Baaghi TV

Tag: baaghi

  • مدینہ المنورہ سے روزانہ کتنی پروازیں حاجیوں کو واپس پہچارہی ہے؟ شاندار خبر آگئی

    مدینہ المنورہ سے روزانہ کتنی پروازیں حاجیوں کو واپس پہچارہی ہے؟ شاندار خبر آگئی

    جدہ (اے پی پی) مدینہ المنورہ سے روزانہ 130 پروازیں حاجیوں کو ان کے وطن لیکر جارہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق مدینہ المنورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روزانہ 130 پروازیں حاجیوں کو لے کر اپنے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔ ایئرپورٹ نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے 300 افریقی قبائلی رہنماﺅں اور 49 ممالک کے پادریوں جو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اخراجات پر حج کے لئے بلائے گئے تھے سمیت دیگر حج زائرین کی اپنے ممالک روانگی کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے عمرہ اور حج کے خصوصی پروگرام کے تحت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے مختلف حصوں سے نومسلموں سمیت 79ممالک سے 6 ہزار 500 زائرین کو سعودی عرب کے خرچ پر حج کرنے کی دعوت دی تھی۔ سعودی وزارت اسلامی امور، کال اینڈ گائیڈینس کے مطابق شاہ سلمان کے مہمان حاجیوں نے پرسکون اور آرام دہ ماحول میں حج کی ادائیگی پر سعودی حکومت کی حج سہولیات اور انتظامات کو بے حد سراہا ہے۔

    دوسری جانب مدینہ المنورہ میں محکمہ صحت کی جانب سے صحت اور علاج معالجے کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا جو مکہ المکرمہ کے مختلف ہسپتالوں میں زائرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیر الحریتی نے کہا کہ کنٹرول روم مریضوں کی نقل وحرکت اور حرم شریف کے مقام پر ایمولینسز کو کیمروں، کمپیوٹرز اور سکرینز کے ذریعے نگرانیکر رہا ہے۔

  • مکہ مکرمہ کے صحن میں چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ

    مکہ مکرمہ کے صحن میں چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ

    مکة المکرمہ (اے پی پی) مکہ مکرمہ کے صحنوں میں چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام حج سیزن کے فوری بعد شروع کیا جائےگا۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ جبکہ آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300سے زیادہ دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی۔ خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا۔

  • بارشوں نے بھارت میں تباہی مچادی

    بارشوں نے بھارت میں تباہی مچادی

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں مون سون کی بارشوں سے38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18ملین لوگ متاثر ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق شمالی بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر38 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد سے اپنے گھر بار چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بھارت میں جون سے لے کر 15 اگست تک مون سون کی بارشوں کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد18 ملین سے زائد بتائی گئی ہے۔

  • دریائے راوی قصور میں سیلاب

    دریائے راوی قصور میں سیلاب

    دریائے راوی میں قصور کے مقام پر طغیانی
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شہر ہلہ کے نزدیکی گاؤں میں کھیت دریا کا منظر پیش کرنے لگے دریائے راوی میں پانی کے اضافے کی بدولت کھیتوں میں کھڑی فصلیں زیر آب آنے سے غریب کسان سخت پریشان ہیں دریا کے کنارے آباد دیہات سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے درایا کے قریب حکومت کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں

  • ستلج قصور میں ریسکیو ٹیمیں متحرک

    ستلج قصور میں ریسکیو ٹیمیں متحرک

    قصور دریائے ستلج پر ریسکیو ٹیمیں متحرک
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 قصور اور پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج قصور میں متحرک ہو گئی ہیں کل کی نسبت آج پانی کی سطح مذید بلند ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ بھی کافی تیز ہے دریا کے کنارے دیہات خالی کروا لئیے گئے ہیں لوگ اپنے مال مویشی لے کر دریا سے دور دیہات میں منتقل ہو گئے ہیں

  • نجی کالج کا مفت تعلیم کا فیصلہ

    نجی کالج کا مفت تعلیم کا فیصلہ

    اسپائر گروپ آف کالجز کا ایک اور شاندار اقدام
    تفصلات کے مطابق پروفیسر اظہر منیر بھٹی (پرنسپل اسپائر کالج پتوکی) پروفیسر فیصل محمود ( پرنسپل اسپائر کالج الہ آباد) کی ڈی پی او قصور سے خصوصی ملاقات کی اورشہداء ا کے بچوں کی تعلیم بلکل فری دینے کا اعلان کیا نیز حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس والوں کے بچوں کو فیس میں سے ٪50 ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان پروفیسر اظہر منیر بھٹی صاحب نے ڈی پی او قصور کو پولیس کے بچوں کی خصوصی نگہداشت کی یقین دہانی کروائی قوم کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اسپائر گروپ آف کالجز کا ایک بہت بڑا قدم ہے

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب ہوگا؟ جانئے

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب ہوگا؟ جانئے

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا۔

  • داعش کا صفایا کردیں گے، بڑا اعلان کردیا گیا

    داعش کا صفایا کردیں گے، بڑا اعلان کردیا گیا

    کابل (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش کے ٹھکانوں کا صفایا کر کے چھوڑے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کوکابل میں افغانستان کی آزادی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کابل میں ہفتے کی شب ایک خودکش حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور180 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد آزادی کی سرکاری تقریبات مانند پڑ گئیں اور افغانستان میں آزادی کا دن سادگی سے منایا گیا۔ کابل میں تازہ حملے کی ذمہ داری داعش کے مقامی دہشت گردوں نے قبول کی ہے۔ جس کے بعد اب افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے.

  • ایران نے امریکا کو دھمکی لگادی

    ایران نے امریکا کو دھمکی لگادی

    تہران (اے پی پی) ایران نے امریکا کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایرانی آئل ٹینکر کی رہائی کے خلاف کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے گریز کرے.

    تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جبرالٹر میں ایرانی آئل ٹینکر کی رہائی کے خلاف کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے باز رہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے اپنے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ایرانی آئل ٹینکر کو جبرالٹر چھوڑنے کے اقدام کے خلاف کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے گریز کرے۔ امریکا کے آئل ٹینکر کی ضبطگی کی نئی دراخواست کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا قدم سمندروں میں محفوظ شپنگ کے لیے خطرے کا باعث ہو گا، انھوں نے کہا کہ ایران نے اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے کے ذریعے باضابطہ انتباہ جاری کردیا ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، شعیب اختر نے بھی خاموشی توڑدی

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، شعیب اختر نے بھی خاموشی توڑدی

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اس طرح کے مشکل وقت میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "پاکستان کے لئے اس طرح کے مشکل وقت میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔ ہم آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں”. شعیب اختر نے مزید کہا کہ "میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ یہ فیصلہ قوم کی بہتری کیلئے مفید ہوگا”.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی ہے. جس پر پوری قوم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ قوم کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے. تاہم اب شعیب اختر نے بھی قمر جاوید باجوہ کو نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے.