Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی، ایران نے اہم اعلان کردیا

    ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی، ایران نے اہم اعلان کردیا

    تہران (اے پی پی) ایران نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی کا تیسرا مرحلہ عنقریب شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ملکوں نے5ستمبر تک ایٹمی معاہدے کے حوالے سے عملی اقدامات انجام نہ دیئے تو ایران تیسرے مرحلے کے اقدامات کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگریورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے کو روکا جا سکتا ہے۔

    محمد جواد ظریف نے ایران کے صدر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کا سلسلہ ترک نہیں کیا ہے۔

  • فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ

    فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ

    فلپائن (اے پی پی) فلپائن میں طیارے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ شہر کالمبا کے ریزورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تباہ ہونے والے طیارے میں 7مسافروں سمیت 2 پائلٹس موجود تھے۔ طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار

    فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار

    اسرائیل (اے پی پی) اسرائیل کی جانب فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 26 فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے 57 ہزار فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

  • کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تجویز سامنے آگئی

    کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان اسوا فٹ بال اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تھا کہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی تھی جن میں ہاکی، سکواش اور کرکٹ کے کھیل شامل تھے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب سے بڑی وجہ کھلاڑیوں کا دل لگا کر محنت نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی یقین سے کہتا ہوں کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنا کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہیمیں ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کو بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے اور کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہو گی۔ ساجد آفریدی نے کہا کہ نچلی سطح پر تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

    کولمبو (اے پی پی) کیوی فاسٹ باؤلر فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ فرگوسن پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے اور انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیج دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی.

  • اشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    اشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    مانچسٹر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 4 ستمبر سے مانچیسٹر میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ٹم پائن انجام دیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے 251 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور ایک وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ آسٹریلین ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ سے قبل کھیلے گئے تین روز ٹور میچ میں ڈربی شائر کی ٹیم کو اننگز اور 54 رنز سے شکست دی تھی۔ چوتھے میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    لاہور: سونے کی قیمت مزید کم ہونے سے فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کر دی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 132 روپے آ گئی۔

    یاد ر ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے.

  • چکوال میں خونی روڈنے مزید جانیں نگل لیں

    چکوال میں خونی روڈنے مزید جانیں نگل لیں

    چکوال میں بلکسر کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو کچل ڈالا، دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوئے۔ عوام سراپا احتجاج ہے کہ کئی بار عوامی نمائندوں اور ارباب اختیار سے گزارش کی گئی کہ اس خونی روڈ پر ہونے والے حادثات کو کنڑول کرنے کیلئے روڈ کو ون وے جبکہ تیز رفتار ہیوی وہیکل ڈرائیورز کے خلاف غیر متفرق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • 20 گھنٹوں سے بجلی غائب

    20 گھنٹوں سے بجلی غائب

    قصور 20 گھنٹوں سے بجلی غائب
    تفصیلات کے مطابق کل دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ہلکی آندھی اور بارش آئی جس کے فوری بعد راجہ جھنگ سب ڈویژن کی طرف سے بجلی غائب ہو گئی بجلی بند ہونے سے راجہ جھنگ،میر محمد،ستوکی،اوڑارہ نو و کہنہ ،راءوخانوالہ اور دیگر دیہات تاریکی میں ڈوب گئے اس علاقے کی بجلی ویسے بھی گھنٹہ پیکج پر ہے یعنی ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جس کی شکایت لوگ کئی بار اعلی حکام سے کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی

  • پرائس مجسٹریٹ کی بدمعاشی

    قصور
    الہ آباد تلونڈی کنگن پور میں عوام دوکاندار وں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور پرائیس کنٹرول مجسٹریٹس مٹھی گرم ہونے پر نید کی آغوش میں
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح کے دیہاتیوں اور کنگن پور کے گردونواح میں دکانداروں کی لوٹ مار سے شہری لٹنے لگے میاں اکرم اور وقار یونس اور یوسف رضا وغیرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پرائیس کنٹرول مجسٹریٹس کی ملی بھگت سے مصنوعی مہنگائی نے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے جب ہم نے جناب مہتاب صاحب پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ سردار ظہیر اور سردار محمد طارق خاں اور ملک اعجاز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تو بجائے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے الٹا ہمیں کہا کہ یہ سب نیا پاکستان کی وجہ سے ہے ہیں ان افسران کو انکے فون 03006504304 مہتاب خاں اورسردار محمد طارق خاں 03034092123 اور سردار ظہیر 03004580146 اور جناب ملک اعجاز 03004367725 پر متعدد دفع فون کر کے شکایات کی گئیں مگر ماہانہ کمائی کی وجہ سے مجسٹریٹ صاحبان نے نوٹس لینے سے صاف انکار کر دیا
    شہریوں نے اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے