قصور
ہری مرچ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ہری مرچ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی 30 ،40 روپیہ فی کلو والی ہری مرچ اس وقت 300 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آج مورخہ 7-10-2019 کو پنجاب گورنمنٹ کی لانچ کردہ آن لائن قیمت ایپلیکیشن، قیمت پنجاب پر ہری مرچ کی فی کلو قیمت 83 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دیگر سبزی مصالحہ جات میں ٹماٹر 80،دھنیا 270،ادرک 340اور لہسن 240 فی کلو گرام ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے وہ دھنیا ،مرچ جو کہ سبزی فروش سبزی کیساتھ مفت دیتے تھے اب 10،15 روپیہ میں بھی بہت کم مقدار میں دیتے ہیں لوگوں نے مذید کہا کہ جب سے یہ گورنمنٹ آئی ہے تاجروں اور سرکاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ سرکار کی مانیں یاں تاجر حضرات کی لوگوں نے مذید کہا کہ گورنمنٹ تاجر،آڑھتی اور عام لوگوں سے تو ٹیکس لے رہی ہے مگر قیمتوں میں استحکام کروانے سے بلکل قاصر ہے
Tag: baaghi
-

ہری مرچ کی تاریخی قیمت
-

مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر
قصور
ہری مرچ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ہری مرچ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی 30 ،40 روپیہ فی کلو والی ہری مرچ اس وقت 300 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آج مورخہ 8-10-2019 کو پنجاب گورنمنٹ کی لانچ کردہ آن لائن قیمت ایپلیکیشن، قیمت پنجاب پر ہری مرچ کی فی کلو قیمت 83 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دیگر سبزی مصالحہ جات میں ٹماٹر 80،دھنیا 270،ادرک 340اور لہسن 240 فی کلو گرام ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے وہ دھنیا ،مرچ جو کہ سبزی فروش سبزی کیساتھ مفت دیتے تھے اب 10،15 روپیہ میں بھی بہت کم مقدار میں دیتے ہیں لوگوں نے مذید کہا کہ جب سے یہ گورنمنٹ آئی ہے تاجروں اور سرکاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ سرکار کی مانیں یاں تاجر حضرات کی لوگوں نے مذید کہا کہ گورنمنٹ تاجر،آڑھتی اور عام لوگوں سے تو ٹیکس لے رہی ہے مگر قیمتوں میں استحکام کروانے سے بلکل قاصر ہے -

قصور پولیس کا تبادلہ
قصور پولیس کے تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ضلع قصور کے کئی ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے جن میں ایس ایچ او ،گنڈہ سنگھ والا،منڈی عثمان والا اور تھانہ کھڈیاں کے ایس ایچ اوز شامل ہے تبادلے محکمے کی روٹین کے مطابق کیئے گئے ہیں اور تمام تبادلہ شدہ انسپیکٹرز کو ضلع کے اندر ہی تعینات کیا گیا ہے مذید تبادلوں کی توقع ہے -

مولانا فضل الرحمن کی نیت ٹھیک نہیں
قصور
پی پی اور نون لیگ مولانا فضل الرحمن کے ذریعے بلیک میل کرکے ڈیل چاہتی ہیں
مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کرتا ہوں اپنا پورا زور لگا لیں راہنما پی ٹی آئی سردار راشد طفیل نے ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرے پر میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنے کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی اور قائدین کسی کو ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے انہوں نے کہا پرامن احتجاج کے ہامی ہیں مگر قانون ہاتھ میں نہیں لینے دے گے یہ وقت حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا نہیں اس وقت سب کو کشمیریوں کے ساتھ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے معیاری علاج کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے صحت کی سہولیات کو عام آدمی کیلئے خوب سے خوب تر بنانا ہماری ترجیح ہے ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر جلد قابو پا لیں گے انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کرسکتا ہے انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے غیر انسانی کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں -
پولیس انسپیکٹر کی چوری
قصورکھڈیا ں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں کل رات نامعلوم چور محلہ باغانوالہ کے رہائشی انسپیکٹر پنجاب پولیس عبدالرشید کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی پرائز بانڈ طلائی زیورات موبائل فون اور قیمتی سامان لے اڑے
وقوع کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا
پولیس نے عبدالرشید کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی -

ہاءوسنگ سوسائٹی کے پیچھے نیب پڑ گئی
قصور
جعلی ہاءوسنگ سکیم پر نیب کی کاروائی
تفصیلات کے مطابق قادی ونڈ روڈ پر غیر قانونی جعلی ہاءوسنگ سوسائٹی بنائی گئی جس میں مقامی ن لیگی ایم این اے کے کارندوں نے بھی اپنا حصہ وصول کیا مقامی پٹواری نے تحریری طور پر نیب کو آگاہ کر دیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے نیب نے ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے ملزمان اب تک شہریوں کے کروڑوں روپیہ ہڑپ کر چکے ہیں جس کی بابت شہریوں نے اے سی و ڈی سی قصور کو درخواستیں دے رکھی ہیں -

کتے مار مہم شروع
قصور
کوٹ رادہاکشن میں کتا مار مہم شروع
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہر طرف سڑکوں گلیوں بازاروں میں آوارہ کتے نظر آتے ہیں جو کہ اب تک کئی لوگوں کو کاٹ بھی چکے ہیں اور دن بدن ان کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی اطلاع شہری حلقوں نے ٹی ایم اے کوٹ رادہاکشن کو دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر عملہ نے کتوں کو زہر ملا گوشت کھلایا اور اس سے قبل مساجد میں اعلان بھی کروائے کہ جس کا پالتو کتا ہے وہ اسے گھر پر باندھ کر رکھے ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی کل میونسیپل کے اہلکاروں نے درجنوں کتے مارے اور پھر ٹرالیوں میں مرے کتے لاد کر لے گئے
شہری حلقوں نے انتظامیہ کے اس عمل کی تعریف کی -

سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج ابر رحمت کھل کے برس پڑا، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی کالے بادلوں سے پورے شہر میں اندھیرا چھایا رہا بارش کے بعد پورا شہر نکھر گیا شہریوں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی بچے جوان سبھی باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہونے لگے بارش سے نہ صرف موسم میں تبدیلی آئے گی بلکہ فصلوں پر بھی اچھا اثر پڑے گا کینو کا سیزن قریب ہے بارش سے کینو کی پیداوار میں بھی فرق پڑے گا تاہم کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بارش کی بوند تک نہیں گری اور وہ لوگ بارش کو ترستے رہ گئے اس میں زیادہ شہر سے متصل دیہاتی علاقہ ہے اللہ کا نظام قدرت ہے کہیں رحمت اور کہیں صرف ہوا کے جھونکے ہی آئے
-

کار چوری ہو گئی
قصور
الہ آباد میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ نا رک سکا
اج پھر ایک شہری اللہ دتہ نامی بندہ اپنے قیمتی گاڑی سے محروم ہو گیا
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے رہاٸشی اللہ دتہ نے اپنی گاڑی نمبری LRU 163 قصور روڑ پر گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جس کو نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگے بار بار 15 پر کال کرنے پر مقامی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اہلیان علاقہ میں غم وغصہ کی کیفیت
لوگوں نے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے -

لوٹنے کے بعد سڑک پر تشدد
قصور دن دیہاڑے لوٹنے کے بعد تشدد
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کی حدود میں بس ٹرمینل قصور کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی تاجر سے لوٹ مار
مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے تاجر غلام مرتضی پر شدید تشدد کیا اور 60 ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے
لوگوں نے 15 پر کال کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی
لوگوں نے دن دیہاڑے واردات اور پولیس کی نا اہلی پر احتجاج کیا
زخمی تاجر کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت DHQ ہسپتال پہنچایا جہاں تاجر کی حالت خطرے سے باہر ہے