غیر قانونی گیس ری فلنگ ناقص سلنڈر ز،13 افراد گرفتار
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کرنے اور ناقص سلنڈرز کے استعمال پر 13 دکاندار اور ڈرائیورز کو گرفتار کرلیاگیا۔ غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ اور ناقص سلنڈرز استعمال کرنے والے محمدعارف، افتخاراحمد، سکندرحیات، فاروق اعظم، عبدالرؤف، ناظم حسین اور دیگر 13 افراد جن میں 8 دکاندار اور 5 ڈرائیورز بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Tag: baaghi

غیر قانونی گیس ری فلنگ ناقص سلنڈر ز،13 افراد گرفتار

ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا سنٹرل پولیس آفس کادورہ
ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا سنٹرل پولیس آفس کادورہ
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا
حوالات میں مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی تنصیب اور اورتمام اضلاع میں موبائل خدمت مراکز کا قیام قابل ستائش ہے۔ڈاکٹر شہباز گل
لاہور31جولائی:…… وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کئے جانے والے اقدامات بالخصوص 8787آئی جی پی کمپلینٹ مینجمنٹ سروس، پولیس خدمت مراکز اور پولیس اسٹیشن ریفارمزکے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر شہباز گل کو سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کا فوری ازالہ اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس بالخصوص فرنٹ ڈیسک، 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور پولیس خدمت مراکزکی ورکنگ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے جبکہ پولیس کے ورکنگ سسٹم کو جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار کردیا گیا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہورہا ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بھی مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی سے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج میں حائل مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے8787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران مختلف پراجیکٹس کی ورکنگ کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی احسن یونس اور اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 8787آئی جی پی کمپلینٹ سروس پر صوبے کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت کاروئی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہر مہینے سینکڑوں ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں۔ مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران ڈاکٹر شہباز گل نے حوالات میں کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کایہ اقدام روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں انقلابی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب پولیس کے شروع کردہ تمام پراجیکٹس قابل ستائش ہیں اور ان سے پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مزید مضبوط فورس بنانے کا عمل تیز ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کے جوان فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کررہے ہیں اور معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں پنجاب پولیس کے افسران وجوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر اور اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر شہباز گل کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئیر بھی دیا۔
٭٭٭٭
پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی
پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی
کراچی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم نہار عالم کی قیادت میں شیڈول نیٹ ویسٹ فزیکلی ڈس ایبیلیٹی ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے بدھ کی صبح قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی ۔ پاکستانی ٹیم میزبان انگلینڈ کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈ سریز میں سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابل ہونگی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹی میں پلے آف میچ میں مدمقابل آئیں گی ۔ پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرے گی ۔ فائنل اور سیمی فائنل میچز 13 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ ٹیم کی روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نہار عالم نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور میں پر امید ہوں جس طرح پاکستان نے گزشتہ سال 2018ء میں ٹرانیشن سیریز میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی تھی ہماری ٹیم ورلڈ سیریز جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دے گی ۔ نہار عالم نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ کو صرف میچ سمجھ کر کھیلیں گے ۔ روایتی حریف بھارت پاکستان کا ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا ۔ کوچ سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز محمد جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم تمام ٹریننگ میں اور اس قبل فٹنس پر کافی محنت کی ہے اور امید ہے کہ سیریز میں تمام ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ آخر میں ٹیم مینجر اور ٹور ہیڈ امیرالدین انصاری نے قومی ٹیم کے ٹائیل اسپانسر انٹر لوپ لیمٹڈ سپورٹرز ہنکون اور سندھ گورنمنٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی کے اور خاص طور پر ایم ڈی وسیم خان کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ذاتی توجہ سے ٹریننگ کیمپ کےلئے کھلاڑیوں کی این سی اے کراچی میں رہائش، نیٹ پریکٹس اور میچیز کھیلنے میں بہت آسانی ہوئی ۔ 16 رکنی ٹیم میں نہار عالم (کپتان)، جہانزیب ٹوانہ (نائب کپتان)، مطلوب قریشی، محمد شہباز، حسنین عالم، سیف اللہ (وکٹ کیپر)، عبدا اللہ اعجاز، فرحان سعید، واجد عالم، ماجد حسین، حمزہ حمید، حماد شوکت، زبیر سلیم، واقف شاہ، کاشف نواز اور محمد حارث شامل ہیں ۔ ٹیم آفیشلز میں امیر الدین انصاری (ٹیم منیجر)، محمد جاوید(کوچ)، اقبال امام(کوچ)، جاوید اشرف(اسسٹینٹ منیجر کم کوچ)، راشد قریشی (ٹرینر)، آصف گلزار(فزیو)، محمد نظام (میڈیا منیجر) شامل ہیں ۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 12 سال میں کے ای ایس سی کا نام تبدیل کر کے کراچی الیکٹرک رکھنے کے علاوہ اس میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی ہے.
اب اسے اپنا نام قاتل الیکٹرک رکھ لینا چاہیے۔ شہر میں صرف چند گھنٹوں کی بارش میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 21 لوگ جانبحق ہو گئے جن میں چار معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی دل رکھنے والا شخص ان واقعات پر دہل جائے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ 12 سال پہلے بھی لوگ مرا کرتے تھے اور آج بھی لوگ کرنٹ لگنے سے مر رہے ہیں۔ بارشوں میں صرف کے الیکٹرک کی بے حس انتظامیہ ہی نہیں بلکہ ملک کو چلانے والی اشرافیہ بے نقاب ہو گئی ہے۔ عوام اب حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔
کراچی کی عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، یہاں لوگ مر رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے بزنس فورم کے ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی والوں کو مہنگی ترین بجلی دینے کے باوجود عوام کی جان و مال کا تحفظ تک یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ عوام کا مالی تحفظ تو درکنار 12 سال گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک نے کراچی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ تک نہیں کیا ہے۔ کراچی میں کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ صنعتیں بند ہو رہی ہیں، بے روزگاری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حکمرانوں کو کراچی سے ٹیکسز تو چاہئے لیکن اس کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمے داری لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔
ٹیکس کے بدلے عوام کو سہولیات تو دور بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔ وفاقی حکومت سارا ملبہ صوبائی حکومت پر جبکہ صوبائی حکومت شہری انتظامیہ پر ڈالنا چاہتی ہے جو اختیارات کا رونا روتے رہتے ہیں جبکہ پی ایس پی موجودہ اختیار کے ساتھ بھی کراچی کو پہلے کی طرح بحال کر سکتی ہے۔ ان حالات میں عوام کس سے سوال کریں، موجودہ حکمران ان بے گناہ لوگوں کے گھروں تک بھی نہیں گئے بلکہ مذمتی بیانات دے کر اپنی ذمے داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہیں قبر اور آخرت تک کا خوف نہیں ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ان سب مظالم پر خاموش نہیں رہے گی بلکہ ہر ممکن سطح پر کراچی والوں کی آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ کب تک ظلم برداشت کریں گے اور یونہی مرتے رہیں گے، خاموش رہ کر ظلم سہنے والے ظالموں کے ساتھی ہیں، بارشیں گزرنے کے بعد لوگ اس قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو بھول جائیں گے اور کیا ضمانت ہے کہ اگلے سال اسی قسم کے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہونگے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی گز شتہ روز لاہور ہائیکورٹ دورے پر آئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کا استقبال کیا ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے چائے پر مدعو کیا تھا، ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید، جسٹس شاہد مبین ، جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت دیگر ججز نے بھی شرکت کی ۔ ملاقات میں سپریم کورٹ کے ججز نے ماڈل کورٹس کی کارکردگی اور جینڈر بیس وائلنس سے متعلق ورکشاپ کے انعقاد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات کی تعریف کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی
وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی
وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا، ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں. لاہور31 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج مختلف محکموں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع لائیوسٹاک، خوراک، زراعت، صنعت اور دیگر محکموں کا دورہ کیا اور افسران کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریز کے کمروں میں بھی گئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے مسائل پوچھے اور بزرگ خاتون سے فائل لے کر مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اطلاع محکموں کے دورے کرنے سے حقائق کا علم ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج دفاتر میں افسران موجود ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا ئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں کا روایتی کلچر یکسر بدل دیا ہے اور اب سرکاری محکموں کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں۔

عدا لت کاصاف پانی کو محفوظ کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم
عدا لت کاصاف پانی کو محفوظ کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم
لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ایم ڈی واسا عدالت میں پیش ہو کر آگاہ کیا کہ پانی کی بلنگ والے میٹرز پر کسٹم ڈیوٹی بہت زیادہ ہے جس پر عدالت نے ایف بی آر کو کسٹم ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے میٹروں میں عوام کو کہاں تک رعایت دی جا سکتی ،عدالت میں واٹر کمیشن کی جانب سے نمائندے سید کمال حیدر نے رپورٹ جمع کروادی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 69کار واشنگ اسٹیشن سیل کیے گیے جبکہ 15 روز تک ریساءکلنگ پلانٹ لگنے کا وقت دے دیا، اسکے بعد مکمل سیل کردیا جاے گا اور گڑے کھود کر پانی کی نکاسی کا عمل کو پندرہ روز میں بند کیا جائے گا، پانی کو آلودہ کرنے والی 14فیکٹرہون کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور فیکٹری مالکان نے صاف پانی کو آلودہ کرنا بند نہ کیا تو 15روز بھی فیکٹری بھی سیل کردیں گئی، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا،عدالت نے ریماکس دیے کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی سربراہی میں واٹر کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، اجلاس میں چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو بھی شامل کیاجائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ماحولیات پنجاب کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو پانی کی بلنگ والے میٹرز کے معاملہ پر کسٹم ڈیوٹی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری، ناجائز اسلحہ،منشیات اور 165لیٹر شراب برآمد
سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری، ناجائز اسلحہ،منشیات اور 165لیٹر شراب برآمد
لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاءون جاری ہے، ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث104ملزمان گرفتار کر لئے،ڈکیت و چور گینگ کے2 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے40ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا، ناجائزاسلحہ کےخلاف کارروائی کے دوران9 ملزمان کے قبضہ سے08 پسٹلز، راءفل اور گولیاں برآمد کر لیں ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کے قبضہ سے4کلو گرام سے زائد چرس اور165 لیٹرشراب برآمد کی گئی،قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کر کے داءو پر لگی64 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی، قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب12 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ31 عدلتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا ،پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری،پرائس کنٹرول،کرایہ داری اور لاءوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر19ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( آ ج) ہو گی
25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی( آ ج) ہو گی
لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ےکم اگست بروز جمعرات کومنعقد ہوگی، ےہ رواں سال کی 21ویں جبکہ مجموعی طور پر 79ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696جبکہ فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے،قرعہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوءٹہ میں منعقد ہوگی جس میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچناءو کیا جائےگا، دریں اثناء مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی آ ج ےکم اگست بروز جمعرات کو ہوگی،اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3 لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ،مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر30ویں قرعہ اندازی ہے، اس ضمن میں ایک تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ، موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا.سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان،ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا:عثمان بزدار
اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کریگی،ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت. پنجاب کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کریں گے،ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے. میں ہسپتالوں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں،نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دیکر حق لوٹائیں گے.مریضوں کے لواحقین سے کار پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ کا سخت نوٹس، اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی. ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات، تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر،عثمان بزدارکاہاسٹل کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی. لاہور31 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز)کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا۔ موبائل ہیلتھ یونٹ امپریل کالج لندن کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سروسز ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گااور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصہ قبل رات کو دو مرتبہ خود ایمرجنسی آیا۔ ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کے حوالے سے شکایات بھی سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے والد مرحوم بھی یہاں زیر علاج رہے اور مجھے علم ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو کیا مشکل پیش آتی ہے؟ پنجاب کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کریں گے اور اس مقصد کیلئے بجٹ میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے اورمیں خود ہسپتالوں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں۔ جہاں کمی ہے اسے دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کا سفرہسپتالوں سے شروع ہو چکا ہے۔نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دے کر ان کا حق لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لواحقین سے کار پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ینگ ڈاکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری تنخواہیں بڑھا کر دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے جس پر ہم آپ کے بے پناہ شکرگزار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو ان کا حق دیا ہے۔ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو، میں حل کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز کے ہاسٹل کے مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس ضمن میں وزیر صحت کو ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل کیئر، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔









