Baaghi TV

Tag: baaghi

  • زبان بندی کے احکامات

    زبان بندی کے احکامات

    قصور
    عملاء و ذاکرین کی زبان بندی

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں فرقہ واریت سے بچاؤ کی خاطر ضلعی انتظامیہ نے 7 علماء و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات جاری کیئے ہیں ان کو محرم الحرام کسی بھی قسم کے جلسے جلسوس اور تقریر کی اجازت نہیں ہوگی ان میں قاری منظور احمد شاکر،علامہ انتظارلحق معاویہ،سید شرافت حسین،ذاکر علی رضا،ذاکر علامہ جعفر حسین ترابی،ذاکر غلام حیدر اور ذاکر ضیافت حسین شاہ شامل ہیں ان ذاکرین و علماء کی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کی

  • سیلاب کا خدشہ ختم

    سیلاب کا خدشہ ختم

    دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ نیچے آگیا چئیرمین NDMA لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا
    تفصیلات کے مطابق انڈیا کی طرف سے دریائے ستلج قصور میں چھوڑے گئے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے جس سے سیلاب کا خدشہ تقریبا ختم ہو گیا ہے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل چیئرمین NDMA نے دریائے ستلج کا دورہ کیا اور پاکستان رینجرز کی تلوار پوسٹ پر میڈیا کو بریفنگ بھی دی
    اہلیان علاقہ نے پاک فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کا شکریہ ادا کیا تاہم ریسکیو ٹیمیں ابھی بھی دریا کے نزدیک کیمپ لگائے ہوئے ہیں

  • یمن میں عسکری کارروائی جاری رکھی جائے گی یا نہیں؟ عرب اتحاد نے واضح کردیا

    یمن میں عسکری کارروائی جاری رکھی جائے گی یا نہیں؟ عرب اتحاد نے واضح کردیا

    جدہ (اے پی پی) عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی.

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف مشترکہ عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک یمن میں اپنی سیاسی، فوجی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کے بڑے حصے کو واپس بلا لیا تھا تاہم واضح نہیں کہ کتنے فوجی یمن سے واپس بلائے گئے تھے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دفاتر خارجہ نے یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں پیش آنے والے سیاسی اور عسکری حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے عدن میں پیش آنے والے سیاسی اور عسکری حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی عرب اور امارات نے اطمینان دلایا کہ دونوں ملک یمنی عوام کے مفادات، امن و استحکام، خودمختاری، اتحاد و سالمیت اور یمنی ریاست کے تحفظ کےلئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کام جاری رکھیں گے.

  • اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے؟ جانئے

    اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے 31ہزار جبکہ نجی سکیم کے 20 ہزار سے زائد پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ مکتہ المکرم سے 26 ہزار حاجی مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں 8 دن قیام کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔ سرکاری سکیم کے ابھی تک 66 ہزار حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ حج کے بعد فلائٹ آپریشن ملک کے 10 شہروں میں جاری ہے ۔ حاجیوں کو وطن واپس پہنچانے کا کام 15 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

  • کوہاٹ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    کوہاٹ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    اسلام آباد (اے پی پی) کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے، 240 بیرل یومیہ خام تیل اور ایک کروڑ 27لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے 240 بیرل یومیہ خام تیل اور ایک کروڑ 27لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ او جی ڈی سی ایل اور جوائنٹ ایڈنچر میں شامل دیگر کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں اوجی ڈی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کی50 ، 50فیصد کی سرمایہ کاری ہے۔ تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے ملک میں توانائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • نیپال میں شیروں نے حملہ کردیا

    نیپال میں شیروں نے حملہ کردیا

    کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال میں شیروں کے حملے میں 2افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق نیپال کے نیشنل پارک میں ایک ہفتے کے دوران شیروں کے حملوں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک کے مغربی حصے میں واقع راجا پور میونسپلٹی کے گاؤں میں 71 سالہ شخص کو شیر نے اس کے گھر کے باہرہلاک کر دیا۔ چند روز قبل اسی پارک کے قریب گاﺅں میں شیر نے 56 سالہ خاتون کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ مویشیوں کے لئے گھاس کاٹ رہی تھی۔ عہدیدار نے بتایاکہ تازہ ترین واقعات قومی پارک میں بہت طویل عرصے کے بعد پیش آئے۔

