قصور
حبیب آباد شیر گڑھ روڑ پر قتل ہونے والی فیملی کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا گیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے والد مدعی مقدمہ نگہت شاہ کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے
حبیب آباد : واقعہ میں قتل ہونے والے صفدر عرف سونے شاہ کا والد ہی قاتل نکلا
واقعہ میں قتل ہونے والی فیملی کے ورثہ کی طرف سے اپیل پر وزیر اعظم پاکسان نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا
DPO قصور کی طرف سے وزیر اعظم پاکسان کے نوٹس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی
Tag: baaghi
-

بہو،بیٹے اور پوتی کا قاتل دادا
-

بریکنگ: پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ ہندوستانی فوج کو سرپرائز
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نے 9 لاکھ ہندوستانی فوج کو سرپرائز دیدیا. جموں و کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے. پوسٹرز میں آصف غفور کا بیان بھی چسپاں ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ "کشمیر کے لیے آخری فوجی آکری گولی تک لڑیں گے”. دوسری جانب مقبوضہ وادی میں اس وقت کرفیو نافذ ہے اور 9 لاکھ بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی میں مصروف ہے، ایسے میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں ہوتے ساتھ ہی پورے بھارت میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر نے شروع سے ہی کشمیر پر واضح پالیسی کا اعلان کیا ہوا ہے. آصف غفور کشمیر کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیر میں بہت مشہور ہیں اور اب ان کے پوسٹرز بھی آویزاں ہوگئے ہیں.

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی کشمیر میں صورتحال بہت کشیدہ ہے اور مکمل طور پر کرفیو لگا ہوا ہے.
-

بریکنگ: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کا فیصلہ کرلیا گیا
لاہور: پی سی بی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباالحق کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے.
باغی ٹی وی 2 ستمبر کو اپنے ذرائع سے خبر بریک کر رہا ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس باؤلنگ کوچ ہوں گے. باغی ٹی وی کے ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباالحق کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے. تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان 1 یا 2 دن تک متوقع ہے. ہیڈ کوچ کی سیٹ مکی آرتھر کے عہدے کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اس سے قبل اظہر محمود تھے، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوری مینیجمنٹ کو ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ہٹا دیا تھا اور نئے کوچز کیلئے اخبارات میں اشتہار دیئے تھے.
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے ڈین جونز نے بھی اپلائی کیا تھا، لیکن ذرائع سے خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ پی سی بی نے مصباالحق کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
-

سابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر برس پڑے
نئی دہلی (اے پی پی) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معاشی صورتحال بہت خراب ہے.
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم اور اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ماضی قریب میں تیزی سے ترقی کرتی بھارتی معیشت نریندر مودی کی غلط پالیسیوں اور اقتصادی بدانتظامی کے باعث بہت خراب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 5 فیصد رہی حکومت اس صورتحال سے نکلنے کے لیے انتقامی سیاست کے بجائے اقتصادی ماہرین اور دانشوروں کی مشاورت سے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں روزگار کا بحران ہے، حکومتی غلط پالیسیسوں سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، صرف آٹو موبائل سیکٹر سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیداواری شعبے کی شرح نمو صرف 0.6 فیصد، گھریلو سطح پر اشیاء کی طلب کم ہوکر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی جبکہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 15 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ ٹیکس کے سلسلے میں تاجروں سے زبردستی ہورہی ہے جبکہ ٹیکس وصولی کی شرح بھی انتہائی کم ہے، کاشتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ نہیں مل رہا جس سے ان کی آمدنی کم ہوئی ہے۔
-

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان
ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رحجان رہا.
تفصیلات کے مطابق ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی اور ہانگ کانگ میں سیاسی کشیدگی ہے۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 84.18 پوائنٹ (0.41 فیصد) گر کر 20620.19 پوائنٹ پر بند ہوا۔ انڈیکس 6.65 پوائنٹ (0.44 فیصد) کمی کے ساتھ 1505.21 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 122.16 پوائنٹ (0.47 فیصد)کمی کے ساتھ 25602.57 پوائنٹ رہا۔
-

اگلے 24 گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئے
لاہور (اے پی پی) لاہور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، بہاولپور اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیزہواؤں،آندھی،گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، راولپنڈی،اسلام آباد اور ہزارہ، مردان، ما لا کنڈ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ مو سلا دھار با رش ہوئی۔ پیر کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب 92 فیصد تھا۔
-

امریکہ طالبان مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل
کابل (اے پی پی) دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کے بعد زلمے خلیل زاد کی کابل میں صدر غنی سے ملاقات ہوئی.
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ افغان حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس ملاقات میں خلیل زاد نے صدر غنی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے تازہ ترین دور کے نتائج سے آگاہ کیا۔ صدر غنی کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ملاقات اتوار کو ہوئی۔ زلمے خلیل زاد اس ملاقات سے کچھ ہی دیر پہلے دوحہ سے کابل پہنچے تھے۔
امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسی امن معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، تاکہ واشنگٹن کے لیے افغان جنگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے۔ افغان جنگ امریکا کے لیے اس کی تاریخ کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔
-

اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پینچ گئے؟ جانئے
اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزارسے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزارسے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے، 15 ستمبر تک حج کے بعد کا فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔ حج کے بعد شروع ہو نے والے فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 62 ہزار سرکاری جبکہ 60 ہزار پرائیویٹ سکیم کے حجاج کو وطن واپس پہنچادیا گیا ہے۔ اسی طرح مکۃ المکرمہ سے حج کے بعد 52 ہزار سے زائد حجاج کرام کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے جو وہاں 8 روز کے قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ سے حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے پروازیں جاری ہیں۔
سرکاری سکیم کے 19 ہزار حجاج مکہ میں جبکہ 42 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ ملک کے 10 ہوائی اڈوں کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
-

یو ایس اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں کون کون پہنچا؟ جانئے
نیویارک (اے پی پی) راجر فیڈرر، گریگور دیمتروف اور ڈینل مدودوف یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سب سے زیادہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر، روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران کندھے کی تکلیف کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس مین 6-2، 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف نے سخت مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے سیٹ میں 6-3، 6-2 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-5، 6-3 اور 6-4 رہا۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا جبکہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا سے ہوگا۔
-

اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا گیا
بیروت (اے پی پی) عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے اس کارروائی کو گزشتہ ہفتے بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اْس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اْس کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے جواب میں اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں گولہ باری کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 100 کے قریب گولے داغے ہیں اور اس کارروائی میں حزب اللہ کی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