قصور
لوگوں کو سوشل میڈیا پر لوٹنے کا کام جاری لڑکیوں اور لڑکوں کے گروہ متحرک
تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی نوجوان نوریز خان کو انسٹاگرام پر سارہ فرید نامی خاتون نے کہا کہ میں برطانیہ کی رہائشی ہوں میرا شوہر فوت چکا ہے اور مجھے بھی کینسر ہے ڈاکٹروں کیمطابق میں چند ماہ ہی زندہ رہ پاءونگی میرے پاس 2 ملین پاءونڈ ہیں جسے میں آج کو اچھا انسان سمجھ کر عطیہ کرنا چاہتی ہوں مجھے اپنا موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ دیجئے جس پر نوریز خان نے اسے اپنا نمبر ،آئی ڈی کارڈ اور فرضی بینک اکاؤنٹ بیجھا جس پر اگلے دن اسے ایک پاکستانی نمبر 03304235707 سے ایک شمائلہ عظمت نامی لڑکی کی کال آئی کہ میں کراچی ائیرپورٹ سے کسسٹم کی طرف سے بات کر رہی ہوں آپ کیلئے لندن سے ایک تحفہ آیا ہے جس کیلئے آپ کسٹم کی مد میں 2 لاکھ 40 ہزار روپیہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاءونٹ نمبر 0010066636680012 میں جمع کروائیں آپ کا تحفہ کل تک پہنچ جائیگا اس نے اس نے تحفہ لے کر آنے والے فرضی شحض سے انگریزی میں بات بھی کروائی تاہم نوریز نے کہا کہ میں پیسے نہیں بیجھونگا آپ اس شحض کو میرے پاس بھیج دیں اس پر لڑکی نے کال کاٹ دی اور نمبر بند کر لیا
شہریوں نے اس طرح سے لوگوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Tag: baaghi
-

سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹنے کا نیا حربہ
-

سرعام ہوائی فائرنگ لوگوں میں خوف و ہراس
قصور میں ٹک ٹاک کے شوقینوں کی سرعام ہوائی فائرنگ لوگوں میں خوف و ہراس ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل
ٹک ٹاک کے شوقین منچلوں نے لوگوں کی زندگیاں داو پر لگا دیں
گلبرگ کالونی کی مصروف ترین شاہراہ پر نوجوان شدید فائرنگ کرتے رہے
فائرنگ کرنے والے نوجوان کی ویڈیو پولیس نےحاصل کر لی
شیری نامی نوجوان اور اسکے ساتھی کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا تھا
منچلے نوجوانوں نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی ہے
مگر لوگوں کے شکایت کرنے کے باوجود پولیس نے کاروائی نہیں کی -

ناکام گورنمنٹ،نااہل وزیراعظم
قصور
الہ آباد پی ٹی آئی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما معروف قانون دان چوہدری محمد ارشد قمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک بھر میں ناکام ہو چکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تعلیم، صحت، انصاف اور صاف پانی نہیں مل رہا گلی محلوں دیہات اور شہروں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صاف پانی کے اکثر پلانٹ ناکارہ یاں بند ہو چکے ہیں تعلیم انتہائی مہنگی ہو چکی ہے ملک بھر میں ادویات انتہائی مہنگی ہو چکی ہیں جو کہ غریب کی پہنچ سے باہر ہیں غریب آدمی اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتا صحت کارڈ کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام کو مفت انصاف کہیں نہیں مل رہا رشوت کے ریٹ پہلے سے کئی گناہ زیادہ بڑھ چکے ہیں جبکہ حکومت نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے وزیراعظم نے موجودہ مہنگائی کو اپنی کوتاہی قرار دے کر پوری قوم پر واضح کر دیا ہے کہ وہ نا اہل بھی ہیں -

کروڑوں روپیہ کی سرکاری چوری
قصور گندم کے سرکاری گوداموں سے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپیہ کی سرکاری گندم چوری
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور اوکاڑہ کے سرکاری گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم کی چوری کا بڑا انکشاف ہوا ہے
اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے گندم کی چوری شدہ بوریاں فروخت کرنے والے گینگ کے ایک ملزم غلام رسول کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گوداموں سے گندم چوری میں سرکاری عملہ بھی ملوث ہیں جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے -

ٹڈی دل اور انتظامیہ میں مقابلہ شروع
چونیاں میں ٹڈی دل کس سخت حملہ ضلعی انتظامیہ قصور ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع، ایگریکلچر فیلڈ سٹاف، ریسکیو 1122 ، ریونیو سٹاف، نمبرداروں اور لوکل کمیونٹی کی کثیر تعداد اور
ضلعی انتظامیہ قصور ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی
اے سی چونیاں عدنان بدر کے مطابق موک ایکسرسائز کا مقصد سٹاف اور کمیونٹی کو ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے مکمل آگاہی اور ٹریننگ دینا تھا
موک ایکسرسائز میں پاور سپرے مشین ڈرمز، سٹکس اور دیگر ضروری وسائل کو استعمال کیا گیا
موک ایکسرسائز 03 جگہوں پر کی گئی، اوپن پلاٹس، فصل سائیٹ اور ٹری سائٹ پر موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا. -