    محکمہ نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کے مطابق پارک میں موجود درندوں کے حملوں سے اموات ہونے کی صورت مارے جانے والے فرد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے اور زخمی کو2 لاکھ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔

  • خطے میں کشیدگی، جاپان بھی میدان میں آگیا

    خطے میں کشیدگی، جاپان بھی میدان میں آگیا

    ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے سفارتی کوششیں تیز کردیں.

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے میں کشیدگی پر تشویش ہے اورہم کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششیں میں اضافہ کریں گے. گزشتہ برس صدر ٹرمپ کے بر سراقتدار آنے کے بعد ایٹمی معاملہ پر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

    یاد رہے کہ سفارتی کوششوں کے حصہ کے طور اس سال جون میں جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

  • بریکنگ: اسرائیل کے دو جاسوس گرفتار

    بریکنگ: اسرائیل کے دو جاسوس گرفتار

    تہران (اے پی پی) ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کا کام کرنے کے الزام میں دوشہریوں کو 10,10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے.

    ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں دو شہریوں جن میں سے ایک کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے،کو 10,10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے بتایا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے انوشے عاشوری پر اسرائیلی خفیہ ایجینسی موساد سے رابطوں اور انہیں حساس معلومات فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے تحت اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے.

    جبکہ دوسرا جاسوس موساد کے ساتھ وسیع رابطوںاور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہا، وہ موساد کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔ عدالت نے اسے بھی 10 سال کی قید سنائی ہے۔

  • امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے، چین نے خبردار کردیا

    امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے، چین نے خبردار کردیا

    بیجنگ (اے پی پی) چین نے امریکہ کو کہا ہے کہ امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے بلکہ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے.

    تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کو کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں ہماری سرگرمیوں کی سچائی سے واقفیت کے باوجود امریکہ حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کے ساتھ مسلسل غیر ذمہ دارانہ تبصرے کر رہا ہے، سیاہ کو سفید کہہ رہا ہے اور چیناسکی سختی سے مذمت کرتاہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین خطے کے امن و استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عالمی قوانین اور نظم و ضبط پر سختی سے کاربند اور ان کی پاسداری کرتا ہے.

    یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنوبی چینی سمندر میں ویتنام کی تیل اور گیس کی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہا ہے.

  • محرم کیلئے سیکیورٹی پلان

    محرم کیلئے سیکیورٹی پلان

    قصور
    ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات پر معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ن خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران کررہے تھے میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں نعیم احمد ورک،ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، انچارج برانچز ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کے متعلق بریفنگ دی۔
    ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان بندی والے علماء کرام کسی صورت خطاب نہین کریں گے اور نہ ہی ضلع بندی والے افراد ضلع میں داخل ہوں گے انہوں نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران تمام پولیس افسران و ملازمین کے پاس ڈیوٹی بک موجود ہوگی جس کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تمام ایس ایچ اوز دس محرم الحرام تک اپنے علاقہ میں موجود رہیں گے۔محرم الحرام کے دوران زائرین کی حفاظت کیلئے جلوسوں کے اردگرد خار دار تاریں لگوائیں۔حساس مقامات کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ سرچ آپریشن کریں تاکہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ میٹنگ کریں کہ وہ کسی قسم کی فرقہ واریت کو ہوا نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی صرف ولنٹیئرز مجلس کے مقام پر اسلحہ رکھ سکتے ہیں لیکن جلوس کیساتھ کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے تما م ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سختی سے ہدایت کی کہ تھانوں میں شریف شہریوں کیساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی معمولی شکایت بھی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور تھانوں میں شہریوں کو عزت دیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردیں