Baaghi TV

Tag: baaghi

  • تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں معمول،پولیس چوکی اوراڑہ کے قریب وارداتیں معمول بن گئی،دیہاتی سے گاؤں کے قریب سے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہو گیا ہے جس میں لوگ اپنی قیمتی موٹر
    سائیکلوں،موبائل فونز و نقدی سے محروم ہو رہے ہیں
    تھانہ راجہ جنگ کی پولیس چوکی اوراڑہ نو کے علاقے موضع اوراڑہ کلاں کے راستے میں وارداتیں معمول بن گئی ہیں
    سرشام ہی وارداتیں شروع ہو جاتی ہیں جس کے باعث اہلیان اوراڑہ نو و اوراڑہ کلاں کا گھروں سے نکلنا ناممکن سا ہو چکا ہے
    گزشتہ دن اوراڑہ نو کے رہائشی محمد اسلم جٹ کے دو بیٹے اپنی موٹر سائیکل نمبری LER 8341 پر شام سے کچھ دیر بعد اپنے گھر موضع اوراڑہ نو کی طرف جا رہے تھے کہ اوراڑہ کلاں کے بلکل قریب سیم نالہ پر تین کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے نقدی،موبائل فون و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے
    واضع رہے کہ چند دن قبل ہی اسی علاقے کے قریب حویلی کھرل والی سے درجن کے قریب ڈاکوؤں نے دو گھنٹے فائرنگ کی اور اڑھائی لاکھ روپیہ گھر سے چھین کر فرار ہوئے تھے
    نیز اسی سیم نالہ واقعہ اوراڑہ کلاں پر وارداتوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او راجہ جنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پولیس کی ناکہ بندی کروائی جائے
    نیز محمد اسلم کی موٹر سائیکل برآمد کروا کر ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے

  • ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل چوری،و ڈکیتی کی وارداتوں پر مقدمات کی درخواستیں

    ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل چوری،و ڈکیتی کی وارداتوں پر مقدمات کی درخواستیں

    قصور اور اس کے گردنواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کیش، موٹر سائیکل، موبائلفون،طلائی زیورات ودیگر سامان سے محروم کردیا
    تھانہ بی ڈویژن قصور کے رہائشی محمد حبیب نے درخواست دی ہے کہ رسولپور بوہڑ کے قریب کھڑی میری موٹر سائیکل نمبری LEL-1468 نامعلوم چور لے گئے ہیں
    تھانہ صدر قصور میں سید عبداللہ نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ نیو بس ٹرمینل کے قریب دوکس مسلح ڈاکوؤں نے زبردستی کیش رقم اور دو عدد موبائل فون چھین لیے ہیں
    تھانہ کھڈیاں میں محمود پورہ کے رہائشی علی شیر نے درخواست دی ہے کہ پرانا امام بار گاہ کے قریب کھڑی میری موٹر سائیکل نمبری LEW-16A-5.3355 نامعلوم چور لے گئے ہیں
    تھانہ کوٹ رادھا کشن میں محمد خواجہ نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اپنی کار پر سامان سیل کرکے کوٹ رادھا کشن کو واپس جارہا تھا کہ بھمبہ کلاں کے قریب دوکس نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر 65 ہزار روپیہ کیش و دیگر سامان لوٹ لیا ہے
    تھانہ مصطفی آباد میں عامر نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ وڈانہ سٹاپ کے قریب دوکس افراد نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 10 ہزار روپے کیش رقم اور موبائل فون چھین لیے ہیں
    تھانہ سٹی چونیاں میں صابر علی نے درخواست دی ہے کہ چونیاں سے نامعلوم چور میری موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں
    تھانہ الہ آبا دمیں حیدر علی نے درخواست دی ہے کہ بھیڑ سوہڈیاں میں دوست کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل نمبری LEK-7439 نامعلوم چور لے گئے ہیں
    تھانہ صدر پتوکی میں وقار احمد نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ حسین خانوالہ چک 08 کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 35 ہزار روپے و دیگر سامان لوٹ لیا ہے
    تھانہ سٹی پھولنگر میں اللہ دتہ نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ پھولنگر اڈا نجی بیکری کے قریب کھڑی میری موٹر سائیکل نمبری LER/17B-792 نامعلوم چور لے گئے ہیں
    مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے

  • مردار جانوروں کی ہڈیوں سے ددوھ بنانے والی فیکٹری کے خلاف نوٹس کا مطالبہ

    مردار جانوروں کی ہڈیوں سے ددوھ بنانے والی فیکٹری کے خلاف نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    مردار جانوروں کی ہڈیوں سے دودھ بنانے والی فیکٹری نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف لیڈر انڈسٹریل علاقے دین گڑھ روڈ میں مردار جانوروں کی ہڈیوں کے پاؤڈر سے کیمکل دودھ اور چربی سے گھی تیار ہونے لگا ہے فیکٹری مالک نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں
    اس فیکٹری سے اس قدر تعفن پھیلتا ہے کہ اردگرد رہنے والوں کی زندگیاں اجیرن ہیں اور وہ مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    نیز اس فیکٹری میں چھوٹے کم عمر بچوں سے بھی یہ دھندہ کروایا جاتا ہے
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات و انسپکٹر ماحولیات و دیگر انتظامی ادارے خاموش ہیں فیکٹری مالک نے یہ گھناؤنا کام کئی سالوں سے شروع کیا ہوا ہے جس میں مردار جانور گدھے،کتے،گائے،گھوڑے اور دیگر ذبح ہونے والے دوسرے جانوروں کی ہڈیاں ایک کڑاھے میں ڈال کر ان کا گھی اور ہڈیوں کا پاؤڈر تیار کرکے فروخت کیا جاتا ہے
    فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ میں نے یہ فیکٹری رجسٹرڈ کروائی ہوئی ہے اور میں قانون کے مطابق کام کر رہا ہوں تاہم لوگ حیران ہیں کہ کونسا قانون ہے جو اس طرح کا گھناؤنا دھندہ کرنے کی اجازت دیتا ہے
    کڑاھے کے نیچے جلنے والی آگ پلاسٹک کے ٹکڑوں، گندے کپڑوں،پرانے جوتوں اور ربڑ سے جلائی جاتی ہے
    محکمہ ماحولیات کی طرف سے اس فیکٹری کو نوٹس بھی جاری ہوئے ہیں کیونکہ یہ شدید آلودگی کا سبب بن رہی ہے تاہم ہر بار اس فیکٹری کو دوبارہ چلا لیا جاتا ہے
    عوامی سماجی شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس اور اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا

  • کنٹینر موٹر سائیکل و گاڑی پر گرنے سے چار افراد جانبحق

    کنٹینر موٹر سائیکل و گاڑی پر گرنے سے چار افراد جانبحق

    قصور
    کنٹیر اٹھاتے ہوئے گاڑی و بائیک پر گر گیا،چار افراد جانبحق

    تفصیلات کے مطابق براعظم ایشیا کی سب سے بڑی مل بُلھے شاہ پیپر مل قصور کے پاس کنٹینر کو مشین سے اٹھاتے ہوئے کنٹینر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں کنٹینر
    کے نیچے ایک موٹر سائیکل اور ایک کار آگئی
    کنٹینر کے نیچے دبنے سے گاڑی مکمل طور پر دب گئی اور اس کے نتیجے میں چار لوگ جانبحق ہو گئے
    مقامی لوگوں اور ضلع بھر کی سیاسی صحافی و سماجی تنظیموں نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے مجرمان کے خلاف سخت سے سخت فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ملزم بمعہ 1520 گرام چرس پکڑا گیا،مقدمہ ددج،

    ملزم بمعہ 1520 گرام چرس پکڑا گیا،مقدمہ ددج،

    قصور
    تھانہ صدر پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار، 1520 گرام چرس برآمد مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے اے ایس آئی عادل رشید نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے
    ملزم محمد امین ولد بشیر قوم سقہ سکنہ موضع ورن عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا اور بہت سے علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتا تھا اور ہر بار پولیس سے بچ نکلتا تھا
    تھانہ صدر قصور کے اے ایس آئی عادل رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو رنگے ہاتھوں منشیات فروشی کے وقت گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد ہوئی ہے
    ملزم کے خلاف 9c کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • نصف من سے زائد ممشیات بمعہ مکزم پکڑی گئی،مقدمہ درج

    نصف من سے زائد ممشیات بمعہ مکزم پکڑی گئی،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس کی بڑی کاروائی ،منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمد امین کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزمان معہ منشیات پکڑ لیا
    دوران سپیشل ناکہ بندی بھوپے وال موڑ سے منشیات کا بڑا ڈیلر امین عرف امینی سکنہ چک 69 گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضہ سے 20 کلو 630 گرام چرس، ایک کلو 200 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے
    ملزم پتوکی سمیت دیگر اضلاع میں بھی منشیات کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا جبکہ ملزم امین عرف امینی اپنے گاؤں چک 69 سے پتوکی منشیات سپلائی کر رہا تھا
    ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس سمیت دیگر ادارے بھی عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے تھے
    ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

  • قومی رضا کار فورس قصور کے سابقہ جوان بے یارو مددگار ،مدد کی اپیل

    قصور
    قومی رضا کار فورس(QRF) ختم ہونے سے بے روزگار والے پولیس رضا کار سخت پریشان،سالوں محکمے کے ساتھ خدمات دینے کے باوجود بلکل بے آسرا و بے یار و مددگار ،اعلی حکام سے تعاون کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق پنجاب قومی رضا کار آرڈیننس 1965 کے تحت پولیس رضا کار قومی رضا کار فورس(QRF) بنائی گئی تھی جو کہ پنجاب پولیس کے ساتھ تقریباً 6 سو روپیہ یومیہ اجرت پر خدمات سر انجام دیتے رہیں ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل ان کو ختم کر دیا گیا ہے
    پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سینکڑوں قومی رضا کار فورس کے جوانوں نے ضلع بھر کے 20 تھانوں میں سالوں تک اپنی خدمات سرانجام دیں ہیں جن میں سے بیشتر ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جوانی سے بڑھاپے تک پولیس فورس کیساتھ مل کر کام کیا اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں تعاون کیا تاہم اب قومی رضا کار فورس پنجاب کو عدالتی حکم نامے پر ختم کئے جانے پر وہ لوگ گورنمنٹ کی طرف سے بلکل بے سہارا اور بے آسرا کرکے بے یارو مددگار کر دیئے گئے ہیں جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں
    بیشتر ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نا کرتے ہوئے خطرناک مجرمان کو پکڑا اور ان کی دشمنیاں مول لیں
    قومی رضا کار فورس کے جوانوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان کیساتھ اس طرح کا سلوک نا کیا جائے انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کیلئے پنجاب پولیس کیساتھ مل کر خدمات سرانجام دی ہیں لہذہ ان کی مدد کی جائے اور جو جوان سروس کرکے پینشن تک پہنچے ہیں ان کی پینشن لگائی جائے اور دیگر کی مالی معاونت کی جائے

  • آئے روز کی ہڑتال و احتجاج کے باعث سکولوں میں حاضری ہم،انٹرنیٹ تاحال سلو

    آئے روز کی ہڑتال و احتجاج کے باعث سکولوں میں حاضری ہم،انٹرنیٹ تاحال سلو

    قصور
    بروز جمعہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سرکاری سکولوں میں چھٹی کروائی گئی،آج تین دن بعد سکولوں میں بچوں کی تعداد پوری نا ہو سکی،بیشتر بچے چھٹی کرکے گھر بیٹھے ہیں،انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی گزشتہ دن بروز جمعہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے باعث گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹی کروا دی تھی جو کہ بروز جمعہ والے دن تک کیلئے ہی تھی جبکہ اس سے اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹیاں تھیں تاہم آج بروز پیر کو بیشتر سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے جس کی وجہ آئے روز احتجاج و ہڑتال کے باعث سکولوں میں چھٹی کا ہونا ہے
    دوسری جانب اب بھی ضلع قصور میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے واٹس ایپ کے بعد فیسبک بھی بہت سلو چل رہی ہے اس بابت لوگ وی پی این استعمال کر رہے ہیں

  • سرکاری سکول میں سبزی بناتے فی میل ٹیچرز کی ایک اور ویڈیو وائرل

    قصور
    گزشتہ دن سرکاری گرلز سکول میں سکول ٹائم بچیوں کو پڑھانے کی بجائے ساگ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور سبزی بنانے کی ویڈیو وائرل،والدین پریشان،سخت نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دن ایک سرکاری سکول میں پڑھائی کے وقت سرکاری فی میل ٹیچرز کی ساگ بناتے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ان چار فی میل ٹیچرز کو معطل کیا گیا
    تاہم کل سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سرکاری سکول میں فی میل ٹیچرز کو ایک اور سبزی بناتے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے
    چونکہ کل سکولوں میں چھٹی تھی اس لئے ویڈیو کچھ دن پرانی ہے تاہم باعث تشویش ہے جس پر والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہر سکول میں کیمرے لگے ہونے کے باوجود فی میل ٹیچرز بڑے دھڑلے سے سکول کے وقت بجائے بچیوں کو پڑھانے کے سبزیاں بنانے اور باتیں کرنے میں مصروف ہیں تو جن سکولوں میں ابھی تک کیمرے نہیں لگ سکے اور یا پھر خراب ہیں تو وہاں ٹیچرز کیا پڑھاتی ہونگی؟ یقیناً وہاں تو وہ سکول میں حاضر ہی نہیں ہوتی ہونگیں
    ٹیچرز کی غیر ذمہ داری کے یہ دونوں واقعات سی ای او ایجوکیشن قصور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں کہ اگر سختی ہوتی تو کیا اسطرح ٹیچرز بےفکر ہو کر بچیوں کا وقت برباد کرتیں؟
    بچیوں اور بچوں کے والدین کی طرف سے ضلع بھر کے بوائز و گرلز سکولوں میں اساتذہ پر سختی کرکے ان کو پابند بنانے کی استدعا کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو پڑھانے پر توجہ دیں سی ای او ایجوکیشن و ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ مانیٹرنگ سیل کو فعال کیاجائے جو چھاپے مارے اور غیر ذمہ داری کے مرتکب ٹیچرز کو معطل کرنے کی بجائے مستقل طور پر فارغ کرے تاکہ دوسرے ٹیچرز کو عبرت حاصل ہو اور سرکاری سکولوں میں پڑھائی کو فروغ ملے بصورت دیگر بچے پرائیویٹ سکولوں کا رخ کرینگے

  • عرصہ چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    عرصہ چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    قصور
    عرصہ چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ صدر پتوکی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا
    اشتہاری مجرم طارق عرف طارقی گھبر سکنہ پھولنگر عرصہ 4 سال سے مقدمہ نمبر 438/20 میں مفرور چلا آ رہا تھا
    اس بابت مدعی مقدمہ نے چند روز قبل کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں سے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کی استدعا کی تھی
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او صدر پتوکی پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی اور مجرم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا
    پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا اور مجرم سے حسب ضابطہ تفتیش شروع کر دی ہے