Baaghi TV

Tag: baaghi

  • سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا.

    تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 49 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم تین ماہ کی بلند ترین سطح 17 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چار کاروباری سیشن میں مسلسل تیزی کے بعد آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔

    دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ ڈالر 1 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے کا رہا.

  • ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ جانئے

    ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ جانئے

    لاہور: ملک کے بیرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بیرونی قرضے خطرناک حد تک بڑھنے لگے، ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی قرضوں کا حجم 30 جون 2019 تک 106 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جون میں 95 ارب ڈالر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مقامی قرضوں میں بھی 4313 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مقامی قرضوں کا حجم 30 جون 2019 تک 20 ہزار 729 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال جون میں مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے۔

    دوسری طرف ایک سال کے دوران سرکاری اداروں کے قرضوں، نقصانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اداروں کے قرضے اور نقصانات 322 ارب روپے بڑھ گئے۔ سرکاری ادروں کا قرض اور نقصان 1622 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال سرکاری اداروں کے قرضے اور نقصانات 1300 ارب روپے تھے.

  • کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

    کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور (اے پی پی ) عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی.

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ پولیس اہلکار کو مارنے کی کوشش میں کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں انہوں نے درخواست ضمانت دے رکھی تھی۔ گذشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس پر سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ مقدمہ جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ہی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے سیشن کورٹ نے منظور کرتے ہوئے پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا۔

    یاد رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی پولیس اہلکاروں سے لڑائی ہوئی تھی.

  • کپتان نے مخالفین کی ایک اور وکٹ گرادی

    کپتان نے مخالفین کی ایک اور وکٹ گرادی

    گلگت (اے پی پی) سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی.

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر صدر جسٹس(ر)سید جعفرشاہ سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر صوبائی صدر نے وزیر ولایت کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ولایت کی شمولیت سے بلتستان میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شاہ ناصر، نائب صدر سید امجد زیدی سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر، سینئر رہنماغلام نبی ایڈوکیٹ، سینئر رہنما گلاب شاہ آصف،ظہیر الدین بابر،طفیل احمد اور علی کاظم نے ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔

    یاد رہے کہ وزیر ولایت علی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے تھا۔

  • آبی ذخائر کم: عوام سے پانی کم استعمال کرنے کی اپیل

    جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا میں آبی ذخائر کم ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وہاں کی عوام سے پانی کے کم استعمال کی اپیل کردی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے عوام سے پانی بچانے کی درخواست کی ہے۔ جکارتہ کے گورنر نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے نتیجے میں عوام پانی کا ممکنہ حد تک کم استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ آئندہ 10 روز میں بارشوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہو سکتے ہیں۔

  • چائنہ نے بحری جہاز تحفے میں بھجوادیا

    چائنہ نے بحری جہاز تحفے میں بھجوادیا

    کولمبو (اے پی پی) چائنہ نے سری لنکا کو بحری جہاز تحفے میں بھجوادیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں منعقد خصوصی تقریب میں چین کی جانب سے دیے جانے والے بحری جہاز کو باقاعدہ طور پر سری لنکا کی بحریہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا، بحریہ کے کمانڈر ڈی سلوا، سری لنکا میں تعینات چینی سفیر چن شیو، چینی فوجی اتاشی شیو جیانگ وی اور سری لنکا کی فوجی و حکومتی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا نے بحری جہاز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اوراس قیمتی تحفے کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    چین کی جانب سے تحفتاً دیا جانے والا یہ بحری جہاز نزدیکی سمندرمیں گشت اور جاسوسی جبکہ سمندر میں دور جا کر سلامتی ، تلاش اور بچاؤ کی امداد ی سرگرمیوں سمیت دیگر مشنز سرانجام دے گا۔

  • شامی فوج نے دہشتگردوں کو شکست دیدی

    شامی فوج نے دہشتگردوں کو شکست دیدی

    دمشق (اے پی پی) شامی فوج نے دہشتگردوں کو شکست دیکر اہم قصبہ کفر زیتا آزاد کروالیا.

    تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر خان شیخون کے بعد صوبہ ادلب کے ایک اہم قصبے کفر زیتا کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ دمشق میں دفاعی اورعسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے کفرزیتا سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع مورک کی بلندیوں پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ہاتھوں کفرزیتا کی آزادی کے بعد جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ جمیل الصالح علاقے سے فرار ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ کفر زیتا ٹاؤن کو مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنا ہیڈکوارٹر بنا رکھا تھا۔

  • اب پلاسٹک کی بوتل واپس کرنے پر پیسے ملیں گے

    اب پلاسٹک کی بوتل واپس کرنے پر پیسے ملیں گے

    استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں پلاسٹک کی خالی بوتل کو واپس کرنے پر سفر کرنے والے کریڈٹ کارڈ میں خود بخود پیسے آجاتے ہیں، جس پر آپ جہاں مرضی سفر کرسکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں لوگوں کو سہولت دی گئی ہے کہ اگر پلاسٹک کی خالی بوتل کو نصب کردہ مشین میں ڈال کر واپس کردیا جاتا ہے تو اس کے بدلے سفر کرنے والے کریڈٹ کارڈ میں خود بخود پیسے آجاتے ہیں، اور اس کے بعد آپ جہاں مرضی اور جب مرضی سفر کرسکتے ہیں. اس شاندار سہولت پر شہریوں نے اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف عوام کو سفر کرنے کیلئے مفت پیسے ملیں گے بلکہ اس سے ماحول کو صاف ستھرا بھی رکھا جائے گا.

    https://www.facebook.com/aljazeera/videos/346042959610322/

    دوسری جانب پلاسٹک کی خالی بوتلوں کو واپس کرنے کا مقصد انہیں ری سائیکل کرنا ہے.

  • سام سنگ نے نئے فون متعارف کروادیئے

    سام سنگ نے نئے فون متعارف کروادیئے

    لاہور: سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کروا دئیے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کرا دئیے ہیں، سام سنگ گلیکسی اے 50 سیریز سام سنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیریز ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس میں رئیر پینل کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں جیومیٹرک پیٹرن اور ہولوگرافک ایفیکٹس شامل کیے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 50 ایس میں نئے کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں 48MP f/2.0 کا مین، 5MP ڈیپتھ سنسر اور 8MP 123-degree الٹرا وائیڈ ماڈیول ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ بھی 25MP f/2.0 سے اپ گریڈ کر کے 32MP f/2.0 کیا گیا ہے۔ دوسرے ہارڈ وئیر کے معاملے میں یہ گلیکسی اے 50 جیسا ہی ہے ، اس میں 6.4 انچ 1080×2340 پکسل انفینیٹی یو سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔

    دوسری جانب سام سنگ گلیکسی اے 30 ایس کا ڈیزائن تو تبدیل کیا گیا ہے لیکن یہ چار پرانے رنگوں میں ہی دستیاب ہوگا۔اس فون میں نیا رئیر کیمرہ 25MP f/1.7 مین (جو 16 میگا پکسل سے بڑھایا گیا ہے)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ماڈیول اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ پہلے کی طرح 16MP f/2.0 ہے۔

  • دنیا میں سب سے زیادہ جنگی طیارے رکھنے والا ملک کون؟ خفیہ رپورٹ

    دنیا میں سب سے زیادہ جنگی طیارے رکھنے والا ملک کون؟ خفیہ رپورٹ

    لندن (اے پی پی) امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگی طیارے رکھنے والا پہلا ملک ہے جس کی فضائیہ میں 13ہزار398 جنگی طیارے شامل ہیں.

    ملٹری ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے تازہ ترین جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگی طیارے رکھنے والا پہلا ملک ہے جس کی فضائیہ میں 13ہزار398 جنگی طیارے شامل ہیں. روس دوسرے نمبر پر ہے جسکے پاس4 ہزار78 جنگی طیارے ہیں، چین تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے جنگی طیاروں کی تعداد 3187 ہے،بھارت 2082 جنگی طیاروں کا مالک ہے اور دنیا بھر میں اس کا نمبر چوتھا ہے، جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس 1614 طیارے ہیں۔ فرانس کے طیاروں کی تعداد 1248ہے اور وہ دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ برطانیہ کی ایئر فورس میں 811 جنگی طیارے ہیں اور وہ15ویں نمبر پر ہے۔

    دوسری جانب عرب ممالک میں مصر مختلف قسم کے 1092 جنگی طیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ترکی کے پاس 1050 جبکہ اسرائیل کے پاس 595 جنگی طیارے ہیں اور یہ اٹھارہویں بین لاقوامی فضائی طاقت ہے۔ عرب ممالک میں مصر کے بعد دوسری بڑی فضائی طاقت کا مالک سعودی عرب ہے جسے 12ویں بین الاقوامی طاقت قرار دیا گیا ہے، الجزائر عرب دنیا میں تیسرے اور بین الاقوامی سطح پر 21 ویں، متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں چوتھی اور عالمی سطح پر 22 ویں فضائی طاقت ہے۔