Baaghi TV

Tag: baaghi

  • سب رجسٹرار قصور کا بیٹا باپ کی جگہ کام کرکے رشوت لینے لگا

    سب رجسٹرار قصور کا بیٹا باپ کی جگہ کام کرکے رشوت لینے لگا

    قصور
    سب رجسٹرار قصور کا بیٹا اپنے گھر میں بیٹھ کر باپ کے عہدے پر کام کرنا لگا،کمشنر لاہور و ڈپٹی کمشنر قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق سب رجسٹرار قصور عبدالمجید شاہد کا بیٹا حامد مجید اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے باپ کے عہدے کے اختیارات کا استعمال کر رہا ہے
    اپنے باپ کے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی بائیومیٹرک تصدیق کر کے بیان بھی خود ہی لے رہا ہے اور بیانات کی مد میں بھاری رشوت وصول کر رہا ہے اس بابت سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں صاف اور واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے
    شہریوں نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے باپ اور بیٹے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں ہو گی

    ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں ہو گی

    قصور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں شہباز خان روڈ قصور میں بعد نماز مغرب ہو گی،ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے،احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 22 نومبر 2024 بروز جمعتہ المبارک بعد نماز مغرب سٹی قصور میں شہباز خان روڈ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے نیز ملک بھر سے لوگ اس کانفرنس میں شرکت کرینگے
    اس موقع پر قصور کے واحد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں شہریوں سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے
    کانفرنس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کی جائے گی اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے گورنمنٹ سے ایکشن لینے کی اپیل کی جائے گی

  • مشہور سنار سڑک کنارے سرعام قتل،علاقے میں خوف و ہراس

    مشہور سنار سڑک کنارے سرعام قتل،علاقے میں خوف و ہراس

    قصور
    سنار سرعام روڈ پر قتل،نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور سنار ثاقب سنار کو تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا
    ثاقب سنار اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اس کے سر میں گولی ماری جس کے باعث اس کی موقع پر وفات ہو گئی
    وقوعہ کی اطلاع پا پر ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن موقع پر پہنچا اور لاش کو اپنی تحویل میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا
    نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے سرعام قتل کرنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    سنار کا قتل ذاتی دشمنی لگتی ہے

  • ضلع قصور کے تمام سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے

    ضلع قصور کے تمام سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے

    قصور
    ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے باعث سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے

    تفصیلات کے مطابق سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور قصورضلع بھر میں سکول کھل گئے ہیں،گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی کی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں کو 19 نومبر 2024 بروز منگل سے کھول دیا گیا ہے جس میں ضلع قصور بھی شامل ہے ،ہدایات کے مطابق تمام سٹوڈنٹس فیس ماسک پہن کر سکول آئیں گے جبکہ سکول کے اوقات کار پہلے والے ہی ہوں گے،نیز تمام آؤٹ ڈور ایکٹیوٹیز پر پابندی ہو گی

  • لاہور پولیس کے جوانوں کا قصور تھانہ کی حدود میں شہری پر تشدد اور پیسے چھین لئے

    لاہور پولیس کے جوانوں کا قصور تھانہ کی حدود میں شہری پر تشدد اور پیسے چھین لئے

    قصور
    لاہور پولیس کے جوانوں کا ضلع قصور کی حدود میں شہری پر تشدد اور مار پیٹ،جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد پیسے چھین لئے،کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق صابر مسیح ولد یونس مسیح ذات کرسچن رہائشی موضع لکھنیکی قصور نے تھانہ مصطفی آباد للیانی میں درخواست دی کہ کا وہ ایک بیوپاری ہے اور مال مویشی کی خرید و فروخت کا کا کرتا ہے اور وہ اپنی مذہبی دعا کے لئے مورخہ 10/3/24 کو بہار کالونی لاہور گیا اور واپسی پر جب وہ مصطفی آباد راجباہ حدودِ تھانہ مصطفی آباد قصور کے پاس پہنچا تو دس بجے کے قریب لاہور پولیس کے ملازم ارسلان اور محرر چوکی سبزی منڈی نزد گجومتہ لاہور اور 4 کس نا معلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے 270000 روپے ہتھیا لئے اور شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنی کی دھمکیاں دیں
    سائل نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے پولیس گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام

    اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام

    قصور
    گھی،کوکنگ آئل و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سخت پریشان،مہنگائی کا نیا طوفان
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کی ماری عوام گھی،آئل و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مذید پریشان ہو کر رہ گئی ہے
    اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہے
    صرف چینی کی قیمت کم کرکے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
    صوفی گھی کی قیمت 470 روپیہ سے 540 روپیہ کر دی گئی ہے اسی طرح سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے
    ہول سیل ریٹ میں چینی 50کلو تھیلا 6200
    ،رحمت گھی 12کلو 6000
    ،خیبر گھی 12کلو 5940
    ،سلطان گھی 10کلو 5300
    سلطان آئل 10لیٹر 5400
    ،وائٹل 85 گرام کارٹن 20000
    ،وائٹل پاؤچ کارٹن 14800
    ،وائٹل 430گرام 19000
    ،دال مونگ چاند 50کلو 18000
    ،دال چنا سپریم 50 کلو 17500
    ،دال چنا بٹل 50 کلو 16000
    ،چنا سفید موٹا 50کلو 16500
    کائنات سیلہ نیا 50کلو 11500/12000
    ،کائنات کچی نئی50کلو 12500/13000
    ،کچی چھوٹی 86سپری50کلو 7250 ہیں جبکہ یہ نرخ سرکاری حد تک ہیں دکانداروں کو ان ریسٹس پر چیزیں نہیں ملتی بلکہ اس سے زیادہ قیمتوں پر ملتی ہیں اس لئے دکاندار مہنگی چیزیں خرید کر مذید مہنگی بیچنے پر مجبور ہیں
    ماضی قریب میں بلیک مارکیٹنگ حضرات پر لگام کسی گئی تھی جس کے باعث کچھ سکون ہوا ہے شہریوں نے ایک بار پھر سے ان لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی درخواست کی ہے نیز شہریوں نے استدعا کی ہے کہ اپنے زیادہ ٹیکس کی وصولی کی خاطر کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافہ دینا سراسر زیادتی ہے

  • عورتوں سے جنسی زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والا گرفتار ،دو یو ایس بیز برآمد

    عورتوں سے جنسی زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والا گرفتار ،دو یو ایس بیز برآمد

    قصور
    جنسی زیادتی کرتے عورتوں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار،دو یو ایس بیز برآمد
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنگن پور اسلم بھٹی کی بڑی کاروائی میں بدنام زمانہ بااثر ملزم نجم عرف چھمنی قوم جٹ گرفتار ہو گیا ہے جس کے قبضہ سے علاقے کی عورتوں سے جنسی زیادتی کرنے کے دوران کی پورن ویڈیوز کی بنائی گئی دو یو ایس بھی برآمد ہوئی ہیں
    ملزم متعدد خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے ایک طرح کا دھندہ کر رہا تھا اور کئی معزز شہریوں سے لاکھوں روپیہ بلیک میل کر کے ہڑپ کر چکا ہے اور کئی عورتوں کو اس بابت طلاق بھی ہو چکی ہے
    ملزم سے بھاری مقدار میں آئس افیون اور ناجائز اسلحہ بھی برامد ہوا ہے
    ملزم نے اپنی غنڈہ گردی سے
    شہر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا اور شریف شہریوں کو اسلحہ دکھا کر انہیں ہراسہ کرنا معمول با رکھا تھا
    نیز عورتوں سے ناجائز تعلقات بناتا اور ان کی برہنہ حالت کی ویڈیوز بنا کر بعد میں ان کو بلیک میل کرتا تھا جس پر مقامی صحافیوں نے آواز بلند کی تو چند دن پہلے نجی چینل کے صحافی محمد طاہر کو ایک بیکری کے آگے اپنی کار میں بیٹھ کر پسٹل دکھایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں
    ملزم کے خلاف دو ایف ائی ار درج ہو چکی ہیں
    نیز ملزم منشیات، آئس اور ناجائز اسلحہ کس سے خریدتا تھا اور پورن ویڈیوز سے کیسے پیسے حاصل کرتا تھا اس بابت پولیس کی طرف سے مذید تفتیش ابھی جاری ہے
    کنگن پور کے مقامی صحافیوں کی ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سے اس حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ایس ایچ او اسلم بھٹی نے یقین دلایا کہ شہر میں امن قائم کرنا اور جرائم کو کنٹرول کرنا میری ذمہ داری ہے اس طرح کے جتنے بھی بدمعاش ہیں جلد جیل کی سلاخوں میں ہونگے
    نیز متاثرہ خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تھانہ میں آئیں اور اس بدمعاش کے خلاف مذید ثبوت مہیا کریں تاہم جو تھانہ نہیں آسکتی وہ خفیہ طریقے سے ثبوت مہیا کریں تاکہ اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاسکے

  • اندھے قتل کا معمہ حل ،بیوی،بیٹا اور بہو قاتل نکلے،گرفتار

    اندھے قتل کا معمہ حل ،بیوی،بیٹا اور بہو قاتل نکلے،گرفتار

    قصور
    چند ماہ قبل قتل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا، بیوی، بیٹا، بیٹی اور بہو قاتل نکلے،ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل اندھے قتل کا واقعہ تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں پیش آیا تھا
    تقریباً 5 ماہ قبل شہری محمد ریاست کے اندھے قتل کا وقوعہ پیش آیا تھا جس میں قاتل مقتول کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور بہو ہی نکلے
    تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    6 جون کو ہنجرائے خورد کے رہائشی محمد ریاست کو رات کو ساڑھے تین بجے سوتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ سرائے مغل پولیس ایس ایچ او محمد طارق کی سربراہی میں موقعہ پر پہنچی اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
    ڈی ایس پی پتوکی طاہر صدیق کی خصوصی ہدایت پر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ سرائے مغل پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دوران تفتیش شک گزرنے پر مقتول کی بیوی طلعت بی بی، بیٹے شاہد اور بہو اللہ معافی کو شامل تفتیش کیا جنہوں نے دوران تفتیش محمد ریاست کو قتل کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ریاست گھر میں بیٹی اور بہو کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اپنی بیٹی اور بیٹے کا گھر بسنے نہیں دے رہا تھا جس پر چاروں نے ملکر ریاست کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کی رات مقتول کی چائے میں نیند والی گولیاں ملا کر سلا دیا اور پھر رات کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
    تھانہ سرائے مغل پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کا کیس حل کر کے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جس پر اہلیان علاقہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا

  • ریسٹورنٹ میں اصل قیمت سے زائد چارجز،جنرل سیلز ٹیکس بھی کسٹمرز سے وصول

    ریسٹورنٹ میں اصل قیمت سے زائد چارجز،جنرل سیلز ٹیکس بھی کسٹمرز سے وصول

    قصور
    پکی حویلی مصطفی آباد للیانی کے قریب معروف ریسٹورنٹ کی من مانیاں،اپنی مرضی کے ریٹ،ہر چیز کے زائد ریٹ لگا کر بھی جنرل سیلز ٹیکس کسٹمرز سے وصول کئے جانے لگے،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور سرکاری قیمتوں پر چیزوں کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام ہے
    فیروز پور روڈ لاہور قصور روڈ نزد مصطفی آباد للیانی کے قریب واقع ریسٹورنٹ پر ہر چیز کی قیمتیں کئی گناء زیادہ ہیں
    روٹی کی قیمت 15 روپیہ کی بجائے 60 جبکہ 1.5 لیٹر بوتل کی قیمت 180 کی بجائے 250 روپیہ وصول کی جا رہی ہے
    جب کسٹمر سرکاری ریٹ پر روٹی کی فراہمی کا مطالبہ کرے تو 20 روپیہ فی کی قیمت لگائی جاتی ہے کہ جس کا وزن کم ہوتا ہے
    مذید ظلم کی انتہاء کہ قیمتوں میں اتنا زیادہ نفع لینے کے باوجود بھی جنرل سیلز ٹیکس کسٹمرز سے وصول کیا جا رہا ہے جس پر لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ وہ تو چیز کی خریداری سے پہلے دکاندار گورنمنٹ کو ادا کر چکا ہوتا ہے جس کی ادائیگی پر کسٹمر خریدنے پر اصل قیمت کیساتھ ادا کرتا ہے تو پھر یہ جنرل سیلز ٹیکس کہاں سے آگیا؟
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و اسسٹنٹ کمشنر قصور اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے ازخود نوٹس لے کر اس غنڈہ گردی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پورا ضلع شدید ترین دھند و سموگ کی لپٹ میں،حادثات میں اضافہ

    پورا ضلع شدید ترین دھند و سموگ کی لپٹ میں،حادثات میں اضافہ

    قصور
    پرسوں سے ضلع قصور شدید ترین دھند و سموگ کی لپٹ میں،درجنوں حادثات ،سڑکوں پر The solid yellow line نمایاں نا ہونے سے حادثات،دیپالپور روڈ بیشتر مکامات سے زیر تعمیر ہونے کے باعث ڈبل ٹریفک سے حادثات کا خدشہ

    تفصیلات کے مطابق پرسوں سے پورا ضلع قصور شدید سموگ و دھند کی لپٹ میں ہے خاص کر کل صبح سے کل رات دیر تک شدید دھند کا راج رہا اور حد نگاہ چند میٹر تک رہ گئی جس کے باعث بیشتر مکامات پر حادثات رونما ہوئے جس کی ایک بہت بڑی وجہ سڑکوں پر The solid yellow line یعنی پیلی پٹی کا نمایاں نا ہونا ہے
    ضلع بھر کی سڑکیں اس وقت تقریباً ساری کی ساری ہی نئی بنی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے مگر سڑکوں پر پیلی پٹی نمایاں نہیں ہے جس کی وجہ ہلکا اور غیر معیاری روغن کا استعمال ہے
    نیز قصور دیپالپور روڈ تاحال بیشتر مقامات پر زیر تعمیر ہے جس کے باعث ان مقامات پر ڈبل ٹریفک چلتی ہے جس کی وجہ سے حادثات کا سخت خدشہ ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر نا صرف اعلی روغن سے پیلی پٹی نمایاں کی جائے بلکہ سڑکوں کے کناروں پر پلاسٹک سے بنے پیلے بائٹس لگائے جائیں جن پر روشنی پڑنے سے سڑک کا کنارا نظر جلد آتا ہے اور وہ موسمیاتی وجہ سے اپنی رنگت بھی نہیں خراب ہونے دیتے
    نیز شدید دھند میں گنے و گندم کے بھوسے و دھان کی پرالی سے لدی ٹرالیوں کو سفر سے روکا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو