Baaghi TV

Tag: baaghi

  • مکان کی چھت بارش کی بدولت گر گئی

    مکان کی چھت بارش کی بدولت گر گئی

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں مکان کی چھت گر گئی

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن میں دھوپ سڑی روڈ پر بارش کی وجہ سے خستہ حال مکان کی چھت گر گئی چھت کے گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے
    زخمیوں کو طبی امداد کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے
    مکان کی چھت کافی خستہ حال تھی مسلسل بارش سے گر گئی

  • مرغیاں سڑک کنارے ،لوگ اللہ کے سہارے

    مرغیاں سڑک کنارے ،لوگ اللہ کے سہارے

    قصور
    چونیاں میں مردہ مرغیوں کو سڑک پر پھینکنا شروع کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں دربار شیخ علم دین اور نور پور جٹاں کے درمیان بنے کنٹرول شیڈوں نے اپنی مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے بجائے مردہ مرغیوں کا روڑ پر ڈھیر لگا دیا جس سے پورے علاقے میں بدبو و تعفن پھیل گئی ہے اور شہریوں کے متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی ہے
    شہریوں کا محکمہ ماحولیات قصور اور اسسٹنٹ کمیشنر چونیاں عدنان بدر سے کاروائی کا مطالبہ ہے

  • بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور رکشوں کی بہتات

    بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور رکشوں کی بہتات

    قصور اور گردونواح میں بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کی بھرمار پولیس جیبیں گرم کرنے میں مصروف وارداتوں میں اضافہ شہری پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی بہتات ہو گئی ہے پولیس اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف موٹر سائیکل اور رکشوں کو روکا جوتا ہے اور چند روپے لے کر پھر چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کی بدولت ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور رکشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اے سی کی مسیحی نوجوان کے گھر آمد

    اے سی کی مسیحی نوجوان کے گھر آمد

    قصور
    چونیاں بگھیانہ خورد نوجوان سلیم مسیح کے قتل کا معاملہ
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی قتل ہونے والے سلیم مسیح کے گھر تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے بھگیانہ خورد میں آم
    کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات کی جانب سے اظہار تعزیت مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں سلیم مسیح کی فیملی کو مالی امداد دینے کا اعلان، کیس تیارکر لیا گیا ہے
    فنانشل سپورٹ کے تحت سلیم مسیح کے بھائی کو مارکیٹ کمیٹی کھڈیاں میں ملازمت دینے کا فیصلہ
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نےپولیس کو کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیااسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے سلیم مسیح کی فیملی کو ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی

  • لیڈی پارک کی نیلامی پر عدالت ان ایکشن

    لیڈی پارک کی نیلامی پر عدالت ان ایکشن

    قصور ریلوے لیڈی پارک کی نیلامی روک دی گئی
    تفصیلات کے مطابق انگریز دور سے ریلوے اسٹیشن قصور کے سامنے ریلوے لیڈی پارک کو ریلوے حکام نے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ریلوے کے خسارے کو کم کیا جا سکے جس پر شہریوں نے سخت احتجاج کیا اور پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی مذید قصور کے وکلاء، تاجر برادری ،صحافیوں اور دیگر تنظیموں و لوگوں نے نیلامی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے عدالت نے تا حکم ثانی نیلامی کو روک دیا ہے

  • 15 کروڑ کی دیہاڑی

    15 کروڑ کی دیہاڑی

    قصور
    سرکاری زرعی زمین سے ریت چوری کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
    اسسٹنٹ کمشنر قصور اور تھانہ کھڈیاں خاص مکمل خاموش 28 ایکڑ جگہ سے کرین لگا کر ٹرالیاں اور ٹرک بھرنے کا سلسلہ دن رات جاری
    فی ایکڑ 50 لاکھ روپے کی ریت نکال کر حکومتی زمین کو تباہ کردیا جائیگا بااثر ملزمان کی پشت پناہی کون کررہا ہے
    شہریوں نے سوالات اٹھا دیئے مگر جوابات نا ملے

    کھڈیاں خاص کے نواحی گاوں سانگرہ نزد کھائی ہٹھار قصور کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا
    ایک اندازے کے مطابق تقریبا 15 کروڑ کی دیہاڑی لگا کر چوری کا مقدمہ درج ہوجائیگا اور ملزمان پہلے تو گرفتار ہی نہیں ہونگے اگر پکڑے بھی گئے تو اگلے دن ضمانت ہوجائیگی
    اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد نے معاملہ فوری دیکھنے کے بعد رپورٹ طلب کرلی
    اب کئی دن گزر گئے پٹواری اور تحصیلدار قصور نے موقع دیکھ کر ریت چوری کرنیکی رپورٹ بھی کردی ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے ابھی تک ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کی ہے
    شہریوں نے میگا اسکینڈل کے کرداروں کو منظر عام پر لانے اور چوری شدہ ریت کے پیسے قومی خزانہ میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر لوگ حیران

    یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر لوگ حیران

    قصور یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر بجائے پیسے پورے و کم درج کرنے کے زیادہ درج کرنے لگا عملہ کہتا ہے کمپیوٹر غلطی نہیں کرتا
    تفصیلات کے مطابق ویلکم یوٹیلٹی سٹور نزد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور نے صارفین سے زائد نفع کا انوکھا حل نکال لیا اپنے کمپیوٹر کو بھی جھوٹ پر لگا دیا 6 مارچ کو شہری نے اس سٹور سے 8 چیزیں خریدی جن کی قیمت 304،340،892،150،88،113،21 اور 292 روپیہ کمپیوٹرائزد پرچی پر درج ہیں جن کو جمع کرکے کمپیوٹرائزد پر چی پر کل رقم 2540 روپیہ بنائی گئی ہے حالانکہ اس ساری رقم کو جمع کرنے سے مبلغ 2200 روپیہ بنتے ہیں شہری نے گھر آکر خود رقم جمع کی تو رقم 2200 روپیہ بنی اس لحاظ سے 230 روپیہ یوٹیلٹی سٹور والوں نے زائد وصول کئے شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزد پرچی پر اعتبار کرتے ہوئے ہم جمع تفریق خود نہیں کرتے مگر یوٹیلٹی سٹور والے کمپیوٹرائزد پرچی کے نام پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں لہذہ ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور لوگوں کو لٹنے سے بچائیں

  • قصور پولیس کا زبردست کارنامہ

    قصور پولیس کا زبردست کارنامہ

    قصور پولیس نے زبردست کاروائی کرکے عوام کے دل جیت لئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بستی برات شاہ کے رہائشی محمد شاہد کا 4 سالہ بیٹا صولت عباس لاپتہ ہو گیا تھاجس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے شدید بارش میں مسلسل 5 گھنٹوں کی محنت کے بعد صولت عباس کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کیا
    بچے کی برآمدگی کیلئے تین ایس ایچ اوز پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تجی
    پولیس ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن کئے، مساجد میں اعلانات کروائے، علاقوں مکینوں سے پوچھ گچھ بھی کی
    بیٹے کی باحفاظت واپسی پر والدین و اہل علاقہ قصور پولیس کے مشکور و دعاگو جبکہ شہریوں نے پولیس خدمات کو سراہا

  • حقوق نسواں واک،عورتوں کے حقوق پر روشنی

    حقوق نسواں واک،عورتوں کے حقوق پر روشنی

    قصور
    جماعت اسلامی خواتین ونگ کی قصور گارڈن میں تکریم نسواں واک عورتوں کے اصولی حقوق اجاگر کئے
    واک کی قیادت ناظمہ ضلع راضیہ جاوید نے کی
    واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
    خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نعرے درج تھے
    پاکستانی معاشرے میں مغرب کی پروردہ مٹھی بھر خواتین کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے مقررین کا خطاب
    عورت کی حرمت اور تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا مقررین و شرکت دار خواتین کا عزم

  • 40 کلومیٹر کا فاصلہ محکمہ ڈاک نے 6 دن میں طے کیا

    40 کلومیٹر کا فاصلہ محکمہ ڈاک نے 6 دن میں طے کیا

    قصور محمکہ ڈاک نے 40 کلومیٹر کا سفر 6 دن میں طے کرکے ریکارڈ قائم کر دیا مراد سعید کی وزیراعظم کی طرح صرف تقریر ہی زبردست کارکردگی صفر
    تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک سست روی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی 3 مارچ کو لاہور ڈی ایچ اے سے بیجھا گیا ڈاک لفافہ 8 مارچ کی شام کو قصور پہنچا حالانکہ ڈی ایچ اے لاہور اور قصور شہر کا فاصلہ صرف 40 کلومیٹر ہے جو کہ ایک پیدل انسان محض 4 سے 5 گھنٹوں میں طے کر لیتا ہے مگر محکمہ ڈاک نے اپنی کچھوے جیسی چال برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ وزیر ڈاک بڑھکیں اچھی لگا لیتے ہیں اور تقریریں بھی بہت اچھی اچھی کرتے ہیں جبکہ عملی طور پر کارکردگی صفر ہے
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر ڈاک سے محکمہ کی سست روری پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی سپیڈ بڑھانے کی استدعا کی ہے