Baaghi TV

Tag: baaghi

  • کرونا سپرے کا چھڑکاؤ

    کرونا سپرے کا چھڑکاؤ

    قصور
    ریسکیو 1122 کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کی سپرے
    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کلورین ملے پانی سے سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے
    اس موقع پر موجود عوام کی بڑی تعداد نے ریسکیو 1122 کی اس کاوش کو خوب سراہا
    اور عوام کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ریسکیو کے جوانوں کا حوصلہ اور کام قابل ستائش ہے
    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ادراک کے لئے آئندہ بھی میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے کلورین ملے پانی کا سپرے جاری رہے گا

  • لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ لوگ حکومتی امداد کے منتظر

    لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ لوگ حکومتی امداد کے منتظر

    قصور
    لاک ڈاؤن کا 15 واں دن لوگ ابھی تک حکومتی امداد سے محروم صرف مخیر حضرات کی کی طرف تھوڑی بہت امداد مل سکی انصاف امداد کا ڈیٹا جمع کئے ہفتہ گزر گیا مگر کسی کو کچھ نا ملا
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی 24 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہے مزدور و فیکٹری ملازمین گھروں پر فارغ ہیں اور 15 دنوں سے حکومتی امداد کے منتظر ہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی لگانے والے مزدور اور ڈیلی ویجز فیکٹری ملازمین ہر قسم کی آمدن سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے حسب وعدہ امداد کے منتظر ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ابتک مخیر حضرات کی طرف سے تھوڑی بہت امداد ملی ہے جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا حالانکہ انصاف امداد پروگرام میں ہمیں ایس ایم ایس کئے ہفتہ ہو چکا جس کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا مگر اس ایس ایم ایس کرنے کی مد میں کمپنی نے ڈھائی روپیہ فوری کاٹ لئے لہذہ گورنمنٹ خوف الہٰی کرتے ہوئے ہماری کچھ امداد کرے ورنہ ہمارے بچے یوں بھوکے مر جائینگے

  • رپورٹر کی فیملی پر قاتلانہ حملہ

    رپورٹر کی فیملی پر قاتلانہ حملہ

    قصور
    پتوکی میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی ہمشیرہ اور بھانجے پر ملزم کی گھر میں گھس کر فائرنگ رپورٹر کی بہن اور بھانجا زخمی ہسپتال منتقل
    فائرنگ کے نتیجہ میں ثریا بی بی بیوہ جسکے تین بیٹے اور بیٹیاں ہے کا ایک پاؤں ضائع ہوگیا اور دوسرا فائر پنڈلی میں لگا اور اس کا بیٹا شدید زخمی جن کو طبی امداد کیلئے لاھور ہسپتال ریفر کردیا گیا
    یہ واقع محلہ چراغ پارک میگا روڈ پر کل شام کو پیش آیا
    ملزم علی شیر اندھا دھند فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا
    اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے

  • سرکاری آٹا چکی آٹا میں ملا کر 2400 من

    سرکاری آٹا چکی آٹا میں ملا کر 2400 من

    قصور
    الہ آباد چکی آٹا مالکان بے لگام 2400 روپے فی من آٹا کی فروخت جاری انتظامیہ خاموش تماشائی یا کورونا وائرس کی روک تھام میں مصروف مقامی شہریوں کی اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا لاک ڈاؤن کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی طرح چکی آٹا مالکان نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے بارہ سو روپے فی من گندم خرید کر سٹاک کر کے چوبیس سو روپے تک فی من آٹا فروخت کر رہے ہیں چکی آٹا مالکان نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غربت کے ہاتھوں مجبور خواتین کو سو روپے فی تھیلا کا لالچ دے کر رکھا ہے اور ایسی خواتین سارا دن آٹے کے سرکاری ڈپو کے چکر لگاتی رہتی ہیں اور سرکاری ریٹ پر آٹا خرید کر چکی مالکان کو دے دیتیں ہیں جو بازار کے ناقص آٹا کو خالص آٹا میں ملا کر انتہائی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں انجمن اہلیانِ الہ آباد کے صدر چوہدری محمد اقبال کمبوہ اور دیگر شہریوں نے اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ آٹا چکی مالکان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور ان کو بھاری جرمانوں کے علاوہ جیل کی ہوا بھی کھلائی جائے

  • قمار بازی رقم سمیت گرفتار

    قمار بازی رقم سمیت گرفتار

    قصور
    الہ آباد پولیس کی کاروائی تین قمار باز گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے گزشتہ روز ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تین قمار بازوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزمان سے ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے معززین علاقہ صدر انجمن شہریان الہ آباد چوہدری محمد اقبال کمبوہ اور ایکس وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی الہ آباد سردار فیصل عطا ڈوگر وغیرہ نے ایس ایچ او الہ آباد سردار رمضان ڈوگر کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے ایس ایچ او الہ آباد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں

  • کلینکس فارمیسی سیل

    کلینکس فارمیسی سیل

    قصور
    میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا وجہ حفاظتی اقدامات نا کرنا

    تفصیلات کے مطابق کلینکس فارمیسی کی برانچ اے سی انعم زاہد نے سیل کردی
    سٹاف کے فیس ماسک نا پہننے ،سرجیکل گلوز نا پہننے ۔ کسٹمرز کو ہینڈ سینی ٹائزر نا لگانے اور کسٹمرز کے درمیان مناسب فاصلہ نا رکھنے کی وجہ سے سیل کیا گیا
    بتایا گیا ہے کہ سٹور عملے کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی مگر اس پر عمل درآمد نا کرنے پر سیل کیا گیا ہے

