Baaghi TV

Tag: baaghi

  • نادرا آفس میں لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ

    نادرا آفس میں لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ

    قصور نادرا آفس نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں
    کرونا وائرس پر نادرا نے حفاظتی اقدامات ہوا میں اڑا دئیے
    دفعہ 144 کے باوجود لوگوں کا ہجوم نادرا آفس میں جمع
    درجنوں افراد بغیر حفاظتی انتظامات کے آفس کے باہر اور اندر موجود
    نادرا آفس میں نا ہی حفاظتی انتظامات کئے گئے اور نا کسی کو ماسک دیا گیا
    سینکڑوں افراد و عملہ کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا گیا ہے
    ڈی سی آفس کے ساتھ واقع نادرا آفس نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

  • قصور میں کرونا کا کوٸی کیس نہیں

    قصور میں کرونا کا کوٸی کیس نہیں

    قصور میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی جو خبر گردش کر رہی تھی ٹیسٹ کرنے پر رزلٹ منفی آیا
    تفصیلات کےمطابق کل کرونا واٸرس کے مشتبہ مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور لایا گیا جہاں الحمد اللہ اس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے
    حاجی پارک قصور کا رہاہشی شحض چند دن قبل ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ کرنے پر کرونا واٸرس کی بیماری سامنے نہیں آٸی
    ہسپتال ذراٸع نے ٹیسٹوں کے منفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے

  • انتخابات ملتوی نٸی تاریخ کا اعلان بعد میں

    انتخابات ملتوی نٸی تاریخ کا اعلان بعد میں

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات ملتوی نٸی تاریخ کا اعلان 5 اپریل کے بعد کیا جاٸے گا
    تفصيلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات جو کہ کل مورخہ 18 مارچ کو ہونے تھے کو کرونا الرٹ اور دفعہ 144 کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے چیٸرمین و بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل نے ممبران و امیدواران سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا اور کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم صحافی برادری گورنمنٹ کے ساتھ کھڑی ہیں لہذہ 5 اپریل کے بعد الیکشن کی نٸی تاریخ کا اعلان کیا جاٸے گا پریس کلب کے تمام ممبران و امیدواران نے سردار شریف سوہڈل کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا

  • قصور پولیس کا فلیگ مارچ

    قصور پولیس کا فلیگ مارچ

    قصور میں میں پتنگ بازوں کے گرد گھیرا تنگ امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلہ میں قصور پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

    تفصیلات کے مطابق امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلہ میں قصور پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ شہر قصور میں فلیگ مارچ کیا
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا
    فلیگ مارچ میں ایس ایچ او اے ڈویژن، بی ڈویژن، صدرقصور،انچارج چوکیات، ایلیٹ فورس،محافظ فورس، ٹریفک پولیس اور پولیس کے دیگر یونٹس نے حصہ لیا
    فلیگ مارچ کے دوران جگہ جگہ شہریوں میں کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں بذریعہ مائیکرو سپیکر شہریوں کو ہدایات بھی دی گئیں
    پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کم عمر بچوں کی صورت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
    فلیگ مارچ سٹیل باغ موڑ سے شروع ہو کر شہر سے گزرتا ہوا سٹیل باغ موڑ پر ہی اختتام پذیر ہوا

  • سیکریٹری بلدیاتی کا دورہ

    سیکریٹری بلدیاتی کا دورہ

    قصور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کا ضلع قصور کا دورہ
    تحصیل کونسل آفس قصور میں انتظامیہ، افسران و عملے سے ملاقات کی۔
    صوبائی سیکرٹری نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہونیوالے اقدامات پر مقامی انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی۔
    وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق نئے نظام میں آبادی، رقبے اور دیگر مسائل کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں
    آنیوالے وقت میں تحصیل کونسلوں اور ویلج پنچائتوں کا اہم کردار ہو گا سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کی گفتگو
    دورے کے دوران سیکرٹری بلدیات پنجاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلین گرین پنجاب مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔
    صوبائی سیکرٹری نے قصور کے نواح میں واقع لونے کی اور ہر دو محمد گاؤں کے دورہ کے دوران لوگوں کو لوکل گورنمنٹ، ویلج پنچائت اور نیبر ہڈ کونسلز ایکٹ پر بھی آگاہی دی۔

