Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ڈیم کن پیسوں سے بنے گا جانیے اس خبر میں

    ڈیم کن پیسوں سے بنے گا جانیے اس خبر میں

    ڈیم سو روپے سے نہیں ان پیسوں سے بنے گا ۔
    ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﺍﯾﮏ ﺳﻮ 4 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ
    ﻣﺤﯿﻂ ﻫﮯ ﯾﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﯽ
    ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ ﻣﺮﻣﺖ
    ﺍﻭﺭ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯﻟﯿﺌﮯ 33 ﻣﻼﺯﻡ ﻫﯿﮟ
    ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻧﻤﺒﺮ ﭘﺮ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ ﮐﯽ ﮐﻮﭨﻬﯽ ﺁﺗﯽ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻗﺒﮧ 98 ﮐﻨﺎﻝ ﻫﮯ
    ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ﮐﯽ ﮐﻮﭨﻬﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﺋﺰ 95 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ 92 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ ﺗﻌﻤﯿﺮ
    ﺷﺪﮦ ﻫﮯ
    ﺻﺮﻑ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯿﺰ ﺍﻭﺭ 32
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯿﺰ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ 860 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ
    ﮨﯿﮟ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 70 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ 40 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻣﻠﺘﺎﻥ 18 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ
    ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻻﮨﻮﺭ 15 ﮐﻨﺎﻝ ﮐﮯ ﻣﺤﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ

    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ﮐﺎ ﮔﻬﺮ 70 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻗﺼﻮﺭ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺷﯿﺨﻮﭘﻮﺭﮦ 32 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 25 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮔﺠﺮﺍﺕ 8 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺣﺎﻓﻆ ﺁﺑﺎﺩ 10 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ 9 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺟﻬﻨﮓ 18 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭨﻮﺑﮧ ﭨﯿﮏ ﺳﻨﮕﻬﮧ 5 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻣﻠﺘﺎﻥ 13 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻭﮨﺎﮌﯼ 20 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺧﺎﻧﯿﻮﺍﻝ 15 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭘﺎﮐﭙﺘﻦ 14 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 15 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﮩﺎﻭﻟﻨﮕﺮ 32 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺣﯿﻢ ﯾﺎﺭ ﺧﺎﻥ 22 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻟﯿﮧ 6 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 5 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭼﮑﻮﺍﻝ 10 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺟﮩﻠﻢ 6 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺍﭨﮏ 29 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺧﻮﺷﺎﺏ 6 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﻬﮑﺮ 8 ﮐﻨﺎﻝ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺍﺟﻦ ﭘﻮﺭ 37 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ
    ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻧﺎﺭﻭﻭﺍﻝ 10 ﮐﻨﺎﻝ ﮐﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﻤﺎﺭﺍﺕ
    ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﯿﮟ
    ﺻﺮﻑ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﺤﻼﺕ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ
    ﻣﺮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺰﺋﯿﻦ ﻭ ﺁﺭﺍﺋﺶ ﭘﺮ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ 80 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭپے
    ﺳﮯ ﮐﭽﻬﮧ ﺍﻭﭘﺮ ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺗﮯ ہیں
    ﺟﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ ﺑﺠﭧ ﮐﮯ
    ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻫﮯ
    2 ﮨﺰﺍﺭ 6 ﺳﻮ 6 ﮐﻨﺎﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺍﻥ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ
    ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ ﮐﯿﻠﯿﺌﮯ 30 ﮨﺰﺍﺭ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ
    ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮨﯿﮟ
    ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﮯ باغیچوں ﭘﺮ 18 ﺳﮯ 20 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﺌﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ
    ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
    ﺍﯾﮏ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ
    ﺷﮩﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﻥ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺯﻣﯿﻦ
    ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ
    ﻟﮩﺬﺍ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ
    70 ﺳﮯ 80 ﺍﺭﺏ ﺭﻭپے ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
    ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﮯ ﻣﺠﻤﻮﻋﯽ ﺧﺴﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﺩﻭﮔﻨﯽ ﻫﮯ
    ﮔﻮﯾﺎ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﮨﺎﺋﺸﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﺭﻗﻢ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ
    ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺑﺠﻠﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺑﮍﻫﺎﻧﮯ
    ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ
    ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﻮﭨﺮﻭﮮ
    ﺟﯿﺴﯽ ﺩﻭ ﺳﮍﮐﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺳﮯ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺗﮏ ﻧﯿﺸﻨﻞ
    ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﺟﯿﺴﯽ ﻣﺬﯾﺪ ﺍﯾﮏ ﺳﮍﮎ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﯽ ﻫﮯ
    ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ
    ﻣﺤﮑﻤﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ” ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻧﺴﭩﯿﭩﯿﻮﭦ ﺁﻑ
    ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺴﺰ ” ﺟﯿﺴﮯ 70 ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
    ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ” ﻭﺍﺳﺎ ” ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺱ
    ﺭﻗﻢ ﺳﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ 12 ﭘﻼﻧﭧ ﻟﮕﺎ
    ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
    ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ 45 ﻓﯿﺼﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻞ
    ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
    ﺩﻧﯿﺎ ﺑﻬﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎﺋﺸﯿﮟ ﺳﮑﮍ ﺭﻫﯽ ﮨﯿﮟ
    ﺁﭖ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ 10 ﮈﺍؤننگﺍﺳﭩﺮﯾﭧ
    ‏( ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ‏) ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭼﯿﻒ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺗﮏ ﺍﻭﺭ ﮈﭘﭩﯽ
    ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﺳﮯ ﮈﭘﭩﯽ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺗﮏ ﺳﺐ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻭﺭ
    ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭ ﺩﻭ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﺗﯿﻦ ﮐﻤﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻓﻠﯿﭩﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ
    ﺩﮐﻬﺎﺋﯽ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
    ﺁﭖ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻭﮨﺎﺋﭧ ﮨﺎﻭﺱ ﺩﯾﮑﻬﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ
    ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﻣﺤﻞ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮨﺎؤﺱ ﺳﮯ ﭼﻬﻮﭨﺎ ﻫﮯ
    ﺟﺎﭘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮨﺎؤﺱ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ہے ﻫﯽ ﻧﮩﯿﮟ
    ﯾﮧ ﺑﮍﯼ ﺑﮍﯼ ﻣﻤﻠﮑﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ہے
    ﺭﻫﮯ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﺑﯿﻮﺭﻭﮐﺮﯾﭧ ﺍﻋﻠﯽ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻭﺭ
    ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﺍﻥ ﺗﻮ ﺁﭖ ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻮﺭﭖ ﭘﻬﺮﯾﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻟﻮﮒ
    ﻋﺎﻡ ﺑﺴﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﺎﻡ ﻓﻠﯿﭩﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﮐﯽ
    ﻃﺮﺡ ﺭﮨﺘﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ
    ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﻬﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻻﻥ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮ ر ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ
    ﻟﻤﺒﮯ ﭼﻮﮌﮮ ﻧﻮﮐﺮ
    ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮩﺎﮞ ﺁﭖ ﺍﯾﮏ ﺿﻠﻊ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺿﻠﻊ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﺮ
    ﻟﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﯼ ﻋﻤﺎﺭﺗﻮﮞ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﮮ ﻣﺤﻼﺕ ﻣﯿﮟ
    ﺿﻠﻊ ﮐﮯ ” ﺧﺎﺩﻣﯿﻦ ” ﻓﺮﻭﮐﺶ ﻧﻈﺮ ﺁﺋیں گے۔
    ﺧﻠﻘﺖ ﺧﺪﺍ ﻣﺮ ﺭﮨﯽ ﻫﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻓﺴﺮ ﭨﯿﮑﺴﻮﮞ ﮐﯽ
    ﮐﻤﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﭘﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺎﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻬﻮﻟﮯ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﻬﮯ
    ﮨﯿﮟ

    *احباب اختیار اس پر بھی نظر فرمائیں، دور غلامی کی یہ یادگاریں اب ختم کی جائیں*

  • 23 ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمینس جانیے…

    23 ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمینس جانیے…

    تیسری انڈر 23 ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے گروپ سی کے آخری لیگ میچ میں بھی چائینز تائپے کو تین ایک سے شکست دیدی۔

    میانمار میں جا رہی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور چائینز تائپے ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ۔ پاکستان ٹیم کو پہلے سی ٹمیں 20-25 سکور سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم پاکستان ٹیم کے کوچ نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے مراد خان اور عثمان فریاد کو فہد اور انور کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا اور اگلے تینوں سیٹوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم نے مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے گروپ میں پہلی اور چائینز تائپے نے دوسری پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    دونوں ٹیموں کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔ میزبان میانمار اور ہانگ کانگ کی ٹیموں نے 8 سے 16 پوزیشن کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپیئن شپ میں آج آرام کے دن کے بعد بدھ کو سری لنکا اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ان میچز کے بعد پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

  • مودی سرکار پرایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی……

    مودی سرکار پرایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی……

    پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، مومنہ وحید

    لاہور ۔ 5 اگست(اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی اورکشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا مودی سرکار کا وحشیانہ فعل ہے ۔ بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ شہری ;200;بادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا بھارت کا پاگل پن ہے، معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا کر بھارت کا مکروہ اور گھناءونا چہر ہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کلسٹر بم استعمال کر کے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی ہیں ۔ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہےں ۔

  • کلسٹربموں پر کشیمری عوام کا بڑا ردعمل…؟  اس رپورٹ میں جانیے

    کلسٹربموں پر کشیمری عوام کا بڑا ردعمل…؟ اس رپورٹ میں جانیے

    کشمیریوں پر کلسٹر بموں کا حملہ قابل مذمت،اقوام متحدہ کی خاموشی بڑی غفلت ہے، بابر اعوان

    لاہور ۔ 5 اگست(اے پی پی )تحریک انصاف کے رہنما،سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں پر کلسٹر بموں کا حملہ قابل مذمت ہے،اس معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی بڑی غفلت ہے ۔ وہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدکے اس پار یا اس پار ایڈونچر کا نہ سوچے،اسکی ایسی کسی بھی کوشش کا جواب;34; ابھی نندن;34; پارٹ ٹو کی شکل میں دیا جائے گا ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ثالثی کی امریکی پیشکش کے جواب میں کلسٹر بموں کا حملہ بھارتی ہٹ دھرمی کو ظاہر کرتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھارت سے کشمیر کے مسئلے پر کوئی بھی خفیہ بات چیت نہیں ہو گی، ثالثی کا معنی ہی میز پر آمنے سامنے بیٹھ کر حق رائے دہی کےلئے کھلے عام بات چیت ہے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو اپنی ہٹ دھرمی سے زیادہ دیر تک نہیں دبا سکتا، حکومت کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف معاملہ او آئی سی کے سامنے اٹھانے جا رہی ہے،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرائی جائے گی ۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ بار کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرقانون دان ساجد منور قریشی، ساجد بشیر، پیرمسعود چشتی، رمضان چوہدری و دیگر نے ڈاکٹر بابر اعوان کا استقبال کیا اور بات میں آنے پر خوش آمدید کہا ۔

  • دریاوں اور ابی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاوں اور ابی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاوں اور ابی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    لاہور ۔ 5 اگست (اے پی پی) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے ;200;بی ذخائر میں پیر کے روز پانی کی ;200;مد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاءو کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): ;200;مد283000کیوسک اور اخرج 227300کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): ;200;مد68900 کیوسک اور اخراج68900 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر);200;مد47800کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): ;200;مد87000 کیوسک اور اخراج 57900کیوسک ۔ بیراج :جناح: ;200;مد317400 کیوسک اور اخراج 309400 کیوسک،چشمہ: ;200;مد345100کیوسک اوراخراج 334600کیوسک، تونسہ: ;200;مد359300 کیوسک اور اخراج337600 کیوسک، پنجند: ;200;مد57600 کیوسک، اور اخراج 41400 کےوسک،گدو: ;200;مد 311700کیوسک اور اخراج 274200 کیوسک، سکھر: ;200;مد204200 کیوسک اور اخراج146700 کیوسککوٹری:;200;مد111700 کیوسک اور اخراج 77300 کیوسک ۔

