Baaghi TV

Tag: baaghi

  • محکمہ انہار پانی چوری کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا

    محکمہ انہار پانی چوری کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا

    سرگودھا۔24اگست(اے پی پی)محکمہ انہار نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کر کے 32کاشتکاروں کو نہری پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ محکمہ انہار نے پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے رات کی تاریکی میں چھاپے مارتے ہوئے نصیر پور کلاں، سکیسر، 67شمالی،گھلا پور،فتح والا اور ملحقہ علاقوں میں زیر زمین پائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ کٹ لگا کر نہری پانی چوری کرتے ہوئے شانہ،احسان،حبیب اللہ،سلطان علی، آفتاب، ارشاد، افتخار حسین،نصر وغیرہ 32 کاشتکاروں کو پکڑا لیا گیا،جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مزید کاروائیاں پانی چوروں کے خلاف جاری ہیں

  • وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا کا طلباء کے نام کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا کا طلباء کے نام کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

    طلباء سوشل میڈیا پر قانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لڑیچر کو پھیلائیں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا
    سرگودھا۔24اگست(اے پی پی) ذرائع ابلاغ کو منقطع کر کے بھارت کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کچلنا چاہتا ہے،بحیثیت قوم،استاد اور طالبعلم ہماراخلاقی اور سیاسی فرض ہے کہ ہم سوشل میڈیا پرقانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لٹریچرکو پھیلائیں،ان خیالات کا اظہار سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے موضوع پر مولا بخش آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے اور کشمیریوں سے یکجہتی پر مبنی ترانے پیش کیے۔ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور سلامتی کیلئے حب الوطنی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ہم مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کنٹرول لائن پر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،اب وقت ہے کہ ہم عالمی رائے عامہ میں قا نونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ شرکت کریں۔

  • عرس بابا بلھے شاہ

    عرس بابا بلھے شاہ

    برصغیر پاک و ہند کے نامور صوفی بزرگ حضرت بلھے شاہ کے سالانہ 262 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگی
    24 سے 26 اگست تک عرس تقریبات جاری رہیینگی

    آج بروز ہفتہ کو دن 12 بجے سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن ،وزیر اوقاف سعیدالحسن، اور ڈپٹی کمشنر اظہر حیات مزار کو غسل دینگے
    عرس حضر ت بابابلھے شاہؒ پر سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے ماسٹر پلان جاری کردیاگیا ہے، 1200پولیس افسران واہلکاران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اوقصور
    مزار کے قرب و جوار کا ٹریفک ڈیورشن پلان تبدیل کردیا گیا

    محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور
    تقریبات کے دوران وسیع ترین لنگر کا انتظام ہوگا
    تقریبات کے دوران سماع ، مشاعرہ ، ہیرگائیکی ، مجلس بلھے شاہ سمیت درجنوں محفلیں اور پروگرامزکا انعقاد ہوگا

  • خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پاکستان اور وطن سے محبت کے اظہار کےلئے خیبر پختونخواکے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جھنڈے پر "ہم پاکستانی” کا نعرہ بھی لکھا جائے گا اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا لوگو بھی بنایا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد مذکورہ مراسلہ پرعمل درآمد کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم امن و سلامتی کی علامت ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے طلبہ میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، "ہم پاکستانی” کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا، مذکورہ اقدام پاکستان کےلئے محبت اور پاکستانیت کے جذبے کا عکاس ہے.

  • بےنامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    بےنامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بےنامی جائیدادوں سے متعلق کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا کہ ایک ماہ کے اندر اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.

    دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو جو مراسلہ بھیجا گیا ہے اس کے مطابق تمام افسران 30ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں.

  • ڈالر مزید سستا ہوگیا

    ڈالر مزید سستا ہوگیا

    لاہور: ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 158.25 سے کم ہوکر 157.25 روپے کا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس سے ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 158.25 سے کم ہوکر 157.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت 158.25 پر قائم رہی تھی۔ یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    لاہور:‌ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 912 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2.9 فیصد کی سطح پر بند ہوا.

    تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران مثبت رحجان اس لیے بھی دیکھا گیا کہ مارکیٹ میں ‘پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر ہوسکتا ہے’ کی افواہیں گردش کرتی رہیں، بعد میں سٹاک ایکسچینج 31 ہزار 884 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں 30 ہزار 973 پوائنٹس پر ہوا اور اس کے اختتام تک یہ تیزی کا رجحان جاری رہا، دوران ٹریڈنگ انڈیکس 31 ہزار 913 کی حد تک بھی پہنچا. مارکیٹ میں انڈیکس کمپنیوں کے 17 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا اور حصص کی مارکیٹ ویلیو 6 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

  • برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور: برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے زیر انتظام جبرالٹر حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا اطلاق یورپی یونین کے علاقے میں نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں یورپی یونین کے علاقے پر لاگو نہیں ہوتیں۔ برطانیہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو آزاد کرنے کے اعلان کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے تہران کے آئل ٹینکر کو قبضہ میں لینے کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

    دوسری طرف پاناما نے ایرانی آئل ٹینکر کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے جس کے بعد ایران نے بحری جہاز کو اپنے ملک میں رجسٹر کرکے نیا نام آدریان دریا رکھ دیا ہے۔

  • بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    لاہور: بھارتی فضائیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی جنگی جہاز کے فائر لگنے سے گرا تھا۔

    اس سے قبل بھارت بار بار یہ جھوٹ بولتا رہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا لیکن اب اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی اپنی غلطی سے گرا تھا۔ بھارتی عسکری حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے متاثرہ خاندانوں سے جھوٹ بولتا رہا اور کئی جھوٹے دعوے بھی کیے۔

    یاد رہے کہ 27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بھارت کے 8 افسران ہلاک جبکہ ایک بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان کی حراست میں آ گیا تھا۔

  • کشمیریوں کے حقوق: چین نے اہم ترین مطالبہ کردیا

    کشمیریوں کے حقوق: چین نے اہم ترین مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: چین کے سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور چین کا موقف یکساں ہے اور بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔ چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام سے جاری منصوبوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی جبکہ سی پیک خطے کے مستقبل اورپاک چین دوستی کا مظہر ہے۔ پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے اور خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