے مرنے لگے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں اور لوگوں کا مسئلہ حل کروائیں
    دوسری طرف واپڈا والوں نے ڈالہ کے مالک سے بھی ہزاروں روپے بٹورے تھے، واپڈا والوں نے اپنے ذاتی فون نمبرز بھی بند کرلئے
    اہل علاقہ کے مطابق واپڈا ملازمین کسی نذرانے کےمنتظر ہیں

  • قصور شہر کی وسطی آبادی بیماریوں کی آماجگاہ

    قصور شہر کی وسطی آبادی بیماریوں کی آماجگاہ

    قصور
    شہر کی وسطی آبادی شیر شاہ کوٹ قتل گڑھی میں گدھوں کے اسطبل ، بھینسوں کے باڑے اور مردہ جانوروں کی غلاظت بھری پوچھلوں کے گودام کیوجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش سے علاقہ مکین پریشان نیزکرونا وائرس کا بھی شدید خطرہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ صحت، محکمہ ماحولیات، میونسپل کارپوریشن، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں آبادی شیر شاہ کوٹ قتل گڑھی نزد تنویر آئس فیکٹری گلی میں کچھ لوگوں نے گدھوں کے اسطبل ، بھینسوں کے باڑہے اور مردہ جانوروں کی غلاظت بھری پوچھلوں کے گودام بنا رکھے ہیں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں گدہوں، بھینسوں، غلاظت بھری پوچھلوں کی ویسٹ منتقل کا کوئی بندوبست بھی نہیں بلکہ ساری گندگی گلی میں ہی پھینکی جارہی ہے جسکی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے پورا علاقہ ڈینگی مچھروں کے افزائش کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور کرونا وائرس کا بھی شدید خطرہ منڈلانے لگا ہے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں محکمہ صحت،محکمہ ماحولیات، میونسپل کارپوریشن، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کاروائی کرنے سے قاصر مقامی آبادی کے مکینوں، عوامی، سماجی، فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر بلدیات، وزیر صحت، وزیر ماحولیات و ارباب اختیار، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان جگہوں کو سیل کیا جائے جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں جائیں[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]

  • احساس کفالت فراڈ پر گینگ گرفتار

    احساس کفالت فراڈ پر گینگ گرفتار

    قصور
    احساس کفالت پروگرام میں تحصیل چونیاں کے سادہ لوح لوگوں کے ساتھ نوسر بازی کرنے پر ضلعی انتظامیہ قصور کا سخت ایکشن
    اے سی چونیاں عدنان بدر کی کاروائی احساس کفالت پروگرام میں لوٹ مار کرنے والا گینگ کو گرفتار
    تفصیلات کے مطابق سادہ لوح خواتین سے احساس کفالت پروگرام کی رقم دلوانے کے لئے انگوٹھا سکیننگ کروائی جا رہی تھی لیکن بتایا جا رہا تھا کہ رقم نہیں ہے اس
    فراڈ کرنے والے دو گروپوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ایک گروپ مافیا الہ آباد امدادی سنٹر اور دوسرے گروہ کو ایچ بی ایل اے ٹی ایم الہ آباد سے گرفتار کیا گیا دونوں گروپ مافیا سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 29 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے برآمد کی گئی رقم کو خواتین میں واپس لوٹا دیا گیا ہے جس پر خواتین نے اے سی چونیاں کو ڈھیروں دعائیں دیں

  • تمام افراد قرنطینہ سے گھر منتقل

    تمام افراد قرنطینہ سے گھر منتقل

    قصور
    ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں قائم قرنطینہ سنٹر میں موجود 126 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی پی ایس سکول آفیسر کالونی میں بنے قرنطینہ سنٹر میں تمام افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ھے جبکہ صرف 3 افراد کو مزید چار دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا چود اور وہ 14 دن مکمل ھونے کے بعد و ان کو بھی گھر جانے کی اجازتِ ہو گی

  • بائی پاس پر گندگی کا راج

    بائی پاس پر گندگی کا راج

    قصور بائی پاس پر گندگی کے ڈھیر میونسپل کارپوریشن ویسٹ بائی پاس پر جمع کرنے لگا پورے علاقے میں تعفن اور بدبو کا راج گزرنے والے بھی سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن قصور نے قصور بائی پاس پر بھسر پورہ جانے والے راستے پر خالی جگہ میں ویسٹ جمع کرنا شروع کر دی ہے جس سے کچرے کے پہاڑ لگ گئے ہیں کافی عرصے سے اس کچرے کو اٹھایا بھی نہیں گیا جس کی بدولت تعفن اور بدبو دور دور تک پھیل گئی ہے بائی پاس سے گزرنے والوں کو بھی بدبو کی بدولت سخت کوفت اٹھانا پڑتی ہے حالانکہ کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ساری دنیا میں گندگی کو ختم کرکے صفائی کی جا رہی ہے مگر قصور انتظامیہ مذید گندگی کو جمع کر رہی ہے اس گندگی سے علاقہ مکین تو پریشان ہیں ہی مگر اس سے ڈینگی،گلے و سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا بھی خدشہ ہے
    ڈی سی قصور نوٹس لیتے ہوئے اس گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگوائیں تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

  • 144 کے ناجائز پرچے اور پولیس کے خرچے

    144 کے ناجائز پرچے اور پولیس کے خرچے

    قصور
    کنگن پور کے تاجر کی ڈی پی او سے انصاف کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کنگن پور کے شریف شہری و مقامی تاجر حاجی چوہدری کاشف علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب زاہد نواز مروت سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ روز پولیس تھانہ کنگن پور کے ملازمین نے دفعہ 144 کے تحت ناجائز مقدمہ درج کر دیا انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں کو پولیس نے پکڑا تھا پیسے لیکر چھوڑ دیا ہماری بند دکانیں اور گھر میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے کیونکہ ہم۔نے رشوت نہیں دی اس لئے ہمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت صاحب انصاف دلوائیں اور ہم پر ناجائز جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے

  • نوجوان کی لاش برآمد

    نوجوان کی لاش برآمد

    قصور کے نواحی گاؤں سے نامعلوم شحض کی لاش برآمد علاقے میں خوف و ہراس
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں لکھنیکے میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے قتل کرکے پھینکا گیا ہے قتل ھونے والے نوجوان کو فائر کر کے قتل کیا گیا ھے مقتول کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود ھیں مقتول کی ٹھوڑی کے نیچے کٹ کا نشان موجود ھے مقتول کی عمر 25 سے 30 سال معلوم ھوتی ھے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ھسپتال قصور میں منتقل کر دیا گیا ھے پولیس تھانہ مصطفی آباد للیانی مصروف تفتیش ھے

  • پنکچر و ٹیوب کی قیمتیں ڈبل

    پنکچر و ٹیوب کی قیمتیں ڈبل

    قصور
    لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر پنکچر والے لوگوں کو لوٹنے لگے موٹر سائیکل کی ٹیوب 400 روپیہ میں جبکہ ایک پنکچر 100 روپیہ میں شہری پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ٹائر و پنکچر شاپ والے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے چونکہ لاک ڈاؤن ہے اور دکانیں بند ہیں ایسے میں سڑک کنارے پنکچر شاپ والے مجبور لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر پہلے سے مفلس لوگوں کو لوٹنے لگے ہیں موٹر سائیکل پنکچر کی لگوائی 40 روپیہ سے بڑھا کر 100 روپیہ کر دی ہے اور موٹر سائیکل کی نئی ٹیوب 400 میں ڈالی جا رہی ہے جبکہ ٹیوب کے ریپر پر واغع طور پر قیمت 220 روپیہ لکھی ہوئی ہے اس بابت جب دکاندار سے پوچھا گیا تو اناس نے کہا کہ قصور شہر کے بڑے بڑے ہول سیل ڈیلروں کی دکانیں بند ہیں اور انہوں نے اپنی دکانوں سے سامان اپنے گھروں میں منتقل کر لیا ہے اور ہمیں من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں لہذہ ہمیں پیچھے سے چیزیں مہنگی ملتی ہیں اس لئے ہم مجبور ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور ، اے سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ ماردیا

    قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ ماردیا

    قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ تھپڑ مار دیا صحافی برادری قصور کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او یاسر علی کےکہنے پر نجی ٹی وی چینل کی لیڈی رپورٹر پر دوران کوریج شوکت نامی انوسٹی گیشن آفیسر نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں احساس کفالت پروگرام کی کوریج کرنے کے لیے آنے والی لیڈی رپورٹر سے بدتمیزی بد اخلاق کرتے ہوئے پولیس آفیسر نے غلیظ قسم کی گالی گلوچ کی انتہا کر دی اور تھپڑ رسید بھی مار دیا شوکت نامی پولیس آفیسر نے افسر شاہی کے نشے میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے اخلاقیاتبھول گیا اس بد کردار پولیس آفیسر نے یہ بھی نا سوچا کہ اس کے گھر میں بھی کوئی ماں بہن بیٹی ہے ایک عورت سے کس طرح سے بات کرنی ہے خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف قصور کی صحافی برادری نے سراپا احتجاج ہوکر ڈی پی او قصور صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں سے ایسے بدکردار گھٹیا لوگوں کو فارغ کیا جائے جو محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے ورنہ ہم صحافی برادری احتجاج کا حق بج رکھتے ہیں

  • الخدمت فاؤنڈیشن غرباء کی خدمت میں

    الخدمت فاؤنڈیشن غرباء کی خدمت میں

    قصور۔
    جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن قصور نے دورِ فاروقیؓ کی یاد تازہ کر دی۔
    نہ تصویر نہ ہی تذلیل، رات کی تاریکی میں مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری
    تمام سیاسی جماعتیں جہاں اپنی سیاست چمکا رہی ہیں اور منظر عام سے غائب ہو چکی ہیں تو ایسے حالات میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان پورے ملک میں محترک دیکھائی دے رہے ہیں جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن قصور نے سرحدی علاقوں کے مختلف دیہاتوں جن میں حسین خانوالا، بازیدپور، رسولنگر، میانوالا، آلوانہ اور مہالم خودر سمیت دیگر دیہاتوں میں رات کی تاریکی میں مزدوروں اور مستحیقن کے گھروں میں پہنچ کر بغیر کسی تصویر کے راشن تقسیم کیا، جماعت اسلامی پنجاب کے وسطی امیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی PP 176 محمد جاوید قصوری نے خود موقع پہ پہنچ کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا محمد جاوید قصوری نے کہا کہ راشن کی تقسیم سے ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے بلکہ ہم انسانیت کی بنیاد پہ رفاعی کام سر انجام دے رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کی متحرک ٹیم میں حافظ ندیم ثانی نائب امیر جماعت اسلامی پی پی 176 حافظ عبدالرحیم، مہر سیف مہر اسلم دیگر شامل ہیں جو کہ راشن کی تقسیم کا کام سر انجام دے رہے ہیں