Baaghi TV

Tag: baaghi

  • نادرا دفتر میں عملہ محدود و غائب،لوگ پریشان

    نادرا دفتر میں عملہ محدود و غائب،لوگ پریشان

    قصور
    چونیاں نادرا آفس میں عملہ محدود،ٹوکن دینے والا بھی گھنٹوں غائب،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نادرا آفس سے لوگ سخت پریشان ہیں
    دفتر میں عملہ انتہائی کم ہے جس کے باعث کام سست روی سے ہوتا ہے
    اکثر و بیشتر ٹوکن دینے والی سیٹ بھی گھنٹوں خالی رہتی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    گرمی و حبس کے باعث لوگوں کا کھڑے ہونا محال ہے
    بسا اوقات پنکھے بھی نہیں چلتے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو رہا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ آبادی والی تحصیل کیلئے عملہ بہت کم ہے اور جو ہے بھی وہ اکثر غائب رہتا ہے جس سے شہریوں کو بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کو بڑھایا جائے اور غائب رہنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے

  • جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    قصور
    چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل کی حوالات توڑ کر بھاگنے والا ملزم الماس گرفتار،منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہونے والا قیدی الماس گرفتار ہو گیا
    الماس چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہوا تھا جس کے باعث اس وقت کے سپریٹینڈنث جیل سمیت چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا
    ایس ایچ او تھانہ صدر قصور نے کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم الماس کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ کریانہ کی دکان چلا رہا تھا
    ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے

  • بیکری کے عملہ نے ہی بیکری کی ساکھ داؤ پہ لگا دی

    بیکری کے عملہ نے ہی بیکری کی ساکھ داؤ پہ لگا دی

    قصور
    گورمے بیکری کے عملہ نے اپنے شاندار پاکستانی برینڈ کی ساکھ کو داؤ پہ لگا دیا،غیر معیاری اور چیزوں کی پرنٹ قیمت سے زائد پر فروخت

    تفصیلات کے مطابق شاندار پاکستانی برینڈ گورمے کی ساکھ کو اسی کے عملہ نے داؤ پر لگانا شروع کردیا ہے
    گزشتہ دن گورمے بیکری قادر آباد چوک قصور میں شہری نے کھانے پینے کی اشیاء خریدیں تو اسے شک گزرا کہ اشیاء غیر معیاری اور ایکسپائر ڈیٹ ہیں جس پر شہری نے بیکری کے مینیجر کو شکایت کی تو مینیجر نے بات ماننے سے انکار کردیا اور تو تکرار شروع کر دی
    شہری نے مینیجر سے کہا کہ اگر یہ چیزیں غیر معیاری نہیں تو آپ میرے سامنے اس کو چکھ کر دکھا دیں جس پر مینیجر نے صاف انکار کر دیا
    نیز جوس پر پرنٹ رقم 50 روپیہ کی بجائے 60 روپیہ میں فروخت کی جا رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی گورمے بیکری کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق چیزیں فروخت کرنے کا پابند بنائے تاکہ لوگ غیر ملکی برینڈ کی بجائے اپنے پاکستانی برینڈ کو ترجیح دیں اور ملکی معیشت میں بہتری آئے

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر بدیانتی،کم چیز دے کر میسج زیادہ کا

    یوٹیلیٹی سٹورز پر بدیانتی،کم چیز دے کر میسج زیادہ کا

    قصور
    یوٹیلیٹی سٹورز پر بدیانتی،2 کلو گھی دے کر 5 کلو کا میسج،دو کلو سے زیادہ گھی دیا ہی نہیں جاتا،بیشتر نجی سٹوروں پر یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیاء فروخت

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز نے بدیانتی کی انتہاء کر دی
    2 کلو گھی دے کر 5 کلو گھی کا میسج بھیج دیا
    نیز 2 کلو سے زیادہ گھی دیا ہی نہیں جاتا
    شہری نے بتایا کہ میں عرصہ دراز سے یوٹیلیٹی سٹور پر جا رہا ہوں اور میری مانگ 5 کلو گھی ماہانہ ہے تاہم مجھے 2 کلو گھی دیا جاتا ہے اور اس سے اوپر نا تو گھی دیا جاتا ہے اور نا ہی کوئی اور اشیاء جبکہ میسج دی گئی اشیاء سے زائد وزن کا آتا ہے
    شہری کا کہنا ہے کہ ایک بار کارڈ استعمال کے بعد دوبارہ ایکٹو ہی نہیں ہوتا اور یوٹیلیٹی سٹور کی اشیاء نجی سٹوروں پر فروخت کی جاتی ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کی اپیل کی ہے

  • غنی محمود قصوری کو گرین ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا

    غنی محمود قصوری کو گرین ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا

    قصور
    دیو سیال جنگل بحالی تحریک قصور درختوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے متحرک،
    صحافی و سماجی کارکن غنی محمود قصوری کو تنظیم کا گرین ایمسبڈر مقرر کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق
    دیوسیال جنگل بحالی تحریک قصور درختوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے متحرک ہے
    تنظیم کی جانب سے لوگوں میں درختوں کے فوائد بارے آگاہی دی جا رہی ہے
    تنظیم کا مقصد 1173 ایکڑز پر مشتمل دیو سیال جنگل کو اصل حالت میں محفوظ رکھنا اور جنگل میں نئے درخت لگانا ہے
    گزشتہ دن تنظیم
    کی جانب سے سماجی کارکن اور صحافی غنی محمود قصوری کو تنظیم کا گرین ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے
    غنی محمود قصوری ڈیجیٹل میڈیا باغی ٹی وی کے رپورٹر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے رکن ہیں غنی محمود قصوری کا کہنا تھا کہ دیوسیال جنگل کی بحالی کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور ملک کو سرسبز بنانے کے لیے جنگل،کھیت کھلیان و گلی محلوں میں شجرکاری وقت کی اشد ضرورت ہے دیوسیال جنگل بحالی تحریک قصور کے سینئر عہدیدار کامران اشرف نے ان کا خیر مقدم کیا اور امید کی کہ وہ تنظیم کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کریں گے

  • تین ضلعوں کو ملانے والا تجارتی روڈ تباہ حال

    تین ضلعوں کو ملانے والا تجارتی روڈ تباہ حال

    قصور
    پھولنگر تا فیصل آباد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لوگوں کی آمد و رفت کیساتھ تجارت بھی متاثر

    تفصیلات کے مطابق تین ضلعوں قصور،ننکانہ،فیصل آباد کو ملانے والا فیصل آباد پھولنگر روڈ عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
    یہ روڈ لوگوں کی آمد و رفت کیساتھ بہت ہی اہم ترین تجارتی گزر گاہ بھی ہے
    پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں قصور سے آنے جانے والے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں
    سارے روڈ پر بے شمار گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہونے کیساتھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے
    سارے روڈ پر گردو غبار کا راج ہے جس کے باعث لوگ کئی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    قصور سے فیصل آباد کا چند گھنٹوں کا سفر سارا دن میں طے پاتا ہے جس کے باعث تجارت متاثر ہو رہی ہے
    علاقہ مکینوں نے کمشںر لاہور و وزیر اعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد روڈ کو نئے سرے سے تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

  • تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے اعلان کے بعد گورنمنٹ نے غرباء کو ویسے ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا،بجلی کے بلوں میں تاریخی ٹیکس لگا کر بیجھا گیا،لوگوں کی چیخیں

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہشہباز کے 100 تک بجلی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل معافی کے اعلان کے بعد گورنمنٹ نے اچانک یوٹرن مارتے ہوئے تمام غرباء کو ویسے ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں تاریخی زیادہ ترین ٹیکس بھیج کر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے
    پانچ سو سے ایک ہزار روپیہ بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پانچ سے چھ ہزار روپیہ بل بجلی ادا کر رہے ہیں
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ایک سو یونٹ تک بجلی فری دینے کا اعلان واپس لے کر قوم پر احسان فرمائیں ورنہ چند ہی مہینوں میں لوگ بجلی کے بلوں سے تنگ آ کر خودکشیوں کے ذریعے ختم ہو جائیں گے تو پھر آپ بجلی فری کس کو دینگے؟؟؟
    غریب شہریوں نے ایک دوسرے سے پیسے ادھار مانگ کر بجلی کے بل ادا کئے ہیں

  • ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ گرنا شروع ہو گئی

    ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ گرنا شروع ہو گئی

    قصور
    ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ اہلیانِ علاقہ کیلئے ہر وقت خطرہ،برسات میں بلڈنگ گرنا شروع ہو چکی،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے محلہ رڑا گجراں میں ڈیڑھ سو سال پرانی بلڈنگ لوگوں کیلئے انتہائی خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے
    یہ عمارت عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گرنے کے بلک قریب ہے
    نیز حالیہ برسات کے باعث عمارت مذید گرنا شروع ہو چکی ہے جس کے باعث ہر وقت کسی بڑے سانحہ کا خدشہ رہتا ہے
    عمارت کے قریب سے ہی روزانہ بچے بوڑھے و خواتین گزرتے ہیں
    ساری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اینٹیں گرتی رہتی ہیں
    اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے

  • بلا وارنٹ چھاپہ،اہلخانہ کو ہراساں کیا،مذمت

    قصور
    صحافی کے گھر پر بلا وارنٹ ریڈ،اشتہاری ملزمان کی پکڑ دھکڑ کی آڑ میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال،اہلخانہ کو ہراساں کیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے تھانیدار نے
    منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے چکر میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوٸے 22.07.2022 بوقت رات 9.45 پر 7 نامعلوم پولیس کانسٹیبلز کے ہمراہ کوٹ فتح باز خاں گلی نمبر 4 کے رہاٸشی مہر وقاص نامی نوجوان صحافی ممبر پریس کلب قصور اور نمائندہ لاہور رنگ نیوز چینل کے گھر پر بلا وارنٹ چھاپہ مارا اہلخانہ کو ناجاٸز طور پر ہراساں کیا اہلخانہ کی طرف سے وارنٹ بارے پوچھنے پر اے ایس آٸی مہر اللہ وسایا آپے سے باہر ہو گیا اور غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر اہلخانہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں

    دوران سرچنگ پولیس کو کوئی پروف نا ملا تو واپس جاتے ہوئے پولیس نے اقرار کیا کہ ہم سے غلط ایڈریس پر ریڈ ہوئی ہے

    بلا وارنٹ سرچنگ اور صحافی گھرانے کو ہراساں کرنے پر ضلع بھر کی صحافی، سیاسی ،سماجی و سول سوسائٹی تنظیموں میں تشویش کی لہر ہے اور سراپا احتجاج ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ وارنٹ کیساتھ ریڈ کرنا پولیس کا حق ہے اور بلا وارنٹ ریڈ غیر قانونی ہے لہذہ ڈی پی او قصور ازخود نوٹس لیتے ہیں کاروائی عمل میں لائیں

  • جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں

    جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کاروائیاں تیز کریں

    قصور
    ڈی پی او قصور کے حکم پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ،سائلین نے شکایات پیش کیں
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں مصطفیٰ آباد ایس ڈی پی او صدر سرکل قصور کیپٹن (ر) اظہر جاوید نے کھلی کچہری لگائی ، شہریوں اور سائلین کی شکایت پر فوری انصاف اور مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر کیے اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں، تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں امن قائم کرنا اور شریف شہریوں کو عزت و توقیر سے نوازنا میرا مشن ہے،
    جرائم پیشہ عناصر پر مکمل نظر رکھی جائے تمام پولیس افسران گشت کے نظام کو موثر بنائیں ، اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرکے اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنائیں،
    محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود اسٹیٹ کی رٹ قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان بہترین کوارڈینیشن قائم کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوگی
    ان خیالات کا اظہارانہوں نے تھانہ کوٹرداکیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد علی اکبر معززین شہر اور سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا ڈی پی او قصور صہیب اشرف،ایس پی انویسٹی گیشن قصور کی ہدایت پر بدنام زمانہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروش کسی صورت پولیس کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے
    تھانہ کوٹ رادھاکشن قصور ڈسٹرکٹ کا بہترین اور سب سے بڑا تھانہ ہے یہاں پولیس فورس بھی الحمد اللہ مثالی کام کررہی ہے