Baaghi TV

Tag: baaghi

  • موضع اٹھیل پور میں ایک روزہ آئی کیمپ کل لگایا جائے گا

    موضع اٹھیل پور میں ایک روزہ آئی کیمپ کل لگایا جائے گا

    قصور
    خدمت کمیٹی اٹھیل پور کے زیر اہتمام ایک روزہ فری ائی کیمپ لگایا جائے گا،فری چیک کیا جائے گا اور فری ادویات بھی دی جائیں گی

    تفصیلات کے مطابق خدمت کمیٹی اٹھیل پور کے زیر اہتمام عبدالرحمن ساجد کے زیر سایہ کل بروز اتوار موضع اٹھیل پور میں ایک روزہ آئی کیمپ لگایا جائے گا جس میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی
    فری آئی کیمپ کل 16 اکتوبر بروز اتوار کو موضع اٹھیل پور قصور رائیونڈ روڈ میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لگایا جائے گا
    خدمت کمیٹی اٹھیل پور کی طرف سے اہلیان علاقہ کو گزارش کی گئی ہے کہ مستحق افراد اپنی آنکھوں کا مفت علاج کروانے کیلئے کل تشریف لائیں

  • مصروف ترین شاہراہ پہ صبح سویرے واردات

    مصروف ترین شاہراہ پہ صبح سویرے واردات

    قصور
    مصروف ترین شاہراہ قصور رائیونڈ روڈ بمقام نول سٹاپ نزد نرسری برف کارخانہ والہ پہ صبح سات بجے واردات،ڈاکو ناکہ لگا کے لوگوں کو لوٹتے رہے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں وارداتوں کا سلسلہ تیز تر ہو گیا ہے جس کے باعث لوگ دن رات ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پہ مجبور ہیں جبکہ پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے
    آج صبح سات بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے قصور رائیونڈ روڈ پہ نول سٹاپ بمقام برف والہ کارخانہ والی نرسری پہ عین رائیونڈ روڈ پہ دو موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو گن پوائنٹ پہ روکا اور ایک عدد موبائل آئی فون مالیت 2 لاکھ و ایک سادا موبائل کیساتھ نقدی چھینی اور کوٹ رہنہ والا راستہ کی طرف ریلوے پھاٹک پہ مذید چار اور لوگوں کو لوٹا جن سے نقدی اور موبائل فون چھین کر ڈاکو بآسانی فرار ہو گئے
    اسی جگہ پہ چند ماہ میں چوتھی مرتبہ لٹنے والے کوٹ رہنہ کے رہائشی شرافت علی مئیو نے بتایا کہ میں اسی جگہ پہ چند ماہ میں چار مرتبہ لٹ چکا ہوں اور ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے تاہم ڈاکو پکڑے نہیں گئے
    لوگوں نے بتایا کہ ہر روز واردات ہوتی ہے جس کے باعث ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ناکہ لگانا شروع کیا تو آج ناکہ کے پندرہویں روز رات کو کوئی واردات نا ہوئی مگر ڈاکوؤں نے آج ٹائم بدل کر رات کی بجائے دن کا کر لیا اور لوگوں کو ناکہ لگا کر لوٹتے رہے جس پہ انتہائی افسوس ہے کہ ہم اپنے کام کاج کریں کہ دن رات سڑکوں پہ پہرہ دیں؟
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد ڈاکوؤں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے

  • حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر کو ہو گی

    حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر کو ہو گی

    قصور
    حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر مرکز ابن الخطاب الاسلامی چونیاں روڈ الہ آباد میں ہو گی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں واقع مرکز ابن الخطاب الاسلامی میں حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر تک ہو گی
    مرکز ابن الخطاب الاسلامی کے رئیس علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ نے اہلیان علاقہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ناموس رسالت پہ ہماری جان بھی قربان ہے اور شان مصطفیٰ کا پیغام پہنچانا ہم پہ بہت بڑا فرض بھی ہے اور قرض بھی لہذہ اہلیان علاقہ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو مرکز ابن الخطاب الاسلامی بمقام چونیاں روڈ الہ آباد میں ذوق اور شوق سے پہنچیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں
    کانفرنس 27 اکتوبر بعد از نماز مغرب شروع ہو گی اور 28 اکتوبر بروز جمعہ نماز جمعہ تک جاری رہے گی
    کانفرنس میں علامہ زبیر الہی ظہیر،ضیاء اللہ شاہ بخاری،مطیع اللہ باجوہ،محمد اسحاق اوکاڑوی،عبدالرزاق طاہر ،ہارون یاسر بگووی،شیخ عاطف احمد،عبدالرؤف المناوی،محمد یوسف پسروری،محمد اسمعیل عتیق،معظم الہی ظہیر و ملک بھر سے آئے دیگر جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے
    کانفرنس کا اختتام مولانا عبید الرحمن محسن کے خطبہ جمعہ کے بعد ہو گا

  • نئے ڈی پی او کی تعیناتی،چاق و چوبند دستے کی سلامی

    قصور

    نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ڈسٹرکٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

    تفصیلات کے مطابق قصور سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کے قصور سے تبادلہ کے بعد نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے نئے آنے والے ڈی پی کو ڈی پی او آفس آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی جبکہ ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان نے ڈی پی او قصور کو پھولوں کے گلدستے کیساتھ خوش آمدید کہا اور دیگر سٹاف کا تعارف کروایا
    ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور کرائم کا خاتمہ کرکے امن وامان کو برقرار رکھنا ہے میں بطور ڈسٹرکٹ کمانڈر پولیس کی طرف سے کسی شہری سے بد تمیزی، تشدد، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں کرونگا
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے عوام کی خدمت،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پولیس ویلفیئر کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے

  • بچوں کے 12 ہزار وظیفے پہ 15 سو کٹوتی

    بچوں کے 12 ہزار وظیفے پہ 15 سو کٹوتی

    قصور
    بچوں کے سرکاری ملنے والے وظیفے پہ دکانداروں نے ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیئے،12 ہزار وظیفہ پہ 15 سو کٹوتی جبکہ سرکاری فیس 0,اے سی قصور،ایچ بی ایل کونیکٹ کے ایریا مینجر سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں کراچی موبائل شاپ مین بازار راؤ خانوالہ نے منافع خوری کی حد کر دی ہے
    Hbl Konnect
    کی سہولت والی موبائل شاپ کراچی موبائل والوں نے
    غریب بچوں کے وظیفے پہ ڈاکہ مارنا شروع کر دیا ہے
    بچوں کے آئے وظیفہ پہ کوئی چارجز نہیں تاہم دکاندار حضرات جو کہ ایچ بی ایل کونیکٹ ہولڈر ہیں وہ 2 سو سے 3 سو روپیہ کٹوتی لیتے ہیں جو کہ قابل برداشت ہے حالانکہ گورنمنٹ و کمپنی کی طرف سے کوئی کٹوتی نہیں ہے
    مگر کراچی موبائل شاپ والوں نے وظیفہ لینے جانے والے لوگوں سے 12 ہزار روپیہ وظیفہ پہ 15 سو روپیہ کاٹنے شروع کئے ہیں جس کے باعث غریب محنت کش والدین شدید پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ قریبی دیہات میں ایچ بی ایل کونیکٹ کی سہولت صرف کراچی موبائل شاپ راؤ خانوالہ میں ہی ہے یاں پھر قصور شہر میں، اسی بات کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے لوگوں کو لوٹنا شروع کیا ہے
    لوگوں نے اے سی قصور، ڈپٹی کمشنر قصور و ایچ بی ایل کونیکٹ کمپنی کے ایریا مینیجر سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے ایچ بی ایل کونیکٹ کی اتھارٹی،برانچ لے کر کسی اور کو دی جائے تاکہ لوگ ایسے ظالموں سے لٹنے سے بچ سکیں

  • ہڑتال کی کال کے باوجود حکومت غیر سنجیدہ

    ہڑتال کی کال کے باوجود حکومت غیر سنجیدہ

    قصور
    گورنمنٹ نے پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی کی ہڑتال کی کال کے باوجود کوئی مذاکرات نہ کئے،10 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف ایم سی ہیلتھ ملازمین سابقہ پی آر ایس پی کے ملازمین کو 18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا ہے جب ماضی میں بھی بارہا مطالبہ کیا گیا مگر گورنمنٹ کی طرف سے کوئی شنوائی نا ہوئے
    پی ایچ ایف ایم سی کے صوبائی صدر محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ان ملازمین کا عرصہ 18 سال سے معاشی قتل کر رہی ہے اگر اب بھی گورنمنٹ نے ملازمین کو ریگولر نا کیا تو تمام ایکٹیویٹی بند کر دی جائے گی اور 10اکتوبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنا دیا جائے گا اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک ھمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے
    ان کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں سے مطالبات کرنے اور ہڑتال کی کال کے باوجود گورنمنٹ نے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں کئے جس سے حکومت کی لاپرواہی نظر آ رہی ہے تاہم اس بار ہمارا دھرنا نتیجہ خیز ہو گا

  • وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    فاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات جس میں باہمی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیر خزانہ نے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا اور سیلاب کے دوران امریکہ کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا. اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےامریکی سفیر کو حکومتی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیا جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس ملاقات میں کہا کہ: پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور امریکہ پاکستان سے ہمیشہ اچھے کا خواہاں رہا ہے اور ہم نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے.

    دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پاکستان میں جاپان کے سفیرواڈامٹسوہیروکی بھی ملاقات ہوئی ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسہی کے اموراوردونوں ممالک کے درمیان تجارت اورمعیشت کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے نئے مواقع جائزہ لیاگیا ہے. اور ملاقات میں دو طرفہ معاشی اور اقتصادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر خزانہ نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت بہت ایم ہے اور ہم ایک دوسرے سے اچھے تعلقات چاہتے اور دونوں ممالک تجارت کا معاملہ دونوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے.

    پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
    پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
    سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
    نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

  • سڑک تباہ،حادثات،وارداتیں،پولیس حدود کے باعث لوگ پریشان

    سڑک تباہ،حادثات،وارداتیں،پولیس حدود کے باعث لوگ پریشان

    قصور
    تحصیل پتوکی کے علاقے پھولنگر سے ہیڈ بلوکی ضلع ننکانہ تک سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات کے ساتھ وارداتیں بھی معمول،پولیس خاموش تماشائی،لوگ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر سے اور خاص کر گاؤں اولکھ سے ہیڈ بلوکی تک ساری سڑک مکمل تباہ ہو گئی ہے جس کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں
    سڑک ٹوٹی ہونے کے باعث سڑک پہ گزرنے والوں کو ڈاکوؤں نے لوٹنا معمول بنا لیا ہے
    ڈاکو ہر روز دھڑلے سے سرعام لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ واردت ہونے پہ پولیس کی جانب سے حدود کا معاملہ آڑے آ جاتا ہے ضلع ننکانہ کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع قصور پولیس پہ ڈالا جاتا ہے اور ضلع قصور کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع ننکانہ کی پولیس پہ جس کے باعث لٹنے والے مذید پریشان ہیں
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک تعمیر کروانے اور پولیس حدود کے نام پہ لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • آئی جی پنجاب کا دورہ،یاد گار شہداء پہ حاضری

    آئی جی پنجاب کا دورہ،یاد گار شہداء پہ حاضری

    قصور
    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ قصور،تحصیل چونیاں میں یادگارِ شہدا پر حاضری،شہدا کی فیملیز سے ملاقاتیں کیں

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گزشتہ دن ڈسٹرکٹ قصور کا دورہ کیا
    اپنے دورے کے دوران انہوں نے تحصیل چونیاں میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہداء کی فیملیز سے ملاقاتیں کیں اور پولیس دربار میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے
    سنے مسائل پر موقع پہ ہی ان
    سائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے
    نیز آئی جی پنجاب نے تھانہ سٹی چونیاں و تھامہ صدر چونیاں کی نئی عمارتوں کا افتتاح بھی کیا

  • 10 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی گئی

    10 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی گئی

    قصور
    پی ایچ ایف ایم سی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو عرصہ 18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا،ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی،ملازمین کو جلد ریگولر کیا جائے محمد جاوید انور صوبائی صدر پی ایچ ایف ایم سی پاکستان

    تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف ایم سی ہیلتھ ملازمین کو عرصہ 18 سال سے ریگولر نہیں کیا جا رہا
    ماضی میں بھی بارہا مطالبہ پہ یقین دہانی کروا کر وعدہ خلافی کی جاتی رہی ہے جس کے باعث ملازمین سخت رنجیدہ ہیں
    پی ایچ ایف ایم سی پاکستان کے صوبائی صدر محمد جاوید انور نے اس ناروا سلوک پہ
    تمام ایکٹیویٹی بند کرنے کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ 10 اکتوبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنا دیا جائے گا اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا ختم نا ہو گا
    گورنمنٹ اگر سنجیدہ ہے تو تمام ملازمیں کو ریگولر کرے تاکہ ہمارا معاشی قتل نا ہو