Baaghi TV

Tag: baaghi

  • چھانگا مانگا بچہ اغواء

    چھانگا مانگا بچہ اغواء

    قصور چھانگا مانگا میں بچے کے اغوا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا
    تفصیلات کے مطابق حادثہ چھانگامانگا کے نواح سرائے آبادی میں پیش آیا ہے جہاں دس سالہ عثمان کو اغواء کیا گیا ہے
    عینی شاہدین کے مطابق دو ملزمان نے عثمان کو ریلوے اسٹیشن سے اغوا کیا وقوعہ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے بچے سے بدفعلی کا اعتراف بھی کرلیا جبکہ دوسرا ملزم بچے کو لے کر فرار ہو گیا
    پولیس کے مطابق ملزم عظیم بچوں سے بدفعلی کے دیگر مقدمات میں بھی شامل ہے تاہم بچے کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا پولیس کی جانب سے بچے کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے

  • چونیاں واقعہ کا اہم ملزم گرفتار

    چونیاں واقعہ کا اہم ملزم گرفتار

    قصور
    سانحہ چونیاں کا مرکزی ملزم رحیم یارخان سے گرفتار
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی بڑی کارروائی، چونیاں اورقصور سے اغواءہونے والے بچوں کو قتل کرنے والامبینہ ملزم مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل
    زمیندار کوحراست میں لےکر تھانہ سیل کردیا گیا گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹرحفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کرچونیاں اوربقصور سے کمسن بچوں کو اغواءکرکے قتل کرنے والا مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

    جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کردیا

    ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں جارہی ہیں

  • 30 روپیہ فی کلو مہنگی

    30 روپیہ فی کلو مہنگی

    قصور
    ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
    تفصیلات کے مطابق غریب گھرانوں میں استعمال کونے والی ایل پی جی لیکوڈ پیٹولیم گیس کی قیمتوں میں 30 روپیہ فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا مارا مزدور طبقہ مذید پفیشانی کا شکار ہو گا کئی مزدور گھرانے ایک آدھ کلو گیس بھروا کر اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں کیونکہ لکڑی کی قیمتیں بھی اب آسمان کو چھو رہی ہیں اس لئے غریب طبقہ گلی محلوں میں بیٹھے گیس فروشوں سے گیس حاصل کرکے گزارہ کرتا ہے گیس فروشوں کو آئے روز پولیس والے لائسنس نا ہونے پر تنگ کرتے ہیں جس کی بابت گیس فروش پولیس کی مٹھی گرم کرتے ہیں اور اپنی دی گئی رشوت کی کسر عام مزدوروں سے مہنگی گیس فروخت کرکے نکالتے ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور مذید استدعا کی ہے کہ گیس فروشوں کو لائسنس جاری کیئے جائیں تاکہ دکان دار پولیس سے بچ کر کام کریں اور پولیس کو دی جانے والی منٹھلی لوگوں کی جیبوں سے نا نکلوائیں

  • ڈینگی سکواڈ

    ڈینگی سکواڈ

    قصور
    انسداد ڈینگی سر گرم
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈی سی قصور کی ہدایت پر گاءوں دیہات کی سطح پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کے فری ڈینگی ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ڈینگی
    کی تشخیص ہونے پر مفت علاج بھی کیا جائے گا ان کیمپوں کی نگرانی ڈی ڈی ایچ او قصور ڈاکٹر منصور کر رہے ہیں تاہم بفضل تعالی ابھی تک ڈسٹرکٹ قصور میں کوئی بھی ڈینگی کا کیس سامنے نہیں آیا

  • قیمتیں پھر بڑھ گئیں

    قیمتیں پھر بڑھ گئیں

    Cac 1000 plus
    گولی کی ڈبی چھوٹی 10 گولی والی 175 روپیہ جبکہ بڑی ڈبی 20 گولی والی 312 روپیہ کی ہو گئی واضع رہے کہ کیلشیم کی کمی کیلیے اور حاملہ عورتوں کے لئے یہ دو انتہائی اہم تصور کی جاتی ہے عموما لیڈی ڈاکٹرز حامہ عورتوں کو پورے 9 ماہ یہ دوا استعمال کرواتی ہیں اس حساب سے یہ اکیلی دوائی 9 ماہ کی 4212 روپیہ کی بنتی ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر ادویات بھی استعمال کروائی جاتی ہے نیز یہ کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں یہ گولی نہیں دی جاتی بلکہ بازار سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے
    ادویات کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ جو کہ ہر روز مسلسل بڑھ رہا ہے غریب کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں

  • اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات

    اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات

    قصور
    اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات ہیں

    قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے عروج و بلندی پر پہنچا جا سکتا ہے ہماری قسمت اس کتاب مقدس کے ساتھ وابستہ ہے اگر ہمارا مقدر چمکے گا تو اسی مقدس کتاب کی وجہ سے چمکے گا ان خیالات کا اظہار نمایندہ باغی ٹی وی سے کرتےہوئے ینگ ویلفیئر حقوق و تحفظ سوساٹی قصور کے چیئرمین سردار جاوید عاشق ڈوگر نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات دینا اصول اسلام میں سے ہے حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پہلے خود تعلیم و تربیت دی اور پھر دوسروں کو تعلیم و تربیت دینے کے لئے منتخب کیا ان منتخب تربیت یافتہ معلمین نے درس و تدریس میں جس مہارت کا ثبوت دیا وہ آپ کی ہمہ گیر تربیت کا ہی نتیجہ ہے جس کے اثرات تاقیامت رہیں گے انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم پر ڈال دینا چاہیے تاکہ ان کا اپنے رب سے اور قرآن پاک کے کلام سے پختہ عقیدہ قائم ہو انہوں نے کہا کہ والدین پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کریں اور اپنے بچوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کریں

  • مقدس اوراق کی توہین

    مقدس اوراق کی توہین

    قصور
    پتوکی مقدس اوراق کی بے ادبی عروج پر
    انتظامیہ خاموش تماشائی فروٹ منڈی میں فروٹ کی پیکنگ کے لیے صاف کاغذ کی بجائے قرآنی آیات اور مقدس نام والی اخبار کا استعمال کیا جاتا ہے
    لوگ فروٹ کی پیٹیوں سے فروٹ نکال کے اخبار کو کوڑے کرکٹ میں پھینک دیتے ہیں
    یہ سراسر قرآنی آیات اور مقدس ناموں کی توہین ہے
    اور اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینا ہے
    سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • زراعت کے شعبے سے ٹیکس اکٹھا ہو نا چاہیے ،  فروغ نسیم

    زراعت کے شعبے سے ٹیکس اکٹھا ہو نا چاہیے ، فروغ نسیم

    وفاقی وزیر قاانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور وفاقی حکومت کو اس شعبے سے ٹیکس اکٹھا کرنا چاہیے ،
    وفاقی وزیر نے ارٹیکل 149 کو لیکر اپوزیشن کی طرف سے مچائے جانے والے شور شرابے کے متعلق کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کیلئے اس ملک کا خزانہ لوٹتے رہیں اور کوئی اس متعلق ان سے ایک سوال بھی نہ کرے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ 20-25 فیصد ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کا ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ، اور ان 75-70 فیصد سرگرمیوں کا ٹیکس کون اکٹھا کرے گا جو ہمارے دیہات میں ہوتیں ہیں ؟

  • موٹروے پر خوفناک حادثہ پانچ افراد کی جان لے گیا

    موٹروے پر خوفناک حادثہ پانچ افراد کی جان لے گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی).موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں جانبحق افرادکی تعداد پانچ ھو گئی.کلر کہارکے قریب حادثہ ٹرالر کے بریک فعل ھونے سے پیش آیا . موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ کاشکار بس سرگودھا سے ماتمی حضرات کو محرم کےجلوس میں شرکت کیلیئے تلہ گنگ لے جارھی تھی.ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ میں تین افراد موقع پر جانبحق جبکہ دو زخمی ٹراما سنٹر کلرکہار میں دم توڑ گئے.بس اور ٹرالر کے تصادم میں چودہ افراد زخمی ھوئےجن میں پانچ کی حالت نازک ھے..حادثہ کے زخمیوں کو کلرکہار اور چکوال کے ھسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.

  • ڈی این اے رپورٹ جاری

    ڈی این اے رپورٹ جاری

    چونیاں سات روز قبل قریبی کھنڈرات سے ملنے والی باقیات کی ڈی این اے رپورٹ جاری
    دونوں کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں علی حسنین اور سلمان کی ہیں فرانزک لیب کی تصدیق
    علی حسنین اور سلمان اکرم محلہ غوثیہ آباد چونیاں کے رہائشی ہیں
    پولیس آج دونوں بچوں کی مسخ شدہ باقیات انکے ورثاء کے حوالہ کرے گی
    پولیس کی بھاری نفری کےشہر کے داخلی اور خارجی راستوں پہنچ گئی علاقے میں سوگ برقرار