  • قصور میں آٹے کی قلت شدت پکڑ گئی

    قصور میں آٹے کی قلت شدت پکڑ گئی

    قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا انتظامیہ بے بس لوگ سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے جو کہ شدید ہو چکی ہے شہری آٹا لینے کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر کسی بھی سٹور و دکان پر آٹا دستیاب نہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ مل مالکان ہمیں آٹا نہیں دے رہیں نیز آٹا چکیوں پر بھی شہریوں کو آٹا نہیں مل رہا جس سے شہری سخت پریشان ہیں ضلعی انتظامیہ آٹا کی مصنوعی قلت کو رکوانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • یونیورسٹی کے طالب علم سخت پریشان

    یونیورسٹی کے طالب علم سخت پریشان

    لاہور
    یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم آن لائن لیکچر سے پریشان سمسٹر شفٹ کرنے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور میں ڈاکٹر آف میڈیکل لیب سائنس اور دیگر شعبہ جات کے طلبہ و طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کے آن لائن لیکچرز سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آئے مختلف شہروں و دیہاتوں میں رہنے والے طلبہ کو انٹرنیٹ کی دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اگر مقررہ وقت پر آن لائن نہ ہوں تو ان کی غیر حاضری لگا دی جاتی ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے اور انٹرنیٹ کی صورتِ حال بھی کچھ خاص نہیں بلکہ یونیورسٹی کا سسٹم اور ویب سائٹ بھی اکثر کریش کر جاتی ہے ان کا مذید کہنا کہ ہماری آن لائن کلاسز میڈیکل لیب میں پریکٹیکل کے بغیر کسی کام کی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھ روپے سے زائد فیس اساتذہ سے پریکٹیکل کے ذریعے سیکھنے کیلئے ادا کی ہے تاکہ ہم پریکٹیکل ورک کر سکیں مذید یہ کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے متعدد بار سمسٹر کو سمر میں شفٹ کرنے کی درخواست کرنے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا حالانکہ ایسا قبلِ عمل ہے طالب علموں نے وزیر تعلیم، وزیر اعلیٰ پنجاب و اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ریسکیو 1122 کی زبردست خدمات

    ریسکیو 1122 کی زبردست خدمات

    قصو ر
    ریسکیو 1122 نے مارچ کے مہینے میں 1827ریسکیوآپریشن انجام دئیے انچارج ریسکیو قصور انجینئرسلطان محمود
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122قصور انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرسلطان محمود نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزاور ریسکیو ڈرائیورز کو مخصوص ذاتی حفاظتی آلات کے ساتھ مشتبہ کرونا مریضوں تک رسائی اور ان کو ایمبولینس کے ذریعے متعلقہ ہسپتال میں منتقلی،بعداز منتقلی لباس کو تلف کرنے ایمبولینس کو جراثیم کش ادویات سے پاک کرنا اور دیگر ضروری اقدامات کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ شہر کے اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور تمام اہلکاروں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹاجا سکے۔ہمیشہ کی طرح اس صورتحال میں بھی ریسکیورز نے فرنٹ لائن ورکرزکے طورپر اپنی خدمات جاری رکھیں ہوئیں ہیں جس کے تحت مشتبہ کرونا مریضوں کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اب تک 24 مشتبہ کرونامریضوں کو اسپتال منتقل کر چکی ہیں جن میں سے بیشتر کے ٹیسٹ نیگیٹو آ چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کی عوام کو اس کو مشکل وقت میں گبھرانا نہیں چاہیے ہم سب مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے اور اس کو شکست دیں گے اجلاس کے اختتام پر ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصورنے مارچ کے مہینے میں 1827 ریسکیو آپریشنز انجام دیے ان آپریشنزمیں 1946ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیاجن میں سے 184افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی46 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو ئے اس کے علاوہ 1716افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے,48روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 609میڈیکل 971 3 عمارتیں گرنے کے بھی 6واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد59رہی مارچ کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کے18حادثات میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔اس کے علا وہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہولیات ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل431 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا جس سے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہوئیں

  • اتائی متحرک ہو گئے

    اتائی متحرک ہو گئے

    قصور
    پتوکی کے علاقے سرائے مغل کے نواحی علاقوں ہنجرائے کلاں ۔شیخم ۔ہلہ بہڑول کلاں ۔میگہ۔بلوکی ۔سندھو کلاں اور دیگر علاقے میں کرونا وئرس کی آڑ میں پرائمری مڈل اور میٹرک پاس عطائی ڈاکٹروں نے اپنا دھند عروج پر کر دیا انسانی جانوں سے سرے عام کھلاوڑ ڈرگ انسپکٹر پتوکی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پتوکی اور انتظامیہ عطائی ڈاکٹروں کے آگے بے بس۔ ڈرگ انسپکٹر سے جب مواقف لیا گیا تو ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ یہ کون سا پیدا ہوتے کام کر رہے ہیں انھوں نے کچھ نہ کچھ سیکھا ہوا ہے ۔ڈرگ انسپکٹر پتوکی نے ایک شوکت نامی پرائیویٹ بندہ رکھا ہوا ہے جو ماہانہ کی بنیاد پر منتھلی وصول کرتا ہے اور وصولی کی رقم اکھٹی کر کے ڈرگ انسپکٹر کو دیتا ہے عوام جو پہلے ہی کرونا وئرس سے پریشان ہے ڈرگ انسپکٹر کی منتھلی کی وجہ سے کھبی بھی جانی نقصان ہو سکتا ہے عوام کا اہل احکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