Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حامد محمود ملہی نے  پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حامد محمود ملہی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان کی مناسبت ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کے لان میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا. جس میں نثار احمد جوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹر نگ، عمیر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات ، اینٹی کرپشن سرگودھا، محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے نے شرکت کی. اس موقع پر حامد محمود ملہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری کا آغاز ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے لگائے جانے والے پودوں کو درخت بننے میں ایک عر صہ لگتا ہے -جہا ں ہر سال نئے پودے لگانا ضروری ہیں وہاں درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے -لہذا ہر ادارہ اور ادارے کا ہر فرد درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ وطن عزیز درختوں کی دولت سے مالا مال ہو-تقریب میں شریک نثار احمد جوئیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹر نگ، عمیر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات نے بھی پودے لگائے. ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس مہم کی کامیابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی –

  • سرگودہا میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش کھل کے برس پڑی ،موسم خوشگوار

    سرگودہا میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش کھل کے برس پڑی ،موسم خوشگوار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میں شدید گرمی اور حبس کے بعد آج بادش برس پڑی.علی الصبح ہی کالے بادلوں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا،اور پھر شدید بارش شروع ہو گئی سرگودہا کے گلی بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں شدید بارش سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے حکومتی عہدیدار اور ضلعی انتظامیہ سرے سے غائب ہے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جانے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملک میں شدید بارشیں اور سیلاب ہے جبکہ سرگودہا کے لوگ میدانی علاقے ہونےکی وجہ سے بوند بوند کو ترستے رہے آج پہلی سرگودہا میں پہلی شدید طرز کی بارش ہوئی ہے جس پہ لوگ خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور رحمت خداواندی پر شکر گزار بھی ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کی صورتحال پر تشویش بھی پائی جاتی ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی وارننگ کے باوجود انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیے

  • ویڈیو گیمز کے نقصانات

    ویڈیو گیمز کے نقصانات

    قصور میں ویڈیو گیمز کی بھرمار
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے دیہات میں ویڈیو گیمز کی بھرمار موسم گرما کی تعطیلات کی بدولت بچے گھروں پر ہوتے ہیں اور گھر سے ملنے والے جیب خرچ سے ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں جس بچوں کی پڑھائی کے حرج ہونے کے ساتھ بچوں کی بینائی بھی متاثر ہوتی ہے اکثر گیمز مار پیٹ پر مبنی ہوتی ہے جس سے بچوں میں مار پیٹ کا جذبہ ابھرتا ہے جوکہ انتہائی خطرناک بات ہے اکثر والدین انہی ویڈیو گیمز کی بدولت اپنے مستقبل کیلئے پریشان ہے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ویڈیو گیمز مالکان کو تشدد کے بغیر گیمز رکھنے کا پابند کیا جائے

  • باپ کا معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد

    باپ کا معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد

    قصور الہ آباد میں سنگ دل باپ کا معصوم بیٹی پر وحشیانہ تشدد
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد قصور کے رہائشی باپ نے اپنی گیارہ باراں سالا بیٹی کو بڑی بے دردی سے مارا باپ نے ایسے وحشیانہ طریقے سے مارا کہ لڑی کا سر پھٹ گیا اور جسم پر گہری چوٹیں آئیں لڑکی کو اہل محلہ نے باپ سے بچا کہ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو مطلع کیا پولیس نے لڑکی کا بیان لےکر باپ کو گرفتار کر لیا گرفتاری کے بعد باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا

  • صبح سویرےایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد شدید زخمی

    مظفرگڑھ میں میت کو لے جانے والی تیزرفتار ایمبولینس بے قابو ہوکر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی،حادثے میں ایمبولینس پر سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازیخان روڈ پر باڑا سٹاپ کے قریب تیزرفتار ایمبولینس بے قابو ہوکر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی.ریسکیو ذرائع کیمطابق ایمبولینس میں ایک شخص کی میت کو حاصل پور سے بصیرہ منتقل کیا جارہا تھا.حادثے میں ایمبولینس پر سوار میت کے لواحقین اور ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے.حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہونے کے باعث علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کرکے ریسکیو آپریشن مکمل کیاگیا،ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.ریسکیو کے مطابق حادثے کے شکار ہونے والی ایمبولینس سے میت کو نکال کر دوسری ایمبولینس کے ذریعے بصیرہ منتقل کردیا گیا ہے.

  • 10ہزار لیٹر ڈیزل سڑک پر! امدادی کاروائیاں شروع۔

    تحصیل جتوئی میں تیزرفتاری کے باعث ڈیزل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ رحم علی شاہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا.پولیس کیمطابق آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل موجود ہے.حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیاجبکہ الٹنے والے آئل ٹینکر سیدھا کرنے اور اس سے ڈیزل نکالنے کے لیے امدادی کاروائی جاری ہے.پولیس ذرائع کیمطابق حادثے کے شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

  • افسوسناک خبر! مظفرگڑھ میں دو کمسن بچے غلطی سے کار میں بند ہونےپر دم گھٹنےسےجاں بحق

    مظفرگڑھ میں گاڑی میں بند ہوکر دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے،دونوں بچوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے محلہ کوتوال والا میں 4 سالہ عبداللہ اور 5 سالہ نعیم گلی میں کھڑی ہمسائے کی کار سے کھیلتے ہوئے غلطی سے کار کے دروازے اندر سے لاک کربیٹھے۔پولیس کیمطابق 2 گھنٹوں سے زائد کار میں بند رہنےکے سبب گرمی اور دم گھٹنے سےدونوں بچے کار میں ہی دم توڑ گئے.مختلف جگہوں پر2 گھنٹوں کی تلاش کے بعد اہلخانہ نے بچوں کو کار میں مردہ حالت میں دیکھا تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔بچوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کی موت کی تصدیق کردی.پولیس کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • سرگودہا،پل 111پہاڑی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بخق

    سرگودہا،پل 111پہاڑی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بخق

    سرگودہا،پل گیارہ(نمائندہ باغی ٹی وی )پہاڑی تودہ گرنے سے 5 مزدور جانبحق
    مزدور پہاڑی چک 126 بلاک نمبر 15 پر ڈرلنگ کر رہے تھے
    پریسکیو 1122نے مقامی افرادکی مددسے آپریشن کر کے پانچوں مزدوروں کی نعشیں نکال لی
    3مزدوروں کا تعلق 115 رسالہ سرگودہا سے جبکہ2 کا تعلق چناب نگر سے بتایا جا رہا ہے
    ریسکیو آپریشن جاری ہے

    یعقوب ولد نواز راشد مسیح ولد اللہ دتہ مسیح. ذوالفقار ولد مشتاق تینو کا تعلق 115 رسالہ جبکہ فریاد ہنی خان ولد عمر خان کا تعلق محمد یار چنیوٹ اور شیر زادہ ولدگل آغا کا تعلق چناب نگر سے تھا

  • اینٹی کرپشن سرگودہا نے 28 کنال اراضی واگزار کروالی

    اینٹی کرپشن سرگودہا نے 28 کنال اراضی واگزار کروالی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ساڑھے 28 کنال سرکاری اراضی مالیتی دو کروڑ اسی لاکھ روپے با اثر نا جائز قابضین سے اینٹی کرپشن سرگودھا نے واگزار کروالی

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ موضع سبھروال سرگودھا میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر بااثر افراد عامر دھول سابقہ وائس چئیرمین , رضوان دھول اور جوگی پڑھاڑ وغیرہ نے محکمہ مال کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری تصور عباس بوسال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)،اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے جس پرتصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)،اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر با اثر قبضہ مافیا سے سرکاری زمین واگزار کروا کر سرکاری اراضی ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دی.

  • محکمہ انسداد ِرشوت ستانی کے اہلکاروں کو ایئر ریڈ وارننگ سسٹم اور فائر فائٹنگ کی تربیت کا اہتمام

    محکمہ انسداد ِرشوت ستانی کے اہلکاروں کو ایئر ریڈ وارننگ سسٹم اور فائر فائٹنگ کی تربیت کا اہتمام

    سرگودھا۔06اگست(اے پی پی)سول ڈیفنس آفیسر ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے اہلکاروں کو ایئر ریڈ وارننگ سسٹم اور فائر فائٹنگ کی تربیت کا اہتمام کیاگیا جس میں چیف انسٹرکٹر محمد نعیم الرحمان اور انسٹرکٹر سرفراز حسین ہاشمی نے ٹرینرز کے فرائض سرانجام دیئے۔ تربیت میں اینٹی کرپشن کی جونیئر اور سینئر ایسٹیبلشمنٹ نے حصہ لیا۔ تربیت کامقصد ادارے کے اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار بنانا ہے۔ تربیت کے دوران آگ سے بچاؤ کی مختلف تدابیر اور تراکیب کا عملی مظاہرہ کیاگیا جبکہ جنگ کی صورت میں ہوائی حملے سے محفوظ رہنے کی تربیت بھی دی گئی۔