3 ہزار پتنگیں
قصور پولیس کی بڑی کاروائی 3 ہزار پتنگیں برامد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تھانہ اے ڈویژن پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3 ملزمان گرفتار کر لئے
ملزمان کے قبضہ سے 3 ہزار پتنگیں اور سینکڑوں دھاتی ڈور کی چرخیاں بھی برآمد ہوئیں
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر دسہرہ گراؤنڈ میں کاروائی کی
ملزمان شہر قصور میں پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے تھےڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
-

کرونا وائرس کے اثرات مارکیٹ تک پہنچ گئے
قصور
کرونا وائرس کا اثر پاکستانی لوگوں کی بجائے ماسک پر پر گیا قصور کی مارکیٹ سے ماسک غائب لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے لوگوں نے منہ پر ماسک استعمال کرنا زیادہ شروع کر دیا جس پر تاجروں فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسک غائب کرکے بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیئے
نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قصور کے ہول سیل میڈیسن ڈیلڑوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مسئلہ سے پہلے گرین ماسک 50 عدد 90 روپیہ میں اور وائٹ ماسک 50 عدد 120 جبکہ 99 اور 95 ماسک ایک عدد 60 روپیہ میں ہمیں لاہور کی لوہاری مارکیٹ سے ہول سیل ریٹ پر ملتے تھے
مگر جب سے کرونا وائرس کا سلسلہ بنا ہے تب سے ہمیں گرین ماسک 50 عدد 450 ،وائٹ ماسک 50 عدد 500 اور 99 و 95 نامی ماسک فی عدد 400 روپیہ میں مل رہا ہے اکثر لوہاری مارکیٹ دوکانداروں نے ماسک اپنے گوداموں میں رکھے ہوئے ہیں اور بلیک میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ماسک نہیں خرید پا رہے
قصور کے میڈیکل سٹور مالکان و ہول سیل میڈیسن سپلائرز کے علاوہ عام شہریوں نے بھی وزیر صحت و وزیر اعلی پنجاب سے ماسک کی بلیک میں فروخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ماسک کا بحران پیدا کرکے من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے -

پانی کے تنازع پر قتل
قصور
چونیاں کے نواح موضع نوشہرہ میں کھیتوں میں پانی لگانے کے تنازع پر ایک شحض قتل
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں موضع نوشہرہ میں کھیتوں میں پانی لگانے گئے ہوئے شحض انور کو کلہاڑی کے پے در پے وار کے د قتل کر دیا
برکت علی کا انور کے ساتھ کھیتوں میں پانی لگانے کا تنازعہ چلا رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں آپس میں جھگڑ پڑے اور برکت نے طیش میں آکر انور کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس مصروف تفتیش ہے -

کم عمر چور کھلے عام مصروف واردات
قصور
شہر میں کم عمر جیب تراش بچوں کا گروہ سر گرمقکم عمر بچوں کی جیب تراشی کی ویڈیو بھی حاصل کر لی
۔مبینہ جیب تراشوں نے دولہا محمد آصف کی جیب سے 3 لاکھ روپے نکال لئے تھے
دلہے کے ساتھ ساتھ اس کے بھائی اور سسر کی جیب سے پیسے نکالنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
شہنائی میرج ھال کے باہر نو عمر بچوں نے 4 لاکھ سے زائد کی نقدی چرائی
فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال گروہ کے بچوں کو تلاش نہ کر سکی
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا،اس کے بھائی اور سسر سے چھوٹے بچے کیسے پیسے نکال رہے ہیں
مگر پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی -

ایف ایم ریڈیو ٹرانشمیش پر سٹے آرڈر
قصور
ایف ایم 92 ریڈیو پر سٹے لگ گیا دوبارہ پہلی جگہ منتقل دو چار روز میں ٹرانسمیشن کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا
تفصیلات کے مطابق ایف ایم ریڈیو سروس 92 قصور پچھلے ماہ تک پل جبومیل سٹاپ پر کام کر رہا تھا مگر پچھلے ماہ ایف ایم 92 ٹاور کو اکھاڑ کر نول سٹاپ حویلی ڈوگراں والی پر منتقل کر دیا گیا تھا اور باقاعدہ ٹرانسمیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا مگر فلیئر ایف ایم 99 قصور کی طرف سے عدالت سے سٹے آرڈر لیا گیا کہ 99 ایف ایف ریڈیو سروس کی ٹرانسمیشن میں خلل پڑتا ہے جس کی بدولت ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کو دوبارہ پل جبومیل سٹاپ پر لگایا جا رہا ہے جو کہ دو چار دن میں اپنی ٹرانسمیشن کا پھر سے آغاز کر دے گا