Baaghi TV

Tag: baaghi

  • جعلی سی سی ڈی اہلکار بن کر بھتہ لینے والا بے نقاب،مقدمہ درج

    جعلی سی سی ڈی اہلکار بن کر بھتہ لینے والا بے نقاب،مقدمہ درج

    قصور
    جعلی سی سی ڈی اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والا گینگ بے نقاب

    تفصیلات کے مطابق قصور میں خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرنے والے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان عادل عرف چینی ولد امانت انصاری سکنہ رسول پورہ قصور، معظم ولد احمد رضا جٹ سکنہ بصیر پور قصور اور حافظ عبدالرزاق سکنہ شفیع چوک قصور نے شہری صفدر علی کو جعلی سی سی ڈی اہلکار بن کر خوف و ہراس میں مبتلا کیا اور مبینہ طور پر ایزی پیسہ کے ذریعے 65 ہزار روپے نقد رقم کے علاوہ دو قیمتی موبائل فون بھی ہتھیا لیے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل عرف چینی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے
    مذید برآں اس پر جعلی صحافی بن کر شہریوں سے رقوم وصول کرنے کے الزامات بھی سامنے آ چکے ہیں

    متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے جعلی سی سی ڈی اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا ملزمان نے دیگر شہریوں کو بھی اسی طریقہ واردات کے ذریعے نشانہ بنایا یا نہیں

    ڈی او سی سی ڈی قصور عتیق ڈوگر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی شخص خود کو سی سی ڈی، پولیس یا کسی حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے رقم موبائل فون یا کسی قسم کی سہولت کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے یا سی سی ڈی حکام کو اطلاع دیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نزدیک شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون ہاتھ میں لینے یا سرکاری اداروں کا جعلی روپ دھارنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • دو ماہ سے گلیاں تالاب،اہلیان علاقہ کیلئے باعث عذاب

    دو ماہ سے گلیاں تالاب،اہلیان علاقہ کیلئے باعث عذاب

    قصور
    نواحی گاؤں موضع اوراڑہ نو میں ٹھیکیدار نے گزشتہ دو ماہ سے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،گلیاں تالاب،لوگ گھروں میں محصور،ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع اوراڑہ نو حدود تھانہ راجہ جنگ میں ٹھیکیدار نے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں

    گاؤں میں گزشتہ دو ماہ قبل ترقیاتی کام شروع ہوا جس کے باعث گاؤں کی نالیاں بنائی گئیں تو ساتھ ہی سولنگ بھی اکھاڑ دیا گیا تاکہ پی سی سی ڈالی جائے تاہم آج دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نا تو پی سی سی ڈالی گئی ہے نا ہی اکھاڑی گئی اینٹوں کو دوبارہ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے بارش کے پانی اور نالیوں کے پانی سے گاؤں کی تمام گلیوں میں پانی جوہڑوں کی طرح کھڑا ہے
    اس بابت گاؤں کے لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے اور تعفن و بدبو کا راج ہے
    لوگ پیدل نہیں گزر سکتے تو موٹر سائیکل و رکشہ وغیرہ کہاں سے گزرے گا
    لوگ محض اپنے گھروں تک محصور ہو چکے ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے اور جلد سے جلد پی سی سی ڈالنے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور اور پتوکی کے مختلف علاقوں میں چوری و اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

    قصور اور پتوکی کے مختلف علاقوں میں چوری و اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

    قصور اور پتوکی کے مختلف علاقوں میں چوری اور اسٹریٹ کرائم کی تین مختلف وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان سے محروم ۔ پہلی واردات میں چک 27 ڈھولن کا رہائشی ندیم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چک 25 کھوکھر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر اس سے 1 لاکھ 16 ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ دوسری واردات تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے الباز میرج ہال کے قریب پیش آئی، جہاں چھینہ اوتاڑ کا رہائشی اکبر علی مرغیوں والے ڈالے پر جا رہا تھا کہ کالی ہونڈا 125 پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اس سے 40 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تیسری واردات تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے مہالم خورد کے قریب ہوئی، جہاں پیرو والا کا رہائشی علی احمد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کر 16 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

