قصور
پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ملک و ملت کے دفاع کیلئے ہر دم تیار شہید کانسٹیبل محمد فیصل کی شہادت ایک نیا جوش دے گئی
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں قائم مختلف ناکوں جن میں سے کوٹ رکندین،چاندنی چوک اور کشمیر چوک نزد ذکی اڈہ پر تعینات پولیس اہلکاران نے رات گئے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و ملت کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں کل رات ہوئے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد فیصل کی شہادت سے ہمارے حوصلے ایسے بڑھے ہیں کہ جیسے کشمیریوں کے حوصلے برہان وانی کی شہادت کے بعد مذید پرجوش ہوئے ہیں ہم ملک دشمنوں کی بیخ کنی کیلئے ہر دم تیار ہیں اور ہمارے سینے ہر وقت سماج دشمن عناصر کی گولیوں کے آگے بند باندھنے کو تیار ہیں ہم اپنی جانیں دے کر اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرینگے فیصل شہید کی شہادت کا دکھ تو ہے مگر شہید زندہ ہیں فیصل نے مردانہ وار لڑ کر ثابت کر دیا پولیس فورس عوام کے جان و مال کی ضامن ہے
Tag: baaghi
-

پولیس جوانوں کے حوصلے مذید بلند
-

پولیس کی موجودگی میں تدفین
قصور
پولیس مقابلے میں مارنے جانے والے ڈاکو کی لاش اس کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس مقابلے میں مارے جانے والے محمد نبیل ولد ماسٹر اقبال سکنہ گاؤں کھارا فاصلہ ڈیڑھ کلومیٹر قصور بائی پاس میں پولیس نفری کے ساتھ پہنچا دی گئی جہاں پولیس مقابلے میں مرنے والے کو پولیس کی موجودگی میں اس کے آبائی علاقے کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد فیصل کی نمازہ جنازہ پولیس پروٹوکول کیساتھ اس کے آبائی علاقے روڈ کوٹ میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے پولیس افسران کے علاوہ سیاسی،مذہبی و صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی -

ہلاک ڈاکو کی پہچان ہو گئی
قصور
گزشتہ رات ہوئے پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو کی پہچان ہو گئی
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیوان کے علاقے ورن میں ہوئے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دو ڈاکوؤں میں سے ایک کہ پہچان محمد نبیل ولد ماسٹر اقبال سکنہ گاؤں کھارا سے ہوئی ہے
گزشتہ رات پولیس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے مین ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے اور پولیس کی جوابی کاروائی سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے تھے
بھاگ نکلنے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے -

40 دیہات کی مشترکہ سڑک
قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں کی سڑکیں مکمل ٹوٹ گئیں لوگ سخت پریشان 40 دیہات کے لوگوں کو سخت پریشانی
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں کی مین سڑک جس سے تقریبا 40 سے زائد گاءوں دیہات کے لوگ گزرتے ہیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بلکہ اب تو سڑک نا ہونے کے برابر ہے نیز لوگوں کے گزرنے کے لئے کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے علاقےکی عوام ذلیل وخوار ہو رہی ہے مگر ضلعی انتظامیہ بلکل سکون سے اپنے دفتر میں بیٹھی ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

مقدس اوراق کی بے حرمتی
قصور
پتوکی شہر کے علاقہ محلہ احمد نگر کے قبرستان میں قرآن کریم کی بے قدری اور بے حرمتی کا سلسلہ نا روک سکاپتوکی شہر بھر کے مدارس اور مساجد والوں کے پاس مقدس اوراق اور شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے قرآن پاک کو قبرستانوں میں کھلے عام پھینکنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے شہر کے علماء اکرام نے بھی اس معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اپنی خدمات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی تنظیم تحفظ مقدس اوراق کے کارکنوں نے قرآن پاک کی کئی بوریاں اکٹھی کرکے ان کو محفوظ کیا ہے
-

دو ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار شہید 3 زخمی
قصور میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو جانبحق ایک پولیس اہلکارا شہید 3 اہلکار زخمی
تفصیلات کے مطابق رات گئے تھانہ صدر پولیس اہلکاران نے قادی ونڈ روڈ پر واقع پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جو نا رکے اور فائرنگ کرتے بھاگ گئے جن کا تعاقب کیا گیا تو پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین موضع ورن کے مقام پر مقابلہ شروع ہو گیا جس سے ایک پولیس کانسٹیبل محمد فیصل نامی کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ 3 پولیس اہلکار محمد عمران اے ایس آئی ،کانسٹیبل شاہین اور سب انسپیکٹر اشرف شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو ڈاکو پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے
شہید ہونے والا اہلکار محمد فیصل زینب قتل کیس میں زینب کے والد کا سیکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے جبکہ عمران اے ایس آئی 6 روز قبل تھانہ راجہ جنگ چوکی اوراڑہ سے تبدیل ہو کر تھانہ صدر تعینات ہوا ہے
لوگوں نے پولیس اہلکار کی شہادت پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں کو مارنے پر پولیس کی جرآت و کارکردگی کی داد دی ہے -

تھانے دار اپنے ہی تھانے کا حوالاتی
قصور
ڈی پی او کا سخت ایکشن قبضہ گروپ کے پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ شیخم کواپنے ہی تھانہ کی حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کو شکایت ملی کہ تھانہ شیخم کے علاقہ کوٹلی رائے ابوبکر میں ایس ایچ او شیخم انسپکٹر سکندر محمود کی ایماء پر قبضہ مافیا نے شہری کی زرعی اراضی 6 ایکڑ پر ہل چلا کرقبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض کی نگرانی اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور انکوائری کے دوران انسپکٹر سکندر کی بدنیتی ثابت ہونا پائی گئی جس پر انسپکٹر سکندر محمودکے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کردیا گیاڈی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک مقدس پیشہ ہے، مقدس پیشے کا روپ دھار کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون عام آدمی اور پولیس اہلکاروں کیلئے یکساں ہے
-

مار نہیں پیار بن گیا مار،نہیں پیار
قصور
کنگن پور کے نواحی گاؤں شامکوٹ میں سکول ٹیچر کا کلاس پنجم کے طالب علم اجاسم پر وحشیانہ تشدد طالب علم کو طبی امداد کے لئیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور ریفر کر دیا گیا
کلاس پنجم کے طالب علم اجاسم پر اس وقت تشدد کیا گیا جب وہ اپنے طالب علم ساتھی کے ساتھ کھیل کود کر کے واپس کلاس روم میں پہنچا تھا کہ
اسی اثناء میں سکول کے پی ٹی ٹیچر ذیشان نے تشدد شروع کر دیا اوردوران تشدد تھپڑوں مکوں اور تھڈوں کا بے دریغ استعمال کیا جسکی وجہ سے طالب علم نیم بے ہوش ہو گیا
بچے کے والدین نے سکول ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

ناکے اور ڈاکو راج ایک ساتھ
قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج
شہریوں نقدی و موبائل فون چھین کر فرار جگہ جگہ پولیس ناکے مگر ڈاکو پھر بھی بے لگام
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہوچکا ہے شام ہوتے ہی لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں گزشتہ رات رائیونڈ روڈ گھارا موڑ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں فیصل اور حامد سے 25000 روپیہ اور قیمت موبائل فون چھین لئے اسی طرح قصور بائی پاس کے قریب کھارا سڑک پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
راجباہ پکی حویلی مصطفی آباد والا کچہ راستہ جس پر سرخ سی جی 125 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا راج ہے گزشتہ شام ظفر نامی شحض کام سے واپس آ رہا تھا کہ 125 سوار ڈاکوؤں نے روک لیا تلاشی لینے پر 2000 روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے
لوگوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

کرپشن کی انتہاہ پر انکوائری
قصور۔۔محکمہ صحت کے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹورز کے جعلی لائسنس بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گی
میڈیکل سٹورز کےجعلی لائسنس و تجدید کرنے والے ب کرپشن سکینڈل کی محکمانہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
371 جعلی میڈ یکل سٹورز کے لائسنسوں کا نہ صرف اجراء کیا گیا بلکہ ان جعلی لائسنسوں کو بار بار تجدید بھی کیا گیا ہے
جعلی لائسنس کی انکوائر ی رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں
میڈیکل سٹورز کے جعلی لائسنس کی مد میں کروڑوں روپے حکومت کو نقصان ہوا ہے
رکن پورہ قصور کے شہری کی درخواست پر انکوائری شروع کی گئی ہے
درخواست میں ڈرگ انسپکٹر سمیت اعلی افسران اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کو بھی ملوث ٹھہرایا گیا ہے
فرضی ٹیمیں بنا کر فارمیسیوں سے لاکھوں روپے رشوت کی مد میں لئے گئے ہیں درخواست گزار کا موقف