قصور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاھد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر انچارج چوکی لاری اڈا SI آصف جاوید کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون
SI نے کئی جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر دئیے آصف جاوید انچارج چوکی لاری اڈا کی اس کاروائی پر سماجی اور شہری حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
اس موقع پر انچارج چوکی لاری اڈا کا کہنا تھا کہ معزز شہری ہمارے لئے قابل احترام ہیں ھم دن رات انکی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کو معاشرے سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ھیں ٹاؤٹ مافیا رشوت ستانی اور سفارش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ھے معزز شہریوں کو انصاف مہیا کرنا اولین ترجیح ھے اور ان شاءاللہ یہ کام فرض سمجھ کر کرتے رہینگے
Tag: baaghi
-

ڈی پی او کے حکم پر بڑی کاروائی
-

زمینداروں کی وزیراعظم سے التجاء
قصور
وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور سے کسانوں کی اپیل
تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی کا وقت ہے اور مشینری والی دوکانات کو دن رات کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ بروقت کٹائی کا عمل مکمل ہو سکے بیرنگ لوہے کٹر پٹی پلیٹ مستری درانتی بنانے والے مرمت کرنے والے وغیرہ
15 اپریل تک کٹائی کا وقت قریب ہوتا ہے اس لیے زمینداروں کی سہولت کیلئے ان کے کام کرنے والوں کو مہلت دی جائے کیونکہ اگر اج ہم سے گندم کی کٹائی متاثر ہو گئی تو بہت زیادہ نقصان ہوگا زمینداروں کا مطالبہ ہے اگر بروقت ایسا نہ ہو سکا تو پاکستان کو قحط سالی کا سامنا
کرنا پڑ سکتا ہے -

لیسکو کی طرف سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی
قصور
ضلع بھر میں لیسکو قصور کی طرف سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت گورنمنٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لیسکو قصور کی طرف سے ضلع بھر میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت کافی حد تک لوگ گھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں ورنہ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث لوگ گھروں سے باہر کا رخ کرتے ہیں لیسکو قصور دن رات کام کرتے ہوئے تمام فنی خرابی کو دور کرکے لوگوں کو بجلی فراہم کر رہی ہے تاہم لیسکو کی طرف سے بجلی چوری کو روکنے کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں -

گندم خریداری مراکز کا اعلامیہ
قصور
ضلعی انتظامیہ قصور کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہو گئی
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر فیلڈ میں سرگرم عمل ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا تحصیل چونیاں میں موجود گندم خریداری مراکز کا دورہ
گندم خریداری مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا
تحصیل چونیاں میں 05 گندم خریداری مراکز ہونگے
یہ مراکز چونیاں کینٹ، الہ آباد، تلونڈی، شامکوٹ اور کنگن پور میں واقع ہونگے
امسال گندم خریداری کا
ٹوٹل ٹارگٹ 800 .30856 میٹرک ٹن ہے
مارکیٹ کمیٹیوں کو گندم خریداری مہم کے تحت تمام تر ضروری انتظامات اور اقدامات کو اٹھانے کی فوری ہدایات جاری کر دی گئ ہیں
باردانہ کا اجراء 15 اپریل سے باضابطہ طور پر کر دیا جائے گا.
خریداری مراکز پر انسدادِ کورونا کے لحاظ سے ہر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا
گندم خریداری مراکز پر سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
گندم خریداری کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا کروایا جائیگا اور پانچوں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم کے تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جائے گا -

بیوی تو نا مانی مگر موت
قصر
کنگن پور کے نواحی گاؤں میں دلخراش واقعہ نواحی گاؤں گندھی روپ سنگھ میں ظہور احمد اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا جہاں پر وہ اپنی جان کی بازی ہار گیاتفصیلات کے مطابق ظہور احمد اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا جہاں پر اس کی لڑائی اپنے سالوں اشفاق، اللہ دتہ، والد منشاء شیخ، و نامعلوم افراد سے لڑائی ہو گئی ظہور احمد شیخ اپنی جان بچانے کی غرض گھر سے باہر بھاگا تو راستے میں آتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پور میں منتقل کیا گیا جہاں پر ظہور احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ کنگن پور پولیس نے ورثا کی درخواست پر کارروائی شروع کردی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر چونیاں منتقل کر دیا ہے
-

144 کے باوجود پٹاخے والوں اور حلوائیوں کی خلاف ورزی انتظامیہ ناکام
قصور
حکومتی حکم کی سرعام کھلم کھلا خلاف ورزی شب برات کے موقع پر حلوایئوں کی دوکانوں پر بے تحاشہ رش مضر صحت ناقص گھی میں حلوہ پوریاں لاغر گوشت سے تیار ٹکیاں اور کتلمہ بکتے رہے پورا شہر خلاف قانون پٹاخوں سے گونجتا رہا پولیس کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام بے بس رہی نقص امن کے خطرات منڈلاتے رہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بی ڈویزن اور تھانہ صدر قصور کے علاقوں اور شہر بھر میں حلوائی مضر صحت ناقص گھی سے حلوہ پوریاں اور لاغر گوشت سے ٹکیاں و کتلمہ بنا کر عوام کو سرعام لوٹتے رہے حلوائیوں کی دوکانوں پر بے تحاشہ رش رہا حکومتی پابندی کی خوب خلاف ورزی ہوتی رہی پورا شہر خلاف قانون پٹاخوں کی آوازوں سے گونجتا رہا مقامی پولیس، اے سی قصور یا اسپیشل مجسٹریٹس نے بھی شہر کا کوئی دورہ نہیں کیا کرونا وائرس کے خطرات کا شدید اندیشہ بھی رہا تا ہم پولیس خاموش تماشائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اور بے بس رہی عوامی، فلاحی ،تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے حلوائیوں کے خلاف کاروائی کی جائے -

لوگوں کا جذبہ ایثار جاری
قصور
کوٹ رادھاکشن خدمت میں عظمت ہے جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی
تفصیلات کے مطابق پوری دنیا بھر کی طرح کوٹ رادھا کشن میں بھی لاک ڈاون جاری ہے جسکی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ اور سفید پوش طبقہ جن کی گزر اوقات چند دن کی جمع پونجی خرچ کرنے کے بعد فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں ایسے میں اسلامی اقدار اخوت اور سخاوت کو سامنے رکھتے ہوئے شہر میں متعدد سیاسی سماجی مخیر حضرات آگے آ رہے ہیں جن میں الخدمت فاونڈیشن کے ملک شاھد منصور چوہدری ایواب خاورپروفیسر ذوالفقار و جمیلہ بیگم ٹرسٹ کے چوہدری ذکا الہی عوام دوست اتحاد کے چوہدری عثمان محمد اصغرمحمد ارسلان صادق مسلم لیگ (ن) کے روف نواب چوہدری داود شریف سہوترا کامران سجاد چوہدری محمد الیاس بھمبہ پی ٹی آئی کے چوہدری رضوان عزیز چوہدری عزیز الرحمان نیاز ڈوگر مہر محمد کاشف بسمہ اللہ سوسائٹی کے ملک محمد ارشاد شیخ محمد خالد اور دیگر جن کا نام تحریر میں نہ لا سکا انسانی بقاء کا وہ ابدی منشور لے کر کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی آگے بڑھتے ہوئے اور عزت نفس کو مجروح کیے بغیر خدمت خلق کے جذبہ کو پروان چڑھاتے ہوئے بغیر کسی مذہبی سماجی سیاسی لسانی تفریق کے ان دیہاڑی دار اور سفید پوش افراد کی خوراک کی ضروریات کے لیے مخیر حضرات سے مل کر خدمات بہم پہنچا رہے ہیں جو کہ قابل قدر اور قابل تحسین اقدام ہے اسکے ساتھ اب حکومتی سطح پر بھی پاک آرمی کے جوان ایسے سفید پوش خاندانوں کو جو ہاتھ پھیلانے سے مرنے کو ترجیح دیتے ہیں راشن وغیرہ مہیا کر رہے ہیں -

باپ نے ظلم کی انتہا کر دی
قصور
چونیاں میں ظلم کی انتہا ہو گئی
سنگدل نشئی والد نے چھ سالہ معصوم بچی کی زندگی چھین لی باپ بیٹی کو قتل کر کے مساجد میں گمشدگی کے اعلان کرواتا رہا
تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود
میں نواحیی گاؤں ہرچوکی کے رہائشی سنگدل نشئی والد مصطفی نے ظلم کی انتہا کر دی اپنی ہی سگی چھ سالہ سگی بیٹی فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کو فصلوں میں پھینک دیا ،اہل علاقہ کے مطابق سفاک ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد مساجد میں بچی کی گمشدگی کے اعلانات بھی کرواتا رہا مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی لاش کو فصلوں سے برآمد کر لیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی،ڈی پی او قصور،اے سی چونیاں،ڈی ایس پی چونیاں کرائم سین ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او قصور کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے -

پرائیویٹ کلینکس بند
قصور
نامور و پرانے اور سالوں سے ہزاروں روپیہ فیسیں لینے والے پرائیوٹ ڈاکٹرز نے اپنے کلینک عوام کیلئے بند کر دیئے جس کی بدولت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شدید رش
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں کئی نامور اور مشہور ڈاکٹروں نے اپنے کلینک عوام کے لئے بند کر دئیے ہیں کل تک یہی ڈاکٹر فون پر ٹائم دے کر ہزاروں روپیہ لوگوں سے چیک کروائی کے نام پر فیسیں لے رہے تھے مگر مشکل کی گھڑی آتے ہی انہوں نے لوگوں کیلئے اپنے کلینک بند کر لئے جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے تب سے قصور شہر میں بیشتر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے کلینک بند ہیں اور لوگ پریشان ہو کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا رخ کر رہے ہیں جس سے ہسپتال کے عملے کو سخت پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے ل
مشکل کی اس گھڑی میں ایسے ڈاکٹروں کو لوگوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کروڑوں روپیہ جمع ہے اس لئے وہ سالوں بھی اپنے کلینک نا کھولیں تب بھی ان کو فرق نہیں پڑے گا تاہم وہ یہ ثابت ہو گیا کہ وہ پیسے کے وفادار تھے کہ انسانوں کے -

بینک عملہ کی بدولت دفعہ 144 کی خلاف ورزی
قصور
پتوکی کے علاقے ھلہ منیس میں بینک کے باہر دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری
تفصیلات کے مطابق بینک کے باہر بل ادا کرنے والے لوگوں کا ہجوم کی شکل اختیار کرنے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی
ایک طرف دفعہ 144 نافذ ہے تو دوسری طرف دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی کھلے عام ہ ورہی ہے جس پہ ایکشن لینے والا کوئی نہیں
سرائے مغل کے نواحی گاؤں ھلہ منیس میں ایم سی بی بنک کے باہر بجلی کے بل جمع کروانے والے مزدوروں اور خواتین کا ہجوم بنا ہوا ہے جبکہ بینک میں کام کرنے والا عملہ اپنی مرضی سے کام کر رہا ہے
بینک انتظامیہ بھی اپنے فرائض پوری طرح ادا نہیں کر رہی
بینک مینجر سسٹم کام نہیں کر رہا کا بہانا بنا کر مزید پریشان کر رہا ہے جس پر شہری قطار میں کھڑے شہریوں نے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے