Baaghi TV

Tag: baaghi

  • 4 سالہ بچی سے زیادتی کرکے لاوارث پھینک دیا گیا،مقدمہ درج

    4 سالہ بچی سے زیادتی کرکے لاوارث پھینک دیا گیا،مقدمہ درج

    قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار سالہ نامعلوم معصوم بچی کو زیادتی کے بعد روہی نالہ کے قریب پھینک دیا گیا
    پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    واقعہ کے فوری بعد بچی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں
    علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں
    پولیس نے لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کے لیے اشتہارات جاری کر دیے ہیں
    ڈی پی او قصور نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاءاللہ جلد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    #قصوریات

  • قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور
    پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مذید چار اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے
    لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں اب رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے لیکن صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کے ذریعے فروخت کی اجازت ہوگی
    یہ فیصلہ پنجاب کابینہ نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے محفوظ انتظامات کے لئے کیا ہے
    اس فیصلے پر عوام میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا
    کچھ شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں میں مصروفیت بڑھے گی تاہم اکثر لوگوں نے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور بچوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے لہٰذا اس فعل کو محدود اور سخت نگرانی کے ساتھ ہونا چاہیے
    کابینہ کی جانب سے پابندیاں واضح کی گئی ہیں کہ سامان صرف رجسٹرڈ افراد ہی تیار اور فروخت کر سکیں گے اور بسنت کے مقررہ دنوں تک ہی استعمال کی اجازت ہوگی
    واضع رہے کہ لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بسنت منانے کی اجازت نہیں ہے بلکہ اُن اضلاع میں صرف پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے جو بعد میں لاہور میں بسنت کے لیے استعمال ہو گا لہذہ ان شہروں کی عوام محتاط رہے

  • بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل ،مزاحمت کے باوجود متعدد گرفتاریاں

    بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل ،مزاحمت کے باوجود متعدد گرفتاریاں

    قصور
    رورل ایریا سب ڈویژن میں بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
    قصور کے رورل ایریا سب ڈویژن کی حدود میں واقع گاؤں رسول نگر میں بجلی کی 90 فیصد چوری کا انکشاف ہوا ہے جہاں مزاحمت کے باوجود لیسکو ٹیموں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے خلاف بھرپور ایکشن لیا
    ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر ایس ای قصور سرکل راؤ کامران شوکت اور ایکسین رورل ایریا محمد جاوید کی سربراہی میں کی گئی
    کارروائی کے دوران 3 ٹرانسفارمرز ضبط کر لیے گئے جبکہ 5 انتہائی مطلوب بجلی چور موقع سے گرفتار کر لئے گئے
    ایس ڈی او نثار احمد خان نے آپریشن کے دوران 15 اسپین تاریں اور درجنوں سروس کیبلز تحویل میں لے لیں
    ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی پر چلنے والے 2 ٹیوب ویل بھی پکڑ لیے گئے جس کے بعد پوری آبادی کی بجلی منقطع کر دی گئی
    لیسکو ٹیموں پر تشدد کرنے والے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
    چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایس ای قصور سرکل، پولیس اور رینجرز کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

  • 9 سال بعد قتل کا راز کھل گیا،مرکزی ملزم جیل میں،مقتول کی نماز جنازہ بغیر میت ادا کر دی گئی

    9 سال بعد قتل کا راز کھل گیا،مرکزی ملزم جیل میں،مقتول کی نماز جنازہ بغیر میت ادا کر دی گئی

    قصور
    سچ ہے کہ قتل چھپائے بھی نہیں چھپا بلکہ انصاف ہو کر ہی رہتا ہے، 9 سال 3 ماہ بعد قتل کا راز فاش
    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چھانگا مانگا میں 9 سال 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے قتل کا راز بالآخر کھل گیا
    مقتول 5 بچوں کا باپ تھا، جسے اس کے اپنے رشتہ داروں نے عداوت کی بنا پر پہلے نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا
    بعد ازاں لاش کے ٹکڑے کر کے ایک تھیلے میں بند کر کے روہی نالے میں پھینک دیے گئے
    واقعے کے 2 دن بعد مقتول کے بھائی اور والد نے تلاش شروع کی
    موبائل فون کی لوکیشن سے معلوم ہوا کہ فون آخری بار انہی رشتہ داروں کے گھر آن تھا مگر پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث معاملہ دب گیا
    ملزمان نے افواہ پھیلائی کہ نوجوان کسی لڑکی کے ساتھ چلا گیا ہے
    سالہا سال بعد تعینات ہونے والے ایک نئے پولیس افسر نے کیس دوبارہ سنا تو مشتبہ شخص کو شاملِ تفتیش کیا گیا تو مرکزی ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور شریک ملزمان کے نام بھی بتا دیے
    فی الحال مرکزی ملزم پولیس حراست میں ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں
    مقتول کی میت نہ ملنے پر لواحقین نے میت کے بغیر نمازِ جنازہ ادا کی اور انصاف کا مطالبہ کیا

  • فائرنگ کرکے قتل کرنے والے کو عدالت سے سزا سنا دی گئی

    فائرنگ کرکے قتل کرنے والے کو عدالت سے سزا سنا دی گئی

    قصور
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عظیم شیخ نے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے میں صدام حسین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے باپ بیٹے کو سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ہر ایک کو عمر قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور گھر میں داخل ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنائی
    تفتیش کے مطابق، سال 2021 میں ملزمان محمد الیاس ڈوگر اور اس کے بیٹے شاہ زیب عرف شیبی نے صرف اس وجہ سے صدام حسین کو قتل کیا کہ مقتول اور شاہ زیب کے درمیان ایک دن پہلے جھگڑا ہوا تھا، کیونکہ شاہ زیب اکثر مقتول کی بیوی پر برا نظر رکھتا اور فحش مذاق کرتا تھا۔
    پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا نے مقتول کی والدہ کوثر بی بی کی رپورٹ پر باپ بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ کیس کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایم یٰسین فرخ کمبوہ نے کی، جنہوں نے عدالت میں بتایا کہ گواہوں کے بیانات، شواہد اور کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ میں ملزمان کی مجرمانہ کارروائی ثابت ہے۔
    عدالت نے دونوں ملزمان کے دلائل سننے کے بعد یہ سزا سنائی

  • قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور کی رہائشی بیوہ خاتون کے پلاٹ پر لاہور میں مبینہ قبضے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا مطالبہ
    لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں واقع سات مرلہ رہائشی پلاٹ پر مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف سامنے آیا ہے
    متاثرہ خاتون کے بھائی محمد علی ولد محمد رفیق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیوہ ہمشیرہ نے یہ پلاٹ اپنے یتیم بچوں کے مستقبل کے لیے خریدا تھا جو رجسٹری اور انتقال شدہ ہے
    درخواست گزار کے مطابق سوسائٹی کے مالک کا کیش لیٹر بھی موجود ہے
    الزام ہے کہ پلاٹ کے مغرب میں رہائش پذیر اللہ میر، جو مبینہ طور پر کچھ رقبے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، نے اپنے ساتھیوں بشیر جٹ اور شاہد جٹ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں اور پلاٹ کے ایک حصے میں رکاوٹیں بھی رکھ دی گئیں
    درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی بھی وقت بیوہ خاتون کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کیا جا سکتا ہے
    متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور بیوہ خاتون و یتیم بچوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
    درخواست گزار محمد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

  • ایک قتل چھ زخمی،املاک جلا دی گئیں،مقدمہ درج

    ایک قتل چھ زخمی،املاک جلا دی گئیں،مقدمہ درج

    قصور
    گزشتہ دن موضع نوری والا میں معمولی تکرار پر فائرنگ، ایک جاں بحق، چھ زخمی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں موضع نوری والا میں گزشتہ دن ایک انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا جس میں معمولی تکرار کے بعد دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اندھا دھند فائرنگ میں تبدیل ہو گیا
    اس واقعہ میں 55 سالہ مصطفیٰ ولد صادق جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا
    بعد ازاں مشتعل ورثاء نے مبینہ ملزمان کی حویلی اور ڈیرے کو آگ لگا دی جس سے ایک کار، ایک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل جل گئے
    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا
    پولیس نے دس نامزد اور چھ سے سات نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

    #قصوریات

  • بسنت کی اجازت نہیں،پولیس نے ملزم بمعہ پتنگوں کے،گرفتار کر لیا

    بسنت کی اجازت نہیں،پولیس نے ملزم بمعہ پتنگوں کے،گرفتار کر لیا

    قصور
    تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور پولیس نے ایس ایچ او مشتاق حیدر کی سربراہی میں تھانہ کی حدود میں کائیٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے سامان کی بڑی کھیپ برآمد کر لی

    تفصیلات کے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن مشتاق حیدر کی سربراہی میں پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کو ناکام بنا دیا
    تھانہ کی حدود نفیس کالونی کے قریب ایس آئی ظفر اقبال نے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی
    تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 100 عدد پتنگیں،گڈیاں برآمد ہوئیں
    ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ پر اپنا نام عدنان علی ولد جاوید قوم ملک، سکنہ محلہ کوٹ رکن دین قصور بتایا
    پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کائیٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر اس کے خلاف کائیٹ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت و ترسیل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
    قصور پولیس نے اس سے قبل کئی بار واضع کیا ہے کہ قصور میں بسنت کی کوئی اجازت نہیں لہذہ شہری خلاف ورزی سے باز رہیں

  • مارکیٹ کمیٹی سے جاری ریٹ لسٹوں پر تاریخ نا لکھنا معمول

    مارکیٹ کمیٹی سے جاری ریٹ لسٹوں پر تاریخ نا لکھنا معمول

    قصور
    مارکیٹ کمیٹی سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر تاریخ کا اندارج نا ہونا معمول،خریدار پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کی جانے والی پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ پر تاریخ شامل نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں
    کوئی پتہ نہیں چلتا کہ جو ریٹ لسٹ دکھائی جا رہی ہے یہ کتنی پرانی ہے
    دکانداروں کو 20 روپیہ کے عیوض فراہم کی جانے والی یہ ریٹ لسٹ نئی ہے یا پرانی اس کا تعین ممکن نہیں ہو پاتا جس سے خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹ لسٹ پر واضح تاریخ درج کی جائے تاکہ عوام کو شفاف معلومات میسر ہوں اور مارکیٹ میں بے ضابطگیوں سے بچا جا سکے

  • تیز برسات ،موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے زندگی عذاب

    تیز برسات ،موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے زندگی عذاب

    قصور
    تیز برسات سے موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے شہریوں کی زندگیاں عذاب

    تفصیلات کے مطابق قصور میں شدید بارش سے نظامِ نکاسی ناکام۔ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
    قصور میں گزشتہ شام 7 بجے سے رات گئے تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر ناقص نکاسیٔ آب کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام، بجلی کی فراہمی متاثر اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئی
    بارش کے بعد گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوتی رہیں
    کئی علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث ہر بارش عذاب بن جاتی ہے
    شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے، نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے، نالوں کی صفائی یقینی بنانے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ بارشوں میں عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے