Baaghi TV

Tag: baaghi

  • عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کےمیزائل مار گرائے

    عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کےمیزائل مار گرائے

    جازان (اے پی پی) عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کے جازان پر داغے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے.

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کے فائر کیے گئے6 بیلسٹک میزائل ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے ہیں. عرب اتحاد نے گزشتہ شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ بیلسٹک میزائل یمن کے شمالی صوبے صعدہ سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب فائر کیے گئے تھے جنہیں عرب اتحاد نے کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

  • شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپان اور امریکا کے درمیان اختلافات

    شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپان اور امریکا کے درمیان اختلافات

    واشنگٹن (اے پی پی) شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر جاپان اور امریکا کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربات پر مختلف نکتہ ہائے نگاہ کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان تجربات نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جب کہ شینزو آبے کا کہنا ہے کہ یہ تجربات کر کے شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ ہفتے کے روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک مزائل کا تجربہ کیا تھا۔

  • بریکنگ: 24 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے

    بریکنگ: 24 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے

    انقرہ (اے پی پی) ترک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 24 دہشت گرد ہلاک کردئیے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کے اندر کی جانے والی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ وزارت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز ملکی حدود کے اندر اور سرحد پار سے فضائی آپریشن کے دوران 11 شدت پسندوں کو ملکی حدود کے اندر جبکہ 13 کو سرحدوں سے باہر ہلاک کردیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آخری دہشگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

  • عرس تقریبات آج ختم ہونگیں

    عرس تقریبات آج ختم ہونگیں

    قصور عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات آج ختم ہو جائینگیں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں بابا بلہے شاہ کے عرس کا آج تیسرا دن ہے اور لوکل گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری چھٹی بھی ہے جس کے باعث زائرین کا شدید رش ہے سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جبکہ موسم سخت گرم ہونے کے باعث چند زائرین کی معمولی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں عرس کی تقریبات آج تیسرے دن میں داخل ہو کر رات تک ختم ہو جائینگی مگر دور سے آئے زائرین چند دن دربار اور اپنے عزیز و اقارب کے ہاں قیام کرتے ہیں

  • چھانگا مانگا کے قریب حادثہ

    چھانگا مانگا کے قریب حادثہ

    پتوکی چھانگا مانگا روڈ پر حادثہ

    تفصیلات کے مطابق پتوکی سے رائیونڈ جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گیا
    ہائی ایس چھانگا مانگا کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گیاجس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے
    مگر اللہ کے خاص فضل سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
    زخمیوں کو چھانگامانگا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • مغوی بازیاب

    مغوی بازیاب

    قصور
    سٹی پتوکی پولیس کے انسپکٹر اسلم بھٹی نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے اغوا ہونے والے نوجوان محمد ارشاد عرف عمران کو بازیاب کرلیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں ویرم چک 4 کے رہائشی محمد اسلم کے بھائی محمد ارشاد عرف عمران اپنی شادی کی شاپنگ کے لئے گاﺅں سے شہر آرہا تھا کہ ملزم اصغر علی نے اپنے دیگر ساتھوں کے ہمراہ روک لیا اور محمد ارشاد عرف عمران کو اغوا کرکے ایک گھر میں لے گئے ملزمان نے اغوا ہونے والے نوجوان کو زنجیروں می جکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا
    اغوا ہونے والے نوجوان کے بھائی محمد اسلم نے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کواطلاع دی جس پرسٹی پولیس پتوکی کے انسپکٹر اسلم بھٹی نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے اغوا ہونے والے نوجوان محمد ارشاد عرف عمران کو بازیاب کر لیا سٹی پولیس پتوکی نے دو ملزمان اصغر علی اور عون علی کو موقع سے گرفتار کر لیا ان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سٹی پولیس پتوکی نے مدعی محمد اسلم کی تحریری درخواست پر اصغر علی ، عون علی شہزاد علی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے

  • اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    قصور
    اسلامی جمعیت طلبہ کھڈیاں خاص نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف کل بروز ہفتہ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈویژن مشاری محمود نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسلمان ہمارے بہن بھائی ہیں کشمیریوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا نریندر مودی نے انسانیت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہے اگر یہ مظالم نہ رکے تو اسلامی جمعیت طلبہ LOC تک مارچ کرے گی اور کشمیریوں کے حق میں ہر ممکن آواز بلند کرے گی حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے تین فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے اگر کشمیر آج آزاد نہ کروایا گیا تو کبھی آزاد نہیں کروایا جا سکتا پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں امت مسلمہ آج پھر اکٹھی ہوگئی ہے اگر مسلمانوں پر ظلم و زیادتی ختم نہ کیا گیا تو طاغوتی قوتیں اپنے انجام کی خود ذمہ دار ہوں گی

  • قصور سرکاری اداروں کی چھٹی

    قصور سرکاری اداروں کی چھٹی

    قصور میں کل تمام سرکاری اداروں کی چھٹی کا اعلان
    تفصیلات کے مطابق عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات کے سلسلے میں کل بروز پیر تمام سرکاری اداروں کو چھٹی ہو گی چھٹی کا اعلان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے اس سے قبل بھی ہر سال عرس کے موقع ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک روزہ چھٹی کی جاتی ہے

  • عرس بلہے شاہ کی تقریبات جاری

    عرس بلہے شاہ کی تقریبات جاری

    عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور میں عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات جاری ہیں جس کیلئے قصور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں دربار کے چاروں اطراف کو بیریئر لگا کر پیدل لوگوں کے علاوہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے للیانی اڈہ،نیابازار ،کوٹ اندرون کے راستے اور گرلز ہائی سکول روڈ کو بیریئر لگا کر بند کیا گیا ہے لوگوں کی داخلے کے وقت سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار دن رات کام کر رہے ہیں

  • سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا.

    تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 49 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم تین ماہ کی بلند ترین سطح 17 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چار کاروباری سیشن میں مسلسل تیزی کے بعد آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔

    دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ ڈالر 1 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے کا رہا.