Baaghi TV

Tag: baaghi

  • گیس ریفلنگ دھماکے کے زخمی دو افراد انتقال فرما گئے،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    چند دن قبل گیس ریفلنگ سے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد انتقال فرما گئے،متعلقہ محکموں کی غفلت سے ابتک کئی اموات ہو چکی ہیں،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نواحی علاقے ارزانی پور میں چند روز قبل ہوئے گیس ریفلنگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں زخمی انتقال فرما گئے

    14 سالہ زخمی زاہد امین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ اسی دھماکے کا زخمی 23 سالہ نوجوان زبیر ستار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا
    جبکہ اس سانحہ کا تیسرا زخمی شہزاد ستار بھی سیریس حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے
    یکے بعد دیگرے دو اموات سے پورے علاقہ کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے
    ضلع بھر میں آئے روز گیس ریفلنگ سے ہونے والے دھماکوں سے ابتک کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن متعلقہ ادارے چند دن کی سختی اور فوٹو شوٹ تک محدود ہیں
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • زیر تعمیر نالے کی دیواریں گر گئی،کئی حادثات رونما ہو گئے،نوٹس کی اپیل

    قصور
    مین فیروز پور روڈ نزد کالی پل جو کہ ضلع قصور کا سب سے بڑا اور مصروف ترین روڈ ہے، پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے شروع کیا جانے والا نالہ عرصہ چھ ماہ سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا آج تک یہ نالہ جس کی گہرائی تقریبا 8 فٹ اور چوڑائی 6 فٹ ہے ،اوپر سے کھلا چھوڑا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
    گزشتہ دن ہلکی سی بارش کی وجہ سے نالہ کی دیواریں گر گئیں جس کے بعد نالہ مذید خطرناک ہو گیا ہے
    نیز اس کھلے نالے میں متعدد حادثات ہو چکے ہیں
    دیواریں گرنے سے راہگیر مذید خوف کا شکار ہو گئے ہیں
    اہلیان علاقہ نے حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ نالے کی صفائی کروائی جائے اور نالہ کی دوبارہ مرمت کروا کے اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے گزرنے کیلئے عارضی پل بنائے ہوئے ہیں جو کہ خستہ حالی کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں
    ڈی سی قصور اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس کا جلد سے جلد حل نکالا جائے تاکہ مچھر اور گندے پانی سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی آسکے اور لوگ ٹریفک حادثات سے بچ سکیں

  • پولیس نے کم سن لڑکی کے اغواء کا ملزم گرفتار کرکے فوری چھوڑ دیا،ڈی پی او سے اپیل

    قصور
    کم سن لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرکے چھوڑ دیا،ورثاء میں سخت تشویش،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق شہری علی اصغر ولد محمد صفدر نے تھانہ صدر قصور میں مدثر ولد نا معلوم کے خلاف درخواست دی کہ میری ہمشیرہ شریف ٹاؤن نزد کھارا چونگی رہائش پذیر ہے جس کا خاوند فوت ہو چکا ہے اس کی بیٹی اور میری بھانجی سویر نعیم بعمر 14/15 سال مورخہ 7 اپریل بوقت 8 بجے دن گھر سے علامہ اقبال سکول پڑھنے کے لئے گئی جو چھٹی ہونے کے بعد گھر واپس نہ آئی تو میری ہمشیرہ نے مجھے بذریعہ فون اطلاع دی کہ سوپر سکول سے گھر واپس نہ آئی ہے جس پر میں نے محمد اعظم ، محمد صفدر کے ہمراہ سویرا کی تلاش شروع کر دی تو ہمیں لوگوں نے بتایا کہ مدثر میری بھانجی کو زبر دستی اغواء کرکے لے گیا ہے اور انہوں نے از خود دیکھا ہے اور اسے روکنے کی کوشش بھی کی تھی اور بذریعہ CCTV کیمرہ جات میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مدثر ولد نا معلوم میری بھانجی سویرا کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھاتے ہوئے نظر آیا ہے
    10 سے 12 گھنٹوں بعد میری بھانجی اس کے چنگل سے بھاگ کر واپس آگئی
    پولیس تھانہ صدر نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اگلے دن ہی چھوڑ دیا جبکہ گواہان اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو بطور ثبوت دی گئی ہے
    ملزم کو چھوڑنے پر ورثاء میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور ورثاء نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر انصاف کی اپیل کی ہے

  • صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،ڈی پی او و وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    قصور چونیاں کے معروف اور حق گو صحافی کو دھمکیاں،صحافی برادری میں تشویش،ڈی پی او قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نڈر اور حق گو صحافی چوہدری مقصود سرور کیفی کو کچھ عناصر کی طرف سے دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں جس پر بات کرتے ہوئے چوہدری مقصود سرور کیفی نے کہا کہیہ جو مُجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں انکی اور انکے ابووں کی گیڈر دھمکیوں سے میں ڈرنے والا نہیں بندہ ناچیز حق سچ پر کھڑا تھا کھڑا ہے اور ان شاء اللہ کھڑا رہے گا میں چاپلوسی اور حقائق مسخ کرکے جینے سے مرنا پسند کرونگا میری صحافت عملی نمونہ ہے میں نے ہمشہ طاقتور کو للکارا ہے غریب کا ساتھ دیا ہے غلط کو کھل کر غلط کہا ہے اگر میں کسی کی سمجھ میں نہیں آتا تو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لو
    ہاں میں ہاں ملانا چاپلوسوں کا کام ہوتا ہے سچے اور انوگیٹشن صحافیوں کا نہیں، اسلئے جو آواز اٹھاتا ہوں پہلے اس کو مکمل انوسٹیگٹ کرتا ہوں تاکہ آپ لوگوں تک ایک شفاف آواز پہنچے میں کسی کی مرضی سے چلنے والا کھلونا نہیں حقیقت کو سینہ ٹھوک کر لکھتا ہوں یہ کرپٹ ادارے اور انکے ٹاؤٹ یہ بات ذہن میں اچھی طرح ڈال لیں کہ جب تک زندہ ہوں منشیات فروشی سے لیکر چوری ڈکیتی اور ناحق قتل پر میں آواز اٹھاتا رہونگا ان شاء اللہ
    چوہدری مقصود سرور کیفی کو مسلسل دھمکیوں کے باعث صحافی برادری میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور صحافی برادری کی طرف سے آزادی اظہار رائے اور جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او قصور اور وزیر اعظم پنجاب سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے

  • پارکنگ سٹینڈ پر اوور چارجنگ،مقدمہ درج،ایک شحض گرفتار

    قصور
    عیدالفطر کے موقع پر بابا بلھے شاہ پارکنگ مافیا کی اوور چارجنگ پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کروا کر ایک شحض کو گرفتار کروا دیا

    تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے ہسپتال میں پارکنگ مافیا کی اوور چارجنگ کرنے پر موقع پر موجود شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا
    بابا بلھے شاہ ہسپتال میں پارکنگ مافیا عرصہ دراز سے اوور چارجنگ کر رہا تھا اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا
    ڈپٹی کمشنر نے چند روز قبل پارکنگ سٹینڈ پر 10 روپے فیس مقرر کی تھی تاہم پارک انتطامیہ اپنی مرضی کے پیسے وصول کر رہی تھی
    شکایت وصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیا اور کہا کہ
    شہر میں کسی بھی قسم کی آوور جارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

  • کرپشن ثابت ہونے پر اسے سی نے پٹواری کو نوکری سے فارغ کر دیا

    قصور
    أسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹرادھاکشن نے راشی نوید پٹواری کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا،اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر،مذید راشی اور کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چیمہ نے راشی پٹواری نوید کی کرپشن ثابت ہونے پر اسے نوکری سے فارغ کر دیا ہے
    عالم بی بی زوجہ محمد اسماعیل سکنہ افضل آباد تحصیل کوٹ رادھا کشن ضلع قصور نے ایک درخواست گزاری تھی جس کی تحقیقات میں نوید پٹواری رشوت،فرائض میں غفلت اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرتکب قرار پایا جسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا

    اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ قصور اور خاص کر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹرادھاکشن کا راشی پٹواری کے خلاف کاروائی پر شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ مذید کرپٹ اور راشی لوگوں کو بھی نوکریوں سے فارغ کیا جائے

  • منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس و چوری کی موٹر سائیکل گرفتار

    قصور
    منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار

    تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش کو ایس ایچ او الہ آباد ڈاکٹر ذوالفقار کی ہدایت پر گرفتار کر لیا گیا
    کوٹ بسم اللہ کنگن پور کا رہائشی منشیات فروش زوہیب اختر عرصہ دراز سے الہ باد،کنگن پور و ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے نیز ملزم منشیات فروشی کیساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا اور ملزم سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے
    ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے

  • پولیس نوٹس کے باوجود سرعام پرچی جواء جاری،نوٹس کی اپیل

    قصور کی عوام جواریوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے، سرعام جوا پرچی جاری ہے
    دن ہو یا رات قصور کی چیمبر مارکیٹ میں عرصہ دراز سے جواء پرچی مقامی پولیس کے نوٹس میں ہونے کے باوجود جاری ہے
    اسلام عرف سلامو درزی عرصہ دراز سے قصور شہر میں سرعام عام جواء کروانے میں مصروف ہے
    ریکارڈ یافتہ اسلام درزی کا یوں سرعام جواء کروانا پولیس کے لیے لمحہ فکر اور لوگوں کے لئے سخت مشکل کا باعث ہے

    شہریوں کا کہنا ہے سلامو درزی کے کئی دوست پولیس ملازمین کا روزانہ کی بنیادوں پر جوے کے اڈے پر آنا کیا سلاموں کی پشت پناہی اور کمیشن وصول کرنا ہے؟ اور پولیس کے اعلی افسران کی نظروں سے یہ سب اوجھل کیوں ہے؟
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

  • پیشہ ور بھکاریوں کی آمد،اصل حقدار اپنے حق سے محروم

    قصور
    عید کے قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار،لوگوں کو مجبور کرکے صدقہ،خیرات اور فطرانہ لینے لگے،اصل حقدار محروم،انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے قصور ضلع بھر میں عید کے دن قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے
    لوگوں کو طرح طرح کے واسطے ڈال کر ان کو مجبور کرکے صدقہ خیرات اور فطرانہ کی رقم مانگ رہے ہیں جس کے باعث اصل اور اولین حقدار قریبی رشتہ دار،محلے دار،مدارس و دیگر کی حق تلفی ہو رہی ہے کیونکہ ہر بندہ مہنگائی کے اس دور میں اس قابل نہیں کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کو خیرات و صدقات دینے کے بعد دوسروں کو بھی دے سکے
    ان پیشہ ور بھکاریوں کے پاس مانگنے اور لوگوں کو مجبور کرنے کے طرح طرح کے ڈھنگ ہیں اور باوجود منع کرنے کے بھی یہ لوگوں سے اس وقت تک مانگتے رہتے ہیں جب تک ان کو کچھ نا کچھ دے نا دیا جائے

    ان پیشہ ور بھکاریوں کے باعث لوگ سخت مشکل کا شکار ہیں اور اصل حقدار اپنے حق سے محروم ہو رہے ہیں
    سینئیر صحافیوں کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 4 کروڑ کے قریب پیشہ ور بھکاری روزانہ 38 ارب روپے سے زائد بھیک مانگتے ہیں اور اصل حقداروں کو ان کے حق سے محروم کرتے ہیں لہٰذہ گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ صدقہ خیرات اور فطرانہ اصل مصارف تک پہنچ سکے

  • قصور کا رہائشی بی ایل اے کے ہتھے چڑھ گیا،ویڈیو وائرل

    قصور
    گزشتہ دنوں قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی کوئلہ خریدنے گئے تاجر کو بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے اغواء کرکے ملٹری انٹیلیجنس کا اہلکار ظاہر کرکے ویڈیو وائرل کر دی،مغوی کی بازیابی کیلئے گورنمنٹ سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں 6 کے قریب بی ایل اے کے دہشتگردوں نے محمد فیصل ولد بشیر احمد سکنہ رہائشی تحصیل چونیاں قصور پر اے کے 47 اور ایم 4 رائفلیں تانی ہوئی ہیں اور ویڈیو کے شروع میں مغوی کی طرف سے اکتوبر بروز بدھ کے الفاظ سے بولنے کا آغاز ہوا ہے جس میں مغوی اپنا نام اور ایڈریس بتا کر ریاست پاکستان سے دردمندانہ اپیل کر رہا ہے کہ اس کو رہا کروا جائے او بی ایل اے کے دہشتگردوں کے مطالبات مانے جائیں اور اس کے گھر والے احتجاج کریں
    مذکورہ شحض کوئلے لینے کیلئے بلوچستان گیا تھا جسے بی ایل اے نے اغواء کیا اور اسے پاکستان آرمی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی کا اہلکار ثابت کرنے کی کوشش کی جو کہ قطعاً غلط ہے تاہم مذکورہ شحض قصور کی تحصیل چونیاں کا ہی رہائشی ہے اور اس سے قبل بھی کوئلہ لینے بلوچستان جاتا رہا ہے
    اس بار اسے اغواء کرکے بی ایل اے کے دہشتگردوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے اس کی ویڈیو وائرل کی ہے
    گورنمنٹ سے مغوی کے خاندان اور اہلیان علاقہ کی اپیل ہے کہ جلد سے جلد مغوی کو بازیاب کروایا جائے