  • قصور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    قصور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    قصور
    گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا مکروہ دھندہ بے نقاب، نجی ہسپتال سیل، نکالا گیا گردہ برآمد

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے مبینہ مکروہ دھندے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ گزشتہ شب سٹیل باغ چوک قصور میں واقع علامہ اقبال ہسپتال پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران نکالا گیا گردہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 جون 2026 کی رات تقریباً ڈھائی بجے 27 سالہ سکینہ بی بی دختر ماجد کاظمی، رہائشی عزیز گارڈن نزد خیرا پل لاہور، اپنی والدہ نشین بی بی اور کزن سید عمار ولد سید خورشید احمد کے ہمراہ علاج کی غرض سے علامہ اقبال ہسپتال قصور پہنچی۔ بتایا گیا ہے کہ مریضہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی اور اس کا پہلے بھی لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ ہو چکا تھا جو کامیاب نہیں ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مریضہ کے ساتھ موجود نوید ولد شوکت علی سکنہ نارووال اور شہباز ولد ارشد سکنہ کماہاں، لاہور کینٹ، ہسپتال کے نجی عملے کے ساتھ گردے کی انفیکشن کی سرجری کے بہانے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئے۔ اسی دوران ہسپتال کے ایک ملازم نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ ہسپتال میں گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کی جا رہی ہے۔

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر قصور کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوید، شہباز اور سید عمار کو حراست میں لے لیا، جبکہ محکمہ صحت کے حکام کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قصور ڈاکٹر فیصل نے موقع پر پہنچ کر علامہ اقبال ہسپتال کو سیل کر دیا۔ مریضہ سکینہ بی بی کو ابتدائی طور پر ڈی ایچ کیو بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں مزید علاج کے لیے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ غیر قانونی اعضا کی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کرایوں میں کمی کا مطالبہ، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے باعث عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں، خصوصاً ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی مناسب کمی کی جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرول یا ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، تاہم جب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو کرایوں میں اسی تناسب سے کمی نہیں کی جاتی، جس کا سارا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑتا ہے

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ٹرانسپورٹ کرایوں کی باقاعدہ نگرانی کا نظام وضع کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ریلوے اور دیگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی فوری کمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو کچھ سکھ کا سانس میسر آ سکے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ یکطرفہ طور پر کرایوں میں اضافے کی پالیسی ناقابل قبول ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں

  • محکمہ سوشل سیکیورٹی قصور میں کرپشن کا انکشاف،نوٹس کی اپیل

    محکمہ سوشل سیکیورٹی قصور میں کرپشن کا انکشاف،نوٹس کی اپیل

    قصور میں محکمہ سوشل سکیورٹی کی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں پر سوالات، سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ نقصان پہنچنے کا انکشاف
    ضلع قصور میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ادارے کے بعض افسران اور اہلکاروں کی مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل سکیورٹی میں مبینہ طور پر بڑے صنعتی یونٹس، فیکٹریوں اور کاروباری اداروں کے مالکان سے ملی بھگت کے ذریعے ورکرز کی اصل تعداد کو کم ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    اطلاعات کے مطابق قانون کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے متعدد صنعتی اداروں میں سینکڑوں ورکرز کام کر رہے ہیں لیکن ریکارڈ میں ان کی تعداد کم درج کی جاتی ہے۔ مبینہ طور پر اس عمل کے ذریعے فیکٹری مالکان کو سوشل سکیورٹی کنٹریبیوشن کی مد میں مالی فائدہ پہنچایا جاتا ہے جبکہ بعض متعلقہ اہلکار اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر تمام یونٹس کا غیر جانبدارانہ آڈٹ اور فزیکل انسپیکشن کروائی جائے تو بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آسکتی ہیں۔
    شہری، مزدور تنظیمیں اور سماجی حلقے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سوشل سکیورٹی فنڈ دراصل مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج معالجہ، مالی معاونت اور دیگر سہولیات کے لیے مختص ہے، لیکن اگر کنٹریبیوشن کی وصولی میں ہی مبینہ خردبرد اور بے قاعدگیاں ہوں تو محنت کش طبقہ اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو جاتا ہے۔
    متاثرہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ورکرز کی اصل تعداد چھپانے کے باعث نہ صرف ادارے کی آمدن متاثر ہو رہی ہے بلکہ ہزاروں مزدور سوشل سکیورٹی کی رجسٹریشن، علاج معالجہ اور دیگر سرکاری سہولیات سے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر کی مبینہ ملی بھگت کے باعث قانون کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے جس کی فوری تحقیقات ناگزیر ہیں۔
    شہریوں اور مزدور نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکرٹری لیبر پنجاب اور کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں محکمہ سوشل سکیورٹی کے معاملات کا اعلیٰ سطحی اور شفاف انکوائری کے ذریعے جائزہ لیا جائے، تمام رجسٹرڈ صنعتی یونٹس کا خصوصی آڈٹ کروایا جائے اور اگر کسی افسر یا اہلکار کے خلاف بے ضابطگی یا کرپشن ثابت ہو تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے حقوق اور سرکاری خزانے کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کا احتساب ممکن ہو سکے اور سوشل سکیورٹی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو

  • شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں،نوٹس کی اپیل

    شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں،نوٹس کی اپیل

    قصور
    شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے قصور کے دیہی علاقوں میں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

    قصور میں شدید گرمی کی حالیہ لہر اور طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ضلع قصور کے بیشتر علاقوں، خصوصاً دیہی علاقوں کے مکینوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باوجود کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھروں، کاروبار اور زرعی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث پنکھے اور ٹیوب ویل بند رہنے سے نہ صرف پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے بلکہ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شدید حبس اور گرمی میں بار بار بجلی کی بندش ناقابل برداشت ہو چکی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ کسانوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث زرعی ٹیوب ویل اور دیگر آلات کی بندش سے فصلوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    شہریوں نے متعلقہ حکام اور بجلی تقسیم کار کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور شدید گرمی کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مذید مشکلات سے بچایا جا سکے

  • ایل پی جی کی قیمت 650 روپیہ فی کلو،شہری سخت پریشان

    ایل پی جی کی قیمت 650 روپیہ فی کلو،شہری سخت پریشان

    قصور میں ایل پی جی گیس کا بحران برقرار، 308 روپے سرکاری ریٹ والی ایل پی جی 650 روپے فی کلو تک فروخت

    قصور اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کا بحران تاحال ختم نہ ہو سکا، جس کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اوگرا کی جانب سے جون 2026 کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308.76 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم قصور کے مختلف علاقوں میں یہ گیس 600 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس ڈیلرز اور دکاندار مصنوعی قلت پیدا کرکے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث گھریلو صارفین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

    عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے دنوں میں بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

  • خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ،مال مسروقہ برآمد ،مذید تفتیش جاری

    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ،مال مسروقہ برآمد ،مذید تفتیش جاری

    قصور
    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی سرکل چونیاں کی خصوصی ہدایات پر تھانہ چونیاں کے ایس ایچ او افتخار جوئیہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت مدثر عرف مدثری اور اس کے گینگ کو گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق ملزم سے دورانِ تفتیش دو موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور ایک پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے
    ابتدائی تحقیقات میں ملزم کے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں
    مذید انکشافات کی توقع ہے

    ڈی پی او قصور نے کامیاب کارروائی پر تھانہ چونیاں پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مذید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

  • گڈی ڈور کی خرید و فروخت کرتے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    گڈی ڈور کی خرید و فروخت کرتے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    قصور: گڈی اور ڈور کی خرید و فروخت میں ملوث 3 افراد گرفتار

    قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گڈی اور ڈور کی خرید و فروخت میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او وحید عارف کی ہدایت پر TASI محمد ادریس اور ان کی ٹیم نے بھٹہ سوہن دین کے علاقے میں کارروائی کی، جہاں ملزمان گڈیوں کی خرید و فروخت کے معاملے پر آپس میں جھگڑ رہے تھے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت انس، علی رضا اور ابرار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کر لیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف TASI محمد ادریس کی مدعیت میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