Baaghi TV

Tag: baaghi

  • 34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

    34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

    ‏سرگودہا،جوھرآباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق
    کٹھوائی کےرھائشی34سالہ
    محمدحسن ولدصاحب خاننےگھریلوناچاکیوں اور خالات سےدلبرداشتہ ھوکر
    خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی
    تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیالیکن راستہ میں دم توڑگیا

  • عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس

    عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس

    عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس دفتر ختم نبوت لکڑمنڈی میں منعقد کیا گیا
    اجلاس کی صدارت مجاہد ختم نبوت یاد گار اسلاف حضرت مولانا محمد اکرم طوفانی صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی اور ۔
    اس موقع پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا استاد العلماء حضرت مولانا نور محمد ہزاروی صاحب دامت برکاتہم ۔۔ جنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالرشید صاحب ۔۔سٹی صدر پروفیسر عاصم اشتیاق صاحب
    و دیگر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کے ارکان اور پروفیسرز وکلاء اور کثیر تعداد میں علماءکرام نے بھی شرکت نے کی ۔۔
    مولانا اکرم طوفانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 7 ستمبر کو روڈ کارواں اور 26 ستمبر کو عیدگاہ سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری اور علماءکرام کو عقیدہ ختم نبوت پر بریفنگ دی کہ ممبر و محراب سے آواز بلند کریں اور قادیانیت کا پردہ چاک کریں کہ یہ قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں۔ اور موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کا سوچ رہی ہے لہذا امت کو بیدار کریں
    ۔ اگر عمران خان نے ناموس رسالت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی تو یہ خون کی ہولی کھیلنے کے مترادف ہوگی۔
    ختم نبوت کے پروانے تمہارا تعاقب کریں گے تمہیں کہیں بھی سرچھپانے کے جگہ نہیں ملے گی۔ اگر تم اپنے یہودی آقا سے وعدہ کرکے آئے ہو کہ 1973 کے آئین میں تبدیلی کریں گے تو یاد رکھنا ہم بھی اپنے آقا صلى الله عليه و سلم کی ناموس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ ہم نے انگریز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔ کائنات کے سب سے بڑے جھوٹے مرزا بدبخت کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا تو تم کونسی کھیت کی مولی ہو ۔ غدار وطن قادیانیت کی پشت پناہی چھوڑ دیں ورنہ پھر ختم نبوت کے پروانوں کو روکنا بہت مشکل ہے۔۔ اور دیگر علماءکرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔

  • اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

    مظفرگڑھ میں اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا بیٹا اپنے اغواء کا ڈرامہ کر کے باپ سے خود 7 لاکھ روپے تاوان مانگتا رہا۔پولیس نے لڑکے کو لاہور سے گرفتار کرالیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی سعید احمد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے شہباز کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس پر تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔مغوی کو لاہور بادامی باغ سے برآمدکر لیاگیا۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں مغوی شہباز نے بیان دیا کہ اس نے اپنےوالدین کو پریشان کرنےکے لئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اوروالد سے 7 لاکھ مانگے۔

  • معروف شاعر شہزاد احمد کی آج ساتویں برسی ہے

    معروف شاعر شہزاد احمد کی آج ساتویں برسی ہے

    معروف شاعر شہزاد احمد کی
    آج ساتویں برسی ہے *

    چپ کے عالم میں وہ تصویر سی صورت اس کی
    بولتی ہے تو بدل جاتی ہے رنگت اس کی

    آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھو
    منہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اس کی

    ہے ابھی لمس کا احساس مرے ہونٹوں پر
    ثبت پھیلی ہوئی بانہوں پہ حرارت اس کی

    وہ اگر جا بھی چکی ہے تو نہ آنکھیں کھولو
    ابھی محسوس کئے جاؤ رفاقت اس کی

    وہ کبھی آنکھ بھی جھپکے تو لرز جاتا ہوں
    مجھ کو اس سے بھی زیادہ ہے ضرورت اس کی

    وہ کہیں جان نہ لے ریت کا ٹیلہ ہوں میں
    میرے کاندھوں پہ ہے تعمیر عمارت اس کی

    بے طلب جینا بھی شہزاد طلب ہے اس کی
    زندہ رہنے کی تمنا بھی شرارت اس کی
    ….
    جناب شہزاد احمد ایک سچے شاعر تھے انہوں نے "جام بکف” شاعروں کی طرح اپنی تشہیر کی خاطر کوئی منفی راستہ نہیں اپنایا حالانکہ وہ ادبی ادارے کے سربراہ بھی رہے۔ان کا ایک شعر ملاحظہ کیجئے ۔۔بہت دیر تک اس شعر کی کیفیت آپ کو سرشار رکھے گی۔۔!!

    اس راہ سے گزرے تھے کبھی اہل نظر بھی
    اس خاک کو چہرے پہ ملو آنکھ میں ڈالو

  • عدیم ہاشمی اردو کے ممتاز شاعر،ادیب اور ڈرامہ نگار کب پیدا ہوئے

    عدیم ہاشمی اردو کے ممتاز شاعر،ادیب اور ڈرامہ نگار کب پیدا ہوئے

    عدیم ہاشمی کی پیدائش*
    اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار عدیم ہاشمی کی تاریخ پیدائش اگست1946ء ہے۔
    عدیم ہاشمی کا اصل نام فصیح الدین تھا اور وہ بھارت کے شہر ڈلہوزی میں پیدا ہوئے تھے۔
    عدیم ہاشمی کا شمار اردو کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔
    ان کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں ترکش، مکالمہ، فاصلے ایسے بھی ہوں گے، میں نے کہا وصال، مجھے تم سے محبت ہے، چہرا تمہارا یاد رہتا ہے، کہو کتنی محبت ہے اور بہت نزدیک آتے جارہے ہو کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے ایک ڈرامہ سیریل ’’آغوش‘‘ بھی تحریر کیا اور مشہور ڈرامہ سیریز گیسٹ ہائوس کے لئے بھی کچھ ڈرامے تحریر کئے۔
    5 نومبر 2001ء کو عدیم ہاشمی امریکا کے شہر شکاگو میں وفات پاگئے اور وہیں پاکستانیوں کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
    ان کے اشعا ر ملاحظہ ہوں-:
    بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپ
    اڑا دیئے ہیں پرندے شجر میں بیٹھے ہوئے
    ……٭٭٭……
    فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
    سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
    ……٭٭٭……
    بہت نزدیک آتے جارہے ہو
    بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ چشمِ زر کہاں، یہ مِری چشمِ تَر کہاں
    ٹکرائی بھی تو جا کے نظر سے نظر کہاں

    جانا ہے تم کو جاؤ، چلے ہو مگر کہاں

    میں ڈھُونڈتا پھروں گا تمہیں دَر بہ دَر کہاں

    قصر شہی کی بات ہے قصر شہی کے ساتھ

    تیری گلی کہاں ، تِرے دیوار و دَر کہاں

    دولت سے خوابگاہ تو جو بھی خرید لو

    نِیندیں مگر خرید سکے مال و زَر کہاں

    تُو آگ ہی لگا کے ذرا خُود کو دیکھ لے

    تجھ پر یونہی پڑے گی کِسی کی نظر کہاں

    میں اپنا آپ ڈھُونڈ رہا ہوں جہان میں

    مجھ کو عدیم اور کِسی کی خبر کہاں

    یہ کِس مقابلے کے لیے جا رہے ہو تم

    آنسو کہاں عدیم، صدف کا گہر کہاں

  • ن_م راشد کون تھے،وہ کب پیدا ہوئے ،اور ان کی خدمات کیا ہیں

    ن_م راشد کون تھے،وہ کب پیدا ہوئے ،اور ان کی خدمات کیا ہیں

    ن۔م۔ راشد کا یوم پیدائش*
    ن۔م۔ راشد کا اصل نام نذر محمد تھا اور وہ اگست 1910ء کواکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔
    علامہ اقبال کی وفات کے بعد اردو شاعری جن شعرا کی بدولت عہد آفرین تبدیلیوں سے دوچار ہوئی ان میں ن م راشد کا نام بلاشبہ سرفہرست ہے۔
    اس میں شک نہیں کہ حالی اور آزاد سے لے کر اقبال تک اور اقبال سے لے کر جوش‘ حفیظ جالندھری اور اختر شیرانی تک اردو نظم نے بڑا تیز سفر کیا لیکن یہ سفر نظم نگاری کی دیرینہ روایات کے دائرے ہی میں ہوا۔
    لیکن ن م راشد اور ان کے ایک اور ممتاز ہم عصر میرا جی کے یہاں اس نظم نے ہیئت و اسلوب میں ایک ایسی تبدیلی کی بنیاد ڈالی جس نے نظم کا سانچہ ہی بدل ڈالا۔
    ن۔م راشد کا پہلا مجموعہ ’’ماورا‘‘ 1941ء میں شائع ہوا تو گویا یہ ٹھہرے ہوئے تالاب میں ایک پتھر کی مثال ثابت ہوا۔
    راشد نے اپنی نظموں میں نہ صرف یہ کہ نظم آزاد کا کامیاب تجربہ کیا بلکہ مغرب کے شعرا بالخصوص انگلستان اور فرانس کے جدید شعرأ سے متاثر ہو کر نظم نگاری کے فن کو نئے طریقوں سے برتنے کی کوشش کی۔
    یہ نظم سادہ اور بیانیہ شاعری سے خاصی مختلف تھی اور اس نظم میں افسانوی اور ڈرامائی انداز کے جدید اسالیب بدرجۂ اتم موجود تھے۔
    ابتدا میں ن۔م راشد اور میرا جی‘ دونوں ہی شدید تنقید کا نشانہ بنے لیکن انہوں نے جو بیج بویا وہ بہت جلد تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا۔
    خود راشد نے ماورا کے بعد اردو شاعری کو کئی یادگار مجموعے عطا کیے جن میں ایران میں اجنبی‘لا= انسان اور گمان کا ممکن شامل ہیں۔
    ان کے علاوہ دوسرے شعرأ نے بھی غیر محسوس طریقے سے ان کا اتباع کیا اور یوں اردو شاعری کے صحن میں نئے دریچے کھلتے چلے گئے۔
    ن۔م راشد نے اپنی زندگی مختلف ممالک میں بسر کی۔
    زندگی کے آخری ایام میں وہ لندن میں مقیم تھے۔جہاں وہ 9 اکتوبر 1975ء کو وفات پاگئے ان کی وفات کے بعد ان کی وصیت کے مطابق ان کی لاش کو نذر آتش کردیا گیا
    ۔وہ زندگی بھر دنیا کو چونکاتے رہے تھے اور موت کے بعد بھی اپنی یہ عادت ترک نہ کرسکے۔۔!!!

  • شجر کاری مہم شروع

    شجر کاری مہم شروع

    وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر AC پتوکی کی شجر کاری مہم شروع
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی ھداہت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سردار محمد آصف ڈوگر نے موسمی شجر کاری کا أج آغاز کر دیا ہے انہوں نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا شجر کاری مہم 14 اگست تک جاری رکھی جائے گی

  • پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور ۔ یکم اگست(اے پی پی)ضلع پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوبروز پیرطلب کیا گیا جس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان بجٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس 6 اور 7اگست کو بھی بجٹ پر بحث کرنے کے لئے جاری رہے گی ۔ مالی سال 2019-20ء کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا بجٹ اجلاس کے لئے ضلع کونسل سیکرٹری نے تمام ممبران کو دعوت نامے ارسال کر تے ہوئے ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کرنے کی استدعاء کی ہے ۔ تمام الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی برادی سے استدعا ہے کہ5اگست پیر کے روز دوپہر11بجے اجلاس میں کوریج کرنے کے لئے شرکت یقینی بنائے ۔

  • حسن علی کی دلہن کے حوالے سے ایسی خبر آگئی جس نے مداحوں کے دل توڑ کر رکھ دیے

    حسن علی کی دلہن کے حوالے سے ایسی خبر آگئی جس نے مداحوں کے دل توڑ کر رکھ دیے

    گوجرانوالہ: کرکٹر حسن علی کی مستقبل میں بننے والی دلہن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر جعلی نکلیں.

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کی دلہن بننے والی لڑکی کے حوالے سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی تھی. اس حوالے سے کہا جارہا تھا کہ شاید یہی وہی لڑکی ہیں جن کی شادی حسن علی کے ساتھ ہونی ہے. تاہم اب کچھ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ وہ لڑکی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں، دراصل حسن علی کی بننے والی دلہن نہیں بلکہ امریکہ کی بیوٹی بلاگر ہیں جو خوبصورتی کے ٹپس دیتی ہیں. یہ ہی نہیں ان کا نام شامیہ ازمین ہے جو نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں. دوسری جانب جس کی شادی حسن علی سے ہونی ہے ان کا نام شامیہ آرزو ہے جو ایک بھارتی نجی ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں.
    واضح رہے کہ حسن علی کی شادی کی خبریں کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں. اس حوالے سے شادی اگست کے آخر میں ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دونوں خاندان کے درمیان رابطے جاری ہیں.

  • سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    پشاور ۔ یکم اگست(اے پی پی)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کا پہلا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے اور چاروں ٹاءونز، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، پی ڈی اے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملازمین کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، آرچری، رسہ کشی، والی بال، کبڈی، بیڈمنٹن، ایتھلٹکس، میوزیکل چیئر اور ٹیبل ٹینس کے ٹی میں بنائی گئی ہے ، پہلا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کا افتتاحی تقریب5اگست بروز پیرمہمان خصوصی ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان سہ ساڑھے 6بجے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں کرینگے جبکہ اختتام اور تقسیم انعامات مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی 7اگست بروز بدھ رات 8بجے کرینگے ۔ چاروں ٹاءونز ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، پی ڈاے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور کے ملازمین نے ٹی میں بنائی جس کے درمیان مختلف کھیلوں میں مقابلے ہونگے ۔ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان اور ریجنیل سپورٹس آفس پشاور ٹیموں کی نگرامی اورانتظامات کو ختمی شکل دے دی ہیں ۔