    ریزروائرز :تربیلا;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1540;46;00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5;46;477 ملین ایکڑ فٹ ۔ منگلا;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1196;46;75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4;46;133 ملین ایکڑ فٹ ۔ چشمہ;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 638;46;15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642;46;00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0;46;058 ملین ایکڑ فٹ ۔

    تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی ;200;مد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاءو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی ;200;مد و اخراج کی تفصیل پیر صبح 6 بجے کی ہے ۔

  • افسوسناک خبر: زوردار دھماکے سے قیمتی جانیں ضائع

    افسوسناک خبر: زوردار دھماکے سے قیمتی جانیں ضائع

    قاہرہ (اے پی پی) مصر میں کار بم دھماکے سے 19افراد ہلاک جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں19 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق کینسر انسٹیٹوٹ کے باہر دھما کہ خیز مواد سے بھری ایک تیز رفتار کار دیگر تین کاروں سے ٹکراگئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور 19افراد ہلاک اور 32شدید زخمی ہوگئے جبکہ ر متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فور ی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ مصری پبلک پراسیکیوٹرکی تفتیشی ٹیم نے واقعہ پر پہنچ پر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ وکلاءکی تفتیشی ٹیم، کریمنل لیبارٹری اور بم ناکارہ بنانے والے ماہرین بھی موقع پر پہنچتے ہوئے تفتیشی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

  • گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودہا کی طالبات اور اساتذہ کی یکجہتی کشمیر واک

    گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودہا کی طالبات اور اساتذہ کی یکجہتی کشمیر واک

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات اور اساتذہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے خصوصی واک کی اس موقع پر طالبات نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آویزاں تھے طالبات کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کشمیری بہنوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر شدید اجتجاج کرتی ہیں اور عالمی دنیا اور انسانی خقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ کشمیر میں رہنے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے خقوق کیلیے آواز بلند کریں وہاں رہنے والی لڑکیاں آزادی سے تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ان کی عزت آبرو مخفوظ ہے بھارت درندہ صفت ملک ہے اس کے چنگل سے ہماری مسلمان بہنوں کو آزادی دلوائی جائے

  • پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں جامعہ سرگودھا میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے قابض بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی.تفصیلات کے مطابق
    واک میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کیلئے جامعہ سرگودھا کے کلاس رومز میں طلبہ نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ حق آزادی اور کشمیری عوام کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹرمحمد منیر، چیئرمین شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر محمد اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امن پسند کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکا جائے اور کشمیر ی عوام کو بھارت کے ناجائز قبضہ سے نجات دلائی جائی۔ کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ میں تقرریری اور شاعری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

  • گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء کی ریلی

    گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء کی ریلی

    سرگودہا،شاہ نکڈر(سرگودہا)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہ نکڈر کے طلباء نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم نہتے کشمیریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانے پر ریلی نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکول نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور کشمیر کی سالمیت کیلیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت نے کشمیر کی خودمختاری ختم کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا ہے

  • 14 اگست کی تیاریاں عروج پر

    14 اگست کی تیاریاں عروج پر

    قصور میں 14 اگست کی تیاریاں عروج پر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح 14 اگست کی تیاریاں عروج پر ہیں جگہ جگہ جھنڈیوں بیجز کے علاوہ قومی پرچم کے رنگ کے ڈریس بھی سٹالز پر لگے ہیں بچے بوڑھے اور جوان سبھی یوم آزادی کیلئے خریداری کر رہے ہیں کچھ منچلے نوجوانوں نے اپنی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی قومی پرچم کی طرز پر پینٹ کروایا ہے