Baaghi TV

Tag: baaghi

  • زندہ دلان قصور کا کشمیریوں کے نام پیغام

    زندہ دلان قصور کا کشمیریوں کے نام پیغام

    قصور
    ملک بھر کی طرف پورے ضلع قصور میں ہر شہر و گاءوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم لے رہینگے آزادی کے نعرے
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج پورے ضلع قصور میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
    قصور شہر میں اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا اسٹل باغ چوک ریلی نکالی گئی جبکہ جماعت اسلامی سٹی قصور و سول سوسائٹی وکلاء، تاجر برادری،صحافی برادری اور ہر کتبہ فکر کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی
    کھڈیاں خاص میں فیض عام ایجوکیشن کمپلیس اور سول سوسائٹی کے زیر انتظام بہت بڑی ریلی نکالی گئی
    ضلع کے دیگر شہروں پتوکی،چونیاں،الہ آباد، کنگن پور ،کوٹ رادہاکشن، بھائی پھیرو،تھہ شیخم اور پورے ضلع قصور کے گاؤں و دیہات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے مظاہرے کئے لوگوں نے مودی و بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں رائے شماری کا حق دیا جائے
    شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور انڈیا کے خلاف درج تحریروں والے بینرز پکڑ رکھے تھے

  • 10 کلو ہیروئن برآمد

    10 کلو ہیروئن برآمد

    قصور / 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر ٹویوٹا کرولا کار کی تلاشی کے دوران 10 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
    گرفتار ملزم ناصر ریکارڈ یافتہ ہے جو ہیروئین سپلائی کا کام کرتا ہے جس کے خلاف پہلے بھی تھانہ کاہنہ لاہور میں منشیات کے 5 مقدمات درج ہیں
    ملزم کو گرفتار کر کے کرولا 20 ماڈل گاڑی نمبری LE- 3043 کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے
    انٹ نیشنل مارکیٹ میں برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی راشد ہدایت کی پولیس ٹیموں کو شاباش

  • پولیس بار کا انعقاد کر دیا گیا

    پولیس بار کا انعقاد کر دیا گیا

    قصور
    پولیس لائن میں ڈی پی او قصو نے پولیس بار کا انعقاد کردیا ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کردیے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے پولیس لائن میں پولیس بار کا انعقاد کر دیا اور بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سکول و کالجز سے معائدے کئے گئے ہیں جن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے فیسوں میں نمایاں کمی کے معائدے کئے گئے ہیں
    مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے و نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے گئے
    پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

  • سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    قصور
    چونیاں تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی
    بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت 6 گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 6 پیسٹل 1عدد رائفل نقدی اور 8 قیمتی موبائل برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان نے وارداتیں کر کے شہریوں اور پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا
    ملزمان نے دوران تفتیش گھروں میں ڈکیتیاں اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے
    پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے

  • کرونا وائرس سے متعلق آگاہی

    کرونا وائرس سے متعلق آگاہی

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم شروع
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہیں جس میں ہر مریض اور اس کے لواحقین کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینے کیساتھ پورے ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے پر مبنی بینرز پر چھپوا کر پورے ہسپتال میں لگائے گئے ہیں
    ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ قصور میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تاہم احتیطاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے

  • قصور میں عجوبہ سامنے آ گیا

    قصور میں عجوبہ سامنے آ گیا

    قصور پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اکیسویں صدی کا عجوبہ منظر عام پر
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد کے گاؤں 4 ون اے ایل کے گاؤں میں لوگوں کے گھروں میں بجلی کے کھمبے نصب ہیں اور گھروں کی چھتوں پر ہائی وولٹیج تاریں لٹک رہی ہیں جوکہ محمکہ واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    گھروں میں لگے بجلی کے کھمبے اور لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
    لوگوں نے واپڈا حکام سے استدعا کی ہے کہ ہمارے گھروں سے کھمبوں کو باہر لگایا جائے تاکہ کوئی حادثہ نا پیش آئے

  • پی ٹی آئی نمائندوں نے نکالا سیوریج کا حل

    پی ٹی آئی نمائندوں نے نکالا سیوریج کا حل

    قصور
    الہ آباد میں سیوریج سسٹم بار بار بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی
    الہ آباد میں پی ٹی آئی کی مقامی باڈی کے نمائندوں نے حلف اٹھانے کے بعد عوامی مسئلے کو حل کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے گئے تاکہ اصل رکاوٹ کہا ہے پتہ چل سکے پانچ چھ سالوں سے سیوریج کے بار بار بند ہونے سے عوام پریشان ہے
    پی ٹی آئی کے نمائندوں جاوید اقبال ،چوہدری مشتاق احمد ،جاوید برکی،میاں اصغر علی، مہر وسیم یحٰیی چوہدری الطاف حسین،سمیرالحادی اور حاجی اسماعیل نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کو ڈسپوزل گلشن اقبال کالونی کا وزٹ کروایا تو ایک ٹیکنیکل پوائنٹ سامنے آیا جس کی وجہ سے سیوریج کے بار بار بند ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
    جب پانی سے زیر زمین کنویں بھر جاتے تھے تو پانی باہر نکلنے کیلئے پائپ لائن ڈالی گئی تھی کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں یا پانی زائد ہوجانے کی صورت میں پانی باہر نکل سکے مگر ذمہ داروں نے وہ پائپ لائن بند کی ہوئی تھی اس لیے کہ پانی جمع کر کے فروخت کیا جاتا تھا اور کنویں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں پانی آگے نہیں نکلتا تھا وہ پانی پیچھے گڑھوں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتا تھا ذمہ داران اپنی مرضی سے پانی آگے نکالتے تھے۔کبھی موٹریں خراب ہونے کا بہانا بناتے تو کبھی بجلی بند ہونے کا بہانا لگایا جاتا رہا ۔یہ سب سابقہ سی او میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ملی بھگت سے کام چلتا رہا تھا۔ ان کی وجہ سے پانچ چھ سال عوام پریشانی میں مبتلا رہی۔ کتنے گلیاں بازار تباہ و برباد ہوئے کتنے مکانوں کو نقصان پہنچا اور کتنے لوگ مختلف بیماریوں میں متلا ہوئے ان کا کون ذمہ دار ہے۔ جو سیوریج سسٹم کی وجہ سے بازار تباہ ہوئے ہیں ان کا وزٹ کیا جائے۔اور جتنا نقصان ہوا ہے وہ ان سے وصول کیا جائے

  • سرکاری زمین واگزار

    سرکاری زمین واگزار

    قصور
    محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی کڑوروں روپے کی زمین واگزار
    ساڑھے چار ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی گئی
    کوٹرادھاکشن میں واقع 126 کنال سرکاری رقبہ پر گزشتہ کئی سالوں سے گارمنٹس فیکٹری بنا کر قبضہ کیا ھوا تھا
    ملزمان حلیم کھرل اور طارق نے ریونیو عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ھوا
    ڈپٹی ڈائریکٹر قصور نے ملزمان کو گنہگار قرار دیکر سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا محمد عاطف ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

  • ڈی پی او کی کھلی کچہری

    ڈی پی او کی کھلی کچہری

    قصور
    کوٹرادھاکشن تھانہ میں ڈی پی او زاہد نواز مروت صاحب نے کھلی کچہری کا آغاز کیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ کوٹرادھاکشن کی پولیس کو احکامات جاری کئے. کھلی کچہری میں ڈی پی او صاحب نے موقع پر عوام کے مسائل سنے اور ان پر فوری طور پر عمل درآمد کروایا گیا. میو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے کامیاب اقدامات کئے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے

  • کاپیاں کتابیں بطور ردی کاغذ استعمال

    کاپیاں کتابیں بطور ردی کاغذ استعمال

    قصور
    اوراق مقدس کی سرعام توہین دکاندار اور ریڑھیوں والے بچوں سے سستی ردی کیلئے کاپیاں کتابیں خرید کر بطور ردی کاغذ استعمال کرنے لگے انتظامیہ خاموش عذاب الہی کا انتظار
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں دکانداروں اور ریڑھی والوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کر دی بچوں سے کاپی کتابیں سستی لے کر انہیں بطور ردی کاغذ استعمال کرنا شروع کر دیا لوگ سودا سلف لے کر ردی کاغذ پھنک دیتے ہیں جو کہ پاءوں میں آتے ہیں اور ان کی بے حرمتی ہوتی ہے بچوں کی کاپیوں کتابوں میں اسلامیات کی کاپیاں اور کتابیں بھی شامل ہیں سمجھانے پر دکاندار ہٹ دھرمی سے کہتے ہیں ہم تو ان پڑھ ہیں ہمیں گناہ نہیں ہو گا جس کی وجہ مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے خاص قانون کا نا ہونا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر یہ بے ضمیر لوگ مقدس اوراق کی توہین کر رہے ہیں حالانکہ مارکیٹ میں انگلش،کورین،جاپانی اور چینی زبان میں شائع میگزین و کتب بطور استعمال ردی عام مل جاتی ہیں
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم و چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد کو سخت سزا دی جائے اور ان کاپی کتابوں کو بطور ردی کاغذ استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ عذاب الہی سے بچا جا سکے