  • سڑک سیاست کی نظر لوگ پریشان

    سڑک سیاست کی نظر لوگ پریشان

    قصور
    وفاقی،صوبائی اور لوکل گورنمنٹ غیر سنجیدہ سالوں سے تباہ حال سڑک سیاست کی نظر لوگ پریشان
    تفصيلات کے مطابق عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک راٸیونڈ تا قصور سیاست کی نظر ہو چکی ہے لوگوں کے احتجاج پر تسلی کیلٸے پی ٹی أٸی کارکنان نے پی ٹی أٸی قصور اور ڈپٹی کمشمنر قصور اعجاز چوہدری کی طرف سے منسوب بینرز لگا دیٸے تھے کہ سڑک کیلٸے چار کروڑ بیس لاکھ کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے مگر وہ سب دعوے ہی نکلے لوگوں نے مجبور ہو کر اپنی مدد أپ کے تحت سڑک پر مٹی ڈال لی جس سے بارش ہونے پر کیچڑ ہو جاتا ہے اور گاڑیاں پھنس جاتی ہیں مگر ایک ماہ سے جاری کٸے گٸے فنڈ سے ایک روپیہ بھی سڑک پر نا لگ سکا

  • گنڈا سنگھ بارڈر سیل پریڈ بند

    گنڈا سنگھ بارڈر سیل پریڈ بند

    قصورگنڈا سنگھ بارڈ پر پریڈ بند
    کارونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ،گنڈا سنگھ بارڈ سیل
    قصور گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک انڈیا پریڈ بند کر دی گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور گنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان رینجرز نے لوگوں کو بارڈر پر جانے سے روک دیا وجہ کرونا سے احتیاط کی بدولت ہے

    جبکہ بھارت کی طرف سے بھی لوگوں کو حسینی والا بارڈر پر انڈین بی ایس ایف نے روک لیا ہے

    پاکستانی احکام نے تاحکم ثانی پریڈ روک دی ہےلوگوں کی کثیر تعداد واپس چلی گئی

  • چاٸلڈ لیبر کی خلاف ورزیاں عام

    چاٸلڈ لیبر کی خلاف ورزیاں عام

    قصور میں چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی عروج پر

    الہ أباد میں آٹھ سالہ بچے کو کام پر لیٹ آنا مہنگا پڑھ گیا
    ورکشاپ مالک کا آٹھ سالہ بچے ہر بیہمانہ تشدد
    ورکشاپ مالک ڈنڈوں کے ساتھ بچے کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا
    بچے کے والد نے بتایا کہ مجھے کال آئی کہ تمہارے بیٹے کو ورکشاپ مالک باندھ کر مار رہا یے
    مقامی شہریوں اور والد کی اطلاع پر پولیس نے بچے کو بازیاب کر کے ہسپتال منتقل کیا
    پولیس نے ورکشاپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

  • اشتہاری گرفتار دوسرے ضلع منتقل کرنے کی تیاری

    اشتہاری گرفتار دوسرے ضلع منتقل کرنے کی تیاری

    قصور
    چونیاں میں ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی شمس الحق درانی کے حکم پر اشتہاری ملزم گرفتار

    چکوال کا رہائشی 302 کا ملزم کامران عرصہ تقریباً 1 سال سے اشتہاری تھا
    تھانہ آلہ آباد پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کامران نے قتل کرنے کے بعد مقامی پولیس کے خوف سے الہ آباد میں مقیم ہونے کی کوشش تھی
    ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کا کہنا ہے کہ ہم نے مقامی تھانہ کو اطلاع دے دی ہے

  • پیٹرول کی دکان میں أتشزدگی

    پیٹرول کی دکان میں أتشزدگی

    قصور
    کوٹ رادھاکشن شہر میں دوکان میں آتشزدگی
    گاٶں چھینہ آرلہ میں کھلا پیڑول بیچنے والے کی دوکان میں آتشزدگی نے ساتھ والی دوکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    دوکان میں موجود سینکڑوں لیٹر پیٹرول، موبل آئل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا
    دوکان مالک 25 سالہ قربان آگ سے جھلس کرشدید زخمی
    ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمی کو ٹی ایچ کیو ھسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا